Pinned Tweet
کبھی خاموش بیٹھوں تو کچھ بیتے دنوں کی بہت یاد آتی ہے۔ خاص طور پر وہ دن یاد آتا ہے جب امی کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔
انہیں منانا بہت مشکل تھا… مگر جب مان گئیں تو وہ لمحہ آج بھی آنکھوں میں زندہ ہے۔
سرجری کے بعد پھیپھڑوں میں پانی نکالنے کے لیے پلاسٹک لائن لگی ہوئی تھی۔ امی نے اس کی طرف دیکھا اور کہا: “بیٹا، اللہ اور رسولؐ کا واسطہ ہے، یہ پائپ نکلوا دو…” میں ان کے سامنے حوصلہ بن کر کھڑا رہا، مسکرا کر کہا: “امی، تھوڑی دیر کی بات ہے، سب ٹھیک ہو جائے گا۔”
اور جب آئی سی یو سے باہر جاتا…تو آنسو چھپانا مشکل ہو جاتا تھا😭
یا اللہ! ہمیں اپنے والدین کے درد ، دکھ سے بچا لینا۔ جن کے والدین زندہ ہیں، ان کو لمبی عمر اور صحت عطا فرما۔ اور جو ہم سے بچھڑ گئے ہیں، ان کے درجات بلند فرما۔ ، میرے والد محترم اس دار فانی سے 2021 میں چلے گئے ، اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے ، آمین اور امی کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر سلامت رہے
آمین 🤍
والدہ کی صحت کے لئیے التماس دعا
یہ جو ہم ہیں خاموشیوں میں گمشدہ لوگ
پھولوں کی طرح کھلتے، اگر آرزوں میں نہ الجھتے
#قومی_زبان
ہم تیرے بعد گم ھـوں گـے ادھـوری نظموں کـی طرح
کہیں مصرع کہیں قافیہ کہیں ردیف چھوڑ جائیں گے
ہم تیرے بعد ھوں گے ـــــــــ پرانی کتابوں کی طرح
کہیں صفحہ کہیں حرف کہیں لفظ چھوڑ جائیں گے
#قومی_زبان
میرے مہربان رب
ہماری ہر قسم کی روحانی ، جسمانی اور دماغی بیماریاں دور فرما ہمیں دنیا اور آخرت کا سکون عطا فرما اور ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما جن سے تو راضی ہے یا رب ذو الجلال تیرا لاتعداد ، بیشمار شکر ہے کہ تو نے ہمیں اپنے محبوب نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی بنایا بے شک ہم بہت گنہگار ہیں ، اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کو تسلیم کرتے ہیں نہ ہمارے پاس عبادت ہے ، نہ ہی اچھے اعمال ہیں مگر پھر بھی تیری رحمت کے امیدوار ہیں میرے مالک ہمیں معاف فرما دے ، ہمیں ہدایت عطا فرما ہمیں روز حشر کی شرمندگی سے بچا يارب العالمين ہمیں توفیق عطا فرما سچی توبہ کی ایسی توبہ کی جس کے بعد ہم سے کبھی کوئی گناہ نہ ہو روز حشر سرخرو فرما اور ہمیں نصیب فرما جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پیارے آقا سرکار مدینہ، سرور قلب و سینہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا ساتھ پیارے نبی پاک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پر ہر وقت برکتیں اور رحمتیں نازل فرما ۔
یا رب کریم اپنے فضل و کرم اور رحمت سے ہمیں کامل ایمان والوں میں شامل کر دے۔ اور ہماری جائز دعاؤں کو قبول فرما یا الله میری اس دعا کو مجھ سمیت ہر مسلمان کے حق میں قبول فرما
آمين
3
228
🚨 فوری اپیل برائے خون
AFIC (راولپنڈی) میں ایک 4 سالہ معصوم بچی کی اوپن ہارٹ سرجری ہونی ہے، جس کے لیے O Positive (O+) خون کے چند یونٹس فوری درکار ہیں۔
اگر کوئی بھائی/بہن O+ خون عطیہ کر سکتے ہیں یا خون کا انتظام کروا سکتے ہیں تو براہِ کرم اس بچی کی مدد کریں۔ ایک خون کا عطیہ اس معصوم کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ ری پوسٹ کریں تاکہ خون جلد از جلد دستیاب ہو سکے۔
MR : 0016-540224
📍 AFIC، راولپنڈی
🩸 Blood Group: O Positive (O+)
03268284062
Afser khan
And
03338786044
CH Feroz
If there is one thing they have never been able to take away from Imran Khan, it is relevance. tried to silence him isolate himand tried to keep him behind bars.Yet the moment he moves, the entire country watches.The media reacts. The world takes notice. Millions start talking. This is bigger than HYPE.
Imran Khan is not just a news cycle. He is a phenomenon that refuses to disappear. You can restrict a man’s movement, but you cannot imprison an idea whose time has come. And that is why, even behind walls, Imran Khan remains at the centre of the conversation.
If there is one thing Imran Khan has always loved it is HYPE. If there is one thing that defines PTI's politics it is HYPE. If there is one thing the Establishment has tried to take away from both the PTI and Imran it is HYPE. Today as he moves out of jail and to Shifa Hospital there is total HYPE. Domestic HYPE. International HYPE. Imran is a subject that refuses to go away. He is a news cycle that continues to unfold.
2
211
کبھی کبھی انسان کسی کو کھوتا نہیں ہے بس اُس کے ساتھ جڑی ہوئی اپنی ایک دنیا کھو دیتا ہے۔ وہ شخص چلا جاتا ہے،مگر اُس کی باتیں رہ جاتی ہیں،
اُس کی آواز یاد رہ جاتی ہے،اُس کی مسکراہٹ دل میں کہیں ٹھہر جاتی ہے۔پھر زندگی بظاہر ویسی ہی چلتی رہتی ہے،لوگ ملتے ہیں، محفلیں سجتی ہیں،
ہم ہنستے بھی ہیں مگر دل کے کسی کونے میں ایک خالی جگہ ہمیشہ رہتی ہے۔سب سے تکلیف دہ بات یہ نہیں کہ کوئی دور ہو گیا،تکلیف تو یہ ہے کہ ہم آج بھی اُسے اپنی دعاؤں میں مانگتے ہیں، جسے قسمت نے ہماری زندگی سے نکال دیا۔ کچھ جدائیاں وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوتیں، بس انسان اُن کے ساتھ جینا سیکھ لیتا ہے۔
#دل_کی_بات
198
کجھ نبھ گئی اے
کجھ نبھ جاسی
کیہڑی لوڑ اے حال دوہائی دی۔۔۔!!!
@HamidAziz03
@Irumwarraichh
@saleemspeaks2
@habibalrhmnpti
@haye_oyee
@MariaBalochPK
@Sohail2nice
@calmvxn
آجکل سوشل میڈیا پر یہ پھیلایا جا رہا ہے کہ اگر چالیس سال کی عمر تک رشتہ نہیں آیا تو شاید اس لیے کہ وہ لوگوں میں گھلی ملی نہیں، اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کی، سوشل میڈیا پر اپنی شناخت ظاہر نہیں کی، پردہ کیا اور خود کو دنیا کی نظروں سے چھپا لیا۔بات کا ایک حصہ سمجھ آتا ہے رشتے کے لیے اسباب اختیار کرنا ضروری ہیں۔لیکن کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ لڑکی اپنا پردہ، حیا اور پرائیویسی چھوڑ کر سوشل میڈیا پر خود کو نمایاں کرے تاکہ کوئی اسے اپروچ کرے؟(جیسے آجکل یر دوسری پوڈکاسٹ میں ٹک ٹاکرز اور یو ٹیوبر گنی چنی خواتین کو بٹھا کر معاشرے خو بتایا جا رہا ہے) ایسا ہرگز نہیں۔ہماری ماؤں اور دادیوں کے زمانے میں فیس بک، انسٹاگرام، یو ٹیوب اور ٹک ٹاک نہیں تھے۔ بہت سی عورتیں گھروں سے باہر ملازمت نہیں کرتی تھیں، اعلیٰ تعلیم بھی نہیں حاصل کی تھی، مگر ان کے رشتے ہوئے۔ کیسے؟رشتہ داروں کے ذریعے، محلے کی خواتین کے ذریعے، شادی بیاہ کی تقریبات کے ذریعے، خاندان کے بزرگوں کے ذریعے۔یعنی کسی لڑکی کو جاننے کے لیے پوری دنیا کو اس کی شناخت دکھانا ضروری نہیں ہوتا۔ یہ بات تو بہت عجیب ہےاگر سوشل میڈیا پر اپنی شناخت ظاہر کرنا ہی اچھے رشتے کی ضمانت ہے تو وہاں موجود لاکھوں لڑکیوں کے لیے اچھے رشتوں کی قطاریں کیوں نہیں لگیں؟کیونکہ کسی کا آپ کو دیکھ لینا، آپ کو پسند کر لینا یا آپ کو میسج کر دینا رشتہ نہیں ہوتا۔