گڈ گورننس کے لیے ضروری ہے کہ انتظامی اختیارات عوام کے قریب ہوں۔ نئے صوبے فیصلہ سازی کو مؤثر بنا کر مختلف علاقوں کے مسائل پر بروقت توجہ ممکن بنا سکتے ہیں۔
#فیصلہ_صرف_عوام_کا #عوامی_رائے_ریفرنڈم
نئے صوبے عوام کو اپنے علاقے کے فیصلوں میں زیادہ اختیار دے سکتے ہیں۔ اس معاملے پر عوام سے براہِ راست رائے لینا جمہوری راستہ ہے۔ #فیصلہ_صرف_عوام_کا #عوامی_رائے_ریفرنڈم
6
نئے صوبے بنانے کا مقصد نقشے بدلنا نہیں، عوام کی زندگی بدلنا ہے۔ جب اختیار مقامی سطح تک پہنچے گا تو تعلیم، صحت، پانی اور روزگار کے مسائل پر بہتر توجہ ممکن ہوگی۔
#فیصلہ_صرف_عوام_کا #عوامی_رائے_ریفرنڈم
وسائل کی منصفانہ تقسیم اور مقامی مسائل کے فوری حل کے لیے انتظامی تبدیلی پر سنجیدہ غور ضروری ہے۔ عوامی رائے ہی فیصلہ کن ہو۔ #فیصلہ_صرف_عوام_کا #عوامی_رائے_ریفرنڈم
9
Khyber Echoes retweeted
آپ نے بچپن میں دو بلیوں اور ایک بندر کی مشہور کہانی پڑھی ہو گی ۔ دو بلیاں روٹی کے ایک ٹکڑے پر آپس میں لڑ رہی ہوتی ہیں، فیصلہ نہ ہونے پر وہ ایک بندر کو منصف بنا لیتی ہیں۔ بندر ترازو نکالتا ہے، روٹی کے دو ٹکڑے کر کے پلڑوں میں رکھتا ہے، اور پھر ترازو برابر کرنے کے بہانے کبھی دائیں پلڑے سے نوالہ توڑ کر کھاتا ہے اور کبھی بائیں پلڑے سے؛ یہاں تک کہ پوری روٹی ختم ہو جاتی ہے اور دونوں بلیاں ایک دوسرے کا منہ تکتی رہ جاتی ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں گزشتہ چار دہائیوں کی پارلیمانی تاریخ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست کا تجزیہ کیا جائے تو یہ وہی بندر ہیں
کہانی کا آغاز 1980ء میں ان کے والد مفتی محمود کی وفات سے ہوتا ہے، جس کے بعد محض 27 برس کی عمر میں مولانا فضل الرحمٰن نے جماعت کی قیادت سنبھالی۔ 1988ء کے عام انتخابات میں پہلی بار ڈیرہ اسماعیل خان سے رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد انہوں نے ملکی سیاست میں قدم رکھا۔ یہ وہ دور تھا جب طویل عرصے بعد جمہوریت بحال ہو رہی تھی، لیکن دو بڑی جماعتوں، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اقتدار کی روٹی کی ایسی جنگ چھڑ گئی جس نے اگلے دس برسوں تک ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار رکھا۔ 1988ء سے 1999ء کے درمیان چار منتخب حکومتیں وقت سے پہلے برطرف ہوئیں۔ بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی اس باہمی کشمکش میں اکثریت کا توازن ہمیشہ چند نشستوں پر آ کر رک جاتا تھا۔
دو بڑی جماعتوں یعنی دو بلیوں کی اس کشمکش میں مولانا فضل الرحمٰن نے بندر والا مؤثر اصول اپنایا: بڑی جماعتوں کے تصادم کا حصہ بننے کے بجائے ان کی مجبوری بن جاؤ۔ جب بھی دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان اقتدار کی روٹی تقسیم ہونے کا وقت آتا، مولانا کا ووٹ ترازو کے پلڑے جھکانے کے لیے فیصلہ کن بن جاتا۔
