Balochistan Insight retweeted
کروڑوں ٹن معدنی ذخائر،باغات اور زراعت کے لئے زرخیزی!
خضدار، وڈھ، قلات اور سوراب، تقریباً 15 لاکھ آبادی پر مشتمل ایک ایسا خطہ جو معدنیات، زراعت، باغبانی اور اہم تجارتی راستوں کی بدولت مضبوط معاشی بنیاد رکھتا ہے۔
بہتر انتظام، منرل پروسیسنگ، فوڈ انڈسٹری اور N-25 سے کراچی پورٹ تک رسائی ممکنہ صوبے کی شکل میں بہترین سمت ہوسکتی ہے
Balochistan Insight retweeted
بلوچستان سے بیرون ملک سفر!!
بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے بیرون ملک تعلیم مواقع
بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی حکومت نے دنیا کی 100 سے زائد بہترین جامعات میں پی ایچ ڈی کے لیے اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے رواں سال کی اسکالرشپس کے لیے درخواستوں کا عمل جاری ہے، جس کے ذریعے بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان عالمی معیار کے تعلیمی اداروں میں اپنی تحقیق اور علمی سفر کو آگے بڑھا سکیں گے
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی تعلیم اور تحقیق پر خرچ کیا جانے والا ہر قدم صوبے کے مستقبل کو مضبوط بنانے میں سرمایہ کاری ہے
ان کے مطابق بلوچستان کی ترقی کی بنیاد علم، تحقیق، ہنر اور جدید تعلیم سے وابستہ نوجوان نسل ہے
Balochistan Insight retweeted
لسبیلہ اور حب بلوچستان کی صنعتی ترقی کا نیا باب!
کراچی سے قربت، وسیع ساحلی پٹی اور مضبوط صنعتی بنیاد لسبیلہ اور حب کو بلوچستان کے اہم معاشی مراکز میں تبدیل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہےدرست منصوبہ بندی، بہتر انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع میں اضافہ اس خطے کو صنعت، تجارت، روزگار اور برآمدات کا نمایاں مرکز بنا سکتا ہےبلوچستان کی خوشحالی صرف بڑے شہروں کی ترقی سے نہیں، بلکہ حب اور لسبیلہ جیسے صنعتی علاقوں کو مضبوط بنانے سے بھی جڑی ہے۔ یہی معاشی سرگرمیاں صوبے کے نوجوانوں کے لیے روزگار اور بلوچستان کے لیے پائیدار ترقی کی بنیاد بن سکتی ہیں۔
Balochistan Insight retweeted
فیس لیس کورٹس بلوچستان !
شدت پسندوں کی شامت!
نہ جج کا چہرہ نمایاں ہوگا، نہ پراسیکیوٹر کا مگر قانون کے مطابق فیصلے ضرور سامنے آئیں گے۔
بلوچستان میں عدالتی نظام کو ایک اہم چیلنج درپیش رہا ہے، جہاں حساس مقدمات کی سماعت سے وابستہ عدالتی و قانونی عملے کو دباؤ اور سکیورٹی خدشات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
اب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے 40 سے زائد حساس مقدمات کے ملزمان کو ’’فیس لیس کورٹس‘‘ یعنی محفوظ عدالتی نظام کے تحت ٹرائل کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی، عدالتی عملے کی سکیورٹی اور گواہوں کے تحفظ جیسے اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ حساس مقدمات میں قانونی کارروائی محفوظ، شفاف اور مؤثر انداز میں جاری رہ سکے۔
Balochistan Insight retweeted
بلوچ شناخت کے دشمنوں نے مستونگ کے علاقے کھنڈکوچہ میں ایک بلوچ ہوٹل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہوٹل مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ ساتھ موجود کریانہ اسٹور بھی برباد ہوگیا
دونوں کاروبار بلوچ افراد کی ملکیت تھے اور ان کے خاندانوں کے روزگار کا واحد ذریعہ تھے آخر ان کاروباروں ملکان نے کس کا کیا نقصان کیا تھا کہ مسلح افراد کو بھتہ نہ دینے پر انہیں نشانہ بنایا گیا؟
Balochistan Insight retweeted
مسلح تنظیموں کے اثرات سب سے پہلے عام شہری کی زندگی پر پڑتے ہیں پیٹرول کی قلت یا فراہمی میں خلل ہو تو پمپس پر طویل قطاریں لگتی ہیں لوگ گھنٹوں انتظار کرتے ہیں اور روزگار، تعلیم، علاج اور روزمرہ آمدورفت متاثر ہوتی ہے سڑکوں پر غیر یقینی صورتحال بنانا کاروباری سرگرمیاں محدود کرنا مال برداری اور مقامی تجارت کو متاثر کرنا اضافی مشکلات کا سامنا بھی عام لوگوں کو کرنا پڑتا ہے اور یہ مشکلات ش د ت پسند تنظیموں کی سرگرمیوں سے عام شہریوں تک پہنچتی ہیں ان کی قیمت آخر عوام ہی کیوں ادا کریں؟بلوچستان کے شہریوں کا حق ہے کہ انہیں خوف اور رکاوٹوں کے بجائے امن، محفوظ راستے، معمول کی زندگی اور ترقی کے مواقع میسر ہوں
Balochistan Insight retweeted
Balochistan’s first 3D Light Show at FC Headquarters beautifully portrayed the province’s historic journey, resilience,struggles and enduring spirit through light and visuals.