رشتہ ذمہ داری ہے، خاندان ہے، کردار ہے، مزاج ہے، اعتماد ہے، نکاح ہے۔اور سب سے بڑھ کر، رشتہ اللہ کی تقدیر میں لکھا ہوا ایک باب ہے۔یہ بہت ہی عجیب ہے کہنا کہ اگر لوگ آپ کو جانتے ہی نہیں تو رشتہ آنا معجزہ ہوگا، اور معجزات تو صرف انبیاء کے لیے ہوتے ہیں معجزہ اپنی اصطلاح میں انبیاء کے ساتھ خاص ضرور ہے، مگر کیا ہم اللہ کی قدرت کو انسانی حساب کتاب تک محدود کر دیں؟جس رب نے حضرت زکریا کو بڑھاپے میں حضرت یحییٰؑ عطا کیے، جس رب نے حضرت مریمؑ کو ایسے راستے سے رزق دیا جہاں کسی انسانی سبب کا تصور نہیں تھا، وہ رب ہماری زندگی میں غیر متوقع راستے نہیں کھول سکتا؟
اسباب ضروراختیار کرنا چاہئیں رشتے داروں کو قابلِ اعتماد لوگوں سے بات کریں۔اپنی خواہشِ نکاح کو چھپائیں نہیں۔مگر یہ مت سکھائیں کہ حیا رکاوٹ ہے، پردہ بوجھ ہے، اور خود کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہی رشتہ حاصل کرنے کا راستہ ہے لڑکی کی زندگی کا مقصد صرف یہ نہیں کہ کوئی اسے اپروچ کرے۔اس کی عزت بھی ہے، حدود بھی ہیں، خواب بھی ہیں، عبادت بھی ہے، سکون بھی ہے اور اپنی ذات بھی۔پردہ رشتے کی ضمانت نہیں، مگر پردہ چھوڑنا بھی رشتے کی ضمانت نہیں۔تدبیر ہماری ذمہ داری ہے،مگر نتیجہ ہمیشہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔اور شاید سوشل میڈیا کے اس دور میں ہمیں سب سے زیادہ یہی یاد رکھنے کی ضرورت ہے ہر چیز ویوز کے لیے نہیں ہوتی۔کچھ چیزیں حیا کے لیے بھی ہوتی ہیں۔کچھ رشتے لوگوں کی نظروں سے نہیں، اللہ کی نظرِ کرم سے ملتے ہیں۔
اللہ رب العزت ہماری بہنوں بیٹیوں کے نصیب اچھے عطا فرمائے آمین
فرید الحسن retweeted
جب انسان اپنی چاہت کو رب کی رضا کے آگے لے آتا ہے تو زندگی کا ہر ایک قدم اضطراب اور دکھ کا طویل سفر بن جاتا ہے مگر حقیقی سکون اسی روز ملتا ہے جب وہ اپنی مرضی کو مٹا کر مالک کی رضا میں راضی ہونا سیکھ لیتا ہے۔
خدا دی مرضی تے میری مرضی
دے وچ جو پینڈا اے
او ای تے دکھ اے۔۔
ایہہ پینڈا اتنا ودہا لیا اے
میں دکھ نوں وڈا بنڑا لیا اے
میں سوچیا اے کہ ڈار پینڈا
جو ودھ گیا اے مکا نہ دیواں
خدا دی مرضی نوں اپنی مرضی
بنڑا کے دکھ نوں مٹا نہ دیواں
@HamidAziz03
@habibalrhmnpti
@MariaBalochPK
@saleemspeaks2
@Irumwarraichh
السلام علیکم
جب زندگی مشکل ہو، راستے بند محسوس ہوں، دل تھک جائے اور امید کم ہونے لگے تو سورۃ الشرح یاد دلاتی ہے:فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔آپ کی موجودہ آزمائش چاہے کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، اللہ کے فیصلے میں حکمت ہے، اور اندھیری رات کے بعد صبح ضرور آتی ہے۔ بس صبر، دعا، کوشش اور اللہ پر توکل کا دامن نہ چھوڑیں
اللہ رب العزت ہم سب کی عزت اور رزق میں برکت عطا فرمائے آمین
کل بیٹھا کجھ سوچ ریا ساں
گل اک گزرے ویلے دی
اپنے پنڈ دے پپلاں ہیٹھاں
چھوٹی عید دے میلے دی
میں جیہڑا مشہور ہاں ایناں
دل دے بھید لکاون وچ
غم دی تکھی چیک نوں گھٹ کے
اپروں ہسدا جاون وچ
اوس پرانےدن دے وچوں
کر کے یاد اک موکے نوں
زور وی لاکے روک نیئں سکیا
اپنے دل دے ہوکے نوں
(منیر نیازی)
#محبت_مافیا
2
152