1993ء تا 1996ء بینظیر بھٹو کا دوسرے دور حکومت پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے اتحادیوں کی ضرورت تھی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کا ساتھ دیا اور بدلے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ کی چیئرمین شپ حاصل کی جس نے انہیں علاقائی سیاست بالخصوص افغانستان کے معاملات میں غیر معمولی اہمیت دی۔اور انھوں نے ڈیزل کے پرمٹ حاصل کرکے افغانیوں کو کروڑوں روپے میں بیچے
جنرل مشرف کے صدر بننے کی حمایت کے عوض ہزاروں ایکڑ زمین حاصل کی
وقت کا پہیہ گھومتا رہا اور 2008ء میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں جے یو آئی (ف) شامل ہوئی۔ اس دور میں مولانا فضل الرحمٰن کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا (جس کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوتا ہے) اور ان کے بھائی مولانا عطاء الرحمٰن کو وفاقی وزیرِ سیاحت کا قلمدان ملا۔
اور پھر 2013ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی تو مولانا ایک بار پھر اقتدار کے شریک بنے۔ 2008ء سے 2018ء تک مسلسل دس سال وہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے،
2022ء تا 2023ء پی ڈی ایم حکومت بنی عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی میں مولانا فضل الرحمٰن نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کے صلے میں پی ڈی ایم حکومت میں ان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود کو وفاقی وزیرِ مواصلات، مفتی عبدالشکور کو وزیرِ مذہبی امور، مولانا عبدالواسع کو وزیرِ ہاؤسنگ بنایا گیا، جبکہ ان کے سمدھی حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا گورنر تعینات کیا گیا
بلیوں کی لڑائی میں مولانا نے اربوں کے اثاثے بنائے
بےشک بندر ہر دور میں دو دماغوں کے ساتھ بہترین کھلاڑی رہا ہے
#فیصلہ_صرف_عوام_کا
#عوامی_رائے_ریفرنڈم
عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دور دراز دفاتر کے چکر نہ کاٹنے پڑیں۔ نئے صوبوں سے انتظامیہ عوام کے قریب آ سکتی ہے۔ #فیصلہ_صرف_عوام_کا #عوامی_رائے_ریفرنڈم
14
ہر علاقے کو اس کا حق، ہر شہری کو اس کی آواز اور ہر ضلع کو ترقی کا موقع ملنا چاہیے۔ نئے صوبے بہتر حکمرانی کی جانب اہم قدم ہیں۔
#فیصلہ_صرف_عوام_کا #عوامی_رائے_ریفرنڈم
نئے صوبے انتظامی تقسیم نہیں، عوام تک اختیار پہنچانے کا راستہ ہیں۔ بہتر سہولیات، مضبوط نمائندگی اور تیز رفتار ترقی کے لیے عوامی رائے کا احترام ضروری ہے۔
#فیصلہ_صرف_عوام_کا #عوامی_رائے_ریفرنڈم
4
Khyber Echoes retweeted
نئے صوبے انتظامی تقسیم نہیں، عوام تک اختیار پہنچانے کا راستہ ہیں۔ بہتر سہولیات، مضبوط نمائندگی اور تیز رفتار ترقی کے لیے عوامی رائے کا احترام ضروری ہے۔
#فیصلہ_صرف_عوام_کا #عوامی_رائے_ریفرنڈم
Khyber Echoes retweeted
عشق نے نکما کر دیا
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
جنون عشق تھا تو کٹ جاتی تھی رات باتوں میں
سزائے عشق ملی تو ہر لمحہ صدیوں جیسا لگتا ہے
جنون عشق سے خدا بھی نہ بچ سکا
تعریف حسن یار میں سارا قرآن لکھ دیا
teapaw.org/i/spaces/1vyYWlrMXbNva…
Khyber Echoes retweeted
ہیلو PTI 🤪👇
🚨 لاہور کی سڑکوں پر جدید ٹرانسپورٹ کا دھماکے دار آغاز ہونے جا رہا ہے!
