Memoona Bukhari retweeted
Replying to @DrMisbaZafar
ہم تو ہیں ہی وقوف بننے کے لیے ہوئے ہیں اسٹیبلشمنٹ کا کا اوپننگ پلیئر فضل الرحمان گڈی گڈی کھیل کر عوام کی انکھوں میں دھول جھونک رہا ہے اور اسی طرح ptiکا موجودہ سیٹ اپ خان کے نام پر بارز کے الیکشن جیت کر بعد میں حکومتی دھڑوں میں جا کے بیٹھ جاتے ہیں ان کے علاوہ یہ کر کیا رہے ہیں
Memoona Bukhari retweeted
Replying to @atif2145 @AmirSalar_Wazir
بہت بااعتماد ساتھی ہے۔ بمعہ فیملی بھاگ گیا اور خان کے نام پر فراڈیوں کو اورسز چیپٹر میں عہدے بانٹ رہا ہے (کس قیمت پر) جو پوچھے کہ انوگعں کی کارکردگی کیا ہے تو جواب دینے کی جگہ بلاک کر دیتا ہے ۔
ثبوت ٹوئٹ کر دیا ہے
Memoona Bukhari retweeted
🚨 بڑی بریکنگ نیوز!
بشریٰ بی بی کے خلاف ہمیشہ نازیبا زبان استعمال کرنے والے میاں بیوی کو مبینہ طور پر اظہر مشوانی نے لندن کے ویزے لگوا کر لندن پہنچا دیا۔
ماشاءاللہ اظہر مشوانی صاحب! کیا وفا نبھا رہے ہیں! لگتا ہے نمک حرامی اور احسان فراموشی کی تمام حدیں اسی کردار پر ختم ہو گئی1/2
Memoona Bukhari retweeted
Replying to @Hamnaasaghir
میڈم چیپ منسٹر ایک گینگ جاتی عمرہ میں بھی بیٹھا ہوا ہے اس کو کب ٹھکانے لگائیں گی۔ جاتی عمرہ کے گینگسٹرز کو ٹھکانے لگائیں پھر عوام اپ کو چیپ منسٹر مان جائے گی
Memoona Bukhari retweeted
Replying to @DrMisbaZafar @MaleehaHashmey
بی بی تو فاؤنٹین ہاؤس جانے کی اہل تھی ۔ذہنی مریضوں نے وزیر اعلی یاوس پہنچا دیا۔ اب بی بی بہکی بہکی باتیں نہ کرے تو کیا کرے ۔ پچاس سال تک اسکو سننے والا ایک شخص تھا پا صفدر اب بے چاری کو بلڈی سویلین ملے ہیں نو تالیاں کی پیٹ سکتے ہیں۔
ہا ہا ہا ہا ہا
Memoona Bukhari retweeted
Replying to @SabeeKazmi786
کیریر نہیں۔ بی بی کریکٹر کہنا چاہتی تھی بس ایم اے انگلش کی وجہ سے کیریر کہا گی۔
Memoona Bukhari retweeted
Letter to the Judiciary of Pakistan by Arbitrarily detained Former Prime Minister Imran Khan, transcribed by his lawyer Barrister Salman Safdar, based on the recent conversation in Adiala Jail on November 11, 2026.
