Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर (@_AdnanHaider) header
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर (@_AdnanHaider) profile picture

#FreePalestine #Actor #TVAnchor #PublicNews #Journalist *لاوارث بلوچستان* #voiceformissingpersons My mother language is #Saraiki

Islamabad, Pakistan
Joined November 2015
Photo by Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर (@_AdnanHaider)Photo by Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर (@_AdnanHaider)Photo by Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर (@_AdnanHaider)Photo by Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर (@_AdnanHaider)Photo by Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर (@_AdnanHaider)Photo by Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर (@_AdnanHaider)Photo by Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर (@_AdnanHaider)Photo by Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर (@_AdnanHaider)Photo by Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर (@_AdnanHaider)Photo by Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर (@_AdnanHaider)
My identity 😍🥰 أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
21
51
1
458
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
چوہدری سالک نے پنجاب حکومت پر جو کرپشن کے الزامات لگائے ہیں اس پر مریم صاحبہ نے چوہدری سالک صاحب کو ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا کہا ہے اگر ہم بھی اس سالک صاحب کا کلپ چلوا دیتے تو ہمیں بھی نوٹس آ جاتا، چوہدری سالک صاحب نے وفاق کے بارے میں بھی کہا ہے کہ سسٹم میں بلا وجہ اسپیڈ بریکر بنا دیے گئے ہیں، حل یہ ہے کہ وزراء کو با اختیار بنائیں اور ان سے نتائج لیں، یہ وہ پنجاب کے بارے میں نہیں بلکہ اپنے وزیراعظم کے بارے میں کہہ رہے ہیں، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ مرکز میں میرے پاس کرپشن کے ثبوت نہیں ہے لیکن وہ شہباز شریف کے گورننس کے ماڈل پر تنقید کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
2
1
9
2,676
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
مریم نواز اور چوہدری سالک حسین آمنے سامنے، یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے، یہ بڑی لمبی کہانی ہے۔ حکومت کے کون کون سے وزرا سسٹم پر سوال اٹھا رہے ہیں؟ اینکر پرسن عدنان حیدر نے کلپ چلوا دیے👇👇 #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
3
1
2
1,939
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
چوہدری سالک صاحب نے کہا کہ پرویز الہیٰ کی رہائی میں چوہدری شجاعت حسین کا بہت بڑا کردار ہے، ان کی پوری گفتگو سے مجھے عندیہ مل رہا ہے کہ یہ سالن بہت دن پہلے سے ہی پک رہا تھا۔ چوہدری سالک صاحب محسوس کر رہے ہوں گے کہ ہمارے خاندان کے اتحاد کی لوگ مثالیں دیتے تھے، انہوں نے سوچا کہ اس حکومت کو لانے کے لئے ہمارے خاندان میں دراڑ پڑی ہے، میرے چچا اور ماموں پنجاب کے طاقتور وزیر رہے اور میرے والد وزیراعظم رہے تو مجھے بھی فیصلہ سازی میں شامل ہونا چاہیے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
6
1
50
19,696
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
مریم نواز اور چوہدری سالک حسین کا معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے، محسن نقوی اور مصطفیٰ کمال صاحب کہتے ہیں کہ اس سسٹم کو بدلنا ہوگا، دونوں نے کرپشن کا ذکر نہیں کیا لیکن سالک حسین صاحب کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ سالک حسین صاحب کی پہلی بلند آواز ہے جو کہ سسٹم کو نہیں بلکہ ایک فرد کو ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے اسی لئے مریم صاحبہ اتنی طیش میں آئی ہیں، لوگوں میں بہت شکوے شکایات تھے لیکن کوئی بول نہیں رہا تھا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
2
5
1
16
5,730
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
جب مریم نواز صاحبہ کی طرف سے چوہدری سالک حسین صاحب کو ہرجانے کا نوٹس آئے گا تو وہ وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کو بتائیں گے، ایسا تو نہیں ہو گا کہ وزیراعظم کہیں کہ میری بھتیجی ہے میں نہیں کہہ سکتا۔ مجھے شبہ ہے کہ سالک حسین صاحب تیاری کر رہے ہوں گے کہ علم بغاوت بلند کیا جائے، میں ان کا بیان اس لئے سنجیدہ لے رہا ہوں کیونکہ یہ ہوم ورک کے بعد دیا ہوا بیان ہے، کوئی بھی سیاستدان اتنا بھولا نہیں ہوتا کہ اچانک بیان دے دے، چوہدری سالک صاحب کے قریبی حلقے کہتے ہیں کہ وہ 3 سے 4 مہینوں سے اکیلا محسوس کر رہے تھے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
1
25
1
87
27,524
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
چوہدری سالک کے بیان والا معاملہ آگے جائیگا، لوگوں میں لمبی سوچ پھیل رہی ہے کہ ریاست کے طاقتور ترین ادارے بھی سمجھ رہے ہیں کہ اس سسٹم میں کچھ خامیاں ہیں تو اب ریاست کی شفقت میں رہتے ہوئے نئے سسٹم کا معاون بننے کی ابھی سے تیاری شروع کر لی جائے تو کیا مضائقہ ہے، مجھے یہ لڑائی اب تھمتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
1
9
1
17
7,415
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
کل مجھے آپ کی باتوں اسے اندازہ ہو رہا تھا کہ آپ کو اندر کی خبر ہے، آپ نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کسی رہنما کی ملاقات ہو سکتی ہے لیکن میں نے آپ کی اس بات کی تردید کی تھی، کل ہمارے پروگرام ختم ہونے کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات کا کریڈٹ بیرسٹر گوہر کو جاتا ہے، یہ جو رعایتیں اور راستے بنا رہے ہیں وہ بھی صرف بیرسٹر گوہر بنا رہے ہیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
3
2
14
4,461
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
بانی تحریک انصاف نے بیرسٹر سلمان صفدر سے ملاقات کے دوران اس بات کی تائید کی کہ بیرسٹر گوہر جس طرح راستے بنا رہے ہیں وہ اس کام کو جاری رکھیں، اس کے بعد ہم کس منہ سے کہیں کہ بیرسٹر گوہر کسی کام کا نہیں ہے؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
3
2
6
1,821
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
چودھری سالک حسین کے پنجاب حکومت پر سنگین الزامات!حکومتی اتحاد میں بڑی دراڑ؟کیا ق لیگ نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا؟چودھری سالک حسین مستعفیٰ؟نصرت جاوید نے بڑی پیشگوئی کر دی #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
2
5
500
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات، اڈیالہ جیل میں کیا گفتگو ہوئی ؟بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کو کیا آرڈر دیا ؟سینئرصحافی نصرت جاوید کی تہلکہ خیز گفتگو #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
2
4
834
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
جیسے ہی بانی تحریک انصاف کی سلمان صفدر سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ انہیں دیکھتے ہی کہتے ہیں کہ آپ کون سی عدالت کے حکم پر آئے ہو؟ سلمان صفدر صاحب نے انہیں جواب دیا کہ میں نے کسی عدالت سے رجوع نہیں کیا بلکہ اس ملاقات کو بیرسٹر گوہر نے ممکن بنایا ہے۔ اگر آپ اونترے منڈوں کی بات پر جائیں تو بانی تحریک انصاف کو طیش میں آ کر کہنا چاہیے تھا کہ بیرسٹر گوہر حکومت کا سہولت کار بن گیا ہے تو میں آپ سے نہیں مل رہا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جب سلمان صفدر بانی تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا کی صورتحال بتا رہے تھے تو بانی تحریک انصاف اس معاملے پر خاموش رہے کیونکہ وہ اس معاملے پر پہلے سے ہی اپ ڈیٹڈ تھے، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بانی تحریک انصاف نے کہا کہ اچھا ہے جان چھوٹی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا وہ خیبر پختونخوا والے معاملے پر بالکل خاموش رہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
15
39
3
271
77,680
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
اس وقت حکومتی بندوبست کا ریاستی غصہ مولانا کی طرف ہو گیا ہے، پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کا خیال تھا کہ ہمارے پاس اسٹریٹ پاور نہیں ہے تو ہم مولانا کے ساتھ مل جائیں تو ہم مزاحمتی تحریک چلا سکتے ہیں تو ملاقات کی اجازت دینے والوں نے کہا کہ اگر آپ نے مولانا کی طرف جانا ہے تو آپ پہلے ہی حکومت کھو بیٹھے ہیں اور مزید مشکلات میں آ جائیں گے تو اپنی آسانیاں پیدا کرنے والی لیڈرشپ کے ساتھ ہی جڑ کر رہو۔ سلمان صفدر کی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کا رویہ بھی تبدیل ہوگا کیونکہ ساتھ ہی عامر ڈوگر کو طارق فضل چوہدری کا فون بھی آگیا ہے کہ آپ کو انگیج کرنا چاہتے ہیں۔ اب مولانا کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے، ثمر ہارون بلور کی آج کی گفتگو سے بھی اندازہ ہو رہا ہے کہ حکومتی تپش کس طرف جا رہی ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
