Fzl Mhr retweeted
ایک بات ذہن نشین کرلیں۔ اگر عمران خان جیل میں قتل کردیا گیا تو قاتلوں کی فہرست میں صرف عاصم منیر ہی نہیں، بلکہ سارا جی ایچ کیو، سپریم کورٹ، ن لیگ، پیپلزپارٹی کے ساتھ تحریک انصاف کے موجودہ اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی شامل ہوں گے۔
اگر کسی کی یہ غلط فہمی ہے کہ عمران خان کی لاش کے سہارے وہ مقبولیت کے گھوڑے پر سوار ہوسکتا ہے تو وہ جان لے کہ عوام کے نزدیک تم بھی اس کے قاتلوں کے سہولت کار ہی تھے، چاہے تم پارٹی کے اعلی عہدیدار تھے یا رکن پارلیمنٹ۔
عمران خان کے وارثان 25 کروڑ عوام ہیں، وہی فیصلہ کریں گے کہ قاتلوں اور سہولتکاروں کے ساتھ کیا سلوک ہوگا!!!
حاجی شلوار
@hajishalwar
Fzl Mhr retweeted
آپ سوچیں کہ عمران خان عالمی سامراج کیلئے کس قدر ناقابل قبول ہے کہ رہائی کی بات نہ بھی کرتے لیکن عمران خان کے علاج کروانے کا پریشر تو آتا مگر یورپی یونین جسے ہر دوسرے دن جی ایس پی پلس یاد آجاتا تھا مکمل خاموش ہے انتخابی دھاندلی میں بھی سہولت کار اور عمران خان کی قید میں بھی!
Fzl Mhr retweeted
جیل سی عمران خان صاحب کا دل دہلا دینے والا خط
اریخ: 16 نومبر 2026ء
بخدمت:
* جناب چیف جسٹس آف پاکستان، سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، وفاقی آئینی عدالت، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، اسلام آباد ہائی کورٹ، اسلام آباد۔
میرے معزز لارڈشپس!
11 نومبر 2026ء کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں تین گھنٹے طویل ملاقات کے دوران میرے مؤکل جناب عمران احمد خان نیازی نے مجھے اپنی ہدایات اور تحریری نوٹس دیے اور درخواست کی کہ میں ان کے الفاظ آپ کی خدمت میں پہنچاؤں۔ میں نے یہ خط مکمل دیانت داری کے ساتھ صرف انہی کی ہدایات کی روشنی میں تحریر کیا ہے۔ آگے جو کچھ لکھا گیا ہے، وہ انہی کے الفاظ ہیں۔
میرے معزز لارڈشپس! یہ الفاظ ایک ایسی تنہائی کی کوٹھڑی سے آپ تک پہنچ رہے ہیں جہاں سے میری آواز ان دیواروں سے باہر پہنچانے کا اب صرف یہی ایک ذریعہ باقی رہ گیا ہے۔
میں یہ خط نہ تو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے لکھ رہا ہوں اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے۔ میں نے اپنی زندگی پاکستان کے لیے وقف کی ہے۔ میں نے کرکٹ کے میدان میں، سماجی خدمات اور فلاحی کاموں کے ذریعے اور بطور 22ویں وزیراعظم پاکستان اپنی خدمات انجام دیں۔
ستر سال کی زندگی میں میرے خلاف ایک بھی فوجداری مقدمہ نہیں تھا۔ لیکن ستر سال کی عمر کے بعد میرے خلاف سیاسی انتقام کی ایک غیر معمولی اور بے رحم مہم شروع کی گئی۔ بے شمار مقدمات، عدالتوں میں ایک سو سے زیادہ پیشیاں، بار بار گرفتاریاں اور ایک ایسا قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس میں اللہ کے فضل و کرم سے میری جان بچ گئی۔
ان تمام حالات کے باوجود میں نے قانون کا راستہ اختیار کیا۔ میں نے فیصلہ کیا کہ ان تمام سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کا مقابلہ عدالتوں میں کروں گا اور میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔
وقتاً فوقتاً مجھے عدالتوں سے ریلیف ملا اور ہر مرتبہ میرا یہ یقین مزید مضبوط ہوا کہ انصاف غالب آئے گا۔ تاہم آئینی ترامیم کے بعد یہ ریلیف محدود ہوتا چلا گیا اور پھر مکمل طور پر ختم ہوگیا۔
مجھے یہ کہتے ہوئے شدید دکھ ہوتا ہے کہ جب مجھے سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ نظام، جس پر میں نے اپنا اعتماد قائم کیا تھا، میری مدد کے لیے سامنے نہیں آیا۔
اڈیالہ جیل کی دیواروں کے اندر میری اہلیہ اور مجھے ایک کے بعد دوسرے فوجداری مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، اور ہماری اپیلیں آج بھی فیصلے کی منتظر ہیں۔
اس کے باوجود میں نے کبھی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی بیماری کو کسی حربے کے طور پر استعمال کیا۔ میں نے اپنے مقدمات کا مقابلہ ان کے قانونی میرٹ پر اعتماد کے ساتھ کیا اور آج بھی ایسا ہی کر رہا ہوں۔
20 دسمبر 2025ء کو توشہ خانہ (بلغاری) کیس میں فیصلہ سنائے جانے کا دن تھا، اور اسی دن سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔
مجھے مکمل طور پر تنہا کر دیا گیا، بیرونی دنیا سے میرا رابطہ منقطع کر دیا گیا اور مجھے روزانہ بائیس گھنٹے تک طویل تنہائی میں رکھا جانے لگا۔
یہ سب آئین کے ان حقوق اور جیل قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی جو ایک قیدی کو حاصل ہوتے ہیں۔
نہ خاندان سے ملاقات، نہ وکلاء تک رسائی، نہ بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت، نہ کتابیں اور نہ ہی ٹیلی ویژن۔
کئی ماہ تک مجھے اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بالآخر 10 فروری 2026ء کو میرے وکیل مجھ تک صرف اس وجہ سے پہنچ سکے کہ معزز سپریم کورٹ نے انہیں Amicus Curiae یعنی عدالت کا معاون مقرر کیا تھا۔
انہوں نے دریافت کیا کہ میری دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک ضائع ہو چکی ہے، اور نہ ہی میرے خاندان اور نہ ہی میرے وکیل کو اس بارے میں بتایا گیا تھا۔
ان کے دورے کے بعد کچھ عرصے کے لیے رابطہ بحال ہوا، لیکن جیل انتظامیہ نے جان بوجھ کر اسے دوبارہ منقطع کر دیا اور مجھے ایک مرتبہ پھر تنہائی میں ڈال دیا۔
اس پورے سال میں مجھے اپنے وکیل سے صرف چار مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی: 10 فروری، 8 اپریل، اور پھر تقریباً سات ماہ کی خاموشی کے بعد 2 اور 11 نومبر 2026ء کو۔
میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو اس پورے سال میں اپنے وکیل سے صرف ایک مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی۔
یہ جیل مینوئل اور جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کسی قیدی کا اپنے وکیل سے مشورہ کرنے کا سب سے بنیادی حق بھی اس طرح سلب کر لیا گیا ہے، جس کے باعث ہم ان مقدمات میں اپنا دفاع کرنے سے بھی محروم ہو گئے ہیں جن کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔
طویل عرصے تک تنہائی میں رکھے جانے اور کسی بھی بامعنی انسانی رابطے سے محرومی نے میری ذہنی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
ہوں تاکہ میرا طبی معائنہ کیا جا سکے۔
* مجھے ہر ہفتے اپنے خاندان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
