Pinned Tweet
خان قید میں بھی آ زاد ہے اور افسوس ہم آ زاد ہو کہ بھی قید میں ہیں
@TeamiPians
#TheFearOfImranKhan
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
اللہ تعالیٰ نے سورة العاديات میں ہمارے لیے ایک عظیم مثال بیان فرمائی ہے، جو ہمیں اپنے رب سے حیا کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ اس سورہ میں اللہ تعالیٰ نے "العادیات" یعنی گھوڑوں کی قسم کھائی ہے.
لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے کھڑے ہونے کی حالت کی قسم نہیں کھائی، بلکہ ان کی صفت "ضَبْحًا" بیان فرمائی
"الضبح" گھوڑوں کے سانسوں کی اس آواز کو کہتے ہیں جب تیزی سے دوڑنے کی وجہ سے ان کا سینہ جوش مار رہا ہوتا ہے اور پھپھڑے جل رہے ہوتے ہیں۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: «وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا»
"قسم ہے ان گھوڑوں کی جو ہانپتے ہوئے تیز دوڑتے ہیں"
اور دوسری صفت بیان فرمائی:
«فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا»
"پھر جو ٹاپ مار کر چنگاریاں نکالتے ہیں"
یہ وہ چنگاری ہے جو انتہائی تیز دوڑتے ہوئے ان کے سموں کی زمین سے رگڑ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے
سینہ بھی آگ کی طرح تپ رہا ہے اور قدموں سے بھی آگ نکل رہی ہے!
«فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا»
"پھر جو صبح کے وقت حملہ کرتے ہیں"
یہاں اللہ تعالیٰ ہمیں بتاتا ہے کہ یہ گھوڑے یوں ہی تفریح کے لیے نہیں دوڑ رہے، بلکہ دن کے وقت ایک جنگ میں دوڑ رہے ہیں۔
وہ جانتے ہیں کہ وہ ایک معرکے میں ہیں اور خطرے میں ہیں،
اس کے باوجود اپنے سوار/مالک سے ناراض ہو کر پیچھے نہیں ہٹتے۔
«فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا»
"پھر اس وقت گرد و غبار اڑاتے ہیں"
یعنی تیز رفتاری کی وجہ سے اس جگہ گرد و غبار اٹھاتے ہیں،
جس سے وہ ہوا جو گھوڑے سانس کے ذریعے اندر لے رہے ہوتے ہیں، غبار (نقع) سے مل جاتی ہے۔
سینہ آگ کی طرح تپ رہا ہے اور اس کے باوجود وہ غبار سے اٹھی ہوئی ہوا میں سانس لے رہے ہیں... کیسی عجیب قربانی ہے!
«فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا»
"پھر اسی وقت دشمن کے لشکر میں گھس جاتے ہیں"
یعنی وہ معرکے کے بالکل مرکز میں جا کھڑے ہوتے ہیں... جو کہ سب سے خطرناک جگہ ہے۔
یہ تمام آیات اللہ عزوجل کی طرف سے ایک قسم تھیں.
لیکن اس قسم کا جواب نہایت حیران کن اور عجیب آیا:
«إِنَّ الْإِنْسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ»
"بیشک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے"
پہلے گفتگو گھوڑوں کے بارے میں تھی اور ان کے احوال بیان ہو رہے تھے،
پھر قرآن مجید نے اچانک رخ موڑ کر انسان کے اپنے رب کے ساتھ حال کا ذکر شروع کر دیا اور اسے "کنود" (اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر ناراض ہونے والا اور ناشکرا) قرار دیا۔
آخر یہ عجیب و غریب تبدیلی کیوں؟
یہ اس لیے کہ گھوڑا اپنے اس مالک/سوار کے لیے اتنی بڑی قربانی دیتا ہے جو صرف اسے کھانا کھلاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کرتا ہے...
حالانکہ اس مالک نے نہ تو اس گھوڑے کے کان بنائے، نہ آنکھیں، اور نہ ہی اس کا کوئی ایک سم بنایا ہے.
اس کے باوجود وہ گھوڑا بغیر کسی خوف کے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر اپنے مالک کے لیے وفاداری اور شکرگزاری کا مظاہرہ کرتا ہے!