ٹریک لیس ایس آر ٹی ٹرام آئندہ ہفتے شہر کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئے گی۔😳
پنجاب میں جدید سفری سہولتوں کے ایک نئے دور کا آغاز، جہاں ترقی اب صرف خواب نہیں بلکہ حقیقت بنتی دکھائی دے رہی ہے۔🫡
Khyber Echoes retweeted
25 نومبر 2026
شوائی خیل، بنوں، خیبر پختونخوا
آپریشن 11 گرج کے تحت شوائی خیل، بنوں میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ درختوں میں چھپے خوارج کی بروقت نشاندہی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے `3 خوارج کو جہنم واصل کر دیا` جبکہ 1 خارجی زخمی ہوا۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز ملک میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں اور آخری خارجی کے صفایا تک یہ مشن جاری رہے گا۔_
Khyber Echoes retweeted
Pakistani Security forces have forced sympathisers of FAH to revisit their archives and recycle old concocted stories.
Soon these Indian sponsored Dhurandhars of FAH will be jobless.
No such incident happened, this Indian is trying to be Baloch spox while sitting in Korea.
Khyber Echoes retweeted
Pakistan’s growing economic partnership with China presents a tremendous opportunity to boost exports to $27 billion a tenfold increase by capturing just 1% of China’s import market. Strengthening bilateral trade and private-sector engagement can unlock immense potential for Pakistan’s economic growth.
Khyber Echoes retweeted
دوسری جنگِ عظیم کا زمانہ تھا۔ یورپ کی گلیوں میں یہودی، نازیوں کے ہاتھوں مارے جا رہے تھے اس ہولناک ماحول میں سویڈش سفارت کار ہیرالڈ ایڈلسٹام نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر نازیوں کے جبڑوں سے سینکڑوں یہودیوں کو نکالا۔ کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی۔ ستمبر 1973 میں چلی میں فوجی بغاوت ہوئی۔ سڑکوں پر خون بہنے لگا۔ اس وقت بھی یہی ایڈلسٹام دیوار بن کر کھڑا ہوا اور سینکڑوں بے گناہوں کو پناہ دے کر قاتلوں کے رحم و کرم سے بچا لیا۔ اس شخص کے کردار پر اس کے نام کا مطلب ہی "قاتل سے مظلوم کو بچانا" ٹھہرا۔
لیکن آج اس کے نام پر جو مذاق ہو رہا اس پر خود ایڈلسٹام کی روح بھی تڑپ اٹھی ہوگی۔
اسٹاک ہوم میں بیٹھی ایڈلسٹام فاؤنڈیشن نے ایڈلسٹام کے نام کا ایوارڈ اس عورت کو دینے کا اعلان کیا ہے جسے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایک سپاہی شبیر احمد کے وحشیانہ قتل کے جرم میں باقاعدہ مجرم قرار دیا۔ جسے آئین اور قانون کے مطابق دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ذرا اس تضاد کی انتہا دیکھیے! جس ایوارڈ کا مطلب ہی "قاتل سے مظلوم کو بچانا" تھا، آج وہ ایوارڈ اس قاتل کو دیا جا رہا جس کے ہاتھ ریاست کے ایک محافظ کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور عدالت میں اس کا جرم ثابت ہو چکا
اور عدالت اس کے مجرم ہونے پر تصدیقی مہر ثبت کر چکی
دراصل عالمی لابیاں ہمیشہ ایک ہی فارمولے پر کام کرتی ہیں۔ یہ پرانا کھیل ہے، بس کردار بدلتے رہتے ہیں:
• پہلے کسی مجرم کو اٹھاؤ، اسے تراش خراش کر "ایکٹیوسٹ" بناؤ۔
• پھر اسے مغربی ایوانوں میں لے جا کر کوئی بڑا عالمی ایوارڈ تھما دو۔
• پھر اس ایوارڈ کو ہتھیار بنا کر اس ملک پر دباؤ ڈالو۔
• اور آخر میں اس ملک کی عدالتوں، فوج اور قانون کی دھجیاں اڑا دو، انہیں پوری دنیا میں بدنام کر دو
یہ کوئی نئی کہانی نہیں ہے۔ کل یہی فارمولا لیبیا میں چلایا گیا اور ہنستا بستا ملک کھنڈر بن گیا۔ یہی کھیل شام میں کھیلا گیا اور لاکھوں لوگ در بدر ہو گئے۔ یہی اسکرپٹ عراق میں دہرایا گیا اور تہذیبوں کا گہوارہ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ اور آج، بدقسمتی سے یہی فارمولا ، بلوچستان میں آزمایا جا رہا ہے۔
سویڈن کی ایڈلسٹام فاؤنڈیشن نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہرنگ بلوچ کو یہ ایوارڈ اس دعوے پر دیا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھاتی ہیں۔ لیکن سچ کیا ہے؟
