FrontlinePK🇵🇰 (@FrontLinePaki) header
FrontlinePK🇵🇰 (@FrontLinePaki) profile picture

Tactical mind, lethal intent, War correspondent. Eyes on the battlefield.

Joined July 2022
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گرہ محمود میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر قلم جان بھی شامل ہے۔ یہ کارروائی تحصیل درابن میں کی گئی۔ #KPK #Pakistan #Terrorism
1
7
283
ضلع ہنگو کے علاقے توراوڑی میں دہشتگردوں کی جانب سے ایک رہائشی مکان پر مارٹر گولہ فائر کیا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ #KPK #Pakistan #Terrorism
2
220
بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں 20 سے 23 نومبر کے دوران سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائیوں میں ٹھکانے تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ #Balochistan #Pakistan
2
17
602
کابل: طالبان اور داعش خراسان کے کمانڈروں کی خفیہ ملاقات تلخ کلامی کے بعد جھگڑے میں تبدیل ذرائع کے مطابق کابل میں طالبان رہنماؤں اور داعش خراسان کے سینئر کمانڈروں کے درمیان ایک خفیہ ملاقات کے دوران نظریاتی اختلافات شدت اختیار کر گئے، جس کے بعد دونوں جانب تلخ کلامی ہوئی 1/2
2
1
9
804
اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران داعش سے وابستہ ایک سینئر تاجکستانی کمانڈر شدید زخمی ہوگیا، جسے کابل کے ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق طالبان حکام نے واقعے کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن ناکام رہے
1
161
ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشتگرد کمانڈر کلیم اللہ المعروف سیف العمر اور شعیب المعروف سیف الاسلام ہلاک کر دیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں آپس میں رشتہ دار بھی تھے۔ دونوں دہشتگرد کمانڈروں کا تعلق ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ سے تھا اور وہ اسی تحصیل کے مختلف علاقوں میں 1/3
3
11
89
3,594
پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ صرف ضلع کرک ہی نہیں بلکہ پڑوسی اضلاع میں بھی متعدد تباہ کن دہشتگرد حملوں میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔ دونوں نے علاقے کے کئی نوجوانوں کو دہشتگردی کی تاریک اور گمراہ کن راہ پر لگا کر ان کا دنیا و آخرت تباہ کیا، لیکن اج 2/3
1
1
421
الحمدللہ ان کا صفایا ہو چکا ہے۔ دہشتگرد کمانڈر کلیم اللہ چند ماہ قبل ہلاک کیا گیا تھا، جبکہ شعیب کو کل آپریشن کے دوران انجام تک پہنچا دیا گیا۔ ان کے گھر بھی تباہ ہو چکے ہیں اور ان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی وجہ سے ان کا پورا خاندان اجڑ کر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔
8
344
کرک، خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے کمانڈر شعیب عرف سیف الاسلام کو ہلاک کر دیا، جبکہ کارروائی کے دوران متعدد دیگر دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ #KPK #Pakistan #Terrorism
3
18
645
دہشتگرد کمانڈر کاظم ملا! اس دفعہ آپ کی باری ہے۔ تمام اضلاع کی پولیس نکل چکی ہے اور کوہاٹ میں جتنے بھی دہشتگرد ہیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔ لکی امن کمیٹی کے صدر کا دہشتگردوں کو پیغام #KPK #Pakistan #Terrorism
2
7
104
3,992
میں یہاں بیٹھا تھا پولیس اہلکار نے ا کر مجھے تھپڑ مار دیا۔ ضلع خیبر میں نوجوان کو پولیس اہلکار کا تھپڑ مارنے پر عوام کا شدید ردعمل، ملوث اہلکار کے خلاف کارروائی اور دوسرے اہلکار کے حسنِ سلوک پر عوام کی جانب سے خراجِ تحسین #KPPolice #KPK #Pakistan
1
1
7
693
ٹی ٹی پی دہشتگردوں نے دو روز قبل ضلع بنوں کے علاقے سردی خیل سے سبزی فروش رحمت کے بیٹے کو ماہانہ دو لاکھ روپے بھتہ نہ دینے پر اغوا کیا ہے۔ کل اسی سردی خیل اڈے سے محمد رحیم ولد عزیز اللہ، جن کی موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس کی دکان ہے، کو ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے اغوا 1/3
1
2
1
19
2,458
کر لیا ہے۔ ان دونوں واقعات کے خلاف جانی خیل، بکا خیل، سردی خیل اور پورے وزیرستان سے کسی نے بھی احتجاج نہیں کیا اور نہ ہی سوشل میڈیا کے مبارزین نے کوئی احتجاج کیا ہے، کیونکہ یہ لوگ ٹی ٹی پی دہشتگردوں کو اپنا سگا مانتے ہیں۔ لیکن اگر پولیس یا کمیٹی والے کسی کو گرفتار کر لیں 2/3
1
9
255
تو یہی لوگ شور مچانے لگتے ہیں۔ مقامی سوشل میڈیا اکٹوسٹ وزیر قوم نوجوان "سادہ وزیر" نے اپنے علاقے کی منافقت بے نقاب کر دی۔
1
3
179
دہشتگردی صرف اکیلے کوہاٹ کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ ان لوگوں نے ہماری مساجد اور قرآنِ پاک کو شہید کیا ہے۔ ہم اپنی بیویوں کو بیوہ کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن دہشتگردوں سے نہیں ڈرتے۔ کوہاٹ میں پولیس اہلکار ابدیده ہوگئے۔ #KPK #Pakistan #Terrorism
9
1
36
975
ہم آپ کے امن کے لیے لڑ رہے ہیں، ہمیں آپ کا نہ پانی چاہیے اور نہ کچھ اور، ہمیں روڈ پروٹیکشن چاہیے، ورنہ ذمہ دار آپ ہوں گے۔ بنوں پولیس کمیٹی کی جانب سے اپنے پولیس افسران کے ساتھ انتہائی غیر سنجیدہ اور پولیس فورس کے اصولوں کے خلاف گفتگو سامنے آگئی۔ #KPK #Pakistan #Terrorism
3
6
1
61
6,180
کرک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہید ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین کی شہادت میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد شعیب عرف سیف الاسلام ہلاک ہوگیا۔ #KPK #Pakistan #Terrorism
1
3
1
21
579
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ #KPK #Pakistan #Terrorism
3
1
23
565
ڈی آئی خان:علاقہ کڑی جمعہ خان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر گل زمان عرف سرے سترگے المعروف ملنگ ہلاک، ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا تعلق وانا، جنوبی وزیرستان سے تھا۔ #KPK #Pakistan #Terrorism
1
1
7
259
فتنه ہندوستان کا غریب بلوچوں پر حملہ مستونگ میں کھڈکوچہ کے علاقے ریکی بوز میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دہشتگردوں کا سول گاڑی پر فائرنگ، چمن سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور نورعلی جاں بحق جبکہ کلینر زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا #Balochistan #Pakistan
1
1
2
204