جبکہ دوسری طرف انسان کا حال یہ ہے کہ جیسے ہی اسے کوئی ایک ناگوار بات پیش آتی ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں کو بھول جاتا ہے اور اپنے خالق کا شکوہ کرنے لگتا ہے۔
اے خدائے ذوالجلال! ہمارے قلوب کو نورِ قرآن سے جلا بخش اور ہمیں اس کتابِ ہدایت کے اسرار و رموز میں تدبر و تفکر کی دولتِ بیدار عطا فرما۔ الٰہی! جن علوم و معارف کی روشنی تو ہمیں اپنے کلامِ پاک سے عطا کرے، ہمیں ان پر صدقِ دل سے گامزن ہونے اور عمل کی توفیقِ عطا فرمائے آمین ثم آمین
ثناءاللہ حسین
#موناسکندر
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
یہ حب الوطنی کا چورن بیچ کر قوم پر قابض رہنے کا دھندا بند کرو!
جو ریاست مجھے تعلیم نہیں دے سکتی، انصاف نہیں دے سکتی، علاج نہیں دے سکتی، تحفظ نہیں دے سکتی، وہ مجھ سے وفاداری کا مطالبہ کس منہ سے کرتی ہے؟
ملک پتھروں، پہاڑوں، دریاؤں اور درختوں کا نام نہیں ہوتا، ملک وہاں بسنے والے انسانوں کا نام ہوتا ہے۔
لیکن آپ نے پاکستان کا مطلب چند طاقتور جرنیل، حکمران، اشرافیہ اور ان کے مفادات بنا دیا ہے، پھر چاہتے ہو کہ عوام ان کی وفاداری کے حلف اٹھاتے پھریں؟
میں اس ملک کا شہری ہوں، کسی کے باپ کا نوکر نہیں کہ اپنے حقوق بھی نہ مانگوں اور وفاداری کے سرٹیفکیٹ بھی پیش کرتا پھروں!
اور سنو! جس دن پاکستان کا مطلب واقعی پاکستان کے عوام ہو گیا، اُس دن کسی کو مجھ سے وفاداری مانگنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔
کیونکہ عوام سے محبت کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، اور حکمرانوں کی غلامی کا نام حب الوطنی نہیں ہوتا!
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
30 سال پہلے شوکت خانم ہسپتال کا بنیاد رکھنے والا شخص آج خود موت کی چکی میں بیٹھا علاج سے محروم ہے اور قوم بے بس 💔
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
عظمٰی خان کا انکشاف 🚨
عمران خان نے کہا میرا سر پھٹ رہا ہے یہ مجھے اسی طرح مارنا چاہتے جس طرح مرسی کو مارا گیا تھا
#FreeImranKhanAndFamily
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
قاسم خان کا BBC پر انکشاف 🚨
ہمیں دو بار خبر ملی تھی کہ آپ کے والد جیل میں وفات پا چکے ہیں، اس وقت میرے والد کی زندگی کو خطرہ ہے اور ہم اس سے بہت پریشان ہیں
#FreeImranKhanAndFamily
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
سب جوائن کریں، آواز اٹھائیں 🚨
#FreeImranKhanAndFamily
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
خاموشی گناہ ہے 🚨
عمران خان کی بہنوں کی رہائی کے حوالے سے مکمل خاموشی ہیں، فرض سمجھ کر آواز اٹھائیں
#FreeImranKhanAndFamily
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
حاضری لگائیں کیا آپ اس ٹرینڈ #FreeImranKhanAndFamily میں حصہ لے رہے ہیں یا صرف تماشہ دیکھ رہے ہو 🧐
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
آواز اٹھائیں 🚨
