Team JUI Swat (@teamJUIswat) header
Team JUI Swat (@teamJUIswat) profile picture

Official Account of teamJUIswat

Swat Pakistan
Joined September 2017
Photo by Team JUI Swat (@teamJUIswat)Photo by Team JUI Swat (@teamJUIswat)Photo by Team JUI Swat (@teamJUIswat)Photo by Team JUI Swat (@teamJUIswat)Photo by Team JUI Swat (@teamJUIswat)Photo by Team JUI Swat (@teamJUIswat)Photo by Team JUI Swat (@teamJUIswat)Photo by Team JUI Swat (@teamJUIswat)Photo by Team JUI Swat (@teamJUIswat)Photo by Team JUI Swat (@teamJUIswat)
ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنانا، پوسٹ کرنا، کسی کو مینشن کرنا، ٹرینڈ میں حصہ لینا۔ یہ تمام طریقۂ کار اس ویڈیو میں موجود ہیں۔ اگرچہ ویڈیو پرانی ہے لیکن اسے دیکھ کر یہ تمام کام آسانی سے کیے جاسکتے ہیں۔ بہت سے احباب پوچھ رہے ہیں کہ ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنانے کا اور استعمال کرنے کا طریقہ بتا دے۔ جس کو پشتو سمجھ نہیں آتی تو وہ بھی دیکھ کے ویڈیو سے اندازہ لگا کے اکاؤنٹ بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔ @juipakofficial #مولاناکابیانیہ_بلاول_بولیں #جےیوآئی_سندھ_احتجاج #معدنیات_عوامی_ملکیت #فاشسٹ_حکومت_پنجاب #26نومبر_سرگودھا_تیارہو #teamJUIswat
1
2
4
117
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن مدظلہ کا لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں بوجہ ہاوس حصار ویڈیو ریکارڈ بیان ⁦@MoulanaOfficial⁩ ⁧#وکلاء_مولانا_کےسنگ⁩ ⁧#محاصرہ_ختم_کرو⁩ ⁧#ایک_مولوی_سےڈرگئے⁩ ⁧#بزدل_پنجاب_حکومت⁩ ⁧#غیرقانونی_رکاوٹیں_بندکرو⁩
14
1
20
329
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان گزشتہ شب لاہور پہنچے آج انہیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر وکلاء سے خطاب کرنا ہے اس وقت پنجاب پولیس نے ان کی قیام گاہ کے باہر اہلکار تعینات کرکے انہیں باہر آنے سے روک دیا ہے مولانا فضل الرحمٰن ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔ انہیں رہائش گاہ سے باہر آنے سے روکنا بنیادی شہری آزادی اور جمہوری روایات کے منافی ہے،کامران مرتضٰی سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن کسی رہنما کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں،سینیٹر کامران مرتضیٰ پولیس فوری طور پر رکاوٹیں ختم کرے اور مولانا فضل الرحمٰن کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی جائے،کامران مرتضٰی پولیس نے سوسائٹی میں بھاری نفری تعینات کی پولیس نے سوسائٹی کے مین گیٹ پر بھی نفری تعینات کی پولیس نے سوسائٹی کے مین گیٹ پر کنٹینر رکھ دیا پولیس سوسائٹی کے رہائشیوں کو بھی انے جانے سے رک دیا
100
417
41
904
37,355
لاہور:موجودہ صورتحال کے حوالے سے قوم سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب مدظلہ کا اہم خطاب میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں، پورا لاہور شہر ریاستی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان تمام راستے بند ہیں، ناکے لگے ہوئے ہیں، ایک مہذب شہری کو دانشوروں کی محفل میں جانے سے روکا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان جبر کو کبھی دوام حاصل نہیں ہوتا، لیکن صبر کو پوری تاریخ میں ہمیشہ دوام حاصل رہا ہے، مولانا فضل الرحمان ہم ملک میں امن کے داعی اور پرچارک ہیں، قیامِ امن کے لیے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، مولانا فضل الرحمان ہم کسی حکمران یا ریاستی ادارے سے وطن سے وفا کا سرٹیفکیٹ لینے نہیں آئے، مولانا فضل الرحمان ان کی وفاداریاں مشکوک ہیں، ہماری وفاداریاں شک و شبہے سے بالاتر ہیں، مولانا فضل الرحمان ان شاء اللہ ان کی سازشیں بے نقاب ہوں گی، مولانا فضل الرحمان جمعیت علمائے اسلام کا ایک ایک کارکن استقامت کا پہاڑ بنا ہوا ہے، جبر کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں، مولانا فضل الرحمان ہم نے وطن سے محبت کی ہے، وطن سے وفا کی ہے اور کسی طاقتور کی غلامی قبول نہیں کی، مولانا فضل الرحمان 26 نومبر کو سرگودھا میں جمعیت علمائے اسلام ایک بہت بڑی کانفرنس کرنے جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان پورے سرگودھا ڈویژن میں ہمارے کارکن ریاستی جبر کا نشانہ بن رہے ہیں، مقامی قائدین کاروبار بند اور دکانیں سیل کی جا رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان بھکر، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں کارکنوں کی گرفتاریاں اور تعاقب کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان ہمارا عزم ہے کہ ہم نے سرگودھا کانفرنس ہر صورت کرنی ہے، مولانا فضل الرحمان عوام اس اجتماع کو کامیاب بنائیں، اپنی حریت اور آزادی کا مظاہرہ کریں، مولانا فضل الرحمان ہم عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ہم پاکستان اور اس ریاست کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان آج قومی و ملی وحدت کا وقت ہے، ہر پاکستانی شہری کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان ہمارے خلاف ریاستی قوتوں کے رویوں میں شدت اس وقت آئی جب ہم نے قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کے حوالے سے ان کا کردار بے نقاب کیا، مولانا فضل الرحمان خیبر پختونخوا، بلوچستان، گوادر، سندھ، ساحلی علاقوں اور پنجاب کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان معدنی ذخائر عوام کی ملکیت ہیں، وفاق یا کسی ایک طاقتور ادارے کی ملکیت نہیں، مولانا فضل الرحمان ہم عوام کے وسائل لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے، مولانا فضل الرحمان ہم صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں، لیکن استقامت کے ساتھ اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمان ریاستی جبر اور رکاوٹوں نے مجھے لاہور ہائی کورٹ بار کے وکلا سے براہِ راست مخاطب ہونے سے محروم رکھا، مولانا فضل الرحمان – at Lahore, Pakistan
122
548
67
1,414
76,252
برادرانِ وطن، جمعیۃ علماء اسلام کے مجاہد کارکنان،پاکستان بھر کے وکلاء کرام، دانشور طبقے اور بالخصوص لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آج لاہور بار ایسوسی ایشن میں آل پارٹیز سیمینار کا انعقاد کیا اور مختلف سیاسی قائدین سمیت مجھے بھی وہاں اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں،پورا لاہور شہر ریاستی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے،تمام راستے بند ہیں، ناکے لگے ہوئے ہیں اور ایک مہذب شہری کو دانشوروں کی محفل میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔ ان شاء اللہ یہ حصار ٹوٹیں گے،یہ رکاوٹیں دور ہوں گی،جبر کو کبھی دوام حاصل نہیں ہوتا، لیکن صبر کو پوری تاریخ میں ہمیشہ دوام حاصل رہا ہے۔ ہم اس وقت ملک میں امن کے داعی ہیں، امن کے پرچارک ہیں۔ قیامِ امن کے لیے ہم نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہے اور یہ اپنی مٹی سے وفاداری کی بہت بڑی شہادت ہے۔ ہم نہ حکمرانوں سے اور نہ کسی ریاستی ادارے سے وطن سے وفا کا سرٹیفکیٹ لینے کے لیے آئے ہیں، بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ شاید اب یہ سرٹیفکیٹ لوگوں کو ہمیں دینا ہوگا۔ ان کی وفاداریاں مشکوک ہیں، ہماری وفاداریاں شک و شبہے سے بالاتر ہیں۔ وہ اپنی قوم کے خلاف، اپنے آئین کے خلاف اور اپنے قانون کے خلاف کیا سازشیں کر رہے ہیں اور کن سازشوں میں مصروف ہیں، ان شاء اللہ یہ بے نقاب ہوں گے۔ ہم پاکستان کے عوام کو اور جمعیت علمائے اسلام کے ایک ایک کارکن کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اس وقت استقامت کا پہاڑ بنا ہوا ہے اور کسی قیمت پر جبر کے سامنے سر جھکانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ جہاں ہم وطنِ عزیز کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں اور اسے سینچنے کے لیے اپنا خون پیش کر رہے ہیں، وہاں وطن کو امن دینے والی قوتیں اپنی ہی سرزمین کو خون آلود کر رہی ہیں،انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، انہیں اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے، اپنی وفاداری اور حب الوطنی کا جائزہ لینا چاہیے۔ ہم کوئی کمزور جنگ نہیں لڑ رہے ہیں۔ ہماری ساری زندگی اور سو سال سے زیادہ کی تاریخ انہی قربانیوں سے عبارت ہے کہ ہم نے وطن سے محبت کی ہے، وطن سے وفا کی ہے اور کسی طاقتور کی غلامی کو قبول نہیں کیا ہے۔ 26 نومبر کو سرگودھا میں جمعیۃ علماء اسلام ایک بہت بڑی کانفرنس کرنے جا رہی ہے، لیکن اس وقت ہمارے کارکن پورے سرگودھا ڈویژن میں ریاستی جبر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ لوگوں کے کاروبار بند کیے جا رہے ہیں، دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی کی کوئی فلور مل ہے تو اسے سیل کیا جا رہا ہے۔ عہدیداروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ بھکر میں گرفتاریاں، میانوالی میں گرفتاریاں، خوشاب میں گرفتاریاں، سرگودھا میں گرفتاریاں اور اس کی تحصیلوں میں گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس طرح کارکنوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے تاکہ وہ عوام سے نہ مل سکیں اور اس جلسۂ عام کے لیے عوام کو منظم نہ کر سکیں۔ لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم نے یہ کانفرنس کرنی ہے، ہم نے اس کانفرنس کی طرف بڑھنا ہے۔ میں عوام سے براہِ راست اپیل کرتا ہوں کہ آپ اس اجتماع کو کامیاب بنائیں، اپنی حریت اور آزادی کا مظاہرہ کریں اور آئین کی بالادستی،قانون کی عمل داری اور جمہوریت کی پاسداری کے لیے خود کو پیش کریں۔ ہم عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،ہم پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ہم اس ریاست کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور اس کے لیے ہم ایک آواز بن کر میدان میں ہیں۔ آج قومی اور ملی وحدت کا وقت ہے، اس کی ضرورت ہے اور پاکستان کے ہر شہری کو آج اپنا فرض سمجھنا چاہیے۔ ایسے وقت میں بہادری، جرأت اور بے باکی کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔ ہم میدان میں ہیں، بھرپور طور پر میدان میں ہیں اور ہم عوام کے شانہ بشانہ ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ میں یہ بات واضح کرتا چلوں کہ ہمارے خلاف ریاستی قوتوں نے اس وقت اپنے رویوں میں شدت پیدا کی جب ہم نے قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کے حوالے سے ان کے کردار کو بے نقاب کیا۔ ہم صوبہ خیبر پختونخوا ہو، صوبہ بلوچستان ہو، گوادر ہو، ساحلی علاقے ہوں، سندھ ہو، اس کے سمندری جزائر ہوں یا پنجاب کے عوام اور ان کے حقوق ہوں، ہم تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ عوام کی ملکیت ہے، وفاق کی ملکیت نہیں، کسی ایک طاقتور ادارے کی ملکیت نہیں اور ہم اسے لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے۔ جب ہم نے ان کو بے نقاب کیا تو انہوں نے ریاستی قوت ہمارے خلاف استعمال کی۔ ہم ابھی صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں، لیکن استقامت کے ساتھ اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ان شاء اللہ اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
538
1,639
157
4,446
146,008
Team JUI Swat retweeted
مولانا فضل الرحمٰن صاحب ابھی کچھ ہی دیر میں قوم اور کارکنان سے خطاب کریں گے، اہم اعلان متوقع
27
170
11
1,037
21,994
ضلع موسیٰ خیل: عظیم الشان مفتی محمودؒ امن کانفرنس کے سلسلے میں صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع ، صوبائی سرپرستِ اعلیٰ جمعیت علماء اسلام بلوچستان، مولانا حافظ محمد یوسف و دیگر قائدین کی ضلع موسیٰ خیل آمد پر کارکنوں اور عوام کی جانب سے پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔
