Pinned Tweet
وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا"
"اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے، اللہ اس کے لیے (مشکلات سے) نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے۔"
(سورہ الطلاق، آیت 2)
شوق کا رنگ بجھ گیا، یاد کے زخم بھر گئے
کیا مری فصل ہو چکی، کیا مرے دن گزر گئے
رہ گزر خیال میں دوش بدوش تھے جو لوگ
وقت کی گرد باد میں، جانے کہاں بکھر گئے
میں تو صفوں کے درمیاں، کب سے پڑا ہوں نیم جاں
میرے تمام جاں نثار، میرے لیے تو مر گئے
جون ایلیا
16
یہ کون آج مِری آنکھ کے حصار میں ہے
مجھے لگا کہ زمیں میرے اختیار میں ہے
کچھ اِس طرح ہے تری بزم میں یہ دل‘ جیسے
چراغِ شامِ خزاں‘ جشنِ نو بہار میں ہے
امجد اسلام امجد
3
63
گئے دنوں میں ہمیں بھی کسی سے پیار رہا
نہ نوکری ہی رہی اور نہ کاروبار رہا
میرے غموں کا تمسخر اڑانے والے سن
یہ تیرا قہقہہ میری طرف ادھار رہا
وہ مر چکا تھا میرے واسطے مگر لوگو
مرے ہوں کا بھی اس دل کو انتظار رہا
1
60
مدت کے بعد دیکھا عجب اس کا حال ہے
چہرے پہ گہرے غم کی لکیروں کا جال ہے
میں بھی تمہارے ساتھ چلوں گا مسافرو
اس دکھ بھرے دیار میں جینا محال ہے
سیاد تو نے پاؤں کی زنجیر کھول دی
میں جانتا ہوں یہ بھی کوئی تیری چال ہے
3
61
کٹ ہی گئی جدائی بھی کب یہ ہوا کہ مر گئے
تیرے بھی دن گزر گئے ، میرے بھی دن گزر گئے
تو بھی کچھ اور اور ہے ہم بھی کچھ اور اور ہیں
جانے وہ تو کدھر گیا، جانے وہ ہم کدھر گئے
1
3
83
ستارے بیخود و سرشار تھے ، کل شب جہاں میں تھا
اندھیرے رُکشِ انوار تھے ، کل شب جہاں میں تھا
― عبد الحمید عدم
65
درود پہلے بھی پڑھتا ہوں اور بعد میں بھی
اسی لیے تو اثر بھی دعا میں رہتا ہے
نکل رہی ہے پھر اِک بار حاضری کی سبیل
سو کچھ دنوں سے دل اپنی ہوا میں رہتا ہے
1
4
105