پاکستان صرف ایک ملک نہیں، یہ ہماری پہچان ہے۔ ہم سب اکثر کہتے ہیں کہ حالات بدلنے چاہئیں، مگر شاید بھول جاتے ہیں کہ ہر بڑی تبدیلی ایک فرد سے شروع ہوتی ہے۔اگر میں جھوٹ چھوڑ دوں، رشوت نہ دوں، اپنے حصے کی صفائی کا خیال رکھوں، کسی ضرورت مند کی مدد کر دوں، اپنے بچوں کو اچھے اخلاق سکھا دوں،اختلاف کے باوجود احترام کرنا سیکھ لوں. تو یقین جانیے پاکستان بدلنا شروع ہو جائے گا۔(بھلے ہر قدم پر اسکا الٹ ہو رہا ہے اب)۔بڑی عمارتوں، شاہراہوں یا نعروں سے قومیں نہیں بنتیں، بلکہ ان لوگوں کے کردار سے بنتی ہیں جو خاموشی سے اپنا فرض ادا کرتے ہیں۔ آئیے آج عہد کریں کہ ہم پاکستان سے صرف حقوق نہیں مانگیں گے، بلکہ اپنی ذمہ داریاں بھی پوری کریں گے۔ کیونکہ جب ہر شہری خود کو بدلنے کا فیصلہ کر لیتا ہے تو پوری قوم کی تقدیر بدلنے لگتی ہے۔
پاکستان ہم سب کی امانت ہے، آئیں اسے اپنے کردار، اپنی محنت اور اپنی دیانت سے دنیا کا بہترین ملک بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں
عوام ریلیف چاہتے ہیں، بہانے نہیں
حکومت نے خود کو چھپانے کیلئے اوگرا کے کندھوں پر بندوق رکھ دی، روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، لیکن عوام پھر بھی سکون کے ساتھ سیر سپاٹے میں مصروف کیونکہ امیروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا
#لگان_کا_پاکستان
4
221
السلام عليكم
کچھ لوگوں کے ساتھ اتنی انسیت ہو جاتی ہے کہ ان کی موجودگی عادت نہیں، زندگی کا سکون بن جاتی ہے۔ پھر ان سے جڑی ہر بات، ہر یاد، ہر لفظ اور ہر خاموشی بھی اپنی سی لگنے لگتی ہے۔ مگر زندگی ہمیشہ سب کو ساتھ نہیں رکھتی۔ کچھ لوگ بچھڑ جاتے ہیں، مگر ان کی یادیں کبھی رخصت نہیں ہوتیں۔ وہ دل کے کسی ایسے کونے میں بس جاتے ہیں جہاں وقت بھی پہنچ کر انہیں مٹا نہیں سکتا۔ عجیب بات ہے. کبھی کبھی ایک شخص دور ہو جاتا ہے، مگر اس کی خوشبو، اس کی باتیں، اس کی ہنسی، اس کی فکر اور اس کا احساس ہر روز ہمارے ساتھ چلتے ہیں۔ کچھ رشتے نام کے محتاج نہیں ہوتے، وہ صرف احساس سے جیتے ہیں۔ اور کچھ محبتیں ملنے سے نہیں، یاد کرنے سے زندہ رہتی ہیں۔ بعض لوگ قسمت سے بچھڑ جاتے ہیں، مگر دل سے کبھی نہیں اترتے۔
@habibalrhmnpti
@HamidAziz03
@Irumwarraichh
"ہر انسان کی جنگ نظر نہیں آتی."
کچھ لوگ ہنستے ہوئے بھی اندر سے ٹوٹ رہے ہوتے ہیں۔ کچھ چہرے مسکراتے ہیں، مگر دل خاموشی سے چیخ رہے ہوتے ہیں۔اس لیے کبھی کسی کو صرف اس کی خاموشی، کمزوری یا ناکامی سے نہیں پرکھنا چاہیے ۔ ممکن ہے وہ ایسی جنگ لڑ رہا ہو جس کا آپ اندازہ بھی نہ کر سکیں۔ہر شخص کو صرف ایک چیز کی ضرورت ہوتی ہے.تھوڑی سی محبت، تھوڑی سی عزت، اور تھوڑا سا سمجھنے والا دل۔ جو لوگ زندگی کی سخت ترین لڑائیاں لڑ رہے ہوتے ہیں، وہ اکثر اپنے درد کا ذکر بھی نہیں کرتے۔ کسی کا دل نہ توڑیں، کسی کی بے بسی کا مذاق نہ بنائیں، کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ وہ کتنی بار ٹوٹ کر بھی خود کو سنبھال چکا ہے۔اللہ ہر اس دل کو سکون عطا فرمائے جو خاموشی سے تکلیف برداشت کر رہا ہے، اور ہر اس انسان کو آسانیاں دے جو اپنی جنگ اکیلے لڑ رہا ہے۔ آمین۔
#قومی_زبان
@HamidAziz03
فرید الحسن retweeted
باباجی کہتے ہے کہ اگر آپ حساس ہیں اور باتوں کو نظر انداز کرنے والے نہیں ہیں، تو آپ تمام بھیڑیوں سے بچ جائیں گے، مگر آپ کا دل آپکو کھا جائے گا...!!
#قومی_زبان







