فرسا retweeted
الحمدللہ صاحبہ اپنے خاندان کو مل گئی۔
روز الحمدللہ لکھتے ہوئے عجیب سی خوشی ہوتی ہے لیکن آج کیفیت بہت غمگین ہے۔
ہم صبح پانچ بجے ملتان سے چنیوٹ کے ایک گاؤں شادی پور پہنچے۔ صبح کی ساڑھے آٹھ بجے تھے۔
صاحبہ کو کراچی گلشن حدید سے سات آٹھ سال کی عمر میں اغو*اء کرکے فیصل آباد منتقل کیا گیا تھا۔ تین ہاتھوں میں فروخت ہوئی۔ چند سال نجانےکس حال میں گزرے۔
آخری خریدنے والے ایک ضعیف العمر انسان تھے۔
انکی نرینہ اولاد نہیں تھی تو کسی “نیک دل انسان” نے مشورہ دیا کہ فلاں جگہ ایک لڑکی فروخت ہورہی جاکر خرید لو کیا پتہ اس سے بیٹا پیدا ہو۔
سات بچے ہوئے جن میں دو چھوٹے بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں۔
ہم جب صبح پہنچے تو صاحبہ اپنی ماں اور بہنوں سے پاگلوں کی طرح لپٹ لپٹ کر روئی۔ ایک ہی سوال تھا “تم لوگوں نے مجھے کیوں نہیں ڈھونڈا؟” ہائے مجھ پر کیا گزری تم لوگوں کے بغیر میں کیا بتاؤں”۔
پڑوسیوں نے ہمارا اکرام کیا ۔پھر ہم صاحبہ کے گھر گئے وہاں حقہ پیتے ایک ضعیف العمر بابا جی نظر آئے جنکے سماعت بھی ختم ہوچکی تھی ستر سال سے زیادہ عمر تھی۔بتایا گیا یہ صاحبہ کے شوہر ہیں۔
پہلی بیوی کی بیٹیاں اور ایک گھر داماد نے ہی سارا معمالہ ڈیل کیا۔
ننھیال ملنے کی خبر سن کر بچے خوش تھے لیکن ہمارے پہنچنے سے قبل پہلی ماں سے بہنیں جو بچوں کی نانی جتنی ہیں نے بچوں کی ذہن سازی کر رکھی تھی اور ڈرایا تھا کہ ماں کے ساتھ جائیں گے تو وہ لوگ جاکر بیچ دیں گے۔
بات بہت پیچیدہ اور ہاتھا پائی گالم گلوچ تک پہنچ گئی تھی۔
صاحبہ نے مستقل والدہ کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ آدھے بچے یہاں اور آدھے بچے ماں کے ساتھ جانے کو تیار تھے۔
بھری محفل میں اچانک کبھی چھوٹی بیٹیوں میں سے کوئی ایک اور کبھی بیٹا غائب ہوجاتا لیجاکر اسکی ذہن سازی کرتے اور بچہ آکر ڈرتے ہوئے ماں سے دور ہوجاتا اور ساتھ جانے سے انکار کرتا۔
اتنی تکلیف صاحبہ پر ظلم کا سن کر نہیں ہورہی تھی جتنی تکلیف بچوں کا ذہن خراب کرنے کے بعد پہلی بیوی کی بیٹیوں کے چہروں پر مکروہ مسکراہٹ دیکھ کر ہورہی تھی۔
ہم نے دونوں گھرانوں کو بٹھاکر کہا کہ نہ ماں سے کسی بچے کو جدا کرنا چاہئے اور نہ باپ سے۔
صاحبہ اسی گھر کو اپنا گھر بنائے رکھے۔کراچی جاکر اپنے خاندان سے ملکر آجائے چھوٹے بچوں کو لیکر جائےگی واپس آئےگی۔
اور علاقہ معززین کی ذمہ داری پر ایک شرط منوائی کہ آج کے بعد صاحبہ کی بیٹیوں کو فیصل آبا یا لاہور کسی کے ہاں کام کے لئے نہیں بھیجیں گے۔ جلد از جلد انکے مناسب رشتوں کا انتظام کریں گے۔
آخر میں بچوں کو ساتھ لیجانے پر بات دست و بگریبان پر پہنچی ۔ بہت ہی ناخوش گوار ماحول بنا۔
دوبارہ معززین جمع ہوئے اور ماحول کو سنبھالا۔
اس شرط پر ہم ملتان روانہ ہوئے کچھ دیر قبل پہنچے ہیں۔
آج کے کیس نے جتنا تھکایا پریشان کیا اور رلایا آج تک کبھی اتنا نہیں ہوا۔
مکمل تفصیل ان شاءاللہ آپ بقیہ ویڈیوز میں دیکھ سکیں گے۔
#waliullahmaroof
کسی سے ہاتھ کسی سے نظر ملاتے ہوئے
میں بجھ رہی ہوں روا داریاں نبھاتے ہوئے
(شاعر : شہناز نور)
#اردو
السلام علیکم و رحمة اللّہ
محبانِ اردو 💐💐
آج کی بزمِ اردو کا موضوع
❤ میری بیاض سے ❤️
اپنی پسند کے معیاری اشعار قطعات اور دیگر ادبی اصناف (بزم اردو) پر تحریر فرمائیں
#اردو
اور
@urdu_bazm
کو ٹیگ کریں اور شاعر کا نام ضرور لکھیں
