لانگ مارچ سے گرفتار بلوچستان کے ورکرز کو بھولنا مت، ان کی رہائی کے لئے ضرور آواز اٹھائیں
#ReleaseYouthWorkers
#FreeImranKhanAndFamily
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
اگر ڈاکٹر صاحب سے میرا رابطہ ہوتا تو میں انہیں ضرور مشورہ دیتا کہ وہ اس بحث میں مت الجھیں اور ری ایکٹ مت کریں۔ ڈاکٹر صاحب کا ایک موقف تھا جو ہماری رائے میں غلط تھا۔ وہ ایک بار دے دیا اسکے بعد اسے مہم نہ بناتے لیکن ڈاکٹر صاحب درست حکمت عملی نہیں بنا پائے کبھی مبینہ گروپوں کا حوالہ دیا ، پھر پی ٹی آئی آفیشل پر چڑھ دوڑے پھر سب کے پسندیدہ پنچنگ پیڈ مشوانی پر مکے برسائے کہ وہ سینٹر بننے کے لیے یہ سب تنقید کروا رہا ہے۔ اس سے ڈاکٹر صاحب کا مقدمہ بھی کمزور ہوا اور ڈاکٹر صاحب خود ہلکے بھی پڑے۔
لانگ مارچ کا کم و بیش یہی انجام ہونا تھا۔ بدترین صورت یہ ہوتی کہ کچھ لوگوں کو شہید کرکے اسے منتشر کیا جاتا۔ ہم ذہنی طور پر اسکے لئے تیار تھے۔ میرا یہ خیال تھا کہ اسکے بعد تحریک انصاف اسمبلیوں سے علیحدگی کا اعلان کرے گی یا پھر ہم لوگ تحریک انصاف پر اس کا دباؤ ڈالیں گے۔ لیکن ڈاکٹر صاحب نے ساری توجہ ایک غلط موضوع کی جانب کردی۔ یہ تو اب ہر گزرتے دن کیساتھ واضح ہورہا ہے کہ سہیل آفریدی کیساتھ تو اسکی جماعت کے ایم پی ایز اور قیادت بھی نہیں تھی۔ اس نے جو کچھ کیا اپنی ہمت پر کیا۔
اسی طرح جیسے ڈاکٹر صاحب نے تحریک انصاف کی قیادت کو دباؤ میں لانے کا موقع گنوا دیا بالکل اسی طرح اس غیر ضروری تنقید کی وجہ سے ہزاروں ان زبانوں کو بھی موقع ملا جو ہر چیز کا ملبہ اوورسیز ، سوشل میڈیا اور یوٹیوبرز پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ بلاشبہ اس پھوٹ اور توجہ کے ہٹنے سے کمزوری کا تاثر گیا۔
ہم نے سہیل آفریدی پر بہت تنقید کی۔ لیکن پھر جب اس نے وہ کیا جو وہ کرسکتا تھا تو پھر تنقید نہیں کی کہ ہمارا مسئلہ تو حل ہوگیا۔ اگر آپ کے بقول ڈاکٹر صاحب ایک شخص کو متنازعہ بنانے کے بعد اب دوبارہ اسے “ دیوتا “ کہہ رہے ہیں تو ہمارا مسئلہ تو حل ہوگیا۔ یعنی ڈاکٹر صاحب نے کسی حد تک تسلیم کرلیا کہ وہ بہت زیادہ آگے چلے گئے تھے تو پھر میرا خیال ہے کہ ہمیں آپ کو ان پر تنقید کا سلسلہ بند کردینا چاہیے۔
یہ رحجان غلط ہے کہ ہم تنقید کی آڑ میں لائن ڈرا کردیتے ہیں۔ یعنی جس کا موقف ہمیں پسند نہیں پھر وہ غدا رہے یا مشکوک ہے۔ یہ کام ڈاکٹر صاحب نے کیا ، آپ کرتے ہیں ، میں کرتا ہوں غلط ہے۔ ڈاکٹر صاحب کا یوٹیوب چینل ان کی شخصیت ان کی آواز اس رجیم کے خلاف توانا ترین آوازوں میں سے ایک ہے۔ ان کی محنت اور کوشش پر کوئی شک نہیں۔ انکی نظر میں ہمارا موقف غلط ہماری نظر میں ان کا ، اس سے فرق نہیں پڑتا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے تقریباً سارے صحافیوں اور ساری پارٹی کو غدار بنانے کے بعد اب سہیل آفریدی کو غدار بنایا پھر ریکشن آنے پہ دیوتا کہنا شروع کر دیا۔ کچھ حضرات ڈاکٹر صاحب کی ویورشپ سے گھبراتے بات نہیں کرتے کہ ان کے خلاف بات کرنے سے پولیٹیکل کیریئر تباہ نہ ہو جائے کیونکہ گل صاحب اور ان کی ٹیم اور اتحادی باقائدہ ایک سیاست دان کا آن لائن جینا حرام کر سکتے ہیں، اور کچھ لوگ گل صاحب کو گندے بگڑے ہوئے بدتمیز بچے کی طرح محفل میں اپنا اپنا دامن بچا کے برداشت کرتے ہے ، بچے کو اپنا آپ بادشاہ محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