7
156
13
319
6,275
ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کی اے بی این نیوز کے پروگرام میں گفتگو
3
111
3
221
5,910
جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے زیراہتمام کراچی تا کشمور جیکب آباد تا تھرپارکر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی جھلکیاں
9
217
5
508
7,896
ضلع کندھکوٹ کشمور کا احتجاجی مظاہرہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی کردارکشی، سندھ کی تقسیم، مہنگائی، بدامنی اور کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات کے خلاف کندھکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ
72
197
14
476
8,023
سجاول: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی کردارکشی، سندھ کی تقسیم، مہنگائی، بدامنی اور کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
6
148
19
269
5,429
پشاور:انصار الاسلام کے مرکزی سالار انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو کی گفتگو قومی قیادت کی سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے، مرکزی سالار انصار الاسلام قائدِ جمعیت پر چار مرتبہ خودکش حملے ہو چکے ہیں، ایسے حالات میں سیکیورٹی واپس لینا انتہائی تشویش ناک ہے، انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو قائد جمعیت کی سیکیورٹی میں غفلت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے، متعلقہ ادارے ہوش کے ناخن لیں، مرکزی سالار انصار الاسلام مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان کی رہائش گاہوں سمیت مفتی محمود مرکز کی سیکیورٹی کے لیے رضاکار تعینات کیے جائیں گے، انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو انصار الاسلام ایک رفاہی، فلاحی اور سماجی ادارہ ہے، ہماری تاریخ خدمت اور عدم تشدد کی جدوجہد سے عبارت ہے، انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو کراچی سے اسلام آباد تک 18 روزہ آزادی مارچ میں کسی درخت کا پتہ تک نہیں ٹوٹا، کسی کو خراش تک نہیں آئی، مرکزی سالار انصار الاسلام انصار الاسلام کی وردی پہنا کر اپنے کارندوں سے سرگرمیاں کروانے کی کوشش کی گئی، ایسی حرکتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو انصار الاسلام کے خلاف منظم پروپیگنڈا کرکے اسے دہشت گرد تنظیم ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مرکزی سالار انصار الاسلام کے خلاف پابندی لگانے کے لیے بہانے تراشے جا رہے ہیں، ہم ایسے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو ہم نقاب پوش نہیں، ہمارا تنظیمی نظم اور سیکیورٹی پلان کھلی کتاب کی طرح ہے، مرکزی سالار انصار الاسلام انصار الاسلام کو دستور کے مطابق ڈھائی فٹ کی ڈنڈی دی گئی ہے، ہم اسی آئینی اور دستوری دائرے میں رہ کر کام کرتے ہیں، انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو ہم ریاستی اداروں کے مخالف نہیں بلکہ ان کے معاون ہیں، اپنی قیادت کی حفاظت کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، مرکزی سالار انصار الاسلام
6
219
20
470
9,516
لاڑکانہ : جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی کال پر ضلع لاڑکانہ کے زیر اہتمام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی کردار کشی مہم کیخلاف بڑا عوامی احتجاجی مظاہرے سے ضلعی امیر مولانا ناصر محمود سومرو خطاب کررہے ہیں۔
12
234
30
578
10,122
نواب شاہ: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی کردارکشی، سندھ کی تقسیم، مہنگائی، بدامنی اور کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات کے خلاف ضلعی امیر قاری عبدالقیوم چنہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ
6
141
20
298
5,359
