Pinned Tweet
🚨عمران خان کو کیوں فوراً ہٹایا گیا ۔”🚨
عمران خان نے ایسا کیا جرم کیا کہ امریکہ کو اسے فوراً سکے عہدے سے ہٹانا پڑا ۔
اور اگر امریکہ ایسا نا کرتا تو اس (امریکہ) کو کونسے نقصانات اٹھانے پڑ سکتے تھے ۔
اس کو سمجھنے کے لیے پہلے تصورات کا احاطہ کرتے ہیں
۱- پیٹرو ڈالر کیا ہے ۔؟
یہ 1974میں شاہ فیصل اور صدر نکسن کے درمیان ایک معاہدہ ہے .*
اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کی زمہ داری یہ تھی کہ اوپیک کے تمام ممالک کو تیل امریکہ ڈالر میں فروخت کرنے پر راضی کرے اور کوئی دوسرا کرنسی نوٹ یا سونا قبول نا کرے ،
فروخت سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی امریکی بینکوں اور فیڈرل ریزرو میں جمع کی جائے گی جس سے USD کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے
کیونکہ کسی بھی ملک کو تیل خریدنے کے لیے USD خریدنا پڑتا ہے اور یہ انتظام USD کو مضبوط رکھتا ہے
بدلے میں سعودی کرنسی 3.75 ریال مقرر کی گئی تھی
سعودی معیشت کی حالت جیسے بھی ہو امریکی ڈالر اور ریال کی شرح ایسی ہی رہے گی
اور یہ ہی وجہ ہے کہ آج 48 سال بعد بھی ایک ڈالر سعودی ریال3.75 کے برابر ہے ۔
اور دوسرا امریکہ نے گارنٹی دی کہ آل سعود اقتدار میں رہے گا ۔
امریکہ کی زمہ داری اس بات کو یقینی بنانا تھی کہ اوپیک ممالک میں سے کوئی بھی اس معاہدے سے باہر نا نکلے
عراق اور لیبیا نے بغاوت کی اپ نے دیکھا کہ ان کا کیا انجام ہوا
1953مین سویت یونین (روس ) کے درومیان ہندوستانی روپیہ روبل تجارت معاہدہ ہوا۔
جس سے روس سے ہندوستانی خریداری کے لیے ہندوستانی کرنسی میں خریداری کرین گے ۔
اس سے ہندوستانی روپے کی مانگ میں اضافہ ہوتا رہے گا اور کرنسی مضبوط ہوتی رہے گی ۔
اور دوسرا روس بھی بلکل ایسا کرے گا جس سے اس کو بھی روپیہ مضبوط ہو گا
ایک ہندوستانی بینک روس میں ایک شاخ کھولے گا اور روس کا ایک بینک انڈیا میں تجارت کی سہولت کے لے شاخ کھولے گا ۔
یہ بات جاننا بہت ضروری ہے کہ 1953 میں یہ معاہدہ ہوا تھا جو کہ 1974 کے پیٹرو ڈالر کے معاہدے سے پہلے ہو تھا
عمران خان -“🔥
عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے جنہوں نے 2019 میں پاکستانی روپے اور چینی روپے یوآن میں لین دین کا چین سے معاہدہ کیا اس معاہدے میں سیمی کندکٹر” ٹرانسفارمر نشریاتی آلات اور الیکٹرونکس آلات شامل تھے ۔اگر چہ امریکہ اس سے خوش نہیں تھا مگر وہ چپ رہا کیونکہ اس میں تیل کا لین دین شامل نہیں تھا ۔
عمران خان نے 2022 میں تیل کے لیے پاکستانی روپے اور روسی روبل کا معاہدہ کرنے کے بلکل قریب تھا “
یاد رکھیں پیٹرو ڈالر کا معاہدہ 1974 کا ہے اور امریکہ پاکستان کے اس معاہدے کو کبھی قبول نہیں کر سکتا تھا
کیونکہ اگر دوسرے ممالک بھی اس کی پیروی کرتے ہیں تو امریکی ڈالر کمزور ہو جائے گا اور اس کی معیشت گر جائے گی اور یہ سپر پاور نہیں رہے گا
اگر عمران خان اس مشن میں کامیاب ہو جاتا تو اگلے الیکشن کے ہارنے کی قیمت پر بھی پاکستان امریکہ کی غلامی سے نکل جاتا ۔
اسی لیے امریکہ کو عمران خان کو فوری ہٹانا پڑا ۔
عمران خان صاحب کو اور ہم عوام کواللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے کے خان صاحب کو ہماری اسٹیبلشمنٹ نے ابھی تک معمر قذافی یا صدام حسین کی طرح ہٹایا نہیں -جس کی حتی المقدور کوششیں جاری ہیں
اگر عمران خان صاحب دوبارہ منتخب ہوتے ہیں اور اپنی مدت پوری کرتے ہیں اور اس معاہدے کو کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو روپے کی قیمت میں مسلسل کمی رک جائے گی
پاکستان IMF کو ادائیگی کرنا شروع کر دے گا اور تبادلوں کی شرح بحال ہو جائے گی
اور پاکستان دو سے تین سال میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا طوق گلے سے اتار پھینکے گا ۔
سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر حب الوطنی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے اور ائیندہ انے والی اپنی نسلوں کے بارے سوچیں ۔🔥
Ahmad Cheema retweeted
وہ تصویر جس کے سامنے آج بھی دسترخوان سجتا ہے! #IslamabadMassacre
ماں کہتی ہے، بیٹا کھانا کھا لے، پھر خود ہی آنسوؤں کو چھپا لیتی ہے، ایک پلیٹ کبھی کبھی الگ رکھ دیتی ہے، جیسے ابھی دروازے سے آواز آئے گی۔
گھر والے خاموشی سے نظریں جھکا لیتے ہیں، یادوں کے کانٹے دل میں چبھ جاتے ہیں، کچھ محبتیں موت سے بھی بڑی ہوتی ہیں، وہ خالی جگہوں میں بھی زندہ رہتی ہیں!
اس گھر کی خاموشی کو سمجھو؛ ایک نام کے مٹنے سے محبت نہیں مٹتی، اور انصاف کا حق بھی ختم نہیں ہوتا!
#November26Tragedy #JusticeForNovember26 #خاموشی_نہیں_انصاف_چاہیے #قوم_شہداء_کو_نہیں_بھولے_گی
Ahmad Cheema retweeted
مولانا کے ورکرز نے چمن میں بھی شاہراہ بند کر دی،اگر یہاں پی ٹی آئی ورکرز ہوتے تو اب تک انکے گھروں پر چھاپے پڑ چکے ہوتے:)
Ahmad Cheema retweeted
کیا ہمیں ایک بار پھر کسی سانحے کا انتظار کرنا ہوگا؟ کیا میرے بھائی کو بھی انصاف کی فراہمی سے پہلے اپنی جان گنوانا ہوگی؟
انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہیے، بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ شفافیت کسی فرد کو دی جانے والی رعایت نہیں، بلکہ انصاف کا بنیادی اصول اور عوام کا حق ہے۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان
@DrUzma_KhanPK
#ActNowSaveImranKhan
Ahmad Cheema retweeted
”26 نومبر کا جو افسوسناک سانحہ ہوا، جس میں ہمارے قیمتی اور بہادر ورکرز شہید ہوئے، آج اُس کی برسی ہے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ اس جبر کے دور میں، اس مشکل وقت میں جس طرح جمہوریت کے لیے، قانون کی بالادستی کے لیے اور عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے ہمارے ورکرز نے قربانیاں دیں، ہم اُن قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور اُن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔“ -@AsadQaiserPTI
#IslamabadMassacre
Ahmad Cheema retweeted
26 نومبر 2024 — سانحہ اسلام آباد ڈی چوک
“عاصم منیر تاریخ کا ظالم ترین ڈکٹیٹر اور ذہنی مریض ہے۔ اس کے دور میں جتنا ظلم ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔ عاصم منیر اپنی کرسی کی ہوس میں کچھ بھی کر سکتا ہے۔ ماضی کے ڈکٹیٹرز کے ادوار میں بھی ظلم و ستم کی تاریخ رقم کی گئی مگر عاصم منیر نے ہر حد عبور کر لی ہے۔”