Memoona Bukhari retweeted
"میں ڈاکٹر نہیں۔ میری کم عمری میں جلدی شادی ہو گئی تو میری تعلیم مکمل نہ ہو سکی
پھر میں نے میڈیسن چھوڑ کر انگلش لٹریچر میں ماسٹرز کیا
میں نے ہمت نہ ہاری۔ دیکھیں محنت کر کر کے آج میں کہاں کھڑی ہوں"
مریم نواز بچوں کے سامنے خود کو رول ماڈل بنا رہی ہیں؟ 😂
Memoona Bukhari retweeted
پتہ نہی اس کی زبان پھسلنےسے ماروائے عدالت قتل کا اعتراف ہو گیا ہے یا خود کیا ہے مزید دہشت بٹھانے کےلیے۔
Memoona Bukhari retweeted
میرے پیارے پاکستانیوں اپ کا کیا خیال ہے کہ :
اگر قائد اول قائد اعظم محمد علی جناح زندہ ہوتے تو اج کے ترقی کی منازل طے کرتے پاکستان کی کس جیل میں ہوتے ہیں
1. میانوالی
2. اڈیالہ
3. مچھ جیل
پاکستان کی یہی سب سے تین بڑی جیلیں ہیں
Memoona Bukhari retweeted
مُنّی بائی MBBS کا ہسپتال کا دورہ
ساتھ میں اُس مریض کی عیادت کی جو برسوں سے بیمار ہے اور
اب تک 88 ہارٹ اٹیک آچکے ہیں۔۔
Memoona Bukhari retweeted
علیمہ خان کواب قیدرکھناامنِ عامہ نہی،عاصم منیرکا حکم ہےاس پرعمل کرنےوالاہرافسراوردو ماہ سے انکی درخواست پر بیٹھی ہر عدالت اسکی ذمہ دارہے۔یہ مضحکہ خیز ہےکہ ریاست ستربرس کی ایک خاتون سےاتنی خوفزدہ ہے۔
Memoona Bukhari retweeted
"افسوس ہوتا ہے نہ ملک میں قانون ہے نہ کوئی جیل کا قانون چل رہا ہے ہمیں کسی نے نہیں کہا کہ ملاقات نہیں ہوگی آپ نہ آئیں ہمیں کہا جاتا ملاقات ہوگی ہم آ جاتے ہیں۔ وعدے کرتے ہیں پورے نہیں کرتے افسوس ہوتا ہے تکلیف ہوتی ہے، عمران خان کوئی مجرم نہیں ہے ناحق قید کاٹ رہا، بڑی سخت جیل کاٹ رہے ہیں، ان کے ساتھ یہ ظلم ہے کہ فیملی کی ملاقات نہیں ہوتی"
نورین خان نیازی
#KhanDemandsJusticeNotFavour
Memoona Bukhari retweeted
"جیل سے رہائی کے بعد حسان نیازی سے ایک ملاقات کروائی گئی ہے ، حسان کی صحت ٹھیک ہے لیکن جیل اور قید اوپر سے ناحق قید بغیر کسی جرم کے وہاں جتنے بھی پی ٹی آئی والے قید ہیں سب معصوم مجبور بے قصور ہیں کئی بے چارے تو وہ ہیں جنہوں نے کبھی الیکشن ہی نہیں لڑنا یہ جو ظلم کررہے ہیں ایک دن تو ہر ظلم کا حساب ہونا ہے ہم بھی اللہ سے دعا کرتے ہیں ظالم کے انجام کے لیے" @Noreen_KhanPK
Memoona Bukhari retweeted
ننکانہ کے عبدالوحید اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ نصف شب کے قریب انہیں اپنی بیٹی سحر کی چیخ و پکار سنائی دی۔ ساری فیملی بیدار ہو گئی۔ جب وہ سحر کے کمرے کی طرف آئے تو دیکھا کہ انہی کے گاؤں کا ایک مجاہد نامی شخص ہاتھ میں گن لیے موجود ہے اور اس نے ابھی گن پوائنٹ پر سحر کا ریپ کیا ہے۔ اس پر عبدالوحید اپنی لائسنس یافتہ پمپ ایکشن نکال لایا۔
اس دوران مجاہد، جس نے قمیض نہیں پہنی ہوئی تھی، کمرے سے برآمدے میں آیا اور عبدالوحید پر گن تان لی۔ جس پر وحید نے اپنے دفاع کے پیشِ نظر مجاہد پر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوا اور موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول مجاہد شادی شدہ اور ایک چار سالہ بیٹی کا باپ تھا۔ دوسری طرف 23 سالہ سحر بھی وحید کی اکلوتی اور کنواری بیٹی تھی۔ یہ 7 اپریل 2023ء، رمضان المبارک کی ایک رات تھی۔
