Pinned Tweet
ٹھیک آج ہی کے دن، 5 برس قبل میں نے ایک ویڈیو سکینڈل بریک کیا، ایک حساس ادارے کا اعلیٰ افسر احتساب عدالت میں نواز شریف کے مقدمات سننے والے جج محمد بشیر سے ملاقات کر کے باہر نکلا اور میرے کیمرے کی زد میں آ گیا_سوالوں کے جواب دینے کے بجائے اسائنمنٹ ڈائری کے پیچھے منہ چھپا لیا
1/7
پولیس لائن میں SSP کے گھر میں گھریلو ملازمہ کے قتل کا بیہمانہ واقعہ ____ انصاف کا قتل کرتے ہوئے مقدمہ نامعلوم کے خلاف درج، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جلانے سمیت 20 زخم موجودگی کی تصدیق
آئی جی اسلام آباد جناب سہیل چودھری کی فوری توجہ کا منتظر کیس____ دیکھیے پروگرام ٹاک شاک
کیا پاکستان میں کوئی دوسرا لیڈر مولانا کے لب و لہجے میں بیان دے سکتا ہے؟؟؟
مولانا کی دور اندیشی اور ویژن ___!
کیا مولانا کے بیانات پر تنقید کرنے والے کسی وزیر نے بیانات کا جواب دیا؟؟؟
دیکھیے پروگرام ٹاک شاک
آج ہی کے دن 19 برس قبل ایک ڈکٹیٹر نے ایمرجنسی لگا کر آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹنے کی کوشش کی ____ اس وقت چینل بند ہو گئے لیکن آج چینلز کے چلتے ہوئے بھی کچھ بول نہیں سکتے_
پی ایف یو جے کی کال پر آج دن 2 بجے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں اہل قلم اور سول سوسائٹی احتجاج کریں گے___!
شکریہ کیف بھائی، شکریہ عاطف بھائی لاجواب محفل برپا کرنے کے لیے ___ بہترین دوستوں اور پروفیسر اشتیاق صاحب جیسی شخصیت سے ملاقات کروانے کے لیے بھی 🙏
چھوٹے بھائی آصف بشیر چوہدری @asifbashirch اور پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق صاحب کے سوال و جواب کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے.
کہا گیا ہے سنا گیا ہے ___ کوٸی نہ بولے
زباں درازوں کو مشورہ ہے کوٸی نہ بولے
ہر ایک لب پر سوال کرتی ___ خموشیاں ہیں
بس ایک ڈر ہے جو بولتا ہے ___ کوٸی نہ بولے
خموشیوں کی زباں میں کہتےچلو جو قصہ
تمہیں پتا ہے، مجھے پتا ___ کوٸی نہ بولے
سہیل آفریدی اعصاب کی جنگ جیت گئے اور سیاست بھی بچا لی ____!
طاقتوروں کو خوش کرنے کے لیے ایمرجنسی لگانے والوں کی خوشی عارضی ہے کیونکہ یہ سلسلہ آگے بھی بڑھے گا_
خیبر پختونخواہ میں حالات مزید خراب ہوتے نظر آ رہے ہیں خدا ہی رحم کرے_
کس ادارے نے ورکرز کی کتنی تنخواہ دبا رکھی ہے آر آئی یو جے نے رپورٹ جاری کر دی ___!
سینیئر اینکر ابصا کومل کو آف ایئر کرنے والےادارے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے باہر 30 ستمبر سے احتجاج ہو گا اور اس کی ابتداء ہو گی دن ساڑھے 12 بجے بول نیوز سے___تمام صحافیوں سے شرکت کی درخواست__!
مونچھ بھی گئی ____ اب داڑھی بھی گئی
سنتے ہیں اسلام آباد سمیت سارے عوامی ایوان بھی زد پہ ہیں ____
صورتحال ایک مشہور گانے والی بن چکی_ _
یہ گھر میرا گلشن ہے ______ گلشن کا خدا "حافظ" _____!
شہر اقتدار میں اہل قلم کی دو روزہ بھوک ہڑتال تو آج ختم ہو رہی ہے لیکن ایک ملک گیر تحریک کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس کا اعلان آپ کے سامنے آج دن ساڑھے 12 بجے کیا جائے گا___!
جڑواں شہروں کے تمام صحافی دوست نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں ضرور آئیں_آر آئی یو جے
جڑواں شہروں کے تمام عامل صحافیوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ___!