اب اندازہ لگائیں ڈاکٹر شہباز گل نے سہیل آفریدی کی عوامی پزیرائی کو مائنس عمران خان فارمولا قرار دیا ہے، گل صاحب پھر تو آپ کی شہرت بھی عمران خان مائنس فارمولے کے تحت آتی ہے۔ پھر محسن نقوی کو عاصم منیر کا باس بنا دیا۔ اب کہیں گے مراد سعید کے گھر والوں کو بےدخل کر کے عاصم منیر اس کو ہیرو بنا رہا ہے۔😑
(نوٹ ۱: سہیل آفریدی اور مراد نہ میرے رشتہ دار ہیں نہ ان کی اتنی اوقات ہے کہ مجھے کچھ دے سکیں، یہاں دوستی بھی نظریے کی اور دشمنی بھی۔)
(نوٹ ۲: ابھی تک گل صاحب میرے کچھ دن پہلے کیئے سوالات کا جواب نہیں دے سکے )
آگے چلتے ہیں جو سمجھنے والی بات ہے وہ یہ کہ مائنس عمران کامطلب کوئی مختلف لیڈر نہیں بلکہ یہ ہے کہ عمران خان کی پیغام رسانی کو ایسے کنٹرول کرنا کہ صرف فیلڈ مارشل کے فائدے والے بیانات باہر آئیں۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پیغام رساں بیرسٹر سیف یا ان کی طرح کا کوئی اور بندہ ہو، جو جرنیلوں کے مطابق چلے۔
اس کو حاصل کرنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ جو دو چار بندے PTI کور کمیٹی میں بولنے والے ہیں، انہیں بھی سائیڈ لائن کیا جائے اور طاقت پارلیمانی کمیٹی کو دی جائے — جو لوگ ایفیڈیوٹ دے کر پارلیمان میں آئے ہیں۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ بیانیہ بنایا جائے، جس کے لیے مارچ 2027 میں سینیٹ کی 48 نشستوں پر الیکشن کو ہڈی کے طور پر استعمال کیا جائے، جس کے گرد ہر طرح کے سورما رالیں ٹپکا رہے ہیں اور کھلے عام یا پسِ پردہ ہر قسم کی واردات ڈالنے کو تیار ہیں۔
یہاں مشال یوسفزئی کا نام سرفہرست ہے، ان کا الیکشن بھی مارچ 2027 میں ہونا ہے۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی، سینیٹر بیرسٹر علی ظفر اور سینبیٹر فوزیہ ارشد سمیت یہ سب پی ٹی آئی کور کمیٹی سے طاقت پارلیمانی کمیٹی میں منتقل کروانے میں پیش پیش ہیں۔اعظم سواتی نے بھی اپنا کَٹا کھولا ہوا ہے۔
اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت بیرسٹر سیف کے حق میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل بھی ہیں۔
مائنس عمران کا دوسرا پہلو عمران خان کے وفادار گروپ کو سائیڈ لائن کرنا ہے۔ اب اس میں کون ہے اور کون نہیں ہے، یہ ایک اور بحث ہے لیکن اپنے اتحادی ڈھونڈنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ لوگوں کے دشمن دیکھ لیں۔
جرنیل ایک تابع دار وزیراعلیٰ چاہتے تھے، نہ کہ گورنر راج۔ اب بھی اگر ان کو یہ میسر آ جائے تو وہ گورنر راج ہٹا دیں گے۔ اس کو بھانپتے ہوئے علی امین گنڈاپور اس وقت اسلام آباد بیٹھے ہیں اور 30 ایم پی اے ساتھ ہونے کا دعویٰ بھی کر رہے ہیں، جو کہ سچ معلوم ہوتا ہے، کیونکہ حکومت جانے سے ان ارکان کا اثر و رسوخ اور مال پانی بھی کم ہوتا ہے۔