- عمران خان
#IslamabadMassacre
#FascismUnderAsimLaw
Ahmad Cheema retweeted
“یہ لوگ فرعون بنے بیٹھے ہیں، جنہوں نے آپ کو غلام بنا رکھا ہے۔ پاکستانیو سن لو میری بات، آپ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت ہیں۔ آپ کا کلمہ ہے "لا إله إلا الله" نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللّہ کے۔ یاد رکھیں، آپ پچیس کروڑ ہیں! اگر آپ خوف کے سامنے جھُک گئے تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں ہے، غلامی سے بہتر موت ہے، پرواز صرف آزاد لوگوں کی ہے۔ قرآن کی آیت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اللّہ ان کے خوف دور کر دیتا ہے، میں ایمان والوں سے کہہ رہا ہوں آپ نے کھڑا ہونا ہے!“
— عمران خان
#مزاحمت_سے_ملے_گی_آزادی
#حق_کی_جیت_ہو_گی
Ahmad Cheema retweeted
ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ انھوں نے پاکستان کے آئین کے تحت دئیے گئے حق کے تحت احتجاج کرنے کی جرأت کی تھی-
#IslamabadMassacre
Ahmad Cheema retweeted
پہلے گلے لگاتے ہیں،چیک کرتے ہیں کہ یہ نہتا ہے یا نہیں،پھر کُنٹینر سے نیچے پھینک دیتے ہیں اور گولیاں مارتے ہیں۔
مولانا جمیل اظہر کا ڈی چوک سانحہ پر خطبہ۔
Ahmad Cheema retweeted
جسے تھوڑا سا بھی شک ہے یا بالکل پتہ نہیں کہ القادر ٹرسٹ کیس کیا ہے،
تو خان صاحب کی زبانی خود سن لیں۔
Ahmad Cheema retweeted
میں قوم کو آج یہ خوشخبری دوں گا کہ آپ کا لیڈر آج ایک مرتبہ پھر عدالت کے سامنے سرخرو ٹھہرا۔ آج جو کارروائی ہوئی، اس سے یہ بات بالکل واضح ہو گئی کہ عمران خان صاحب اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک پورا افسانہ کھڑا کیا گیا ہے، جس کی سرے سے کوئی بنیاد ہی نہیں ہے۔
قوم کے ذہن میں چند اہم باتیں رہنی چاہئیں۔
سب سے پہلے یہ افسانہ کھڑا کیا گیا کہ برطانیہ میں ایک رقم موجود تھی جو کسی جرم کے نتیجے میں حاصل ہوئی تھی۔ برطانوی عدالتوں یا اداروں نے یہ تعین کیا تھا کہ چونکہ یہ رقم جرائم سے حاصل شدہ ہے، اس لیے اسے پاکستان کے قومی خزانے میں منتقل ہونا چاہیے۔
حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ یہ سراسر ایک جھوٹا مفروضہ ہے۔
اس کے بعد یہ کہا گیا کہ یہ رقم پاکستان کے قومی خزانے میں آنی تھی، لیکن عمران خان صاحب کی اس وقت کی حکومت نے مبینہ طور پر اس میں رعایت دے کر یہ رقم قومی خزانے میں آنے کے بجائے اس اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جہاں ملک ریاض صاحب نے بحریہ ٹاؤن کے سلسلے میں رقم جمع کرانی تھی۔
یہ بھی ایک جھوٹا بیانیہ ہے جسے حکومتی ترجمان بار بار قوم کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں۔
آج جب عدالت کے سامنے ابتدائی مرحلے میں ہی مقدمہ پڑھا گیا تو یہ پورا افسانہ پاش پاش ہو گیا۔
قوم کے ذہن میں درج ذیل حقائق رہنے چاہئیں:
یہ رقم برطانیہ میں ملک ریاض خاندان کی اپنی رقم تھی۔ کسی برطانوی عدالت نے یہ فیصلہ نہیں دیا تھا کہ یہ رقم حکومتِ پاکستان کی ملکیت ہے یا اسے پاکستان کے قومی خزانے میں جمع ہونا چاہیے۔
برطانیہ میں صرف اتنا ہوا کہ ملک ریاض اور برطانوی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا۔ یہ ایک سول معاہدہ تھا، فوجداری نوعیت کا کوئی مقدمہ نہیں تھا۔