وحید نے 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی۔ وحید نے اپنی گن پولیس کے حوالے کی اور تمام فیملی نے پولیس کو موقع پر اپنے بیانات دیے۔ پولیس نے مجاہد کے گھر سے اس کے بھائی علی شان کو بلوایا اور سب کو تھانے لے گئی۔ وہاں پولیس نے علی کی مدعیت میں وقوعے کی ایف آئی آر درج کی، جس کے مطابق علی کہتا ہے کہ مجاہد اسکول وین ڈرائیور تھا۔ وقوعے کے روز وحید کے دو بیٹے، فیصل اور ولید، مجاہد کو کسی کام سے بلا کر لے گئے۔ جب وہ کافی دیر تک واپس نہ آیا تو وہ (علی) اپنے کزن سمیت اسکی تلاش کیلئے نکلے۔ جب وہ وحید وغیرہ کے گھر پہنچے تو انہوں نے شور سنا اور گھر میں داخل ہوئے۔ بلب کی روشنی میں انہوں نے دیکھا کہ وحید اور اسکے بیٹے اسکے بھائی مجاہد کو مار پیٹ رہے ہیں۔ ان کے سامنے اس پر فائرنگ بھی کی گئی، جس کی تاب نہ لاتے ہوئے مجاہد فوت ہو گیا۔ قتل کے پیچھے وجہ یہ تھی کہ وحید اور اسکے بیٹوں کو شک تھا کہ مجاہد کے انکی لڑکی سحر سے ناجائز تعلقات ہیں۔
خیر، سحر کے میڈیکل و فرانزک ٹیسٹ میں مجاہد کی اسکے ساتھ کی گئی زیادتی ثابت ہوگئی۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی لی گئی تصاویر کے مطابق مقتول کے ہاتھ میں ریوالور تھا اور اس نے قمیض نہیں پہنی ہوئی تھی۔ وقوعے کے تقریباً چار ماہ بعد سحر کا بھی انتقال ہو گیا۔ مجاہد کے بھائی علی شان نے پولیس کی تفتیش پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے عدالت میں وحید کی فیملی کے خلاف اپنے بھائی کے قتل کا پرائیویٹ استغاثہ دائر کیا۔ علی اپنے دو گواہوں سمیت عدالت میں پیش ہوا۔ متعلقہ سرکاری گواہوں کو بھی طلب کیا گیا۔ وحید نے قتل کا اعتراف تو کیا، لیکن کہا کہ اس نے یہ اقدام اپنے دفاع کے طور پر کیا تھا، یہ کسی سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ نہ تھا۔
ٹرائل کورٹ نے 29 اپریل 2024ء کو فیصلہ سنایا۔ عدالت کے مطابق جائے وقوعہ پر علی اور اسکے گواہوں کی موجودگی مشکوک ہے۔ ملزم وحید کا مؤقف اس حد تک درست ہے کہ اس نے فائرنگ حقِ دفاع میں کی، تاہم اس نے اس حق کے استعمال میں حد سے تجاوز کیا۔ عدالت نے وحید کو 7 سال قیدِ بامشقت، جرمانے اور ہرجانے کی سزا سنائی اور اسکی فیملی کے باقی افراد کو بری کر دیا۔
