
The First Digital Community Channel of the City. Your Voice, Your City, Your Story-straight from the heart of Faisalabad | Founder: @UsmanViewz | 📲0300-1177041
Faisalabad
Joined January 2021
- Tweets6.4K
- Following6
- Followers4.4K
- Likes90
Pinned Tweet
فیصل آباد ٹی وی کے تمام ناظرین کے لیے ایک بہترین موقع!
فیصل آباد کی تازہ ترین اور اہم ترین خبریں، اپ ڈیٹس اور ویڈیوز سب سے پہلے اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے ہمارا آفیشل اور وریفائیڈ ✔️ واٹس ایپ چینل فالو کریں۔
whatsapp.com/channel/0029Vam…
#FaisalabadTV #FaisalabadNews
مشہور برانڈز کی جعلی پیکنگ کا دھندا بے نقاب، ٹپال چائے، لذیذہ کھیر اور کریم کی نقلی مصنوعات تیار کرنے والے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے، سینکڑوں پیکٹس تلف، متعدد گرفتار!
صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ کا ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان، کسی رعایت کی گنجائش نہیں
FaisalabadTV #FoodScam#
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے بچوں کے نازیبا مواد بنانے، محفوظ رکھنے اور پھیلانے میں ملوث اشتہاری ملزم احسن رشید ولد رشید احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے مبینہ طور پر ایسا مواد تیار کرنے اور شیئر کرنے میں سرگرم تھا
فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے بیج خلاء میں، پاکستانی تحقیق نے تاریخ رقم کر دی
پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی اپنے ساتھ فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے تیار کردہ کینوا کے 32بیج لےکرچین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن روانہ ہو گئے، جہاں خلائی ماحول میں ان بیجوں پر سائنسی تجربات کیے جائیں گے 1/3
1
11
412
ڈاکٹر عمران خان کی سربراہی میں ہونے والی اس تحقیق سمیت پاکستان اور چین کے اشتراک سے زراعت، حیاتیاتی تحقیق اور جدید صنعتی مواد سے متعلق چار تجربات کیے جائیں گے۔ ان میں خلاء میں بیجوں کی نشوونما پر اثرات، جرثوموں کے ذریعے آکسیجن کی بحالی اور جدید صنعتی مواد کی آزمائش شامل ہے۔ 2/3
1
1
36
ان میں خلاء میں بیجوں کی نشوونما پر اثرات، جرثوموں کے ذریعے آکسیجن کی بحالی اور جدید صنعتی مواد کی آزمائش شامل ہے۔ پاکستانی سائنس دانوں کی یہ پیش رفت ملکی زرعی تحقیق اور خلائی سائنس کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے 3/3
#FaisalabadTV #FSDTV41 #PakistanInSpace #UAF
33
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان کی ہدایت پر ’’ایک دن، ایک تحصیل‘‘ مہم کے تحت تحصیل چک جھمرہ میں صفائی اور تزئین و آرائش کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی، اہم شاہراہوں پر کرب اسٹونز کی رنگ و روغن، گرین بیلٹس میں کٹائی اور خوبصورتی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں
4
200
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی 29 ویں کانووکیشن، 10 ہزار سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تقسیم 🥇🎓
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی 29ویں کانووکیشن میں 10 ہزار 694 طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، جن میں 151 پی ایچ ڈی، 2 ہزار 383 ایم فل اور ایم ایس، ایک ہزار 253 ایم ایس سی آنرز، 1/2
ایم بی اے اور ایم کام جبکہ 6 ہزار 907 بیچلرز کی ڈگریاں شامل ہیں۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں 31 طلائی، 65 چاندی اور 25 کانسی کے تمغے بھی تقسیم کیے گئے۔2/2
#FaisalabadTV #FSDTV41 #UAF #Convocation2026 #Education
30
ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری سے 5 لاکھ روپے بٹورنے والی خاتون گرفتار
فیصل آباد کے علاقے پینسرہ سے قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے نے ہنی ٹریپ، جعل سازی اور بلیک میلنگ میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا۔ادارے کے مطابق ملزمہ نے واٹس ایپ کے ذریعے شہری کو تعلقات کا جھانسہ دے کر رقم بٹوری، 1/2
1
11
633
بعد ازاں خود کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کی خاتون افسر ظاہر کرکے دھمکیاں دیں اور شہری کی نجی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکی دے کر مزید 5 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
#NCCIA #Faisalabad @NCCIAOFFICIAL
3
83
فیصل آباد میں پلاسٹر آف پیرس سے جعلی کالی مرچ، اجوائن اور کلونجی تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ نے جھنگ روڈ ساتویں میل پر چھاپہ مارا، جہاں سے ایک ہزار کلوگرام پلاسٹر آف پیرس برآمد کر لیا گیا
#FaisalabadTV #FoodSafety #PunjabFoodAuthority #Faisalabad
کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر کا کام شروع! نیا پل بننے کے بعد ٹریٹ بیکری والے پرانے پل بند کر دیے جائیں گے۔🚧
کیا اس سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا؟ کمنٹس میں بتائیں! 👇
#Faisalabad #CanalRoad #FaisalabadNews #FaisalabadTV #TrafficIssues
فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد میں 12سالہ اذان طارق کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان محمد آصف اور محمد سبحان کو تفتیشی پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی، جبکہ دونوں ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں حاصل کر لیں۔ملزم سبحان نے 17 تاریخ جبکہ محمد آصف نے 19تاریخ کو عبوری ضمانت کروائی
7
349
چناب کلب فیصل آباد کے سالانہ انتخابات 2026ء میں پروگریسو الائنس کے میاں عاطف محمود سب سے زیادہ ووٹ لے کر آنریری سیکرٹری منتخب ہو گئے، جس کے ساتھ ہی گزشتہ چھ سال میں پروگریسو الائنس نے چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کر لی، جبکہ گریٹر الائنس کے امیدوار ہارون رفیق کو دوسری بار سیکرٹری 1/3
1
5
361
کے عہدے پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایگزیکٹو کی چار نشستوں میں پروگریسو الائنس کے رانا حیدر نواز اور ڈاکٹر خالد فخر جبکہ گریٹر الائنس کے میاں ہارون اور عمران بسرا کامیاب ہوئے، یوں پانچ میں سے تین نشستیں پروگریسو الائنس اور دو گریٹر الائنس کے حصے میں آئیں۔ 2/3
1
100
سوساں روڈ پر واقع راج ون ہوٹل کے کمرہ نمبر 202 میں خاتون آمنہ سلیم کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے مقتولہ کے شوہر بلال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم رحمان علی کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ 13 نومبر کو خریداری 1/2
موٹر سائیکل سوار خواتین احتیاط کریں
فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والی خواتین کو حفاظتی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوپٹے اور برقعے اچھی طرح سنبھال کر رکھیں تاکہ کپڑا موٹر سائیکل کے پہیوں میں پھنسنے سے کسی حادثے کا خدشہ نہ رہے
#FaisalabadTV #RoadSafety @ctpfsd
🚨فیصل آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد عبور کرگئی، شہریوں کے لیے ہائی الرٹ!
🌫️ شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 232 تک پہنچ گیا، فضا انتہائی مضرِ صحت ہو چکی ہے۔
😷 گھر سے نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
#FaisalabadTV #SmogAlert #AirPollution #AQI #Faisalabad
2
191










