سچ یہ ہے کہ جن لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھاتی تھی ان کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیموں سےتھا۔ یہ لوگ دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہے اور جب یہ تربیت کے لیے کالعدم تنظیموں کے مراکز میں تھے ماہ رنگ ان کے جبری لاپتہ ہونے کا سکیورٹی فورسز کے خلاف پراپیگنڈا کرتی رہی بعد آزاں یہ دوران دہشت گردی مارے گئے اور اس کے ناقابلِ تردید شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں۔
آپ کو یقین نہ آئے تو ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیجیے:
• سلیم بلوچ، برہان بلوچ اور حفیظ بلوچ یہ وہ نام ہیں جنہیں ماہرنگ بلوچ اور ان کی تنظیم "لاپتہ افراد" قرار دے کر ریاست کے خلاف زہر اگلتے رہے، مگر بعد میں یہی لوگ مستونگ اور دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں دہشت گردی کرتے ہوئے مارے گئے۔
• قلات آپریشن میں ہلاک ہونے والا صہیب لانگو، گوادر حملے میں مارا جانے والا کریم جان، اور نیول بیس پر حملے میں ملوث عبدالودود—ان تمام دہشت گردوں کے نام بھی انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی "لاپتہ افراد" کی فہرستوں میں شامل تھے۔
• خود ماہرنگ بلوچ کے والد عبدالغفار لانگو کا نام بھی اسی فہرست میں پیش کیا جاتا رہا، جو کالعدم بی ایل اے کا سرغنہ تھا اور ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث رہنے کے بعد ایک کارروائی میں مارا گیا۔
• حتیٰ کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں مارے جانے والے شدت پسندوں تک کو "لاپتہ افراد" بنا کر ریاست کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی۔
یہ لوگ ریاست کے خلاف بندوق اٹھاتے ہیں، بے گناہ مزدوروں بھتہ نہ دینے والے بلوچوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا خون بہاتے ہیں، اور پیچھے ان کے سہولت کار انہیں "لاپتہ" قرار دے کر دھوکہ دیتے ہیں ۔ مگر انسانی حقوق کا جھوٹا رونا رونے والے مغربی ممالک زمینی حقائق سے مکمل طور پر اندھے اور بے خبر ہیں۔ انہیں سچ جاننے کی کوئی پرواہ نہیں، وہاں کی این جی اوز پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی فیکٹریاں چلاتی ہیں۔
مغرب میں بیٹھے کچھ طاقتور حلقوں پاکستان میں صرف آگ، خون، افراتفری اور انتشار درکار ہے۔ اسی لیے وہ امن کے دشمنوں، قاتلوں کے ہمدردوں اور ایجنٹوں کو ہیرو بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ جس عورت کو پاکستان کی عدالت نے قانون کے تحت دو بار عمر قید کی سزا سنائی، اسے اسٹاک ہوم میں ایوارڈ دینا ہمارے قانون، ہماری عدالتوں اور ہماری قومی خودمختاری کے خلاف ہے
#پاکستان_کی_اونچی_اڑان
زمین سے خلا تک، پاکستان کے خواب نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ یہ تاریخی لمحہ ہر پاکستانی کے لیے فخر اور حوصلے کا پیغام ہے۔ #پاکستان_کی_اونچی_اڑان
الحمدللہ! 🇵🇰🚀 پاکستانی خلاباز کا سبز ہلالی پرچم سینے پر سجائے خلا کا سفر پوری قوم کے لیے فخر اور امید کا لمحہ ہے۔
زمین سے خلا تک یہ تاریخی پیش رفت پاکستانی نوجوانوں کے خوابوں، عزم اور پاک چین تعاون کی علامت ہے۔
#پاکستان_کی_اونچی_اڑان
6
Khyber Echoes retweeted
الحمدللہ! 🇵🇰🚀 پاکستانی خلاباز کا سبز ہلالی پرچم سینے پر سجائے خلا کا سفر پوری قوم کے لیے فخر اور امید کا لمحہ ہے۔
زمین سے خلا تک یہ تاریخی پیش رفت پاکستانی نوجوانوں کے خوابوں، عزم اور پاک چین تعاون کی علامت ہے۔
#پاکستان_کی_اونچی_اڑان
اینوڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کی واپسی میں میرا کردار! ٹرمپ
امریکی صدر کے مطابق انہوں نے بورڈ کو ہوانگ کی بحالی پر قائل کیا اور قومی سلامتی کا خدشہ دور کیا۔ اس فیصلے کے بعد اینوڈیا کے حصص میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جبکہ ہوانگ کی دولت ایک ہی دن میں 33 ارب ڈالر بڑھ گئی۔
5
Khyber Echoes retweeted
This abuse of Afghan women continues. Women are reportedly beaten and harassed in public by the Taliban over minor alleged violations. How long will this continue, and why is the world not speaking up for the rights of Afghan women?