سینیئر کرائم رپورٹر رانا عثمان کے ساتھ تھانہ کراچی کمپنی میں بدسلوکی کرنے والے سب انسپکٹر کو کلوز کر کے محکمانہ انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا___!
ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی ندیم طاہر نے حلفا معاملے سے لاتعلقی کاحلف دیا جس پر اس سے درگزر کر دیا گیا_
کاش بھائی نے وڈیو کلپ سنا ہوتا تو اتنا لمبا پیراگراف نہ لکھنا پڑتا____!
خدا را، حد ہوتی ہے! آصف بشیر صاحب، آپ بھائی ہیں، مگر یہ بتائیے کہ کس بات کا ریلیف؟
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عام آدمی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، مہنگائی نے زندگی اجیرن کر دی ہے، اور ہم ’’ریلیف‘‘ کی باتیں کر رہے ہیں؟
ذرا پورے خطے کو دیکھیں۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام پر پڑنے والا بوجھ کیوں اتنا زیادہ ہے؟ اگر عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھتی ہیں تو قوم کے سامنے پورا حساب رکھا جائے کہ عالمی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا، پاکستان میں پٹرول کی بنیادی قیمت کتنی بنی، حکومت نے کتنا ٹیکس، لیوی اور دیگر محصولات عائد کیے، اور عوام سے مجموعی طور پر کتنا وصول کیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کا جواز اپنی جگہ، لیکن اس کی آڑ میں عوام کا استحصال ناقابلِ قبول ہے۔
اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اس پورے معاملے پر وہ سنجیدہ سوال نہیں اٹھائے جا رہے جو اٹھنے چاہئیں۔ عدالتیں بھی اگر اس معاملے کا جائزہ لیں تو قوم کے سامنے حقیقت آنی چاہیے کہ پٹرول کی قیمت میں اصل اضافہ کہاں سے آیا، حکومت نے کیا وصول کیا اور عوام پر کتنا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔
آصف بشیر صاحب! آپ جیسے لوگوں کا کام صرف ’’ریلیف‘‘ تلاش کرنا نہیں، ظلم کی نشاندہی کرنا بھی ہے۔ جب آپ اور آپ جیسے لوگ قوم کے سامنے سچ بولیں گے اور حکومت سے پورا حساب مانگیں گے تو حکومت کو بھی صحیح راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔
ورنہ حکومت تو ہر اُس خاموشی سے فائدہ اٹھاتی ہے جو اسے عوام کے استحصال کا موقع دیتی ہے۔
قوم کو خیرات نہیں چاہیے، قوم کو اپنے پیسے کا حساب چاہیے۔
ریلیف کے دعوے نہیں، شفافیت چاہیے۔
تسلیاں نہیں، انصاف چاہیے۔
اور اگر حکومت سمجھتی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کیا جانے والا ہر اضافہ عالمی منڈی کے باعث ہے تو پھر مکمل فارمولا، مکمل حساب اور مکمل سچ قوم کے سامنے رکھ دے۔
پھر عوام خود فیصلہ کر لیں گے کہ ریلیف دیا جا رہا ہے یا عوام کے ساتھ فراڈ ہو رہا ہے۔ @geonews_urdu @asifbashirch
پاکستان کا میڈیا اور صحافی پابندیوں اور مالی بحران کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔ جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں اور پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اپنے معاشی حقوق اور آزادیٔ صحافت کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے آج RIUJ کے اجلاس میں ضرور شریک ہوں_
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز لندن میں اپنی بیٹی کی گرہجویشن کی تقریب میں شرکت کے لیے دیگر والدین کے ہمراہ ہال میں موجود ____!
کہا گیا ہے سنا گیا ہے __ کوٸی نہ بولے
زباں درازوں کو مشورہ ہے __ کوٸی نہ بولے
ہر ایک لب پر سوال کرتی __ خموشیاں ہیں
بس ایک ڈر ہے جو بولتا ہے _ کوٸی نہ بولے
خموشیوں کی زباں میں کہتے چلو _ جوقصہ
تمہیں پتا ہے، مجھے پتا__ کوٸی نہ بولے
اب اور کتنی دیر یہ دہشت، یہ ڈر، یہ خوف
گرد و غبار عہدِ ستم ______ اور کتنی دیر
شام آ رہی ہے ______ ڈوبتا سورج بتائے گا
تم اور کتنی دیر ہو ____ ہم اور کتنی دیر














