Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) (@44ejaz) header
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) (@44ejaz) profile picture

💯%followback die hard fan of imran khan PTI. from Pakistan Rawalpindi gujar khan settled in U.K. Leeds.🇵🇰🇬🇧NO DM ❌❌❌please

Leeds, England+Rawalpindi
Joined February 2013
Photo by Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) (@44ejaz)Photo by Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) (@44ejaz)Photo by Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) (@44ejaz)Photo by Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) (@44ejaz)Photo by Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) (@44ejaz)Photo by Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) (@44ejaz)Photo by Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) (@44ejaz)Photo by Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) (@44ejaz)Photo by Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) (@44ejaz)Photo by Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) (@44ejaz)
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
آپ پاکستان کا مستقبل ہیں، فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ لیکن کیا آپ کو پتا ہے کتنے نئے صوبے بنیں گے؟ ان کی حدود کیا ہوں گی؟ نہیں نا؟ پریشان نہ ہوں، آپ کے وزیراعظم کو بھی نہیں پتا! مطیع اللہ جان 😂
9
667
2
2,226
20,564
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
عاصم منیر کی کمزوری کی انتہا یہ ہے کہ ن لیگ جیسی جماعت بھی اس کے آئیڈیا سے خود کو علیحدہ کر رہی ہے علاج صرف ایک ہے عمران خان یعنی الیکشن اس کا مینڈیٹ اس کو واپس دینا ہوگا وہ آۓ گا تو وہ اس آگ کو جو اس ملک میں لگی ہے اس کو اپنے سینے پر جھیل جاۓ گا اگر استحکام لانا ہے تو طریقہ ایک ہی ہے الیکشن انیق ناجی
216
825
3
2,890
72,428
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
انصافیوں کو یقین ہی نہیں آرہا کہ جے یو آئی جمع حکومتی اتحاد کا جرنیل شاہی سے واقعی جھگڑ ہوچکا ہے۔ وہ ابھی تک اسے نورا کشتی ہی تصور کر رہے ہیں۔ جھگڑا تو بن گیا ہے اور بڑھے گا بھی لیکن یہ روائتی سیاسی اختلاف نہیں ہے۔ اس کی نوعیت الگ ہے۔ بس یوں سمجھیں کہ چالیس چوروں نے علی بابا کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی لیکن ڈکیتی میں جتنے مال کی توقع تھی اس کا عشر عشیر بھی نہ ملا الٹا نقصان ہوگیا معاشی بھی اور سیاسی بھی ، علی بابا الگ بدنام اور ذلیل ہوگیا ، اب علی بابا سارا کچھ خود ہڑپ کرکے بھی اپنا سیاسی نقصان چالیس چوروں کے رہے سہے سیاسی اثاثہ کو چھین کر پورا کرنا چاہتا ہے جس پہ چالیس چوروں کو آگ لگ رہی ہے۔ دوسرا علی بابا اور چالیس چوروں کو یہ بھی ڈر ہے کہ مافیا نے جتنا عرصہ پولیس کو روک کر رکھنے کی گارنٹی دی تھی وہ بھی گزرتی جا رہی ہے
9
54
1
324
9,694
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