کراچی میں جے یو آئی سندھ کا بھرپور احتجاج، مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ تجدیدِ عہدِ وفا، کردار کشی اور سندھ کی تقسیم کی سازشیں مسترد کراچی )جمعیت علماء اسلام سندھ کے زیر اہتمام اتوار کوگرومندر چورنگی، جامعہ بنوری ٹاؤن کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں جے یو آئی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے گھر کے تقدس کی پامالی، ان کے خلاف مبینہ کردار کشی کی مہم اور سندھ کی تقسیم کی کوششوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں ختم کی جائیں۔ مولانا فضل الرحمن ایک قومی سیاسی رہنما ہیں، ان کی حفاظت اور عزت کا دفاع جے یو آئی کی ذمہ داری ہے۔ ملکی سلامتی اور سیاسی معاملات کو تصادم کے بجائےمذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔اس موقع پر جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان ، مولانا غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی، مفتی عبدالحق عثمانی ، مولانا احسان اللہ ٹکروی ، مولانا فیض الحق ، مفتی محمد خالد ، مولانا نور الحق ، مفتی لئیق اسعدی، فاروق حسن زئی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ علامہ راشد محمود سومرو نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے ساتھ تجدید عہد وفا کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ حالات جیسے بھی ہوں ہم مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ملک کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ ہم نے مذہبی طبقے کو بندوق کے بجائے ووٹ کی پرچی کا راستہ دکھایا اور انہیں پارلیمان تک پہنچایا۔ جے یو آئی صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا نام پاناما میں نہیں آیا اور نہ ہی ان کے نام پر کوئی بے نامی اکاؤنٹ سامنے آیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے آپریشن بنیان مرصوص کی حمایت کی، ملک میں امن کے لئے اپنے ساتھیوں کے جنازے اٹھائے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے کارکنوں کی قربانیاں پیش کیں۔ہم آج بھی ملک کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں مقررین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے گھر کے تقدس کی پامالی ناقابل قبول ہے، ان کے خلاف کردار کشی کی مہم بند کی جائے اور سندھ کی تقسیم کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے مولانا فضل الرحمن کے حق میں اور ان کے خلاف کردار کشی کی مہم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور ملک کے سیاسی و قومی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔
5
170
23
319
6,203
مولاناسیدہدایت اللہ شاہ: علم، عمل،وفا شعاری اورجماعتی خدمات کاروشن سفر تحریر: محمد زاہد شاہ، مدیرالجمعیۃ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما، سابق سینیٹر، مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور امیر جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ مولانا سید ہدایت اللہ شاہ طویل علالت کے بعد آج مورخہ 22 نومبر2026ء بروز اتوارسفاری ہسپتال، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ وہ کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ مولانا سید ہدایت اللہ شاہ اپریل 1952ء میں موضع کاشیاں، تحصیل بالاکوٹ، ضلع مانسہرہ میں سید معظم شاہ کے گھر پیدا ہوئے۔ ابتدائی عصری تعلیم گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹانگری سے حاصل کی، جبکہ حفظ قرآن کی سعادت مدرسہ معارف القرآن، مرکزی جامع مسجد مانسہرہ میں حاصل کی۔ یہیں سے درسِ نظامی کا آغاز کیا اور بعد ازاں گوجرانوالہ، لاہور اور راولپنڈی کے مختلف دینی مدارس میں نامور اساتذہ سے کسبِ فیض کرتے ہوئے دورۂ حدیث مکمل کیا۔ دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی میں شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان سے دورۂ تفسیر بھی کیا۔ 