mansoora retweeted
کتنا خوبصورت ہے کہ میں آپکو اپنے
تخیل کے ذریعے محسوس کروں اور دل کے ذریعے دیکھوں اور اپنی روح کیساتھ آپ سے عشق کروں؟
————————————-
ما أجمل أن أحسك بعقلي
وأراك بقلبي وأعشقك بروحي.💙
mansoora retweeted
ہر چیز خوبصورت نظر آئے گی جب ہم اسے خوبصورت دیکھنا چاہیں۔
ہم اپنے خیالات کے خود مالک ہیں
———————————
كل شيء يصبح جميلاً عندما نريد ان نراه جميلاً نحن أسياد أفكارنا .
mansoora retweeted
My own experience with Ahmadis is that they are by and large a cultured group. They discuss things logically and never resort to insults and personal attacks. This is because of the institution of Khilafat mostly. There are however exceptions to every rule. In the case of Ahmadis the exceptions are almost always those few misguided folk who have joined the Youthia cult and its frenzy. Well this is for them: I spent a considerable amount of time from 2020 to 2023 fighting a case in the High Court which challenged a clause added to the CNIC form by your precious PTI government in 2020 which required every Ahmadi seeking an ID card to first affirm that they are a Non Muslim. I won the case but Imran Khan government fought tooth and nail to preserve it. It is for this guy that you abuse me. I have a right to my view of Imran Khan’s period of misrule. Live and let live or else I would have to inquire whether your parents used iodised salt when you were growing up.
mansoora retweeted
آگے پڑھیں
دوپہر کو عمر باہر آیا۔
اس کے چہرے پر شکست نہیں تھی۔
فخر بھی نہیں تھا۔
صرف تھکن تھی۔
سچی، نمکین، خاموش تھکن۔
اس نے مجھے دیکھا تو چونک گیا۔
“آپ کب آئے؟”
میں نے کہا:
“ابھی۔”
یہ جھوٹ بہت چھوٹا تھا، مگر اس کے پیچھے ایک باپ کی پوری کمزوری چھپی ہوئی تھی۔
اس نے دستانے اتارے۔
انگلیاں سفید اور سکڑی ہوئی تھیں۔
وہ کچھ دیر اپنے ہاتھ دیکھتا رہا، پھر آہستہ سے بولا:
“اندر بہت بدبو ہے، ابا۔”
میں نے پوچھا:
“چھوڑنا ہے؟”
وہ خاموش ہو گیا۔
کچھ دیر بعد بولا:
“نہیں۔ کل آؤں گا۔ آج میں بہت سست تھا۔”
میں نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔
میرے حلق میں ایک تقریر اٹک گئی۔
مگر میں نے کچھ نہیں کہا۔
بعض لمحوں کو الفاظ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ الفاظ انہیں چھوٹا کر دیتے ہیں۔
شام کو عمر گھر آیا تو ثنا دروازے پر ہی کھڑی تھی۔
اس نے فوراً پوچھا:
“ہاتھ دکھاؤ۔”
عمر نے ہاتھ آگے کیے۔ انگلیاں دھلی ہوئی تھیں، مگر تھکن ان پر لکھی ہوئی تھی۔
ثنا نے اس کے ہاتھ دیکھے، پھر اسے پانی دیا۔
“کھانا لگا دوں؟”
عمر نے سر ہلایا۔
کھانے کی میز پر اس دن عجیب خاموشی تھی۔ ثنا بار بار عمر کو دیکھ رہی تھی۔ میں اخبار کھول کر بیٹھا تھا، مگر پڑھ کچھ نہیں رہا تھا۔
عمر نے پلیٹ میں سالن لیا، روٹی کا چھوٹا ٹکڑا توڑا، اور بہت آہستہ آہستہ کھانے لگا۔
پہلی بار اس نے پلیٹ میں کچھ نہیں چھوڑا۔
روٹی کا آخری نوالہ بھی کھایا۔
پھر پلیٹ اٹھائی اور کچن کی طرف چل دیا۔
ثنا نے فوراً کہا:
“رہنے دو، میں رکھ دیتی ہوں۔”
عمر نے پلٹ کر ماں کو دیکھا۔
“نہیں امی۔ آج سے اپنی پلیٹ میں خود دھویا کروں گا۔”
ثنا کی آنکھوں میں کچھ چمکا۔
شاید فکر۔
شاید فخر۔
شاید دونوں۔
رات کو میں کمرے میں بیٹھا تھا۔ میز پر صبح والا چائے کا کپ پڑا تھا۔ میں جلدی میں اسے سنک تک لے جانا بھول گیا تھا۔
عمر اندر آیا۔
کپ اٹھایا۔
کچن میں لے گیا۔
دھو کر واپس میز پر رکھ دیا۔
میں اسے دیکھتا رہا۔
وہ دروازے کے پاس کھڑا ہوا اور بولا:
“ابا، گھر کے برتن روز کون دھوتا ہے؟”
میں نے کہا:
“کبھی تمہاری امی، کبھی ماسی، کبھی دادی۔”
وہ کپ کو دیکھتا رہا۔
“کل اتوار ہے۔ ناشتہ کے بعد برتن میں دھو دوں گا۔ بس آپ لوگ زیادہ گندے نہ کرنا۔”
اس نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہا اور کمرے سے نکل گیا۔
میں دیر تک اس صاف کپ کو دیکھتا رہا۔
وہ کوئی بڑا منظر نہیں تھا۔
نہ کوئی انقلاب۔
نہ کوئی تقریر۔
نہ کسی فلم جیسا انجام۔
بس ایک معمولی سا کپ تھا۔
جس پر چائے کی پپڑی باقی نہیں رہی تھی۔
مگر مجھے لگا، میرے بیٹے نے آج پہلی پلیٹ نہیں دھوئی۔
اس نے اپنے اندر کا پہلا غرور دھویا تھا۔
©️ انتخاب سخن
mansoora retweeted
پہلی ویڈیو فرانس کی ہے لوگ پنکھے لینے کیلئے ہجوم لگائے ہوئے ہیں۔
دوسری میں میرا چھوٹا سا پنکھا ہے جو آج کل کافی بک رہا ہے۔ تیسری میں پاکستان سے آیا ہوا میرے بچپن کا پنکھا ہے جو کام آرہا ہے۔
ماشااللہ
واجب الاحترام @zamzam1721
آپکے اس احسان کا دل،نظریں اور روح جھکا کر شکریہ ادا کرنے کے بعد بھی بدلہ ممکن نہیں۔اتنی محبت کہ آنکھ نم ہو گئی۔جزاک اللہ۔میری طرف سے میرے دوست Harrison کی طرف سے۔ ❤️
1
269
آپ بالکل ٹھیک ہیں میں چھوٹی تھی کراچی اپنے ابا کی انگلی تھامے کچھ خریدنے جارہے تھے شائد ۔ بارش کی وجہ سے مین ہول کا پتا نہیں چلا اور میں گٹر کے اندر ۔ ابا نے مظبوطی سے تھاما ہوا تھا اس لئے زندگی بچ گئی مگر یہ ہولناک یاد کبھی دماغ سے نکلی نہیں
میں نے مختلف وقتوں میں دو درجن کے قریب مین ہول میں بچوں کے گرنے کی فوٹیج دیکھی ہو گی۔
تمام کے اندر والدین اپنے دھیان جبکہ چار/چھے سال کے بچے الگ سے چل رہے ہیں۔اگر والدین نے انکی انگلی پکڑ رکھی ہوتی تو بچے زندہ ہوتے۔
بایں ہمہ حکومتوں کی غفلت کے سبب انہیں ملامت میں کمی نہیں آنی چاہئے۔
1
43
mansoora retweeted
یکایک از دل دو چشم جادو بصد فریبم بہ برد تسکیں
کسے پڑی ہے جو جا سناوے پیارے پی کو ہماری بتیاں
mansoora retweeted
چوں شمع سوزاں چوں ذرہ حیراں ز مہر آں مہ بگشتم آخر
نہ نیند نیناں نہ انگ چیناں نہ آپ آوے نہ بھیجے پتیاں
بحق آں مہ کہ روز محشر بداد ما را فریب خسروؔ
سپیت من کے دورائے راکھوں جو جائے پاؤں پیا کی کھتیاں
امیر خسرو
mansoora retweeted
ذی حالِ مِسکیں مکن بہ رَنجش
بحالِ ھِجراں بیچارہ دِل ھے
سُنائی دیتی ھے جس کی دَھڑکن
تمہارا دِل یا ھمارا دِل ھے
#قومی_زبان
mansoora retweeted
Replying to @DrShehzadAyub @ajnaabiii
ز حال مسکیں مکن تغافل دورائے نیناں بنائے بتیاں
کہ تاب ہجراں ندارم اے جاں نہ لیہو کاہے لگائے چھتیاں
شبان ہجراں دراز چوں زلف و روز وصلت چوں عمر کوتاہ
سکھی پیا کو جو میں نہ دیکھوں تو کیسے کاٹوں اندھیری رتیاں
mansoora retweeted
میرا کچھ سامان تمہارے پاس پڑا ہے
وہ بھجوا دو
مرا وہ ساماں لوٹا دو
ایک سو سولہ چاند کی راتین
اور تمہارے کاندھے کا تل
گیلی مہندی کی خوشبو
جھوٹ موٹ کے وعدے
جھوٹ موٹ کے شکوے بھی سب
یاد کرادوں
سب بھجوا دو
ایک اجازت دے دو بس
جب اس کو دفناوں گی
میں بھی وہیں سو جاوں گی۔۔۔۔
#AshaBhosle
mansoora retweeted
«لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ»
تا کہ تم سالوں کی تعداد اور حساب جان/سیکھ سکو۔
یہ قرآن مجید تو ریاضی بھی سکھا رہا ہے۔ سبحان اللہ۔
Replying to @Silly_ishti
جس قرات کا تلفظ آپ نے اختیار کیا اس میں ایسا ہی ہے تاہم قرآن کی دس قرات رائج ہیں۔ کئی میں نقطوں کی تعداد کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ قرآن ہدایت کیلئے نازل ہوا ہے، ریاضی کیلئے نہیں
mansoora retweeted
دعا بہت لطیف ہے:
یا اللہ جن سے ہمیں محبت ہے ان کے اندر ہمیں صرف وہی کچھ دکھانا جس سے ہمیں محبت ہے۔
(یعنی جو چیزیں ہمیں ناپسند ہیں اگر وہ ان کے اندر موجود بھی ہوں تو پردے میں رکھنا ہمین نظر ہی نہ آئیں)