* مجھے اپنے بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ بات کرنے کی اجازت دی جائے۔
لیکن اس عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
1/3
Fzl Mhr retweeted
پاکستانیوں کا دو نمبری میں کوئی ثانی نہیں، کسی کو بھی معاف نہیں کرتے۔
سلانوالی میں بزرگ خاتون کے ساتھ نو سر بازی کا افسوسناک واقعہ۔
آج سلانوالی میں ایم سی بی بینک غلہ منڈی سے خاتون پنشن لے کر نکلیں تو دو آدمیوں نے عجیب طریقے سے انہیں گھیر لیا۔
پہلے ایک آدمی موٹر سائیکل پر آیا اور انہیں روک کر کہنے لگا کہ میرے پیسے گم ہو گئے ہیں اور آپ نے اٹھائے ہیں۔
خاتون نے کہا کہ نہیں، تو وہ باتوں میں الجھا کر انہیں روکے رکھتا رہا۔ اتنے میں دوسری طرف سے ایک اور آدمی آیا اور پہلے والے سے کہنے لگا کہ آپ ان آنٹی کو کیوں تنگ کر رہے ہیں؟
پہلا بولا کہ اس نے میرے پیسے چوری کیے ہیں۔ پھر دوسرا آدمی آنٹی کا ہمدرد بن گیا اور کہنے لگا: "آنٹی، میں آپ کو رکشے تک چھوڑ دیتا ہوں، یہ جان بوجھ کر آپ کو تنگ کر رہا ہے۔"
خاتون جو پہلے ہی الزام سے پریشان تھیں، اس کے ساتھ چل پڑیں۔ تھوڑی دور جا کر اسے ایک لفافہ ملا۔
اس نے خاتون سے کہا کہ یہ اسی کی رقم ہے جس کا وہ آپ پر الزام لگا رہا تھا، میں اسے دے دیتا ہوں۔
اس نے پہلے آدمی کو بلایا اور اسے لفافہ دے دیا، لیکن وہ پھر بھی خاتون پر الزام لگاتا رہا اور کہنے لگا کہ آپ مسجد میں قسم کھائیں کہ آپ نے میری رقم نہیں اٹھائی تھی۔
ہمدرد بنے ہوئے آدمی نے کہا: "آنٹی، آپ قسم دے دیں، یہ سامنے مسجد ہے، ورنہ یہ آپ کے ساتھ ساتھ مجھ پر بھی کیس کر دے گا۔"
خاتون مسجد کی طرف جانے لگیں تو ہمدرد بنے ہوئے آدمی نے کہا: "آپ سامان مجھے دے جائیں اور خود اس کے ساتھ جائیں، مجھے اس پر یقین نہیں آ رہا۔
" جیسے ہی خاتون چلیں، سامان لے کر پیچھے کھڑا رہنے والا آدمی اور جو ساتھ چل رہا تھا، دونوں فوراً بھاگ کر موٹر سائیکل پر بیٹھے اور فرار ہو گئے۔
وہ سامان ایک بیگ تھا جس میں پنشن کی رقم، سونے کا لاکٹ اور بالیاں، پنشن کے تمام کاغذات، ان کا اپنا شناختی کارڈ، شوہر کا شناختی کارڈ اور چیک بک تھی۔ یہ سب لے کر وہ بھاگ گئے۔
Fzl Mhr retweeted
خدا کیلئے خالد خورشید بھائی کیلئے آواز اٹھائے انہیں مارنے جا رہے ہیں
ایک دوسرے پر تنقید چھوڑے خالد خورشید کو نہیں چھوڑیں گے ساری یوتھ آواز اٹھائے
طلاق کا فیصلہ: ایک 'مقدس' حق اور چند معمولی لاشیں..!
ہم ایک ایسے حساس اور جذباتی معاشرے میں جیتے ہیں جہاں خاندانی غیرت کے علمبرداروں کو جب غصہ آتا ہے، تو وہ زبان سے الفاظ نہیں، بلکہ تین نوکیلے خنجر نکالتے ہیں اور ایک ہی جھٹکے میں سامنے کھڑی 'کسی کی بہن یا بیٹی' کے مستقبل کا گلا گھونٹ دیتے ہیں۔
طلاق دینا یقیناً آپ کا قانونی اور شرعی حق ہے، اور بھلا مرد کو اپنے حقوق استعمال کرنے سے کون مائی کا لال روک سکتا ہے؟ لیکن اس 'مقدس' حق کو استعمال کرنے سے پہلے چند لمحوں کے لیے اگر دماغ پر زور ڈال لیا جائے (اگر وہ میسر ہو)، تو شاید تصویر کا دوسرا رخ بھی نظر آ جائے۔
جب آپ غصے کے عالم میں طلاق کا پروانہ لکھ رہے ہوتے ہیں یا زبان سے وہ بھاری الفاظ ادا کر رہے ہوتے ہیں، تو آپ صرف ایک رشتہ ختم نہیں کر رہے ہوتے۔ آپ دراصل ایک جیتی جاگتی انسان کو معاشرے کے اس بھیڑیے کے سامنے پھینک رہے ہوتے ہیں جسے ہمارے ہاں 'مطلقہ' کہا جاتا ہے۔