1977ء میں اعلیٰ دینی تعلیم کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے اور مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ چار سالہ تعلیمی دور مکمل کرکے 1981ء میں فارغ التحصیل ہوئے۔ بعد ازاں جامعہ ام القریٰ مکہ مکرمہ سے رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام ڈپلومہ بھی حاصل کیا۔ 1985ء کے اوائل میں رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے تین سال کے لیے لائبیریا میں ان کی تقرری ہوئی، جہاں تدریسی خدمات انجام دیں۔ 1987ء میں پشاور تبادلے کے بعد مانسہرہ اور شمالی علاقہ جات کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ مولانا ہدایت اللہ شاہ نے دورانِ تعلیم ہی جمعیت علماء اسلام کی سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا۔ 1987ء میں مانسہرہ آمد کے بعد عملی سیاست میں بھرپور کردار ادا کیا۔ 1992ء میں جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، 1995ء میں ضلعی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری سنبھالی اور 1999ء میں قاری فضل ربی کی وفات کے بعد جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر منتخب ہوئے۔ اس کے بعد تاحیات اس منصب پر فائز رہے۔ 2002ء میں جمعیت کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب ہوئے اور اسی سال متحدہ مجلس عمل ضلع مانسہرہ کے امیر بھی مقرر کیے گئے۔ 2003ء سے 2006ء تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن رہے اور اس دوران علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ دینی تعلیم کے فروغ کے لیے 1996ء میں مولانا فیض علی شاہ، فاضل دارالعلوم دیوبند، کی سرپرستی میں مانسہرہ میں جامعہ امدادیہ کی بنیاد رکھی، جس کے اہتمام کی ذمہ داری بھی تاحیات نبھاتے رہے۔ ان کی سماجی خدمات کا دائرہ بھی خاصا وسیع تھا۔ رابطہ عالم اسلامی کے تعاون سے متعدد مساجد کی تعمیر، فراہمی آب کے سینکڑوں منصوبوں کی تکمیل اور 2005ء کے زلزلے کے متاثرین کی امداد میں بھرپور کردار ادا کیا۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے جماعت، دینی حلقوں اور ذاتی طور پر اپنے لیے ایک بڑا صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔ قائد جمعیت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا ہدایت اللہ شاہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی جمعیت علماء اسلام کی جدوجہد اور دینی خدمات کے لیے وقف کیے رکھی۔ جماعت کی تاریخ کے نشیب و فراز اور بالخصوص آمریت کے مشکل ادوار میں بھی وہ استقامت اور وفاداری کے ساتھ جماعتی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ ان کی وفات سے جمعیت علماء اسلام ایک مخلص، وفادار اور بااعتماد رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ اللہ کریم انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطاء فرماۓ
4
87
2
137
4,045
رہنما جےیوآئی حافظ حمداللہ کی میڈیا سے گفتگو
58
292
22
776
12,449
مفتی محمود مرکز پشاور
31
268
21
590
9,843
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمود مرکز پشاور میں نماز جمعہ ادا کارکنان کی بڑی تعداد موجود
54
296
10
794
15,329
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پارٹی رہناء مولانا سلیم اللہ قادری کی وفات پر اظہار افسوس مولانا سلیم اللہ قادری کی وفات کی خبر سے دل افسردہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان مرحوم نوجوان عالم دین ، متحرک ، مخلص اور نظریاتی ورکر تھے ۔مولانا فضل الرحمان اللہ کریم مرحوم کی سماجی اور دینی خدمات قبول فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کی طویل بیماری کو درجات کی بلندی کا سبب بنائے ۔مولانا فضل الرحمان اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
10
153
4
284
27,003
پشاور:قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا مفتی محمود مرکز میں کارکنان سے مختصر خطاب
17
409
22
1,045
20,809