Pinned Tweet
نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
جب تمہارے غم بڑھ جائیں اور تم ان غموں کو ختم کرنا چاھو، تو مجھ پر درود بهیجو یہ تمہارے غموں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ تمہارے گناہوں کو بھی مٹا دیگا.
اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
سید ثقلین حیدر retweeted
حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا سے روایت ہے
کھانے کی میز پر کھانے کے بارہ آداب ہیں جنہیں ہر مسلمان کو جاننا چاہیے۔ ان میں سے چار واجب، چار مستحب (سنت) اور چار آدابِ طعام ہیں۔
• واجب امور
1۔ نعمت کی قدر و معرفت رکھنا۔
2۔ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ روزی پر راضی اور قانع رہنا۔
3۔ کھانا کھانے سے پہلے اللہ تعالیٰ کا نام لینا (بسم اللہ کہنا)۔
4۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا۔
• مستحب امور
1۔ کھانا کھانے سے پہلے وضو کرنا۔
2۔ بیٹھ کر کھانا کھانا۔
3۔ بائیں جانب بیٹھنا (کھاتے ہوئے بائیں پہلو پر بیٹھنا)
4۔ تین انگلیوں سے کھانا کھانا
• کھانے کے آداب
1۔ اپنے سامنے سے کھانا کھانا۔
2۔ چھوٹے چھوٹے لقمے لینا۔
3۔ کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھانا۔
4۔ دوسروں کے چہروں کی طرف کم دیکھنا۔
عوالم، ج11 ص629۔
سید ثقلین حیدر retweeted
معرفت بی بی سلاماللہعلیہا کی قدر و قیمت
فرمانِ امامِ صادق علیہالسلام
جس نے بھی فاطمہ سلاماللہعلیھا کی حقیقی معرفت حاصل کرلی تو یقینا اس نے شبِ قدر کو درک کرلیا.
تفسیرِ فرات الکوفی،ج 1، ص581
#ایام_سیده
'Defender of Imam Ali'
'Daughter Of Prophet'
سید ثقلین حیدر retweeted
امام زین العابدین علیہ السلام
قسم اس خدا کی کہ جس نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو برحق بشیر و نذیر بنا کر بھیجا، ہم اہل بیت(علیہم السلام) کے نیکوکار افراد اور ہمارے شیعہ، موسٰی۴ اور ان کے شیعوں کی مانند ہیں، ہمارے دشمن اور ہمارے شیعوں کے دشمن فرعون اور اس کے پیروکاروں کی مانند ہیں
مجمع البيان، ج7 ص 239.
سید ثقلین حیدر retweeted
امام علی علیہ السلام
عزت کے ساتھ غربت پر صبر کرنا ذلت کے ساتھ دولت مندی سے زیادہ افضل ہے۔
غرر الحکم
سید ثقلین حیدر retweeted
امام محمد باقر علیہ السلام
جس کی نیت اچھی ہوگی اس کے رزق میں اضافہ ہو گا
بحارالانوار، ج78 ص175۔
سید ثقلین حیدر retweeted
امام علی علیہ السلام
(اللہ کی تقسیم پر) راضی رہ کہ تو راحت پائے
حکمت بو تراب۴
سید ثقلین حیدر retweeted
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
اے ہشام!