یہ صرف اقبال جرم نہیں بلکہ ایسے قتال کا اعتراف ہے جس میں جعلی مقابلوں سے مارے جانے والوں کی اکثریت کا جرم بھی ایسا نہیں تھا کہ انہیں عدالت بھی سزائے موت دے سکتی ۔ یہ معاملہ اثھے گا ضرور اور پھر کچھ دیر بعد آواز بھی نہیں نکل سکے گی
34
775
11
1,966
17,618
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
دانشور بھائی فرماتے ہیں کہ “ نئے صوبے ضرور بنائے جائیں لیکن وفاقی آئینی طریقے سے “ تو بھولے لوگو نئے صوبے وفاقی آئینی طریقے سے ہی تو بنیں گے ، اسمبلی عوامی ریفرینڈم کے لئے سوال رکھے گی “ کیا آپ بہتر گورننس اور عوامی فلاح کی خاطر نئے صوبوں کی حمایت کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر کو اگلے پانچ سال کے لئے صدر منتخب کرتے ہین ؟” جس کے حق میں ننانوے فیصد عوام ووٹ دے گی کیونکہ فوج اور جنرل عاصم منیر کی مقبولیت بھی تو ننانوے فیصد ہی ہے۔ آپ اس پہ اعتراض لیکر اپنی ہی ستائیسویں ترمیم والی وفاقی آئینی عدالت میں جایئنگے کیونکہ اب آئین کی رو سے ہر آئینی سوال کا حتمی جواب وہیں سے ملتا ہے۔ عدالت کا فیصلہ ابھی بتا دیتے ہیں وہ حکم دے گی کہ چونکہ عوام نے جنرل عاصم منیر کو چُن لیا ہے لہذا جنرل عاصم نیا آئین بھی بنا سکتا ہے آپ صوبوں کی بنیان بچانے اپنی ہی قائم کردہ عدالت سے رجوع کرینگے اور وہ آپ کے آئین کی چڈی جانگیہ بھی آپ سے چھین لے گی۔ آپ ننگے کھڑے ہونگے تو جنرل رحم کا مظاہرہ کرتے آپ کو نیا آئین عطا کرکے آپ کا ننگ چھپا دے گا۔ آپ جنرل کی اس مہربانی پہ شکریہ ادا کرتے گھر سدھاریں گے 😜
2
27
202
4,196
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
مملکت خداداد میں کوئی محب وطن جرنیل سیاستدانوں کی غداریوں سے تنگ آکر ملک کی باگ دوڑ سنبھالتا ہے اور عوام الناس کو خوشخبری دیتا ہے کہ ملک بچ گیا، پھر وہ حزب اقتدار ، چاہے وہ پاکستان بنانے والی مسلم لیگ اور اس کے قائد حسین شہید سہروردی ہی کیوں نہ ہوں کو غدار اور ملک دشمن قرار دے کر اس جماعت کی مشکیں کس کے اسے دیوار سے لگانا شروع کر دیتا ہے ، اس پہ ہاری ہوئی جماعتیں یعنی حزب اختلاف داد و تحسین کے ڈونگرے بجاتی ہیں ، کہ بالآخر ملک دشمن فتنوں سے نجات مل گئی ،کئی بھٹو، ولی خان تالیاں بجاتے ہیں کہ اقتدار ملا کہ ملا لیکن کئی نواز شریف پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس کی حرکیات کچھ یوں ہے کہ ہر فوجی آمر آتے ہی حکومت کا تختہ الٹ کے اس کے لیڈر اور پارٹی کو ٹھکانے لگانے لگ جاتا ہے ، جس حکومت کا تختہ الٹتا ہے اس کے مخالف رال ٹپکانے لگ جاتے ہیں اور فوجی آمر کے سیاہ و سفید کی صفائی دیتے ہیں۔ لیکن جب اقتدار کی دیگ پک کر تیار ہوتی ہے جو اپنے گھر جاتے دیکھنے کی بجائے جی ایچ کیو جاتی دیکھ کر “ ملک دشمنی “ میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ لیکن اسی “ صلاح الدین ایوبی “ قوم کے “ نجات دہندہ “ کے مفادات کا تقاضا کیا ہوتا ہے ؟ وہ انہی چمچموں کے ہی کہنے پہ یقین کر چکا ہوتا ہے کہ وہ اصلی صلاح الدین ہے اور اس کی ہی شمشیر قوم کو ستر سالہ مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔ یہ سب گدھے ہی تھے سو اس کو ایک نئے آئین ، نئی سیاسی جماعت اور اس کے ووٹ بینک کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ قومی مسائل پہ قابو پایا جا سکے۔ ووٹ بینک کے لئے بیانیہ کی ضرورت ہوتی ہے ، حافظ جی تُن کے رکھو والی مخلوق تو پہلے ہی اس کی جیب میں ہوتی ہے لیکن عوامی حمایت بھی تو درکار ہوتی ہے۔ اس نکتہ پہ پی این اے ، یا پی ڈی اے کے مفادات کا جنرل کے مفادات سے ٹکراؤ شروع ہوجاتا ہے۔ اس وقت یہئ کھیل شروع ہے۔ لیکن جنرل ضیا ، جنرل عاصم منیر سے بہت مختلف تھا اور اس کے حالات بہت مختلف ، زمینی حقائق کا یہی تضاد اس بار بالکل مختلف نتائج برآمد کرے گا۔ لیکن وہ بحث اگلی پوسٹ میں۔ عمیر فاروق
5
11
53
972
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
سیاسی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور افہام و تفہیم کی کوششوں کے باوجود بھی بڑھتا ہی جائے گا کیونکہ سیاسی حکمران اشرافیہ اور جنرل عاصم منیر کے مفادات کا زبردست ٹکراؤ موجود ہے ، اگر کوئی درمیانی راہ نکالی بھی گئی ، مثلاً پی پی ، جے یو آئی ، ن لیگ وغیرہ جنرل کو لچک دیتے ہوئے اپنے سیاسی مفادات سے دستبردار ہوکر اپنا پیسہ بچا لینے کو ترجیح دیں تو بھی یہ لڑائی ختم نہ ہوگی کیونکہ جنرل عاصم منیر کو اس طرح legitimacy مل جائے گی تو اسے مقبولیت درکار ہوگی سو وہ انکے کمائے پیسہ کے پیچھے لگ جائے گا ، یہ شروع سے عرض کر دی تھی کہ ن لیگ اور پی پی نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مل کر جنرل عاصم منیر نام کا جو فرینکسٹائن کا بھوت تخلیق کیا تھا وہ آخر میں ان سب کو کھانے لگ جائے گا بشمول فوج کے۔ کیا یہ حقیقت نہین کہ جنرل عاصم منیر بغیر کسی جنگ کے اب تک جتنے فوجی مروا چکا ہے اتنے فوجئ پاکستان کی کسی جنگ میں بھی نہ مرے تھے ؟ فرینکسٹائن کا یہ جنرل عاصم منیر نامی بھوت اپنے ہر حمایتی کو نگلتا جائے گا اور اس میڻ اس کا کوئی قصور نہیں یہ جن حالات و واقعات کی پیدائش تھا اس کے نتیجہ میں اس نے یہی کرنا تھا اور کرتا جائے گا۔ پاکستانی سیاسی اس وقت اسی موڑ پہ کھڑی ہے جس پہ 1982 میں کھڑی تھی جب اس وقت کی سیاسی حرکیات کو سمجھ لینگے تو سب سمجھ آ جائے گا کوئی اتنی راکٹ سائنس نہیں اور نہ کوئی دقیق فلسفہ ۔ سن 1982 میں کیا ہورہا تھا ؟ جنرل ضیا نے چار سال کے مارشل لا کے بعد بلدیاتی انتخابات کرائے اور مجلس شوریٰ کا اعلان کردیا ، یہی وہ وقت تھا جب بھٹو کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے والی پی این اے کے سربراہ مفتی محمود ، جو اتفاق سے مولانا فضل الرحمن کے والد تھے ، نے کہا کہ ہم سے دھوکہ ہوگیا ہے ، اب اس سے قبل کیا ہورہا تھا ، ضیا کے مارشل لا کے چار سالوں میں وہ پی پی کی مارکٹائی میں مصروف رہا اور پی این اے کا نو جماعتی اتحاد اس پہ کھلے عام یا دبے دبے الفاظ میں داد و تحسین کے ڈونگرے بجاتا رہا، انکے کارکن مرد مومن مرد حق ( حافظ جی) تُن کے رکھو کے نعرے لگاتے رہے۔ انکو یقین تھا کہ ضیا اپنے وعدے کے مطابق “ مثبت نتائج کا یقین “ ہوتے ہی انتخابات کرا دے گا اور اقتدار کی یہ دیگ انکے لئے تیار ہو رہی ہے۔ سو بھٹو نامی فتنہ سے نجات پاؤ اور پی پی کو کچل کے رکھ دو۔ جب جنرل ضیا نے بلدیاتی انتخابات کرائے تاکہ نئے ممدانی اور ظہرانی لا سکے ، تازہ سیاسی قیادت تیار ہو سکے جس کا عوام سے براہ راست رابطہ ہو، جمہوریت کا یہ مقصد ہرگز نہین کہ چند لوگ اس کے اجارہ دار بن کے بیٹھ جائیں اور اپنے اپنے راجواڑے تقسیم کرلیں وغیرہ تو آنکھیں کھلیں اور پھٹی کی پھٹی رہ گئیں جس طرح اب۔ خیر کہانی میں حیرت انگیز ممثالتیں ہیں، مثلاً بھٹو کو بھی فاشسسٹ کہا گیا اور اسکے جیالوں کو زومبی وغیرہ ، لیکن اس کو چھوڑ دیں اور آگے چلیں، پھر ہوا یہ کہ 1983 میں پھر انہی نو جماعتوں نے سابقہ دشمن پی پی کے ساتھ مل کر ایم آر ڈی کی تحریک چلائی جو ناکام ہوگئی ماسوائے اندرون سندھ کے جہاں پرو پی پی ووٹ بینک زیادہ تھا۔ یہ تحریک کیوں ناکام ہوئی؟ وجہ یہ تھی کہ اندرون سندھ کو چھوڑ کر باقی ملک میں پی این اے جو اس دور کا پی ڈی ایم تھا ، بہت زیادہ مقبول تھا اس کا بیانیہ بھٹو کے جبر کی وجہ سے اس کے فاشسٹ ہونے کا تھا اور دوسرا تھا اسلام پسندی ،مفتی محمود سمیت ان سب جماعتوں کو یہ احساس ہی نہ ہوا کہ جب وہ ضیا کو دوسرا صلاح الدین ایوبی بنا رہے تھے اور تُن کے رکھنے کا مطالبہ کر رہے تھے تو ان چار سالوں میں ضیا انکا یہ بیانیہ چُرا چکا تھا ، وہ انہی کے ووٹ بینک پہ یہ ثابت کر چکا تھا کہ اصل میں یہ تو جنرل ضیا ہی ہے جو اس کو عملی جامہ پہنا رہا ہے اسلام بھی نافذ کر رہا ہے اور بھٹو جیسے فتنہ سے نجات دلا کر پی پی کو بھی دیوار سے لگا چکا ہے۔ تو وہ اب ان نو جماعتوں کی بحالی جمہوریت کی پکار پہ لبیک کیوں کہتے ؟ سو یہ تحریک بری طرح سے ناکام ہوئی اور جنرل ضیا کامیاب ہوگیا اسی سٹیج پہ اب وطن عزیز ایک بار پھر ہے، کیا تاریخ دہرائی جاتی ہے ؟ واقعات میں تو ہرگز نہیں اور اسباق میں یقیناً ، لیکن یہاں اسباق کی پرواہ کون کرتا ہے ؟ سو کہانی کا دہرایا جانا والا سبق دوبارہ پڑھ لیں۔ یہ اس طرح ہوا کرتا ہے۔
6
69
3
414
16,874
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
کیا بدلی ہوئی صورت حال میں پی پی اور جے یو آئی سب سے زیادہ خوفزدہ اور پریشان ہیں کیونکہ بول تو وہ زیادہ رہے ہیں ؟ اس سوال کا آسان اور دو ٹوک جواب ہے کہ نہین سب سے زیادہ خوفزدہ اور پریشان وہ دو لوگ ہیں یا تین جو بول ہی نہیں رہے یعنی نواز شریف( تیسری مریم اگر وہ کوئی الگ شخص ہے تو) اور جنرل عاصم منیر جہاں تک پی پی ، جے یو آئی اور جی ایچ کیو کاتعلق ہے تو وہ نسبتاً محفوظ پانیوں میں تیر رہے ہیں اور گرداب سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں،جی ایچ کیو البتہ بول تو نہیں سکتا لیکن باقی دونوں بول رہے ہیں کیونکہ وہ جنرل عاصم منیر اور نواز شریف کے مابین معاہدہ کے باقاعدہ شریک نہ تھے بلکہ صرف اس وقت حمایتی تھے اب یا کسی بھی وقت اپنی حمایت واپس لے سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کہاں موجود ہے ؟ وہ اپنے اصل موقف پہ اب بھی قائم ہے کہ ابراہام اکارڈ اور غزہ پہ پاکستانی فوج بھیجنا منظور نہیں اور ایران پہ حملہ تباہ کن غلطی ہوگا( عمران کا ایران پہ مجوزہ حملہ کے تباہ کن ہونے کا بیان ریکارڈ پہ ہے ) نواز شریف اور جنرل عاصم منیر ڈرائیونگ سیٹ پہ تھے اس لئے وہ زیادہ پریشان ہیں جبکہ پی پی ، جے یو آئی اور جی ایچ کیو پسنجر سیٹ پہ تھے لہذا ان پہ اتنا بوجھ نہیں ہے وہ اتنے پریشان ہرگز نہیں کیونکہ انکے کے پاس واپسی کی راہ ہے اور وہ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ابھی تک پی پی اور جے یو آئی ہی بول رہی تھی لیکن کورکمانڈر پشاور کا صفائیاں دینا دراصل جی ایچ کیو کا بولنے کا آغاز کرنا ہے۔ جی تو چاہتا تھا کہ بنیاد سے موضوع کو لیا جائے کہ کس طرح آج جنرل عاصم منیر اسی جگہ پہ کھڑا ہوگیا جس پہ جنرل ضیا 1982 میں کھڑا تھا لیکن دونوں کے پس منظر اور حالات و واقعات میں زمین و آسمان کا فرق ہے لیکن ایک تو لوگ لمبی تحریر پڑھتے نہیں دوسرا بندہ مزدور کے پاس بھی فالتو وقت نہیں ہوا کرتا کہ غم روزگار سے وقت نکال کر لمبی لمبی تحریرں لکھ سکے ، شائد اگر کل وقت مل سکا تو وجوہات بھی قلمبند کردیں گے عمیر فاروق
5
39
1
254
6,145
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
آخر کار بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے۔ مولانا نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تقریریں کیں، کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ بلاول نے ہر خرابی کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو قرار دیا، صوبے بنانے پر انہیں دھمکیاں دی، کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے دو کارکنان جنہیں اٹھایا گیا تھا، کل ان سے جبری پریس کانفرنس کروا کر پارٹی چھڑوائی گئی ہے۔ یہ سب ملی بھگت سے چلنے والا ڈرامہ تھا۔ نشانہ آج بھی عمران خان اور پی ٹی آئی ہی ہیں۔
16
1,639
10
5,664
50,573
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
DGISPR نے دن رات فتنہ الہندوستان کہہ کر قوم کے کان پھاڑ دئیے۔اور انڈیا میں مصدق ملک سے جب دہشت گردی پر سوال پوچھا گیا تو مکمل خاموشی۔ آئیں بائیں شائیں۔ کیوں نہیں بتایا ہندوستان بلوچستان میں قتل کروا رہا ہے۔ کیا یہ صرف پاکستانیوں کو بتانا ہے۔ مطلب قوم کو چ سمجھ رکھا ہے۔
306
4,014
21
13,545
141,819
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
مطیع اللہ جان نے cult کا ٹھیک مطلب بتایا👏 میں نے سنا کوئی کہہ رہا ہے کہ کوئی کلٹ آگیا ہے۔ کلٹ پورے صوبوں شہروں دیہاتوں پورے ملک میں نہیں بیٹھے ہوتے۔ کلٹ الیکشن نہیں لڑتا ہوتا ۔ کلٹ تو رائیونڈ محل اور گڑھی خدا بخش کے قبروں پر بیٹھے ہوتے ہیں۔ اگر پڑھے لکھے بچے بچیاں آپکے فرسودہ سوچ فرسودہ نظام سے اختلاف کرکے اصول کے ساتھ کھڑے ہو جائیں تو وہ کلٹ نہیں شعور کہلاتا ہے۔ اپنے گھروں میں جاکر دیکھیں یہی کلٹ بیٹھا ہے
8
909
5
2,368
27,959
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
