حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں پولیو مہم کے دوسرے روز 5 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران پولیو قطرے پلائے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں پولیو ٹیموں کی چیکنگ کی اور ان کی کارکردگی کا معائنہ کیا
وزیراعلیٰ پنجاب کی سپیشل اسسٹنٹ برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے پولیو مہم کے دوسرے روز ملتان کا دورہ کیا اور فیلڈ ٹیموں کی چیکنگ کی بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کے ہمراہ قومی پولیو مہم کے حوالے سے پریس بریفنگ دی۔
پولیو مہم کے پہلے روز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی صدارت میں شام گئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں دن بھر کی پولیو مہم کے نتائج کا جائزہ لیا گیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو جانچا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے
ملتان میں 3 روزہ قومی پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے دوران 7 لاکھ 70 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے. پولیو مہم کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیلوں میں پولیو فیلڈ ٹیموں کی چیکنگ کی اور بچوں کو قطرے پلائے۔
سرسبز ملتان۔۔۔
ضلعی انتظامیہ اور پارکس اینڈ ہارٹیکچر ایجسنی کی جانب سے شہر کے مخلتف علاقوں کی گرین بیلٹس میں تیار پودے لگانے کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے تاکہ ماحول میں بہتری لائی جاسکے۔
ہیڈ محمد والا روڈ او گرے والا چوک پر خوبصورت شجرکاری کے مناظر
خوبصورت اور روشن ملتان
ہارٹیکچر ایجسنی کی جانب سے فلائی اوورز پر ملتان کے کلچر اور سوغاتوں پر مبنی لائٹنگ کا حسین امتزاج دلکش منظر دے رہا ہے۔۔۔
@highlight Maryam Nawaz Sharif Commissioner Multan Chief Secretary Punjab Govt of Punjab
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ناردرن بائی پاس ملتان پر زیر تعمیر پلازہ منہدم ہونے کے واقعے کے سلسلے میں ذمہ داران کے خلاف بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی،ناقص میٹیریل ،بلانقشہ تعمیرات اور غفلت برتنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔۔








