وحید نے اسکے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ جس کی سماعت جسٹس محمد وحید خان نے رواں ماہ کی 12 تاریخ کو کی اور فیصلہ تحریر کیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 96 تا 106 کے تحت حقِ دفاع کے تحت کیا گیا فعل جرم نہیں ہے۔ دفعہ 97 کے تحت ہر شخص کو اپنے جسم اور کسی دوسرے شخص کے جسم، نیز اپنی یا دوسرے کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والے افعال یا مجرمانہ مداخلت (Criminal Trespass) کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے۔ دفعہ 100 کی شقِ ثالث کے تحت اگر حملہ زنا/ریپ کی نیت سے کیا جائے تو اس حق کے تحت جان بھی لی جاسکتی ہے۔ چنانچہ ناجائز ارادے سے گھر میں گھسنے والے درانداز کے خلاف اور عورت کے تحفظ کیلئے جان لینے کے دفاع کا حق موجود ہے۔
میڈیکل اور فرانزک رپورٹ سے جنسی زیادتی ثابت ہوئی، تفتیشی افسر نے مقتول کے ہاتھ سے ریوالور کی برآمدگی ظاہر کی اور موقع کی تصاویر سے مقتول کا بغیر قمیض ہونا سامنے آیا، جس سے ثابت ہوا کہ مقتول ناجائز غرض سے ریوالور لے کر وحید گھر میں داخل ہوا اور اسکی بیٹی سے زیادتی کی۔
ٹرائل کورٹ نے ایک طرف استغاثہ کی کہانی کو مسترد کیا اور ملزم کے دفاعی عمل کو دفاعی و جائز مانا، مگر دوسری طرف یہ واضح نہیں کیا کہ ملزم نے حقِ دفاع سے تجاوز کس طرح کیا؟ ٹرائل کورٹ کا استدلال محض قیاس یا مفروضے پر مبنی تھا، اور فوجداری انصاف کے مسلمہ اصول کے مطابق مفروضوں کا فائدہ ملزم کو جاتا ہے۔
ٹرائل کورٹ خود عینی شاہدین کی شہادت کو ناقابلِ اعتبار اور انکی موجودگی کو انتہائی مشکوک قرار دے کر کہہ چکی ہے کہ اس بنیاد پر سزا نہیں ہو سکتی۔ ریکارڈ کے مطابق یہ نتیجہ بالکل درست ہے۔ جب استغاثہ کی شہادت ہی ناقابلِ بھروسہ قرار پا چکی تھی تو ملزم وحید کے دفاع کو
Memoona Bukhari retweeted
آۓ ہاۓ ہاۓ۔۔ پاپا کی گڑیا اب پاپا کی جگہ خود پارٹی کی صدر بننا چاہ رہی ہیں۔ جی جی۔ ٹھیک سنا آپ نے۔
گڑیا کو ڈر ہے کہ کل چچا حضور اپنے بیٹے سمیت اس طاقتور پوزیشن میں نہ آ جائیں کہ ابا جی کی ایک نہ چلے اور گڑیا کا وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہو جائے۔
لیکن پاپا جیتے جی یہ کام نہیں کرنا چاہتے کہ 2024 میں ملک کے تاحیات وزیراعظم تو نہ بن سکے لیکن اب گھر میں بھی پارٹی صدارت کا عہدہ رکھتے ہوئے خود کو وزیراعظم محسوس نہ کریں؟
ابا جی کو سب سے گلہ ہے کہ سب نے اپنی اپنی کرسی پکی کر لی اور جنہیں کبوتر اڑاتے ہوئے "کبھی خوشی، کبھی غم" کا شاہ رخ بنا کر لانچ کیا تھا،
ان کے ساتھ اتنی ستھری ہوئی کہ اب انہیں کسی تامل فلم میں سائیڈ رول بھی نہیں مل رہا۔ 😂🤣
ہمیں تو پہلے دن سے پتا تھا کہ ایک دن باجی نے ابا جی کی رہی سہی طاقت بھی ہتھیانے کی کوشش کرنی ہے۔
باجی نے چچا حضور کے بیٹے کو اتنا سائیڈ لائن کر دیا اور پاپا کے سمدھی کے خاندان کو آئندہ وزارت اعلی کی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا تو ناراضگی تو ہونی تھی۔
اب آگے گڑیا کا بیٹا بھی تیار ہو رہا ہے۔۔
ہر کسی کو اب اپنا حصہ سب سے زیادہ چاہئے۔
گڑیا کی ساری PR بڑی محدود سطح ٹک ہے۔ اگرچہ گڑیا کو کافی یقین ہے کہ جتنی PR ہے، وہ وزیراعظم بننے کے لیے کافی ہے۔
لیکن چچا حضور نے بھی تو چپ کر کے کرسی سے اتر کر خود کو احتساب کے لیے پیش نہیں کر دینا نا؟ احتساب سے بچنے کے لیے اقتدار تو ان کو بھی چاہیے۔
