زریم♡ retweeted
ایک ہی ماحول مرد کے لیے خوشی اور عورت کے لیے خوف کیوں بن جاتا ہے؟ 💔🥀
.
بات صرف کمرے کی نہیں، احساسِ تحفظ، عزت اور نیت کی بھی ہے۔ عورت کو بھی وہی آزادی اور سکون ملنا چاہیے جس کی توقع مرد اپنے لیے رکھتا ہے۔
.
آپ کی نظر میں ایسا کیوں ہے؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔ 👇
زریم♡ retweeted
رشتے محبت سے نبھائے جاتے ہیں، ضد اور جبر سے نہیں۔ جو جہاں خوش ہو، اسے وہیں خوش رہنے دیجیے، کسی کو اپنے پاس روک لینا محبت نہیں، بلکہ اس کی مرضی کا احترام کرتے ہوئے اسے آزاد چھوڑ دینا محبت کی اعلیٰ ترین صورت ہے۔
زریم♡ retweeted
کامیابی کا کوئی مختصر راستہ نہیں ہوتا، ہر طویل اور کٹھن گلی کے بعد ہی سچی فتح کا کھلا میدان آتا ہے🖤
زریم♡ retweeted
تُم مُجھے میرے بدترین حالات ( وقتِ زوال ) میں نہیں سنبھال سکتے
تو تُمہیں اِس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ تُم میرے بہترین وقت میں بھی میرے ہرگز مستحق نہیں ہو ۔
زریم♡ retweeted
مَیں نے لوگوں سے دوری کبھی اس بات پر اختیار نہیں کی ، کہ انہیں سبق سکھاؤں ،
مَیں ہمیشہ دوری اس بات پر اختیار کرتا ہُوں کہ مَیں اپنا سبق سیکھ چکا ہُوں اور وہ میرے لیے کافی ہے ۔
زریم♡ retweeted
وألا يجمعني طريق مع من يهون عليه رؤية حزني ياربّ، وارزقني بأشخاص أحنّ مني عليّ۔
اے اللّٰه! میرا راستہ کبھی ایسے لوگوں سے نہ ملا جن کے لئے میرا غم دیکھنا معمول لی بات ہو۔اور مجھے ایسے لوگوں کی رفاقت عطا فرما جو مجھ پر میری اپنی ذات سے بھی زیادہ شفقت اور مہربانی کرنے والے ہوں۔
🤲
زریم♡ retweeted
🍑 گلگت بلتستان میں خوبانی (Apricot) کو دھوپ میں سکھانے کا روایتی طریقہ صرف ایک غذائی عمل نہیں بلکہ صدیوں پرانی ثقافتی روایت ہے۔
خوبانی کے موسم میں خاندان کے افراد مل کر پکی ہوئی خوبانیوں کو آدھا کاٹتے ہیں اور انہیں صاف چٹانوں یا ہموار سطحوں پر قطاروں میں بچھا دیتے ہیں، جہاں سورج کی قدرتی حرارت انہیں آہستہ آہستہ خشک کرتی ہے۔
یہ روایتی طریقہ بغیر کسی کیمیکل یا مصنوعی اجزاء کے خوبانی کو محفوظ رکھتا ہے، جبکہ اس کا قدرتی ذائقہ، خوشبو اور غذائیت بھی برقرار رہتی ہے۔ پہاڑوں کے دامن میں سنہری خوبانیوں کی قطاریں نہ صرف ایک دلکش منظر پیش کرتی ہیں بلکہ گلگت بلتستان کے پائیدار طرزِ زندگی، مقامی دانش اور قدرت سے ہم آہنگ ثقافت کی خوبصورت عکاسی بھی کرتی ہیں۔
زریم♡ retweeted
ویک اینڈ ٹور
گلیات
اگر آپ پنجاب کے کسی بھی ایریا میں رہتے ہیں تو، آخری ورکنگ ڈے کی ایوننگ کو نکلیں اور رات کا سفر کریں،