ایک بہتر سندھ وہ ہوگا جہاں ترقی چند علاقوں تک محدود نہ رہے۔ نئے صوبوں کے ذریعے وسائل، انتظامی اختیارات اور ترقیاتی منصوبوں کی منصفانہ تقسیم کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
#فیصلہ_صرف_عوام_کا
ترقی کا حق صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ نئے صوبوں سے چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں تعلیمی اداروں، اسپتالوں، سڑکوں اور روزگار کے منصوبوں پر زیادہ توجہ دی جا سکتی ہے۔
#مزید_صوبے_بہتر_گورننس #صوبے_بناؤ_کرپشن_مُکاؤ
8
Khyber Echoes retweeted
شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔۔۔
مولانا کا سیاسی اثر کمزور پڑنے کے بعد ان کا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ اور مذہبی جذبات کا استعمال محض سیاسی اہمیت برقرار رکھنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے،
مفتی محمود مرکز سے متعلق تجاوزات کے معاملے پر اس کی ہٹ دھرمی سے صاف ظاہر ہے کہ فضلو چاہتا ہے کہ اس کے زور زبردستی کی جاۓ اور یہ مظلومیت کارڈ کھیلے اور اپنی مری ہوئ سیاست کو نئ زندگی دے۔ س
ایک طرف کہتا یے کہ ریاستی اداروں پر اعتماد نہیں یہ معدنیات کے پیچھے ہیں تو سرکاری سیکیورٹی واپس لیے جانے پر کتی چیکاں کر رہا، ویسے اس کے پاس تو انصار الاسلام کے غنڈے موجود ہیں تو پھر ذاتی سیکیورٹی کے لیے ریاستی پروٹوکول کا کیا کرے گا؟؟ کیا پتہ وہ مولانا کی معدنیات نکال لیں🙄
خیر مولانا کی الٹی گنتی شروع ہو چکی یے ریاست کے خلاف کوئ بھی محاذ آرائی مولانا کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ان شاءاللہ
#فیصلہ_صرف_عوام_کا
Khyber Echoes retweeted
قوم پرستی کی بنیاد
جرمن تارکینِ وطن سے برطانوی قوم پرست
اور
ایران و عراق کے تارکین سے سندھی قوم پرست تک
برطانیہ کے اصل قدیم باشندے کیلٹس (Celts) اور برٹنز تھے۔ پانچویں صدی عیسوی میں جب اینگلز، سیکسنز اور جیوٹس جیسے جرمن قبائل ہجرت کر کے اس جزیرے پر آئے، تو یہ وہ وہاں "اجنبی" اور حملہ آور تھے۔
ان جرمن قبائل نے مقامی کیلٹک آبادی کو مار بھگایا یا انہیں ویلز (Wales) اور اسکاٹ لینڈ کے پہاڑوں میں دھکیل دیا۔
وقت گزرنے کے ساتھ ان جرمن قبائل نے اپنی پرانی جرمن شناخت کو پسِ پشت ڈال دیا اور اسی نئی زمین کے نام پر خود کو "English" (اینگلز سے نکلا ہوا لفظ) کہنا شروع کیا۔
جب فرانس یا دیگر یورپی طاقتوں نے برطانیہ پر حملے کیے، تو انہی ہجرت کر کے آنے والے اینگلو-سیکسنز کی نسلوں نے خود کو اس زمین کا اصل وارث مانا اور "برطانوی قوم پرستی" کی بنیاد رکھی۔ آج کوئی انگریز خود کو جرمن نہیں کہتا، حالانکہ خون اور زبان کا رشتہ وہیں سے ہے۔ اور اصل انگلستانی غیر برطانوی بن کر رہہ گئے۔