انہیں بتایا گیا کہ چونکہ ان کا ویزا منسوخ کیا جا رہا ہے، اس لیے وہ برطانیہ چھوڑ دیں اور اپنی تمام جائیدادیں اور رقوم بھی وہاں سے منتقل کر دیں۔
اس پر ملک ریاض اور ان کے خاندان نے کہا کہ بینکوں میں موجود یہ رقم ہماری اپنی ہے، حکومتِ پاکستان کی نہیں۔ لہٰذا ہمیں اجازت دی جائے کہ یہ رقم سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیں۔
اس طرح ملک ریاض خاندان نے اپنے دستخطوں سے چیک لکھے، پے آرڈرز بنوائے اور اپنی رقم خود سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔
اس پورے عمل میں نہ کابینہ کا کوئی کردار تھا اور نہ ہی عمران خان صاحب کا۔
یہ رقم سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں آئی اور وہیں موجود رہی۔ اس رقم میں اضافہ بھی ہوا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے یہ رقم حکومتِ پاکستان کے سپرد کر دی اور یوں یہ قومی خزانے میں منتقل ہو گئی۔
لہٰذا حکومتِ پاکستان کو ایک پیسے کا بھی نقصان نہیں ہوا بلکہ اسے فائدہ پہنچا۔
ممکن ہے کہ یہ رقم سالہا سال برطانیہ میں موجود رہتی، لیکن یہ پاکستان منتقل ہوئی، فارن ایکسچینج ریزروز (Foreign Exchange Reserves) میں شامل ہوئی اور اس کے مساوی پاکستانی روپے قومی خزانے میں آئے۔
تو پھر نقصان کہاں ہوا؟
عمران خان صاحب کے کسی عمل نے نہ اس رقم کی پاکستان منتقلی کو ممکن بنایا اور نہ ہی اس رقم کو حکومتِ پاکستان یا قومی خزانے سے دور کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
بیرسٹر @salmanAraja جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف
Ahmad Cheema retweeted
القادر یونیورسٹی ایک ایسا شرمناک کیس ہے، جس میں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہوا، برطانیہ سے آنے والے سارے پیسے سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں موجود ہیں-
لیکن عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنا دی گئی ہے اور اب اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اس کی کاروائی براہِ راست دکھانے سے گھبرا رہا ہے
Ahmad Cheema retweeted
میری خالہ علیمہ خان کی نظربندی کا حکم چھ دن پہلے ختم ہو چکا ہے۔ وہ اب بھی جیل میں ہیں۔
ریاست نے انہیں 20 ستمبر کو اپنے ہی "امنِ عامہ" کے قانون کے تحت قید کیا۔ پہلے خود کو 30 دن دیے، پھر مزید 30 دن لے لیے، اور یہ مدت 17 نومبر کو ختم ہو گئی۔ اس کے بعد نہ کوئی نیا حکم آیا، نہ کوئی سماعت ہوئی، اور نہ ہی ان کے خاندان کو ایک لفظ بتایا گیا۔ آج جیل میں ان کا 65واں دن ہے، اور ہمیں کچھ معلوم نہیں کہ ان کی صورتحال کیا ہے یا وہ کس قانون کے تحت قید ہیں۔
یہ کیسا قانون ہے؟ ایسا قانون جو ریاست اپنے لیے خود لکھتی ہے اور جیسے ہی وہ اس کے مطلب کا نہ رہے، اسے نظرانداز کر دیتی ہے۔ انہیں اب قید رکھنا امنِ عامہ نہیں، عاصم منیر کا حکم ہے، اور اس پر عمل کرنے والا ہر افسر اور دو ماہ سے ان کی درخواست پر بیٹھی ہر عدالت اس کی ذمہ دار ہے۔
یہ مضحکہ خیز ہے کہ ریاست ستر برس سے زائد عمر کی ایک خاتون سے اتنی خوفزدہ ہے۔
میرے ماموں عمران خان 1206 دن سے یہ سب جھیل رہے ہیں اور ایک بار بھی نہیں جھکے۔ ہم بھی نہیں جھکیں گے۔
انہیں رہا کرو۔ آج ہی۔
ولی خان
@oxwali
#FreeImranAndFamily
Ahmad Cheema retweeted
پیپلز پارٹی اگر نئے صوبے بننے سے روکنے میں سنجیدہ ہے تو قومی اسمبلی سے استعفے دے۔ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی بھی استعفے دے دیں
نہ اسمبلی رہے گی۔ نہ ریفرنڈم ہو گا ۔ نہ آئینی ترمیم ہو گی۔
میچ تو پھر پڑے گا نا۔
باتوں سے کچھ نہیں ہونے والا ۔
Ahmad Cheema retweeted
میرے بھائی کی عمر 74 برس ہے۔
سات دہائیوں تک پاکستان کی کسی عدالت نے انہیں مجرم قرار نہیں دیا۔ انہوں نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا، کینسر کے ایسے ہسپتال قائم کیے جہاں مالی حیثیت سے قطع نظر ہر شخص کو علاج کی سہولت میسر ہو، نوجوانوں کی تعلیم کے لیے یونیورسٹی قائم کی اور ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے قوم کی خدمت کی۔
مگر اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد اچانک ان کے خلاف سینکڑوں فوجداری مقدمات قائم کر دیے گئے۔
القادر ٹرسٹ کیس میں انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے جبراً گرفتار کیا گیا، جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا۔ ان کے مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل کی بند دیواروں کے اندر ہوئی، جہاں نہ عوام کو رسائی حاصل تھی اور نہ ہی ذرائع ابلاغ کو۔
آج وہ چودہ سال قید کی سزا تنہائی میں کاٹ رہے ہیں۔ انہیں اپنے اہلِ خانہ اور وکلا سے باقاعدہ ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کی بینائی متاثر ہو چکی ہے، بلڈ پریشر قابو میں نہیں، جبکہ ان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر بھی تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
اب ان کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ ہمارا مطالبہ نہایت سادہ ہے کہ پاکستان کے عوام کو عدالتی کارروائی براہِ راست دیکھنے کی اجازت دی جائے۔
سپریم کورٹ نے جنرل مشرف سے متعلق مقدمات کی کارروائی براہِ راست نشر کی اور ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے کا بھی عوام کے سامنے جائزہ لیا، مگر ان کی پھانسی کے کئی دہائیوں بعد۔
کیا ہمیں ایک بار پھر کسی سانحے کا انتظار کرنا ہوگا؟ کیا میرے بھائی کو بھی انصاف کی فراہمی سے پہلے اپنی جان گنوانا ہوگی؟
انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہیے، بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ شفافیت کسی فرد کو دی جانے والی رعایت نہیں، بلکہ انصاف کا بنیادی اصول اور عوام کا حق ہے۔
Ahmad Cheema retweeted
ثبوت ہو گا تو لائیں گے-
9 مئ اس نے کرایا جس نے ثبوت جرایا-
dawn.com/news/2046229/invest…
Ahmad Cheema retweeted
#ActNowSaveImranKhan
150,000 emails sent! Brilliant contributions all over social media.
Since then, the UN Human Rights Chief & US Congress Human Rights Commission have called for Imran Khan’s release.
Don't stop now! Fight for Khan's life. Sign now petitions.web.app/?campaign=…