اسلام اباد / پنڈی والے فیض آباد یا پیر ودھائ سے لوکل وین لیں،
نھتیا گلی / ڈونگلہ گلی کی ۔۔ " مری والی نہی لینی "
یہ بس اڈے ہیں ۔۔ فیض آباد / پیر ودھائ
پنڈی سے نتھیا گلی کا راستہ تقریباً تین سے چار گھنٹے ہے
رہائش کدھر رکھیں
نتھیا گلی، مین بازار اتر کے آپ کسی بھی ہوٹل میں اسٹے کرلیں، چار سے پانچ ہزار پر ڈے پہ مناسب کمرہ مل جائے گا
کب اور کیسے نکلنا ہے
ایک بار نتھیا گلی پہنچ گئے تو، سب سے پہلے مبارک ہو آپ کو ۔۔ آپ پاکستان کی
شدید حسین جگہ پر ہیں
اس وقت آپ کے ایک طرف واکنگ پہ لالہ زار پارک، نتھیا گلی پارک، کالا چرچ اور قدرے فاصلے پہ نملی میرا آبشار اور میرن جانی ٹریک و ڈگری بنگلہ موجود ہے ۔۔ مزید آگے گاڑی کی مدد سے ڈونگا گلی، ایوبیہ، خانسپور، پائپ لائن ٹریک ،مشک پوری ہے جبکہ نتھیا گلی بازار کے دوسری
سمت سمندر کھٹہ،ہرنوئ پارک، ٹھنڈیانی پوڈ ہیں جو گاڑی یا لوکل ٹرانسپورٹ پہ جاسکتے ہیں۔۔۔۔
اب آپ کے پاس دو آپشن ہیں ۔۔
نھتیا گلی بازار ( رہائش) سے موڑ تک پیدل واک کریں یا کیری لوکل گاڑی لے کے ڈونگا گلی اتریں
اوپری روڈ پہ آپ کو ملےگا، کالا چرچ، نتھیا گلی بازار، لالہ زار پارک،
نملی میرا آبشار
نھتیا گلی پارک ۔۔
مزید آگے جائیں تو بہت دور جانے کے بعد ایک آفس آتا ہے جس کے عین پاس سے سیڑیاں اوپر کی جانب جاتی ہیں یہ، میرن جانی ٹریک ہے ۔۔ چار گھنٹے میں ہوجاتا ہے آسان مگر طویل ہے،اب پانی ملنے لگا یے پھر بھی احتیاط پانی کا اسٹاک ساتھ رکھیں۔ اور اگر آپ نے ڈگری
کرنا ہے تو ٹاپ سے واپس آتے الٹے ہاتھ کی جانب جانا ہے، یہ ذہن میں رہے پانی پورے راستے نہی اور ایک رات کا اسٹے لازمی ہے، تاکید ہے، گائیڈ لازمی ساتھ رکھیں راستہ بھول جانے کے نوے فیصد چانس ہوتے ہیں اور طویل اتنا ہے شام ہوجانا کوئی حیران کن بات نہی اور جنگل میں روشنی ناپید ہوتی یے۔
اب اگر آپ اوپر روڈ کو چھوڑ اگے ڈونگا جاتے ہو تو بہتر ہے لوکل کیری لی جائے، چار پانچ کلو میٹر کا فاصلہ ہے
ڈونگا گلی پہ آپ کو مشک پوری ٹریک اور پائپ لائن ٹریک ملتا ہے
پائپ لائن 4 کلومیڑ کا بےحد آسان ٹریک ہے یہ خانسپور نکلتا ہے، جہاں موٹو ٹنل ہے، ایوبیہ لفٹ چئر بھی اور بازار بھی
گلیات کے ٹریکس
مشک پوری ( ٹریک آسان)
پائپ لائن ( ٹریک آسان)
موٹو ٹنل ( وزٹ)
لالہ زار پارک ( ٹریک آسان)
چرچ ( وزٹ)
نھتیاگلی پارک ( وزٹ)
میرن جانی ( ٹریک قدرے مشکل، پانی کی عدم دستیابی)
ڈگری بنگلہ ( ٹریک قدرے مشکل، پانی کی عدم موجودگی پلس کیمپنگ لازمی)
نملی میرا آبشار



