🚨🚨 کُچھ لوگوں کا پیٹ خونخوار اسٹیبلشمنٹ سے ہی بھر رہا ہے وہ بار بار اسٹیبلشمنٹ کو “اشتعال” دلاتے ہیں کہ آپ بہت طاقتور ہیں اور کوئی آپ کو چیلنج کرکے جانے نہ پائے ورنہ آپکی بالادستی ختم ہو جائے گی کیونکہ اُنکو معلوم ہے اسٹیبلشمنٹ مُظالم کرے گی اپنے ہی مُلک کو شکار گاہ بنائے گی تو اُنکو بھی شکار میں سے بوٹی ملتی رہے گی۔۔ مظالم سے تنگ گاؤں والے جتنا چوہدری سے نفرت کریں گے چوہدری صاحب کا خوشامد کے لیے انحصار اتنا زیادہ اپنے “کمی” پر بڑھتا جائے گا۔ اور خُدا جانتا ہے پاکستان کی اسی سالہ تاریخ میں ہر اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں مراثی قوم کو بتاتے رہے ہیں کہ اِس جیسا کوئی نہیں آیا یہ بالکل ہی ایک مُختلف شخصیت کا مالک ہے اور یہ کسی کو نہیں چھوڑتا اور یہی آخری اُمید ہے۔۔ پُرانا گیت نئے مراثی سے سُنوا کر اگر کسی چوہدری کو لگ رہا ہے کہ وہ گاؤں میں عزت حاصل کررہا ہے تو میرے جیسا معمولی صحافی صرف ہمدردی کرسکتا ہے کہ آپکو قصیدہ خواں بھی ملے تو Temu پر دستیاب اتنے سستے والے۔۔
پتہ چلنا چاہیے کہ آپ کو کس نے ٹھیکہ دیا ہے کہ آپ موجودہ اسٹیبلشمنٹ کو مسلسل ایک ایسا جلاد بناکر پیش کریں کہ یہ بلکل رحم نہیں کرتی بہت ظالم ہے وغیرہ وغیرہ۔۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے موجودہ اسٹیبلشمنٹ پرانی تمام اسٹبلشمنٹس سے زیادہ نرم دل اور منطقی ہے جہاں اپوزیشن جماعت کے سو کے قریب قومی اسمبلی ارکان ہیں ایک صوبے میں حکومت رہی جس کو بہت موقع دیا گیا کے اپنے آپ کو سدھار لو میڈیا پر لاتعداد تنقید کرنے والے آج بھی کھل کر بولتے ہیں ، سواۓ نو مئ کے حملہ آوروں کے کوئ سیاسی جماعت کا کارکن قید میں نہیں ، بدترین تنقید کرنے والوں کو بھی راستہ دیا جاتا ہے کہ ٹیبل پر بیٹھیں ، اگر ملک کو سدھار کی طرف ڈالنا آپ کے نزدیک ظلم یا سختی ہے ، نو مئ کے حملہ آوروں کو سزا دینا ظلم یا سختی ہے ، انتشار پھیلانے والوں کو روکنا ظلم یا سختی ہے تو پھر آپ کہتے رہیں مگر موجودہ اسٹیبلشمنٹ ماضی کی ہر اسٹیبلشمنٹ سے زیادہ نرم دل اور راستہ دینے والی ہے اور یہ ہم مسلسل دیکھ رہے ہیں ۔ آپ کی بہت عزت مگر آپ مسلسل اسٹیبلشمنٹ کے متعلق ایسی گفتگو کررہے ہیں جس سے تاثر آۓ کہ وہ ایک ظالم ولن ہے جو کہ غلط ہے۔
22
175
6
1,059
38,315
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
ایف آئی افسر کی اہلیہ کے حوالے سے جو سی سی ٹی وی سامنے آئی ہے کتنی خوفناک ہے ۔۔۔ سوچتا ہوں یہ لوگ کتنے وحشی دماغ ہیں ان کے اندر انسانیت بھی نظر نہیں آتی
56
879
15
4,559
83,600
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
صحافی مظہر برلاس🔥🔥🔥 اڈیالہ جیل میں جو شخص خان صاحب کے لیے کھانا پکاتا ہے جب وہ اپنے گھر جاتا ہے تو اسکے بچے کہتے ہیں کہ ہمیں بھی وہی کھانا پکا کر کھلاو۔ خان صاحب جس شرٹ پر سائن کردیں وہ کروڑوں کی بک جاتی ہے۔ خان صاحب کی آخری جھلک لائیٹ بلیو رنگ کی شرٹ والی دیکھی گئی تھی اس رنگ کی شرٹ پاکستان کے تمام سٹوروں سے ختم ہوگئی۔ خان صاحب ایک چپل پہنتے ہیں اسکا نام کپتان چپل پڑ جاتا ہے اور وہ اس شخص کا کاروبار چمک جاتا ہے عمران خان دنیا کے بڑے ھیروں کا ھیرو ہے۔ دلیپ کمار انکی شجاعت اور شخصیت سے متاثر امیتابھ عامر خان شاہ رخ خان اسکے فین ہیں دنیا کے کرکٹرز خان صاحب کو سب سے بڑا لیڈر سمجھتے ہیں کبھی کسی نے کدو نوازشریف یا شوباز یا زرداری یا کسی اور پاکستانی کا لیڈر کا نام بھی لیا؟؟ اللہ تعالٰی نے اس قوم کے دل عمران خان کی طرف موڑ دئیے ہیں وہ جس چیز کو ہاتھ لگاتا یے سونا ہو جاتی ہے اس شخص کے ساتھ جو جڑتا یے وہ سٹار بن جاتا یے جو اسکو چھوڑتا یے کوڑی کا نہیں رہتا ۔