کیا کبھی کسی شوہر نے سوچا کہ اس ایک فیصلے کے بعد اس لڑکی پر کیا گزرتی ہے؟
#سارہ
#اردو_زبان
Fzl Mhr retweeted
سہیل آفریدی کا ریکارڈڈ ویڈیو جاری:
تحریک انصاف کے کارکن کسی عہدے یا کے پی میں حکومت پر توجہ چھوڑ دے، ہمارا فوکس یہ نہیں تھا اور نا اب ہے، ہمارا آئین کے مطابق حقوق کی جنگ اور اس کیلئے احتجاج ہے اور وہ ہم نے ہر صورت کرنی ہے_
Fzl Mhr retweeted
وزیرا علیٰ سُہیل آفریدی کو گرفتار کر لیا ہے پاکستانیوں اب آپ کی باری ہے میں پشاور میں موجود ہو نکلو پشاور کی عوام اپنے محبوب لیڈر عمران خان کے لیے اُس کے سپاہی کے لیے سب گھروں سے نکلو خیبر کی عوام پشاور کا روح کرے آپ کی تعداد جہاں بڑ جائے گی میں وہاں موجود ہونگا
جنید اکبر سمیت دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے
جنوبی اضلاع بشمول کرک کی عوام نیشنل ہائی وے بند کردے
سب پشاور کی طرف روح کرے
Fzl Mhr retweeted
سہیل آفریدی کے پاس صحیح فیصلے کیلئے بس آج کا دن ہے۔ ورنہ لانگ مارچ کی لٹکاؤ پالیسی سے اس رجیم کو وہ آخری موقع دے چکے ہیں کہ عوام میں سے مزاحمت کی حس ہی ختم کر دی جائیں۔
Fzl Mhr retweeted
ہمارے ڈیمانڈز ماننے کے علاوہ اور کوئی آپشن ہی نہیں۔ ایمرجنسی یا گورنر راج کا اعلان کیے بغیر ایسی حرکتیں کرنا بغاوت میں آتا ہے۔ جگر گردہ پیدا کریں اور اعلان کریں۔ ہم اپنے آئینی و قانونی ڈیمانڈز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آئی قانون کے مطابق ہمارا لانگ مارچ ڈیمانڈز کے پورا ہونے تک جاری رہے گا۔ یہاں پر پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔
ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔
Fzl Mhr retweeted
⭕️میرے والدین کی قبریں مسمار کر دی گئیں۔
🚨سیالکوٹ نشاط پارک میں قبروں پر مٹی ڈال کر ٹریکٹر چلا کر قبرستان کو میدان میں تبدیل کر دیا گیاہے اور یہ بزنس کمیونٹی کی نام نہاد قبرستان کمیٹی نے کیا ہے جسکا علم نا ڈی سی سیالکوٹ کو ہے نا اس حلقے کے ایم پی اے کو
@MaryamNSharif
میڈم وزیراعلٰی مجھے انصاف چاہیے آپ سے
Fzl Mhr retweeted
ایک فیصلہ تحریک انصاف نے کیا ایک فیصلہ اٹک کے پل پر موجود عام پاکستانیوں نے کیا یاد رہے کہ جب لوگوں نے پل پر بچھائے گئے کیل ہٹائے تو سامنے موجود پنجاب پولیس صرف حیرت میں مبتلا دکھائی دی اور کیلوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی جس سے قومی خزانے کو بہت نقصان ہوا
Fzl Mhr retweeted
بریکنگ نیوز 🚨سب سے زیادہ قیمتی کلپ آگیا 🔥🔥
تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم چھا گئی، اب تک کی اعلیٰ VIDEO بنا ڈالی، شاندار میڈیا کمپئین کرڈالی۔ عمدہ ویڈیو لانچ کردی۔ سینئیر صحافی وجاہت سعید نے اپنے ویلاگ میں چلا دی۔ پاکستان تحریک انصاف کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کردیا۔
Fzl Mhr retweeted
علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کا آڈیو پیغام،، میری خالہ نورین نیازی،عظمی خان،میرے کزنز سب کو اٹھا لیا ہے ہم اس وقت بکتر بند گاڑی میں ہے ہمیں کہیں لے جا رہے ہیں