یہاں ڈاکٹر شہباز گل اور علی امین قدرتی اتحادی بنتے ہیں، اور دونوں ہی سہیل آفریدی اور مراد سعید سے ایک جتنا پیار رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کی کلر انسٹنکٹ اس دفعہ ان کو دھوکہ دے گئی (Hubris)۔ اس سے پہلے کہ سہیل آفریدی ہیرو بنتا، ان سب نے مل کر اس بحث کا رخ عاصم منیر اور گورنر راج سے ہٹا کر پابندِ سلاسل سہیل آفریدی کی طرف موڑ کر اور اسے غدار بنا کر تحریک کے ساتھ بڑی زیادتی کی، اور پنجابی جرنیلوں کی روایات برقرار رکھتے ہوئے اس پر ڈٹ گئے۔
28ویں آئینی ترمیم کے لیے ضروری ہے کہ اس کے پاس ہونے کے فوراً بعد بیرسٹر سیف عمران خان کا پیغام لے کر باہر آئیں اور کہیں کہ خان صاحب نے اس کی سخت ترن الفاظ میں مذمت کی ہے اور علی محمد خان کو پارٹی کا چیئرمین بنا دیا ہے اور اب وہ اس تحریک کو عاصم منیر کے خلاف لیڈ کریں گے۔
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
بہنوں کی رہائی کے حوالے سے مکمل خاموشی ہیں، فرض سمجھ کر ان کی رہائی کے لئے آواز اٹھائیں 💔
#خان_اور_فیملی_کو_رہا_کرو
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
مجھے اس بات پر گھمنڈ ہے کہ مجھے کوئی بھی کسی گروپ سے نہیں جوڑ سکتا اور نہ ہی آج تک لیڈرشپ یا پارٹی میں کسی سے تعلق ہے، نہ کسی سے رابطہ اور نہ ہی کسی کو جانتا ہوں۔
جتنا کام کیا صرف خان کے لئے کیا۔
کیونکہ سب سے پہلے عمران احمد خان نیازی ♥️
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
اس بچے کی آواز بنیں 🚨
سجاد مہمند کا بیٹا پشتو میں کہہ رہا ہے، میں ساری قوم سے اپیل کرتا ہوں میرے والد کی رہائی کے لئے آواز اٹھائیں وہ بے گناہ قید ہے
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
میں دعوٰی تو نہیں کرتا لیکن یقین سے کہتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر عمران خان کی رہائی اور بیماری کے لئے سب سے زیادہ آواز اس اکاؤنٹ @KaliwalYam نے اُٹھایا ہے، سب سے زیادہ ٹرینڈز بھی اسی اکاؤنٹس سے ہوئے ہیں
بہنوں کی رہائی کے لئے بھی سب سے زیادہ آواز اٹھایا کیونکہ سب سے پہلے عمران خان ♥️
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
فوکس اڈیالہ جیل پر 🚨
آج خان صاحب سے بہنوں کی ملاقات کا دن ہے لیکن بدقسمتی سے بہنیں قید میں ہیں
رہائی کے لئے فرض سمجھ کر آواز اٹھائیں
Sumairakhan🌹🌹💖 retweeted
عمران خان نے اپنا یقین اللہ پر رکھا تو اللہ نے پہلے انہیں اپنی پارٹی لیڈروں سے بے نیاز کیا۔ پھر کسی بھی سیاستدان کی طاقت عوام ہوتے ہیں اللہ نے ان کا بھروسہ عوام پر بھی نہیں رہنے دیا
اللہ نے خان کو خود تک محدود کر لیا ہے اس صورت میں جب وہ باہر آئیں گے جو ضرور اور جلد آئیں گے تو انہیں اپنے اقدامات کیلئے سوائے اللہ کے کسی پر بھروسہ کی ضرورت رہے گی نہ حاجت
ایسے میں جو وہ کریں گے وہی اصحاب الشمال کا شدید ترین علاج ہو گا
















