وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
میرے پسندیدہ شاعروں میں سے ایک ہیں بشیر بدر
میری آنکھوں میں ترے پیار کا آنسو آئے
کوئی خوشبو میں لگاؤں تری خوشبو آئے
میں نے دن رات خدا سے یہ دعا مانگی تھی
کوئی آہٹ نہ ہو در پر مرے جب تو آئے
اس نے چھو کر مجھے پتھر سے پھر انسان کیا
مدتوں بعد مری آنکھوں میں آنسو آئے
وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیں
موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پاے کیوں
وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھو
زندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو
راہ کے پتھر سے بڑھ کر کچھ نہیں ہیں منزلیں
راستے آواز دیتے ہیں سفر جاری رکھو
یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے
نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو
وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
گھٹائیں ٹوٹ کے برسیں جوں ہی کھلےبادل
سکھا رہے تھے پرندے بھی بال و پراپنے
عجیب لوگ ہیں مسمار کر کے شہروں کو
بسا رہے ہیں خلاؤں میں جا کے گھراپنے
ثمر کسی کاہوشیریں کہ زہر سےکڑوا
مجھے ہیں جان سے پیارےسبھی شجراپنے
ہمارا فن بھی سحابوں میں کھوگیاراسخ
فلک پہ پہنچے ہیں یاران بےہنر اپنے
وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
وقت بھی اب مرا مرہم نہیں ہونے پاتا
درد کیسا ہے جو مدھم نہیں ہونے پاتا
کیفیت کوئی ملے ہم نے سنبھالی ایسے
غم کبھی غم سے بھی مدغم نہیں ہونےپاتا
دل کے دریا نے کناروں سے محبت کرلی
تیز بہتا ہے مگر کم نہیں ہونے پاتا
اتنا مل لیتا ہے از راہ تکلف ہی سہی
کوئی موسم مرا موسم نہیں ہونے پاتا
وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
پورا دکھ اور آدھا چاند
ہجر کی شب اور ایسا چاند
دن میں وحشت بہل گئی
رات ہوئی اور نکلا چاند
کس مقتل سے گزرا ہوگا
اتنا سہما سہما چاند
یادوں کی آباد گلی میں
گھوم رہا ہے تنہا چاند
اتنے گھنے بادل کے پیچھے
کتنا تنہا ہوگا چاند
رات کے شانے پر سر رکھے
دیکھ رہا ہے سپنا چاند
وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے
وہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیں
تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیض
مت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے
وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
پیچھے مڑکے دیکھنا اچھا لگا
گھر کا خالی راستہ اچھا لگا
شام جیسےآنکھیں جھپکانے لگی
اس کے ہاتھوں میں دیااچھا لگا
ہلکی بارش تھی ہوا تھی شام تھی
ہم کو اپنا بھیگنا اچھالگا
جانتی تھی وہ میں رک سکتا نہیں
لیکن اس کا روکنا اچھالگا
وہ تو قیصر مرمٹی میرے لیے
جانے اس کومجھ میں کیا اچھالگا
وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
ادھوری خواہشیں دل میں ادھورے خواب رہتے ہیں
ہماری دھڑکنوں میں اب ادھورے باب رہتے ہیں
کہیں تپتی زمیں اک بوند پانی کو ترستی ہے
کہیں بادل برسنے کے لئے بیتاب رہتے ہیں
کہ زد میں آندھیوں کے جب سے میرا آشیانہ ہے
نبیہؔ کیوں خفا مجھ سے مرے احباب رہتے ہیں
وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
فقیر آئنہ ہے پردۂ خیال نہیں
مرے بدن پہ کسی مصلحت کی شال نہیں
زمین ماں بھی ہے محبوب بھی ہے بیٹی بھی
زمین چھوڑ کے جاؤں کوئی سوال نہیں
کہانیوں کا مقدر وہی ادھورا پن
کہیں فراق نہیں ہے کہیں وصال نہیں
بہت اداس رہی زندگی تمہارے بعد
خیال تھا کہ تمہیں بھولنا محال نہیں
وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
اس شام وہ رخصت کاسماں یاد رہےگا
وہ شہر وہ کوچہ وہ مکاں یادرہےگا
وہ ٹیس کہ ابھری تھی ادھر یاد رہےگی
وہ درد کہ اٹھا تھا یہاں یادرہےگا
کچھ میرؔ کے ابیات تھے کچھ فیضؔ کے مصرعے
اک درد کا تھا جن میں بیاں یاد رہےگا
ہم بھول سکے ہیں نہ تجھے بھول سکیں گے
تو یاد رہے گا ہمیں ہاں یاد رہےگا
وکی retweeted
Replying to @FaakhirRizvi
تازہ ہے اس کی مہک رات کی رانی کی طرح
کسی بچھڑے ہوئے لمحے کی نشانی کی طرح
جتنا دیکھو اسے تھکتی نہیں آنکھیں ورنہ
ختم ہو جاتا ہے ہر حسن کہانی کی طرح
وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے
چراغوں کی طرح آنکھیں جلیں جب شام ہو جائے
مجھے معلوم ہے اس کا ٹھکانا پھر کہاں ہوگا
پرندہ آسماں چھونے میں جب ناکام ہو جائے
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
اگر تلاش کروں کوئی مل ہی جائے گا
مگر تمہاری طرح کون مجھ کو چاہے گا
تمہیں ضرور کوئی چاہتوں سے دیکھے گا
مگر وہ آنکھیں ہماری کہاں سے لائے گا
میں اپنی راہ میں دیوار بن کے بیٹھا ہوں
اگر وہ آیا تو کس راستے سے آئے گا
تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہے
تمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا
سختیاں کرتا ہوں دل پر غیر سے غافل ہوں میں
ہائے کیا اچھی کہی ظالم ہوں میں جاہل ہوں میں
بزم ہستی اپنی آرائش پہ تو نازاں نہ ہو
تو تو اک تصویر ہے محفل کی اور محفل ہوں میں
ڈھونڈھتا پھرتا ہوں میں اقبالؔ اپنے آپ کو
آپ ہی گویا مسافر آپ ہی منزل ہوں میں
#IqbalDay
#اقبال_ڈے
#علامہ_اقبال
37
بے دلی کیا یوں ہی دن گزر جائیں گے
صرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے
رقص ہے رنگ پر رنگ ہم رقص ہیں
سب بچھڑ جائیں گے سب بکھر جائیں گے
کتنی دل کش ہو تم کتنا دلجو ہوں میں
کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے
ہے غنیمت کہ اسرار ہستی سے ہم
بے خبر آئے ہیں بے خبر جائیں گے
جون ایلیا
30
وکی retweeted
Replying to @UrduVirsa
سینہ دہک رہا ہو تو کیا چپ رہےکوئی
کیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لےکوئی
ثابت ہوا سکون دل وجاں کہیں نہیں
رشتوں میں ڈھونڈھتا ہے تو ڈھونڈا کرےکوئی
میں خودیہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خراب
میرے خلاف زہر اگلتا پھرےکوئی
اک شخص کررہاہے ابھی تک وفا کا ذکر
کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی



