ایمان (@_imaan_n) header
ایمان (@_imaan_n) profile picture

خود پرستی میں رہوں تو مٹی سے بھی کھیلتی ہوں اناپرستی میں آ جاؤں تو چاند کو بھی نظرانداز کر دوں https://teapaw.org/t.co/ci2v0eg7dG

لاپتہ
Joined June 2023
Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)
میں X پر ایک دہائی سے موجود ہوں بہت سے اچھے ساتھی ملے اور بہت سے برے اور گھٹیا لوگوں سے واسطہ پڑا لیکن میں نے اپنی ہر جنگ خود لڑی (چند قریبی ساتھیوں کو نکال کر جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور ہر برے وقت میں میرے ساتھی رہے اور آج تک ہیں ) کسی کو کہیں جانے سے نہیں روکا کسی کی ساتھ بیٹھنے سے منع نہیں کیا میرے ساتھ بیٹھنے والے لوگ دوسری محفل میں میرے خلاف گھٹیا زبان سُن کر دانت نکال کر میری سپیس میں آتے اور میں پھر بھی اپنی اوقات کے مطابق اُن کو عزت دیتی لیکن میری سمجھ سے باہر ہے کہ کسی بھی انسان کا دوسرے کے ساتھ کوئی رشتہ ختم ہوتا ہے تو مجھ سے کس بات کی امید کہ میں اپنا تعلق آپ کی دشمنی کی وجہ سے خراب کروں؟ آپ نے تعلق بناتے وقت میری رضامندی لی تھی ؟ یا قطع تعلق کرتے وقت مجھ سے صلاح کی ؟ یا پھر کل کو آپ دوبارہ اپنا تھوکا چاٹیں گے/ گی تو مجھ سے پوچھیں گے/گی اگر نہیں تو میں کسی سے بھی اپنا تعلق کسی کے لیے بھی خراب نہیں کروں گی اور نہ ہی مجھ سے کوئی ایسی امید رکھے خاص طور پر وہ لوگ جو اس وقت بلکل خاموش رہے اور چسکے لیتے رہے جب میرے خلاف زہر اگلا جا رہا تھا ۔
27
16
69
3,770
ایمان retweeted
اتنے تو ہم خیال دل مبتلا ہیں ہم کل جس سے خوش تھے آج اسی سے خفا ہیں ہم تجھ سے جدا نہیں ہیں جو تجھ سے جدا ہیں ہم تیرے ہی ہیں اگرچہ ترے نقش پا ہیں ہم کہتے ہیں ہم کو نیک بھی بد بھی ہزار ہا اس کی خبر نہیں ہے کہ دراصل کیا ہیں ہم رتبہ بڑھا دیا ہے جنون فراق نے ہم سے جدا ہیں آپ تو سب سے جدا ہیں ہم تاثیر اشک و آہ نے بدلا نہیں مزاج مدت ہوئی کہ شاکیٔ آب و ہوا ہیں ہم لاکھوں جفائیں سہہ کے اب آیا ہے یہ خیال ملتے ہی کیوں ہیں اس سے جو بے مدعا ہیں ہم وہ یاس بن گئی جو زمانے کی آس تھی آزردہ آج اپنے سے بے انتہا ہیں ہم جمتا ہے اپنے ذکر سے اب محفلوں کا رنگ رہتے ہیں اپنے گھر میں مگر جا بجا ہیں ہم کیا کیا عنایتیں ہیں بس اے چرخ پیر بس تیرا تصدق اب بھی کسی سے جدا ہیں ہم اب اتفاق اہل وفا تم کو کیا دکھائیں محشر میں دیکھنا کہ یہ سب ایک جا ہیں منظور امتحان دل عشق باز ہے اب اپنے واسطے بھی تو صبر آزما ہیں ہم اس پر مٹے ہوئے ہیں مٹاتا ہے جو صفیؔ دشمن کی گا رہے ہیں بڑے خوش نوا ہیں ہم صفی اورنگ آبادی
3
6
17
153
ابھی آگ سے میری گفتگو کو تمام ہونے میں وقت ہے میں ہنوز نم ہوں کہیں کہیں ذرا دیر کر میرے کوزہ گر🖤
1
6
178
Replying to @_imaan_n
@_imaan_n اے لو
2
2
4
126
ہم کچھ لوگوں کی زندگی میں دھاگے کی طرح ہوتے ہیں جب تک ٹھیک رہیں وہ ساتھ رہتے ہیں. جہاں زرا سا الجھے وہ بجائے سلجھانے کے توڑ دینے کو آسانی سمجھتے ہیں
1
7
173
ایمان retweeted
لوٹ آؤ اور کہہ دو نیٹ کا مسئلہ تھا...🤌🥲😹
11
11
1
42
1,421
#سحر_بیاں میں آج کی منتخب شاعر ( انصاری اکبر آبادی)
1
4
179
بے وفا مان سے آ ہم بنو ہاشم کی طرف۔۔۔۔🫰🏽 ہم نے بخشے ہیں کلیجوں کو چبا نے والے۔۔۔🥀 #اعوانزادی #اردوقومی_زبان
آ ئی فون سے زیادہ مہنگی میری گولڈ رنگ ہے۔۔۔😆😆وہ تو میرا تھا بھی نہیں۔۔۔😉 #عوانزادی
8
8
59
745
تُو بخت کے ہاتھوں سے اٹھایا ہوا مصرع میں کرب کی وحشت میں گرایا ہوا مصرع تُو میر تقی میر کی معروف غزل سی متروک غزل کا میں بھلایا ہوا مصرع تُو داد کے نقشے میں ابھرتا ہوا مطلع میں بزمِ خموشاں میں گنوایا ہوا مصرع تُو لوحِ محبت پہ رقم ہوتی غزل ہے میں قبر کے کتبے پہ سجایا ہوا مصرع
9
3
23
346
اب کے ہم پیاس کے مارے بھی نہیں آئیں گے ہم بہ یم آپ پکارے بھی نہیں آئیں گے رائیگانی وہ عالم ہے کہ یوں لگتا ہے میرے حصے میں خسارے بھی نہیں آئیں گے کوئی گرداب نہیں آ ئے گا اب پیش سفر اور ستم یہ ہے کنارے بھی نہیں آئیں گے اور اتنی بے زار ہیں آنکھیں کہ خدا جانتاہے ہم کو اب خواب تمہارے بھی نہیں آئیں گے ایسے چھوڑیں گے تیرا شہر کہ ہم اس کی طرف گردشِ وقت کے مارے بھی نہیں آئیں گے ظہیر مشتاق رانا
1
11
25
498
#سحر_بیاں میں آج کے منتخب شاعر (صفی اورنگ آبادی)
3
5
189
ایمان retweeted
جب دو دن بغیر روئے گزر جائیں پھر میں یہ گنگنا لیتا اور بڑے بھائی کی اچانک موت 💔بس پھر😭 اک آہ بھری ہوگی ہم نے نہ سنی ہوگی جاتے جاتے تم نے آواز تو دی ہوگی ہر وقت یہی ہے غم اس وقت کہاں تھے ہم کہاں تم چلے گئے #قومی_زبان
7
9
27
1,341
*مولوی صاحب اور معاشرتی المیہ* مولوی صاحب پر ڈپریشن کا شدید حملہ ہوا تھا اور وہ رقت بھری آواز میں گڑگڑا گڑگڑا کر دعا مانگ رہے تھے۔۔۔ یا اللہ! میں بڑا ہی کمینہ بندہ ہوں۔۔۔ *مجمعے نے زوردار آواز لگائی: آمین!* یا اللہ! میں بڑا پاپی انسان ہوں۔۔۔ *مجمعے نے نعرہ لگایا: آمین!* یا اللہ! ہر صغیرہ کبیرہ گناہ میرے اندر ہے۔۔۔ *مجمعے نے اور زور سے کہا: آمین!* یا اللہ میں۔۔۔۔۔ بات ابھی مولوی صاحب کے منہ میں ہی تھی کہ مجمعے نے فلک شگاف نعرہ بلند کیا: *آآآآآآآآآآآآآآآمین!!!* مولوی صاحب کا تراہ نکل گیا اور ڈپریشن ایک دم ختم ہو گیا۔ مولوی صاحب واپس اپنی اصل میں آ گئے، کہنے لگے: *"بے غیرتو! تسی وی کج کیتا اے یا سارے گناہ میں ای کر چھڈے نے؟"* مجمعے نے کمزور سی آمین کہی۔۔۔ پھر مولوی صاحب نے اصل دعا شروع کی: یا اللہ! راجہ صاحب کی دنبی کی قربانی قبول فرما اور اس کا ثواب اس بکروال کو عطا فرما، جس کی یہ دنبی راجہ صاحب نے چوری کی تھی۔۔۔ *ایک آمین کم ہو گئی۔