Watch exclusive highlights with VOB. 🎥
#Balochistan #Pakistan #History #Culture #3DLights
Balochistan Insight retweeted
بلوچستان کا نوجوان ڈگری، محنت اور میرٹ کے ساتھ نوکری کا حق مانگتا ہے، مگر سرکاری آسامیوں کی مبینہ قیمت 10،15اور20 لاکھ تک پہنچنے کے الزامات سامنےآرہے ہیں اگر نوکریاں میرٹ کے بجائے پیسوں سے ملیں گی تو بلوچستان کے نوجوان کو محنت کا صلہ کیسے ملے گا ؟
#Balochistan
@dpr_gob
Balochistan Insight retweeted
حکومت بلوچستان نے تعلیم کے شعبے میں اہم اقدامات کیے ہیں،آج انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے وائس آف بلوچستان کی خصوصی ویڈیو میں جانیئے صوبائی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں اور اپنی رائے کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔
#Balochistan #Pakistan #WorldLiteracyDay #Turbat #Gwadar #Interational
Balochistan Insight retweeted
تربت میں واقع ٹیچنگ اسپتال، جہاں دین محمد بلوچ خدمات انجام دے رہا تھا، بظاہر مریضوں کا علاج کرنے کا مرکز تھا۔ مگر انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق یہی اسپتال بی ایل ایف کے زخمی جنگجوؤں کے لیے خفیہ پناہ گاہ تھا۔ ڈاکٹر دین محمد نہ صرف ان دہشتگردوں کا علاج کرتا تھا بلکہ انہیں جعلی ناموں سے اسپتال میں داخل کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچاتا تھا۔ اس عمل میں اس کے معاونین کی ایک پوری ٹیم تھی، جو بلوچستان یونیورسٹی کے کچھ شدت پسند نظریات رکھنے والے افراد پر مشتمل تھی۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں، خصوصاً آواران، کیچ، پنجگور اور مشکے سے ایسے درجنوں شواہد حاصل کیے گئے ہیں جن میں دین محمد بلوچ کو مختلف مقامات پر نوجوانوں کے ساتھ فکری نشستوں میں شامل دیکھا گیا۔ یہی نشستیں نوجوانوں کو ریاستِ پاکستان سے نفرت سکھانے کا بنیادی پلیٹ فارم تھیں۔ ان نوجوانوں کو بعد میں پہاڑوں پر بھیج کر بی ایل ایف کی عسکری تربیت دلوائی جاتی تھی۔ ان میں سے کئی نوجوان مارے گئے، کئی بیرونِ ملک فرار ہوگئے، اور باقی آج بھی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
را کے ساتھ دین محمد کے روابط کا سراغ پہلی مرتبہ 2008 میں ایران سے پکڑے گئے ایک بھارتی جاسوس کی اعترافی ویڈیو میں ملا، جہاں ’’بلوچ ڈاکٹر ڈی ایم‘‘ کے نام سے ایک رابطہ کار کا ذکر تھا جو بلوچستان کے اندر را کی مالی اور افرادی سپورٹ کو یقینی بناتا تھا۔ بعد ازاں 2014 میں کوئٹہ سے گرفتار ہونے والے ایک اہم بی ایل ایف سہولت کار ’’رشید زہری‘‘ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ ڈاکٹر دین محمد ہی وہ شخص تھا جس نے اللہ نذر بلوچ کو بھارت سے براہ راست رابطے کا مشورہ دیا اور ’’زیارات ویزہ نیٹ ورک‘‘ کے ذریعے ایران کے راستے معلومات کی منتقلی کا خفیہ ماڈل ترتیب دیا۔
Balochistan Insight retweeted
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو رواں سال کی سب سے بڑی کامیابی ملی ہے۔سیکیورٹی فورسز نے 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں ہونے والی بینک ڈکیتی سے لوٹی گئی رقم برآمد کر لی،41 دہشتگرد ہلاک۔
بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے خلاف مشترکہ آپریشن میں 41 دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ضلع ہرنائی کے نواحی علاقوں میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 30 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
دوسری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ضلع پنجگور میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔ اس کارروائی میں بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں ہونے والی بینک ڈکیتی سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی۔
Balochistan Insight retweeted
🚨دہشتگردوں کی فنڈنگ کے مرکزی ذرائع میں منشیات کی کاشت اور اسمگلنگ بھی شامل ہے۔
بلوچستان کے پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں دہشتگرد خفیہ طور چھپ کر پوست اور دیگر منشیات اگاتے ہیں،یہ زہر بھارت کے راستے اسمگل کیا جاتا ہے
بھارتی خفیہ ایجنسی نہ صرف اس سے خود بھی کماتی ہے بلکہ پاکستان میں دہشتگردی پر بھی یہی سرمایہ خرچ ہوتا ہے
اب متعلقہ اداروں نے ان کی نشاندہی کرکے ٹارگٹ کا سلسلہ شروع کردیا ہے
یہ معلومات بی ایل اے کے گرفتار کارندوں سے حاصل ہوئیں، جن کی بنیاد پر آپریشنز کیے جا رہے ہیں،اینٹی نارکوٹکس فورس اور حکومت بلوچستان نے مشترکہ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
پوست اور دیگر منشیات کی کاشت کو تباہ کیا جارہا ہے،ایسی فصلوں کو تباہ کیا جارہا ہے۔
جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے،حکومت بلوچستان اقدامات کررہی ہے کہ جن مقامی لوگوں کو دہشتگرد اس مقصد کے لئے استعمال کرتے ہیں انہیں بھی متبادل روزگار فراہم کیا جائے ۔منشیات کی کاشت میں سیاسی مافیا کے بھی ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جس پرتحقیقات جاری ہیں