بالکل اسی طرح، سندھ میں بھی بہت سی قومیں ہجرت کر کے آئیں اور اصل سندھیوں کو پیچھے کر کے خود سندھ کے مالک بن بیٹھے۔ آج سندھو دیش اور سندھ دھرتی ماں کا نعرہ مارنے والوں کو تاریخ کے آئینے میں اگر دیکھیں تو وہ سب کے سب بذات خود سندھی نہیں۔ بس انہوں نے تاریخ کا پہیہ اپنی من مرضی سے چلا رکھا ہے۔
محمد بن قاسم کی آمد (712ء) اور اس کے بعد کے ادوار میں عسکری، مذہبی اور صوفیانہ خانوادے عراق اور عرب سے ہجرت کر کے ، پناہ گزینی کے لیے آئے۔
قوم پرست جی ایم سید کے اجداد عرب سے ہجرت کر کے سندھ آئے۔
سندھ ہاری کمیٹی کے بانی اور "جیئے سندھ" کا نعرہ سب سے پہلے دینے والے حیدر بخش جتوئی نسلی طور پر بلوچ تھے۔ جتوئی قبیلے کے اجداد میر جلال خان بلوچ کی قیادت میں دسویں صدی عیسوی کے بعد ایران سے بلوچستان کے راستے سندھ منتقل ہوئے تھے۔
جئیے سندھ تحریک کے سابق چیئرمین اور ادیب عبدالواحد آریسر ، سندھی قوم پرستی کے بڑے فکری رہنما مانے جاتے ہیں۔ انکےاجداد راجپوتانہ سے تھر کے راستے ہجرت کر کے سندھ کے ساحلی اور میدانی علاقوں میں آباد ہوے۔
جئیے سندھ قومی محاذ (جسمقم) کے صدر کا تعلق قریشی خاندان سے تھا جو حجاز سے ہجرت کر کے آئے۔
مغل دور اور تالپور دور میں لاکھوں کی تعداد میں بلوچ قبائل، ایران شام، حلب اور بلوچستان سے سندھ کے میدانی علاقوں میں منتقل ہوئے اور یہیں آباد ہو گئے۔
آج سندھ کی سیاست اور قوم پرستی میں ایک بہت بڑا حصہ ان قبائل کا ہے جو نسلی طور پر بلوچ ہیں،جیسے زرداری، تالپور، چانڈیو، جتوئی، گبول، کھوسو، مری، اور لغاری۔
اس سے بھی دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ بلوچ خود کوئی قدیمی قوم نہیں ہے۔ محمد بن قاسم کی فتح کے بعد شام سے کچھ گروہ مکران پہنچے، اور وہاں پہلے سے موجود ایرانی النسل قبائل کے ساتھ گھل مل کر موجودہ بلوچستان خاص کر مکران کے علاقے میں رہنے لگے اور اپنی حکومت بنائی۔ چند صدیوں بعد کے حکمرانوں میر جلال خان (12ویں صدی) اور خاص کر میر چاکر خان رند (15ویں صدی) کے دور میں ان تمام مختلف النسل ایرانی، شامی، براہوئی اور مقامی قبائل کو ایک عسکری اور سیاسی کنفیڈریشن (Confederacy) میں پرویا گیا۔ اس جنگجو اتحاد میں شامل ہونے والے تمام قبائل وقت کے ساتھ ساتھ ایک ہی نام "بلوچ" کے نیچے اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے اپنی زبان بلوچی ایجاد کی۔ پندرہویں صدی سے پہلے بلوچ یا بلوچستان نام تاریخ میں نہیں تھا۔
