Tahseen Siddiqui (@theselfonized) profile picture

Management, Teaching, Poetry, Writing Optimistic Pakistani

Karachi, Pakistan
Joined May 2023
Photo by Tahseen Siddiqui (@theselfonized)Photo by Tahseen Siddiqui (@theselfonized)Photo by Tahseen Siddiqui (@theselfonized)Photo by Tahseen Siddiqui (@theselfonized)Photo by Tahseen Siddiqui (@theselfonized)Photo by Tahseen Siddiqui (@theselfonized)Photo by Tahseen Siddiqui (@theselfonized)Photo by Tahseen Siddiqui (@theselfonized)Photo by Tahseen Siddiqui (@theselfonized)Photo by Tahseen Siddiqui (@theselfonized)
پتھر دل لوگ محترمہ مریم نوازکے اقتدار میں خوانچہ فروشوں، دیڑھی بانوں، موٹر سائیکل سواروں، کاشت کارو، مزدوروں، چھوٹے ملازمین اور چھوٹے دوکانداروں پہ جو بیتی ہے، اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ان مظلوموں کے آنسو کیا رائیگاں رہیں گے ۔جتنی اذیت ناک بھوک کچے مکانوں اور جھونپڑیوں پہ اتری ہے، جتنے چرکے مفلسوں کے دلوں پہ دانستہ لگائے گئے۔ اس پہ مجبوروں اور محروموں کی فریادیں، سب آنسو اور اہیں کیا خاک میں مل کر خاک ہو جائیں گی؟ مظلوموں کے پروردگار کا قانون تو یہ نہیں، جو ان سے سفر ناموں سے زیادہ پیار کرتا ہے ۔ اور اس کا قانون کبھی بدلتا بھی نہیں۔ فرمایا: خدا کی مخلوق خدا کا کنبہ ہے۔ صاحب زہد و فراست امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : قرآن کی یہ آیت ظالم کے لیے تیار اور مظلوم کے لئے سائبان ہے " بے شک تمہارا رب بھولنے والا نہیں" ہر نماز کے بعد اور سب نمازوں کے درمیان پروردگار سے دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد ان لوگوں کو ان کے اعمال کی چزا دے. فرمایا: پکارنے والے کی پکار میں سنتا ہوں اور اس کا جواب دیتا ہوں۔
6
87
2
337
12,186
Tahseen Siddiqui retweeted
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا گورنر آج ایک تقریب میں گیا لیکن نعرے عمران خان کے لگتے رہے ، کسی ایک بھی پاکستانی نوجوان نے نوازشریف یا زرداری کا نام تک نہیں لیا ، پاکستان کی تاریخ میں مرنے کے بعد کوئی سیاستدان ایسے بے وقعت نہیں ہوا جیسے موجودہ حکمران زندگی میں ہی irrelevant ہو چکے ہیں ، پاکستان بدل رہا ہے
35
847
3
3,762
39,245
لیہ کس صوبہ میں ہے۔ کیا یہ پنجاب میں ہے؟
فخر بھائی! سکھر کے خلاف پروپیگنڈا مہم تو آپ نے چھوڑ دی، اب ذرا لیہ کی اصل صورتحال بھی دنیا کے سامنے لے آئیے۔ ترقی کے دعووں سے آگے بڑھ کر زمینی حقائق بھی دکھانا ضروری ہیں۔👇👇 @FrehmanD
1
1
8
ہمارے زخم تو دیکھو ان کا طنطنہ تو دیکھو بنی امیہ کا وہ وحشی حکمران سلیمان بن عبد الملک۔کسی شخص کی شکایت آئی توبرہمی سے بولا : میری مہر تو لاؤ ۔ جناب عمر بن عبد العزیز بھی اتفاق سے موجود تھے۔بلے: عم زاد کیا تم نے قرآن طلب کیا ہے؟ غصے سے حاکم نے گھور کر دیکھا تو فرمایا : اللہ کی دنیا تمہارے دستر خوان سے بہت بڑی ہے۔ ایک دن اپنے پسندیدہ سبز رنگ کا خیمہ لگوایا۔ سبر قالین بچھوایا اور کہا : بجا کہ ابوبکر صدیق تھے بجا کہ عمر ابن خطاب فاروق تھے بجا کہ عثمان غنی تھے بجا کہ علی حیدر کرار تھے میں بھی تو جوان بادشاہ ہوں خدا کی قسم میں قسطنطنیہ کو فتح کروں گا یا شہید ہو جاؤں گا ۔ قسطنطنیہ کو ہ کیا فتح کرتا ،کھانے کے بعد جس کی آستینوں سے گھی نچوڑا جاتا تھا۔ موت کا وقت آپہنچا تو بسورنے لگا "میرے بچوں کا کیا ہو گا " جناب عمر بن عبد العزیز کا جلال چمکا اور ارشاد کیا: جس پروردگار نے تمہیں بادشاہی بخش دی، تمہارے بچوں کو کیا روٹی بھی نہیں دے گا۔ تدفین کا وقت آیا تو کفن میں حرکت سی ہوئی ۔ " ہمارا باپ زندہ ہے" اس کے فرزند چیخے " تدفین کی تیاری کرو " جناب عمر بن عبد العزیز نے کہا "عذاب شروع ہو گیا ہے" تاریخ ایک عبرت کدہ ہے مگر کون عبرت پکڑتا ہے؟ روز جنازے اٹھتے ہیں اور آئے دن ہم انہیں کندھا دیتے ہیں مگر بھول جاتے ہیں کہ ایک دن ہمیں بھی اسی مٹی میں دفن ہونا یے۔ ہم سب اس خاک کی امانت ہیں ہم بھی ہمارے حکمران بھی ہمارے زخم تو دیکھو ان کا طنطنہ تو دیکھو
19
198
2
772
28,319
Tahseen Siddiqui retweeted
Ages have gone past, people died and became history but no one ever came close to the level of this Great Leader Muhammad Ali Jinnah. And no wonder, no one will ever reach.
65
288
21
1,187
ایک لمحے کے لیے رک جائیے!اس تصویر کو ذرا غور سے دیکھیے، شاید آنکھیں نم اور دل لہولہان ہو جائے۔ یہ کوئی عام شخص نہیں، یہ علم و وقار کا ایک پورا عہد ہے، جو آج بھوک کے سامنے ہاتھ میں خالی دیگچہ لیے کھڑا ہے۔ یہ شمالی غزہ کے 77 سالہ پروفیسر عبداللہ ایوب ہیں۔ مکینیکل انجینئرنگ کے استاد، مصر کے فارغ التحصیل، وہ شخصیت جن کی آمد پر محفلیں احتراماً کھڑی ہو جایا کرتی تھیں۔ جن کے گھر آنے پر بچے فخر سے کہتے تھے: ’’ہمارے والد، ہمارے استاد گھر آگئے!‘‘ مگر آج دنیا کا کیسا ستم ہے! وہی استاد، جو کبھی دوسروں کو علم و شعور بانٹتا تھا، آج ایک امدادی کیمپ میں دھوپ تلے قطار میں کھڑا ہے۔ ہاتھ میں خالی برتن ہے، نگاہیں کھانے کی باری پر جمی ہیں اور دل میں بس ایک آرزو ہے کہ چند مٹھی چاول یا دال مل جائے، تاکہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بھوک کا ایک اور دن کاٹ سکے۔ ذرا سوچیے! جس عمر میں انسان کو اولاد کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے، اس عمر میں یہ بوڑھا باپ اپنے دو جوان بیٹوں کو اپنے ہاتھوں سے دفنا چکا ہے۔ اس نے صرف گھر نہیں کھویا، مال و دولت نہیں کھوئی،اس نے اپنے جگر کے دو ٹکڑے کھوئے، اپنی زندگی کی خوشیاں کھوئیں، اپنا آسرا کھویا۔ آج اس کے ہاتھ میں کتاب نہیں، خالی برتن ہے،اس کے سامنے شاگردوں کی محفل نہیں، بھوکوں کی قطار ہے؛ اور اس کے استقبال کے لیے بچے نہیں، موت اور محرومی کے سائے ہیں۔ اے دنیا کے ضمیر! ذرا بتاؤ، آخر اس بوڑھے استاد کا قصور کیا تھا؟ کیا اس کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ غزہ میں پیدا ہوا؟ خدا کے لیے! اس تصویر کو محض ایک تصویر نہ سمجھیے، یہ انسانیت کے ماتھے پر وہ بدنما داغ ہے جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