4
1
10
3,363
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
محمود اچکزئی صاحب کو جو مینڈیٹ دیا ہے وہ ابھی تک حاصل نہیں ہوا، اچکزئی صاحب کہتے ہیں کہ وہ نواز شریف صاحب کو انگیج کر سکتے ہیں لیکن وہاں سے بھی کچھ نہیں ملا، عدنان حیدر؛ سوال یہ ہے کہ کیا نواز شریف واقعی کوئی سیاسی رول ادا کرنا چاہتے ہیں؟ نواز شریف صاحب کے پاس وہ مینڈیٹ ہی نہیں ہے جس کا ذکر اچکزئی صاحب کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
2
1
5
1,747
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
ٹرمپ کو سمجھ آرہی ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہاتھ ہوا ہے، وہ سمجھ رہا ہے مہنگائی کی ذمہ داری میرے اوپر ڈالی جا رہی ہے، امریکہ اسرائیل کو فوجی مدد کے طور پر 4 ارب ڈالر دیتا ہے تو آج ٹرمپ گفتگو کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس دفعہ وہ سال ختم ہونے کے بعد یہ رقم نہیں دے گا کیونکہ اسرائیل کو اس کی ضرورت نہیں ہوگی، بعد میں ٹرمپ یہ بھی کہتا ہے کہ 99 فیصد لوگ میرے سے محبت کرتے ہیں اور اگر یہ لوگ میرے سے تنگ آ گئے تو میں اسرائیل میں جا کر وہاں کا وزیراعظم بن جاؤں گا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
5
1
22
4,584
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
امریکہ میں مڈ ٹرم انتخابات کے حوالے سے جوئے کی ویب سائٹ پر ٹرینڈ چل رہا ہے کہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس 52 سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کر لے گی، قومی اسمبلی میں 241 سیٹوں کی پیشگوئی چل رہی ہے جو کہ میری توقع سے بہت زیادہ ہے، یہ باتیں بھی چل رہی ہیں کہ اس مرتبہ ریکارڈ ٹرن آؤٹ ہوگا جو کہ ٹرمپ کے لئے بری خبر ہے۔ یہ مڈ ٹرم تاریخ کا مہنگا ترین الیکشن ہے، ڈیموکریٹس کی اشتہاری مہم بہت کمزور ہے لیکن وہ اپنا بیانیہ صحیح طریقے سے پھیلا رہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ ڈیموکریٹس کے عبدالسید کو پارٹی کے اندر مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن پھر بھی وہ جیتتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، عبدالسید کا مشی گن میں جیتنا یہ پیغام دے گا کہ امریکہ مسلم مخالف ملک نہیں ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
6
1
26
5,817
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
مریم نواز بارے انیق ناجی صاحب کی باتیں بہت اھم اور مستند ہیں کیونکہ وہ پورے گھرانے کو بہت قریب سے جانتے ہیں ‼️
54
1,018
15
3,799
70,471
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
شاہ زیب قتل کیس : شاہ زیب عرف زیبی بٹ پولیس کی حراست میں اپنی جان کو خطرہ ہونے کے خدشات کا عدالت کے اندر چیخ چیخ کر اظہار کرتا رہا اس ویڈیو میں بتا رہا ہے کہ میں ن لیگ کا مخالف ہوں جس وجہ سے مجھے مارنے کی پلاننگ ہوچکی ہے یہ مجھے ماردیں گے اور پھر وہی ہوا ۔۔ اگر کوئی مجرم ہے اور وہ گرفتار ہوچکا ہے عدالت میں کیس چل رہا ہے تو عدالت کو فیصلے کرنے دیں سی سی ڈی کو ماورائے عدالت قتل کے اختیارات دینے والی پنجاب حکومت سے کون سوال پوچھے گا؟ سی سی ڈی کا قتل، ہاف فرائی، فل فرائی یہ فارمولہ عام غریب گھر سے تعلق رکھنے والے مجرموں پر استعمال ہوتا جہاں رضا ڈار جیسے ایلیٹ کلاس مجرم ہوں ان کے رشتے دار اسحٰق ڈار جیسے مینڈیٹ چور نکل آئیں وہاں سی سی ڈی بھی کونوں کھدروں میں جا چھپتی ہے۔ #بےقصور_اسیران_رہا_کرو
93
4,686
43
10,673
286,017
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
Now take away the authority of these shrines to issue certificates of religious conversion and let the courts decide. Then we will see how many girls actually choose to convert their religion. #StopForcedConversion #SindhIsOne
17
52
3
227
9,574
Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर retweeted
جب سے محسن نقوی صاحب وزیر داخلہ بنے ہیں پارلیمان میں لمبی تقریر سے پرہیز کرتے رہے آج انہوں نے مولانا کے خلاف سخت تقریر کی۔ لیکن یہ واحد وزیر نہیں جنہوں نے مولانا خلاف سخت تقریر کی۔ مولانا نے کل تقریر کی تھی اور کل خواجہ آصف بھی موجود تھے تو اس وقت خواجہ صاحب نے سخت رد عمل نہیں دیا تھا، پھر اونترے منڈوں نے کہا ہوگا کہ مولانا کو جواب دیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو #PublicNews #PublicProgram #KhabbarNashar @_AdnanHaider @javeednusrat
4
1
14
4,299