76
534
11
1,794
33,101
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
جب زیادہ سوال اٹھنے شروع ہوئے کہ جوڈیشل آرڈر کے باوجود سپریم کورٹ عمران خان ہسپتال منتقلی کیس کیوں نہیں فکس کر رہی تو بینچ کے ممبران کو لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے لیے بھیج دیا گیا اور اب کہا جارہا ھے کہ اس سال تو وہ بینچ ہی نہیں موجود اسلام آباد میں ۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو یہ ماننا ہی ہوگا کہ ان کے ریفارمز ایجنڈے کا اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں ہوگا جب تک لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد بحال نہیں ہوتا۔ عدلیہ میں ایگزیکٹو کے اثرورسوخ کو ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟
عمران خان کے کیسز سننے والے 2 ججز جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان اگلا پورا ہفتہ سوموار سے جمعہ تک سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرے گا
9
225
1
906
16,322
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
" ایوان صدر نے ویڈیو جاری نہیں کی تھی " ترجمان ایوان صدر نے نیا کٹا کھول دیا معاملہ کچھ یوں ہوا کہ 11 اکتوبر گورنر راج ایمرجنسی سمری پر دستخط کے وقت ایوان صدر میں صدر زرداری کے دستخط کرتے وقت ساتھ کھڑے محسن نقوی انگلی کے اشارے سے بتا رہے تھے صدر دستخط کررہے تھے جس سے تاثر یہ مل رہا تھا دستخط صدر سے کروائے جا رہے ہیں اب ایوان صدر نے ویڈیو جاری نہیں کی تھی تو پھر کہاں سے آگئی ؟؟؟؟؟
16
253
4
1,171
79,552
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
نئے صوبے بنانے سے اختیارات تقسیم ہوں گے اور گورننس بہتر ہوگی کا شور مچانے والے نے جعلی اسمبلی اور جعلی کابینہ سے ائیر فورس اور نیوی کا اختیار بھی اپنے ہاتھ میں کرلیا۔ اگر اختیارات کی تقسیم سے گورننس بہتر ہوتی ہے تو یہی فارمولا فوج پر کیوں نہیں لگتا؟ اگر سارے اختیارات اپنے ہاتھ میں کرنے ہیں تو صوبے کیوں بنائے جارہے؟
68
1,031
17
3,211
30,014
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
آصف علی زرداری صاحب کا اتنا سخت ردعمل .... لاول بھٹو زرداری صاحب کی جانب سے پچھلی اڑھائی تین سال کی غلطیاں گنوانے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب نے بظاہر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کی گورنر راج ایمرجنسی انتظامیہ کو اختیارت سے مالا مال کر دیا اور کیا چاہیے ؟؟؟
صدرِ آصف علی زرداری کی خیبر پختونخوا کے پانچ آرڈیننسز کی منظوری۔ ان میں مندرجہ ذیل آرڈیننسز شامل ہیں: خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع)۔ خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ) خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 خیبر پختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026
9
244
