وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے زیرِ اہتمام خواتین وینڈرز میں مفت پنک کارٹس کی فراہمی کا اقدام کیا گیا ہے۔ یہ اقدام خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے، اپنی معاشی حیثیت مستحکم کرنے اور مردوں کے شانہ بشانہ باوقار انداز میں کام کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
Chief Minister's SMU retweeted
" پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے تقریباً 200 ارب روپے کے قرضے، آسان فنانسنگ اور ای بز پورٹل کے ذریعے تیز رفتار و شفاف لائسنسنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اب کاروباری افراد بغیر غیر ضروری کاغذی کارروائی، سفارش اور دفاتر کے چکر لگائے آن لائن اجازت نامے حاصل کر سکیں گے، تاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے نئے مواقع فروغ پائیں۔"
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیوٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب
@MaryamNSharif
Chief Minister's SMU retweeted
" ساہیوال، خوشاب سمیت چار مقامات پر ایگرو پروسیسنگ پارکس قائم کیے جائیں گے۔ جدید کولڈ اسٹوریج، پروسیسنگ اور زرعی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے کینو، آم اور آلو سمیت مختلف فصلوں کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرکے برآمدات کے فروغ اور کسانوں کی آمدن میں اضافے کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔"
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیوٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب
@MaryamNSharif
وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کیے گئے کلینک آن ویلز عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے میں مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔ شہری ان اقدامات کو بھرپور سراہتے ہوئے اپنے مثبت تجربات اور اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام دوست صحت کی یہ سہولتیں لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی اور مثبت تبدیلی لا رہی ہیں
وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کیے گئے کلینک آن ویلز عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے میں مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔ شہری ان اقدامات کو بھرپور سراہتے ہوئے اپنے مثبت تجربات اور اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام دوست صحت کی یہ سہولتیں لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی اور مثبت تبدیلی لا رہی ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں الیکٹرک بس سروس کے ذریعے عوام کو جدید اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ مسافروں، بالخصوص بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے ساتھ عزت و احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، تاکہ ہر شہری باوقار اور سہل سفری تجربے سے مستفید ہو سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر نواز شریف اسکول آف ایمیننس، لودھراں بوائز کیمپس میں طلبہ کو کمپیوٹر لیبارٹری میں کمپیوٹر کے بنیادی افعال اور طریقۂ استعمال سے متعارف کروایا گیا، جہاں انہوں نے کمپیوٹر آن کرنے اور اس کے بنیادی امور انجام دینے کی عملی تربیت حاصل کی۔ اس سرگرمی کا مقصد طلبہ میں جدید ٹیکنالوجی سے شناسائی پیدا کرنے اور ڈیجیٹل مہارتوں کی بنیاد مضبوط بنانے کے ساتھ انہیں دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کے فیز دوم کے تحت گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول، بستی دیات، مظفرگڑھ میں تعلیمی سہولیات اور ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پروگرام سے قبل 100 طالبات اور 2 اساتذہ پر مشتمل سکول میں اب طالبات کی تعداد بڑھ کر 181 جبکہ اساتذہ کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ بہتر تعلیمی ماحول، خوبصورت کلاس رومز اور بنیادی سہولیات کی فراہمی والدین کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور معیاری تعلیم کے فروغ کا مظہر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر نواز شریف اسکول آف ایمیننس، وہاڑی گرلز کیمپس میں طالبات نے ماحولیاتی تحفظ اور صاف ستھرے ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تخلیقی ماڈل سازی کی سرگرمی میں حصہ لیا۔ اس سرگرمی کے ذریعے طالبات نے کچرے کے مؤثر انتظام، ری سائیکلنگ، صفائی ستھرائی اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے عملی طریقوں کو اجاگر کیا اور ایک صاف، سرسبز اور صحت مند مستقبل کی تشکیل میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر نواز شریف اسکول آف ایمیننس، کوٹ ادو گرلز کیمپس میں طالبات کی عددی شناخت اور اعداد کی ترتیب سمجھنے کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ایک دلچسپ عملی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے اعداد کی پہچان اور عددی ترتیب کے مطابق اپنی نشستیں منتخب کرنے کی مشق کی۔ اس سرگرمی کے ذریعے طالبات میں ریاضی کی بنیادی سمجھ بوجھ، منطقی سوچ، مشاہدے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فالج کے مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹی این کے (TNK) انجیکشن بالکل مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ انجیکشن فالج کا حملہ ہونے کے ساڑھے چار گھنٹے کے اندر لگانا ضروری ہے، تاکہ مریض کو بروقت علاج فراہم کرکے معذوری کے خطرات کم کرنے اور قیمتی جانیں بچانے میں مدد مل سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کا عزم، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت خواتین کو مفت پنک کارٹس کی فراہمی کا اقدام! اس منصوبے کے ذریعے چھوٹے اسٹالز لگا کر روزگار کمانے والی خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ خودمختاری کے ساتھ اپنی معاشی ترقی اور بہتر مستقبل کی جانب قدم بڑھا سکیں۔