لقمان۴ نے اپنے بیٹے سے کہا تھا
حق کے سامنے عاجزی اختیار کرو، تم لوگوں میں سب سے زیادہ عقل مند بن جاؤ گے۔
اے میرے بیٹے! دنیا ایک گہرا سمندر ہے، جس میں بہت سے لوگ ڈوب چکے ہیں۔ لہٰذا اس سمندر میں تمہاری کشتی تقویٰ الٰہی ہو، اس کا سامان ایمان ہو، اس کا بادبان توکل ہو، اس کا نگہبان عقل ہو، اس کا رہنما علم ہو اور اس کے مسافر صبر ہوں۔
تحف العقول، ص386۔
سید ثقلین حیدر retweeted
امام جعفر صادق علیہ السلام
جب کوئی بندہ چھپ کر گناہ کرتا ہے تو اس کا نقصان صرف اسی شخص تک محدود رہتا ہے جو گناہ کرتا ہے، لیکن جب وہ علانیہ گناہ کرتا ہے اور کوئی اسے اس گناہ سے روکنے کی کوشش نہیں کرتا تو اس کا نقصان پورے معاشرے تک پہنچتا ہے۔
قرب الإسناد، ص26۔
سید ثقلین حیدر retweeted
امام علی علیہ السلام
چار چیزیں (عادات) مرد کو عیب دار بنا دیتی ہیں
کنجوسی
جھوٹ
حرص پروری (لالچ)
اور
بد اخلاقی
غرر الحکم
سید ثقلین حیدر retweeted
عورتوں کے لئے بہترین چیز کیا ہے
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا فرماتی ہیں:
عورتوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ نامحرم مردوں کو نہ دیکھیں اور نامحرم مرد ان کو نہ دیکھیں۔
بحار الانوار، ج43، ص54، ح48
سید ثقلین حیدر retweeted
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
اپنے وقت کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کرو:
ایک وقت اللہ تعالیٰ سے مناجات کے لیے، ایک وقت معاش اور روزی کمانے کے لیے، ایک وقت بھائیوں اور قابلِ اعتماد لوگوں کے ساتھ میل جول کے لیے، جو تمہاری خامیوں سے تمہیں آگاہ کرتے ہیں اور دل سے تمہارے خیرخواہ ہوتے ہیں، اور ایک وقت حلال لذتوں اور جائز تفریح کے لیے۔
اور اس آخری وقت کے ذریعے تم باقی تین اوقات کے کاموں کو بہتر طریقے سے انجام دینے کی طاقت حاصل کر سکتے ہو۔
تحف العقول، ص409۔
سید ثقلین حیدر retweeted
جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والی ہستی
رسولِ خدا صلیاللہعلیہوآلہ نے فرمایا:
جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والی ہستی حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا ہیں۔
المناقب، ابن شہر آشوب، ج 3، ص 329
#ایام_سیده
'Defender of Imam Ali'
'Daughter Of Prophet
سید ثقلین حیدر retweeted
نام فاطمہ کا احترام
امامِ صادق علیہالسلام نے
ایک شخص سے کہ جس نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ رکھا تھا فرمایا:
اب کہ جب تم اس کا نام فاطمہ رکھ دیا ہے
تو نہ اسے برا بھلا کہنا،
نہ دھتکارنا اور نہ ہی اسے مارنا۔
إِذَا سَمَّيْتَهَا فَاطِمَةَ فَلاَ تَسُبَّهَا وَ لاَ تَلْعَنْهَا وَ لاَ تَضْرِبْهَا .
الکافی، ج6، ص48
#ایام_سیده
'Defender of Imam Ali'
'Daughter Of Prophet'
سید ثقلین حیدر retweeted
امام جعفر صادق علیہ السلام
جس شخص کو پیٹ کی شکایت یا تکلیف ہو، اسے چاول کی روٹی کھانی چاہیے؛ کیونکہ پیٹ میں داخل ہونے والی چیزوں میں اس سے زیادہ نفع بخش کوئی چیز نہیں۔ چاول کی روٹی معدے کو صاف اور مضبوط کرتی ہے اور بیماری کو جڑ سے ختم کر دیتی ہے۔
الکافی ج6، ص305۔
سید ثقلین حیدر retweeted
حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا
مجھے تمہاری دنیا کی تین چیزیں پسند ہیں۔
1️⃣ قرآن کی تلاوت
2️⃣ چہرۂ رسول اللہ کی زیارت
3️⃣ راہ خدا میں خرچ کرنا
موسوعة الكبرى ج22 ص600۔
سید ثقلین حیدر retweeted
امام جعفر صادق علیہ السلام
جو کوئی بھی دعا کرے اور آخر میں ماشاءاللہ لا حول و لا قوۃ إلا باللہ کہے تو اس کی حاجت مستجاب (پوری) ہو گی
ثواب الاعمال
سید ثقلین حیدر retweeted
امام جعفر صادق علیہ السلام
جس گھر میں غِناء (گانا بجانا) ہوتا ہے، وہ ناگہانی مصیبتوں (حادثوں) سے محفوظ نہیں رہتا، وہاں دعا قبول نہیں ہوتی اور فرشتہ اس گھر میں داخل نہیں ہوتا
الکافی، شیخ کلینی، ج6 ص433۔