* یا اللہ! ملک صاحب جو شادی شدہ عورت بھگا کر لے گئے تھے، وہ تینوں بچوں سمیت ان کو معاف فرما۔۔۔ *ایک اور آمین کم ہو گئی۔* یا اللہ! ان بٹ صاحب کو دیکھ، چہرے سے ہی لگ رہا ہے ہفتے سے کچھ نہیں کھایا۔ یا اللہ ان کو وہ 20 کنال زمین معاف فرما جو یہ کسی غریب کاشتکار کی دبا کر بیٹھے ہیں اور وہ بیچارہ پھٹے کپڑوں کے ساتھ محنت مزدوری کر کے روٹی کماتا ہے۔۔۔ *ایک اور آمین کم ہو گئی۔* یا اللہ! یہ اپنے حاجی صاحب جو صبح صبح ٹھنڈے پانی سے وضو کر کے اذان دیتے ہیں، ان کی اذان بھی قبول فرما، اور عصر کی نماز کے بعد جو دوسروں کی فصل چوری کاٹ کر اپنی گائیوں کو ڈالتے ہیں اور اسی وضو میں مغرب کی نماز بھی پڑھتے ہیں، یا اللہ اتنا مضبوط وضو قبول و منظور فرما۔۔۔ *ایک اور آمین کم ہو گئی۔* یا اللہ! فیروز خان کی تراویح کو قبول فرما اور اس تراویح کے صدقے ان کا روزے نہ رکھنا معاف فرما دے۔۔۔ *ایک اور آمین کم ہو گئی۔* یا اللہ! محمد حسین کو گلے کے کینسر سے محفوظ رکھ جو لوگوں کی گائے بھینس کو آٹے میں سوئیاں کھلا دیتا ہے اور وہ بھوکے پیاسے تڑپ تڑپ کر ذبح ہو جاتے ہیں۔۔۔ *ایک اور آمین کم ہو گئی۔* یا اللہ! میرے مولا لیاقت حسین کو مثانے کے کینسر سے محفوظ رکھ جو ہر اس گائے بھینس کے تھن درانتی سے کاٹ دیتا ہے جو اس کی فصل میں گھس آتی ہے۔۔۔ *مسجد میں سناٹا چھا گیا۔۔۔* پھر مولوی صاحب نے آخری دعا کی: یا اللہ! ان سب گنہگاروں کی روٹی کھا کھا کر مجھ ناچیز سے بھی جو گناہ سرزد ہو گئے ہیں، ان سے درگزر فرما۔۔۔ *سب کی طرف سے مجھ اکیلے کی آمین،ثم آمین ۔
4
10
271
ایمان retweeted
زندگی کی الجھنوں سے فرار چاہیے۔ مجھے بچپن کا ایک دن ادھار چاہیے
15
29
2
257
13,255
#سحر_بیاں میں آج کے منتخب شاعر جناب (خورشید رضوی)
6
17
289
کتنے عیش اُڑاتے ہوں گے، کتنے اِتراتے ہوں گے جانے کیسے لوگ وہ ہونگے جو اُس کو بھاتے ہوں گے شام ہوئے خوش باش یہاں کے میرے پاس آ جاتے ہیں میرے بجھنے کا نظّارہ کرنے آ جاتے ہوں گے تم جانو میں سیدھا سادہ پھر تو یہ صد شیوہ خوباں میرے بہکاوے میں آ کر‘ مجھ کو بہکاتے ہوں گے وہ جو نہ آنے والا ہے نا، اُس سے ہم کو مطلب تھا آنے والوں سے کیا مطلب، آتے ہیں، آتے ہوں گے اُس کی یاد کی بادِ صبا میں اور تو کیا ہوتا ہوگا یوں ہی میرے بال ہیں بکھرے اور بکھر جاتے ہوں گے یارو! کچھ تو حال سناؤ اُس کی قیامت بانہوں کا وہ جو سمٹتے ہوں گے اُس میں وہ تو مر جاتے ہوں گے بند رہے جن کا دروازہ ایسے گھروں کی مت پوچھو دیواریں گر جاتی ہوں گی، آنگن رہ جاتے ہوں گے میرے سانس اُکھڑتے ہی سب بین کریں گے رؤئیں گے یعنی میرے بعد بھی یعنی، سانس لیے جاتے ہوں گے سید جون ایلیا کتاب: یعنی غزل
1
7
16
396
لفظ سے بھی خراش پڑتی ہے تبصرہ , سوچ کر کیا کیجیے ! جھوٹ سے بھی برا ہے آدھا سچ اس سے بہتر ہے چپ رہا کیجیے! “امجد اسلام امجدؔ”
5
14
286