53
668
11
1,060
25,599
Tahseen Siddiqui retweeted
مشتری ہشیار باش۔۔
9
101
306
3,399
عمرچیمہ صاحب عرض یہ ہےکہ ریحان طارق @RehanTofficial نےکونسی بات کی ہےجومحض ڈائیلاگ کےزمرےمیں آتی ہےدوسرےیہ کہ اسطرح کی feedback تومحترمہ وزیراعلی پنجاب @MaryamNSharif کےلئےتو مفیدہوسکتی ہےتاکہ بحیثیت حکمران صوبہ پنجاب انکو درست اقدامات کرنےمیں آسانی ہو۔اگراسےمثبت تنقید سمجھا جائے
یہ مریم نواز کے ڈائیلاگ بولنے پر تنقید کر رہا ہے اور خود پوری ویڈیو میں ڈائیلاگ بولتے جا رہا ہے
13
یقیناً یہ ایک اہم نکتہ ہے کہ قرآن صرف قوانین کی کتاب نہیں؛ اس کا بنیادی مقصد پہلے انسان کے دل و ذہن کو بدلنا ہے، البتہ یہ 3 فیصد احکام بھی اسی وسیع اخلاقی مقاصد کی تکمیل کے لیے ہیں، انہیں کم اہم نہیں سمجھا جانا چاہیے، اس لیے ہمیں دین کو صرف پابندیوں کے طور پر پیش کرنے کے بجائے پہلے قرآن کے روحانی اور اخلاقی پیغام کو سمجھ کر پھر احکام پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ لیکن اسکے لئے قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا ہوگا ❤️
25
257
2
725
7,851
اڑتالیس برس ہوتے ہیں ، امریکی نو مسلم میرے محترم دوست مصطفیٰ نے کہا تھا: اسلامی انقلاب امریکہ کی کچی آبادیوں( Slums ) سےاٹھے گا۔ پیش گوئی سے زیادہ شاید یہ ان کی آرزو تھی۔ خود ہی اسلام قبول نہ کیا ، ہزاروں اس شہ دماغ کی تبلیغ سے ہوئے۔ مجھے وہ نیارک کے نو منتخب ممیئر ممدانی کے اس اعلان پر یاد آئے کہ نیویارک کی مساجد میں اذان اب لاؤڈ سپیکر پر دی جائے گی۔
8
110
2
651
27,188
جماعت اسلامی اورمودودی صاحب سےاختلاف میرےلئےموروثی تھامخالفت میں حدادب بھی پارہوجاتی۔ 16۔17سال کی عمرمیں دوستوں کےدرمیان بحث بھی کیاہوتی ہوگی۔ایک دن خیال گذراکہ جس نے30سال کےعرصےمیں قرآن کی تفسیرلکھی وہ مستحق ہیں کہ انکااحترام کیاجائے۔تب سے میں مودودی صاحب کی بےادبی نہیں کرسکا
جماعت اسلامی والوں کی سادہ لوحی کی کوئی آخری حد نہیں۔ ان کے ایک رہنما نے سید مودودی اور جاوید غامدی کے فکری منہج کا موازنہ کیا۔ اور بحث چل نکلی۔ ارے بھئی دریا کہاں اور ایک برساتی نالہ کہاں ؟ ساٹھ برس کی ریاضت کہاں اور ٹی وی سے حاصل۔کی جانے والی شہرت کہاں جسے آئندہ مہ و سال تحلیل۔کر دیں گے ۔ آنکھ اوجھل، پہاڑ اوجھل ۔ سید صاحب کی سایست سے اختلاف کیا جا سکتا ہے اور فکر سے بھی۔۔ اس ناچیز کی رائے بھی یہی ہے کہ انہیں انتخابی سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہئے تھا ۔ ساٹھ ستر سال کی تاریخ نے اس پہ تصدیق کہ مہر ثبت کر دی ہے۔ مگر وہ ایک تاریخ ساز شخصیت تھے۔ جاوید غامدی حدیث کا کھلم کھلا انکار کرتے ہیں۔ اپنے کانوں سے میں نے انہیں یہ کہتے سنا: ہر بڑے آدمی کی بات نقل کی جاتی ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان کے نزدیک بڑے آدمیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ چاروں محترم۔اماموں کی رائے کو اٹھا پھینکتے ہیں اور دعوی کرتے ہیزں کہ ان کے دلائل زیادہ وزنی ہیں۔ وہ قادیانیوں کوغیر مسلم قرار دینے کی مخالفت کرتے ہیں۔ وہ مولانا حسین احمد مدنی کے اس موقف کے قائل ہیں کہ قوم وطن سے بنتی ہے یعنی پاکستان کو وجود ہی میں نہیں آنا چاہیے تھا ۔ جیسا کہ ایک کھرے عالم کو ہونا چاہیے، سید مودودی بادشاہوں کو بھی درخور اعتنا نہیں سمجھتے تھے، غامدی صاحب اہل ثروت کی خدمت میں حاضر ہوتے اور ان سے استفادہ کرتے پائے جاتے ہیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ غامدی ایک شائستہ ، صابر اور پڑھے لکھے ادمی ہیں ۔مگر مودودی اور غامدی؟ یہ امت روایات میں کھو گئی حقیقت خرافات میں کھو گئی
14
Tahseen Siddiqui retweeted
A SYSTEM THAT RESPECTS THE COLLECTIVE WISDOM OF THE PEOPLE, WILL KEEP CORRECTING ITS COURSE EFFECTIVELY……..
20
48
5
249
4,931
وکیل یہ زیادتی ہے۔ پاکستان میں تو ہم بھی ہیں۔ البتہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ پٹواریوں کے ساتھ وقت گزار کر دیکھتے ہیں
میں سوچ رہا ہوں اپنی ڈپریشن اور Anxiety کم کرنے کے لئے کچھ وقت پاکستان میں جاکر گزاروں ۰۰۰۰۰۰ یہی ایک بہترین حل نظر آرہا ۔۔۔
1
1
85
Tahseen Siddiqui retweeted
شرمُ کا مقام ہے کہ امریکی عوام نے مسلمان فلسطینیوں اور ایرانیوں کے قتل کے جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بدترین شکست دی اور میرے ملک کی قیادت اسے نوبل انعام کی سفارش کرنے پر شرمندہ تک نہیں ہوئی ، الٹا یہ تاویل دی جا رہی ہے کہ وہ تو بھارت پاکستان جنگ رکوانے کے لئے کہا تھا ۔ کیا ایسا کرنے سے ظالم کا ظلم کم ہوگیا ، تہران کے سکول میں مرنے والے 168 بچوں خون بے معنی ہوگیا ، اسی ہزار فلسطینی شہید ہوئے جن میں تیس فیصد بچے تھے، مگر تمہاری بلا سے ، تمہیں تو جہاد بھی صرف بھارت کے خلاف نظر آتا ہے باقی جگہ تو دہشت گردی ہے
45
1,384
8
4,647
58,031
Tahseen Siddiqui retweeted
اے چاند یہاں نہ نکلا کر بے نام سے سپنے دیکھا کر یہاں اُلٹی گنگا بہتی ہے اس دیس میں اندھے حاکم ہیں نہ ڈرتے ہیں نہ نادم ہیں نہ لوگوں کے وہ خادم ہیں ہے یہاں پہ کاروبار بہت اس دیس میں گردے بکتے ہیں کچھ لوگ ہیں عالی شان بہت اور کچھ کا مقصد روٹی ہے وہ کہتے ہیں سب اچھا ہے مغرب کا راج ہی سچا ہے یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا اے چاند یہاں نہ نکلا کر حبیب جالب
1
16
53
2,156
خلیل جبران نے کہا تھا: معاشرے کے بدترین لوگ وہ ہیں جو کمزور کی غلطی پر واویلا کرتے اور طاقتور کے جرم پہ خاموش رہتے ہیں۔ یہ ایک صدی پرانی دنیا تھی شاید اپنے وطن میں۔ ان کی ان لوگوں کو دیکھ رہے ہیں جو کمزوروں سے نفرت کرتے اور طاقت وروں کی تائید میں مذہبی جوش و خروش سے دلائل۔ہیش کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض واقعی بہت مذہبی ہیں۔ پابند صوم و صلوٰۃ، تلاوت و عبادت کے کے خوگر مگر قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترتا۔
5
148
4
496
17,366