بھٹو خاندان کا پسِ منظر نسلی طور پر ہندو راجپوت (راجپوتانہ/جیسلمیر، موجودہ راجستھان، بھارت) سے جڑا ہے مغل شہنشاہ اورنگزیب کے دور میں اس خاندان کے ایک بزرگ "شیتو خان" (یا سیتھو خان) نے اسلام قبول کیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد یہ خاندان اپنے مال مویشیوں کے ساتھ جنوب مغرب کی طرف سفر کرتا ہوا سندھ (لاڑکانہ اور سہون کے علاقوں) میں آ کر آباد ہو گیا
یعنی بھٹو بھی سندھ کا وارث نہیں
سندھ کے دیگر بااثر مذہبی اور سیاسی رہنما جیسے مخدوم، شاہ، اور گیلانی خاندان بھی عرب، عراق، ایران یا وسطی ایشیا سے ہجرت کرکے سندھ آئے
یہی بلوچ قبائل اور سادات خاندان جب سندھ میں آباد ہو کر طاقتور بن گئے، تو انہوں نے اپنی ہجرت کی تاریخ پسِ پشت ڈال دی انہوں نے اس کے وسائل پر حق جتانے کے لیے خود کو سندھ دھرتی کا واحد وارث قرار دیا۔
1947 میں برصغیر میں موجود بنگالی، اتھر پردیشی، حیدر آبادی، دکنی، کشمیری، گلگتی، بلتی، پنجابی، پٹھان، بلوچ، سندھی مسلمانوں نے زبان، نسل، فرقہ کو پس پشت ڈالا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں یک مشت فیصلہ کیا کہ آج کے بعد ہماری نسل، ہماری پہچان اور ہماری شان اسلامی جمہوریہ پاکستان ہو گی۔
وقت کا پہیہ آگے بڑھا تو ملک میں سیاست اور طاقت کی کشمکش شروع ہو گئی۔ سندھ دھرتی میں 1947 کے بعد آنے والے مہاجرین کے خلاف انہی بلوچ اور سادات خاندانوں نے تعصب اور قوم پرستی کی سیاست شروع کر دی،حالانکہ تاریخی طور پر وہ خود بھی کسی دور میں نئے آنے والے ہی تھے۔
▪️پھر سندھ جب طاقت کا محور بنا تو مرکز کی سیاست کے خلاف ایک نظرئیے کی ضرورت تھی، جسے جی ایم سید نے "سندھو دیش" یا سندھی قوم پرستی کا نام دیا۔اس کے بعد قوم پرستی ایک سیاسی اوزار (Political Tool) بن گئ۔
ان کی دیکھا دیکھی بلوچستان کے چند بلوچ قبائل نے بلوچقوم پرستی کا نعرہ مارا اور وہاں بسنے والے دوسرے صوبے کے لوگوں کو نکلنے کا کہا، حالانکہ یہ خود یہاں کے قدیمی نہیں۔
پشتون تحفظ مومنٹ میں موجود لیڈران ایران، افغانستان اور وسطی ایشائی نسب سے تعلق رکھتے ہیں لیکن وہ اب باہر والوں کو کہتے ہیں نکلو ہمارے علاقے سے، جو خود ان کا نہیں۔
یہ جو خود خالص قوم نہیں ہجرت زدہ ہیں قوم پرستی کو ان تنظیموں نے مفاد پرستی کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا
خالص قوم" (Pure Race/Nation) کا تصور محض ایک فریب اور سیاسی جھوٹ ہے۔
انسان بنیادی طور پر مائیگریٹ (Migrate) اور کنورٹ (Convert) ہونے والی مخلوق ہے۔ زمین اللہ کی ہے اور انسان وقت کے مسافر ہیں،
دنیا اب اس نسلی قوم پرستی سے نکل کر شہری حقوق (Civic Rights) کی سیاست کی طرف بڑھ رہی ہے پاکستان کو بھی آگے بڑھنا ہوگا، یہ زمین پاکستان ہم سب کی ہے ہم صرف پاکستانی قوم ہیں اس سے ہٹ کر دیکھیں تو مختلف خطوں کے ہجرت زدگان ہیں اس لیے قومیت کی بنیاد پر خون مت بہائیے






