2
1,328
46,540
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
انیق ناجی کا حذیفہ رحمان کو کرارا جواب🔥🔥 شوباز شریف کی کیبنٹ کا انتہائی پشت شعور گھٹیا شعور کا مالک خوشامدی ٹٹو حذیفہ رحمان ایسا جاہل یے کہ اس نے شوباز شریف کا IQ لیول نیوٹن کے ساتھ ملا دیا اور اپنا IQ ,لیول شوباز کے برابر قرار دے دیا۔ نیوٹن 26 سال کی عمر میں law of motion دریافت کرچکا تھا جبکہ 26 سال کی عمر میں شوباز شریف کا وژن یہ ہوتا ہوگا کہ گوالمنڈی میں جو ملائی والی قلفی ملتی ہے وہ کیوں اتنے مزے کی ہے اسکا راز کیا ہے؟ یہ اس شخص شوباز کو نیوٹن سے ملا رہا ہے جسکا وژن 26 سال کی عمر میں یہ ہوگا کہ رات کو جو "پائے" پکاتے ہیں صبح کو وہ بہت مزے کے ہوتے ہیں کیا صبح اگر پکائیں تو رات کو بھی ایسے ہی۔مزے کے ہونگے؟ میں نے شریف خاندان کو بوٹ پالش کی وجہ سے انکے اقتدار میں چھوڑا جب مشکل وقت تھا تب میں چھوڑا۔ اگر میں بھی خوشامدی ہوتا تو آج نوازشریف کو آئنسٹائن سے ملا رہا ہوتا ۔ رانا مشہود ایسا خوشامدی کہ کھیل کوئی اور رہا ہے جیتا کوئی اور ہے اور وہ کہتا ہے "سر آپ کا وژن ہے" لعنت ہے ایسی گھٹیا بدبودار خوشامد پر۔
عادتیں نسلوں کا پتا دیتی ہیں، ماتھے پر کسی کے کچھ لکھا نہیں ہوتا۔ انیق ناجی کو اس طرح کے ٹویٹس کرتے ہوئے کچھ تو شرم آنی چاہیے۔ مرحوم نذیر ناجی اور ان کے پورے خاندان کے ساتھ نواز شریف خاندان نے ہمیشہ جس طرح محبت، عزت اور اچھائی کا برتاؤ کیا، اس کا بدلہ اتارنے کی شاید ان میں حیثیت بھی نہ ہو، لیکن کم از کم ان احسانات کا پاس تو رکھنا چاہیے۔ سمجھ نہیں آتا کہ یہ ذہنی پستی ہے، کسی عہدے کی ہوس یا اقتدار کی خواہش کہ انسان اس حد تک گر جائے کہ کبھی کسی کی کردار کشی کرے اور کبھی من گھڑت کہانیاں گھڑ کر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ مریم نواز صاحبہ سے کوئی کتنا ہی اختلاف کیوں نہ کرے، لیکن وہ ایک باوقار سیاسی خاندان کی روایات اور لیگیسی کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ وہ ایک نہایت نفیس اور باوقار خاتون ہیں۔ کیا عقل یہ بات تسلیم کرتی ہے کہ وہ ایسے کسی ٹٹپونجیے کی موجودگی میں کسی اہم شخصیت سے اپنے تعلق کا اس انداز میں اظہار کریں گی؟ محض چند لمحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اس قدر گری ہوئی حرکتیں کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ اس شخص کی ہر نئی حرکت دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ انسان کی پستی کی بھی کوئی نہ کوئی حد ہوتی ہے، لیکن بعض لوگ ہر بار اس حد کو بھی پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔ بہرحال، ایسے ہی لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے: عادتیں نسلوں کا پتا دیتی ہیں، ماتھے پر کسی کے کچھ لکھا نہیں ہوتا۔
17
593
11
2,062
43,325
Ejaz Chaudhary 🇵🇰🇬🇧(PTI) retweeted
تمام سیاسی پارٹیوں کی مخالفت کے باوجود ریفرنڈم پر اصرار اور اس میں کامیابی کا یقین کیوں ہے ؟ جب تمام ہی سیاسی پارٹیاں مخالفت کر رہی ہیں تو ریفرنڈم کے حق میں ووٹ ڈالنے والے کہاں سے آئیں گے
80
244
13
956
6,332