جس عمران خان کو مائنس کرنے چلے تھے، وہ تو %99 پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن بن چکا ہے۔
اور %99 پاکستانیوں میں ہر ادارے، ہر ذات پات، ہر مذہب، ہر رنگ اور ہر متکبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔
گڑیا کو یہ پتا ہے اور یہی گڑیا کے لیے فکر کی بات ہے کہ طاقت کے حصول کے لیے اور مستقبل میں بغیر عوامی ووٹ کے، وزیراعظم کی کرسی ہتھیانے تک جو جہان کا ظلم کر ڈالا،
اور نتیجہ یہ نکلا کہ عوام کے دل میں اب صرف نفرت ہے اور اللّه سے امید کہ انشاءﷲ مکافات عمل ضرور ہو گا۔
لڑائی اب خاندان میں پڑ چکی ہے۔ نفسانفسی کا عالم ہے۔ باجی کے ملازم بھی دو دن سے بلکل چپ کر گئے ہیں۔ جواب ہی ایسا شاندار ملا ہے۔
اس رسا کشی میں اب کئی کھلاڑی کود چکے ہیں۔ اگلے چند دن میں یہ بیان بازی مزید بڑھے گی۔
خیر سانوں کی؟ اللّه الحق ہے۔ اللّه کی مخلوق کا بھلا کرنے والوں کی زندگی تنگ کرنے والے کہاں سکھ پاتے ہیں۔ اچھا ہے۔ جس تاحیات اقتدار کے لالچ میں پاکستان کا بیڑا غرق کیا، آج اسی اقتدار کا لالچ خون کے رشتوں میں حائل ہو گیا۔
اللّه پاکستان پر فضل و کرم کرے اور ہمیں نیک، ایماندار اور اچھی قیادت نصیب کرے، جو اپنی رعایا کے معاملے میں اللّه سے ڈرنے والے ہوں اور عوام کے حق میں اور ظالم کے خلاف اللّه کے سچے راستے میں بلا خوف و خطر لڑنے والے۔ آمین۔
Memoona Bukhari retweeted
سونا خریدنے والے ہوشیار رہیں ۔۔
اگر آپ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لگا کر خالص سونا (Physical Gold) یا شادی بیاہ کے لیے زیورات خریدنے جا رہے ہیں، تو فوراً رک جائیے! کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ لاکھوں روپے دے کر خالص سونے کے بدلے ایک ایسی خطرناک دھات گھر لے آئیں جسے جدید ترین کمپیوٹرائزڈ مشینیں بھی نہیں پکڑ پاتیں!
پچھلے صرف تین دنوں میں اچانک ملک بھر (Nationwide) سے رینیم (Rhenium) ملے ہوئے جعلی سونے کی شکایات کا ایک طوفان آ گیا ہے۔ مارکیٹ میں اس وقت سونے کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے، اور یاد رکھیں کہ جب بھی بازار میں رش بڑھتا ہے، تبھی فراڈیے اپنا سب سے بڑا کھیل کھیلتے ہیں۔
آج ہم اس خوفناک فراڈ کا مکمل پوسٹ مارٹم کریں گے تاکہ ہر عام خریدار اور انویسٹر کو معلوم ہو کہ رینیم (Rhenium) کیا بلا ہے، اس کی تاریخ کیا ہے، اس میں چائنا (China) کا کیا کردار ہے، اور آپ اپنے لاکھوں روپے ڈوبنے سے کیسے بچا سکتے ہیں۔
عام طور پر جب سونے میں تانبے یا چاندی کی ملاوٹ کی جاتی ہے، تو سونے کا وزن کم ہو جاتا ہے اور سنار یا مشین فوراً پکڑ لیتی ہے۔ لیکن رینیم (Rhenium) دنیا کی نایاب ترین اور انتہائی بھاری دھاتوں میں سے ایک ہے، اور یہی اس فراڈ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
اس کی سائنسی اور ٹیکنیکل وجہ سمجھیں:
1. ایک جیسا وزن (Density): خالص سونے کی کثافت (Density) 19.3 گرام فی کیوبک سینٹی میٹر ہوتی ہے، جبکہ رینیم کی کثافت 21.02 گرام فی کیوبک سینٹی میٹر ہے۔ یعنی وزن اور حجم کے لحاظ سے یہ سونے کے تقریباً برابر ہے! اگر سونے کے بسکٹ یا زیور کے اندر رینیم بھر دیا جائے، تو ترازو پر وزن بالکل پورا آئے گا۔
2. ایکس رے مشینوں کو دھوکہ: جیولرز کے پاس سونا چیک کرنے کے لیے جو جدید مشینیں ہوتی ہیں، انہیں ایکس آر ایف اسپیکٹرومیٹر (XRF Spectrometer) کہتے ہیں۔ یہ مشینیں دھات کی سطح پر شعاعیں مار کر بتاتی ہیں کہ سونا کتنے قیراط کا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سونے اور رینیم کے ایٹمی نمبر (Atomic Numbers - سونے کا 79 اور رینیم کا 75) ایک دوسرے کے اتنے قریب ہیں کہ اگر اسپیکٹرومیٹر کی درست کیلیبریشن (Proper Calibration - مشین کی باریک سائنسی سیٹنگ) نہ کی گئی ہو، یا سونے کے اوپر موٹی تہہ چڑھا کر اندر رینیم چھپایا گیا ہو، تو مشین بھی اسے خالص سونا ہی دکھاتی ہے اور دھوکہ کھا جاتی ہے
اس فراڈ کا آغاز اور چائنا کا کردار ؟؟
سونے میں بھاری دھاتوں کی ملاوٹ کی تاریخ کوئی نئی نہیں ہے۔ ماضی میں فراڈیے ٹنگسٹن (Tungsten) نامی دھات سونے کے بسکٹوں میں بھرتے تھے کیونکہ ٹنگسٹن کا وزن بھی سونے کے برابر ہوتا ہے۔ لیکن ٹنگسٹن بہت سخت دھات ہے جسے موڑنا یا زیور بنانا مشکل تھا، اور جدید مشینوں نے اسے پکڑنا شروع کر دیا۔
اس کے بعد عالمی بلین مارکیٹ میں رینیم (Rhenium) کی انٹری ہوئی۔ 2010 کی دہائی کے آخر اور 2020 کے بعد سے بین الاقوامی منڈیوں (خاص طور پر ایشیائی اور مشرق وسطیٰ کی مارکیٹوں) میں رینیم ملے ہوئے سونے کے کیسز سامنے آنا شروع ہوئے۔
چائنا دنیا میں صنعتی دھاتوں اور ریئر ارتھ ایلیمنٹس کی پروسیسنگ اور سپلائی کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ رینیم بنیادی طور پر ہوائی جہازوں کے جیٹ انجن اور کیمیکل انڈسٹری میں استعمال ہوتا ہے، اور چائنا میں اس کی ریفائننگ اور دستیابی بہت بڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔
ماضی میں عالمی سطح پر کئی ایسے بڑے اسکینڈلز پکڑے گئے جہاں چائنا اور ہانگ کانگ کے راستے آنے والے جعلی گولڈ بار اور زیورات کے خام مال میں ٹنگسٹن اور رینیم کی ملاوٹ پائی گئی۔ کیونکہ رینیم سونے کے مقابلے میں کئی گنا سستی دھات ہے، اس لیے بین الاقوامی اسمگلروں اور جعل سازوں نے چائنا کی صنعتی مارکیٹوں سے رینیم حاصل کر کے اسے سونے کے ساتھ پگھلانے یا سونے کی تہہ کے نیچے چھپانے کی ٹیکنالوجی ایجاد کی۔ جب سونے کی قیمتیں آسمان کو چھوتی ہیں، تو یہ ملاوٹ شدہ سونا مقامی مارکیٹوں میں بھی پہنچ جاتا ہے۔
آپ کو اس وقت کیا احتیاط کرنی ہے؟
1. خریداری میں بالکل جلدی نہ کریں: بازار میں رش اور تیزی دیکھ کر جلد بازی میں سونا ہرگز نہ خریدیں۔
2. صرف کمپیوٹر پرچی پر بھروسہ نہ کریں۔ کیونکہ بغیر درست کیلیبریشن کے وہ رینیم کو ڈیٹیکٹ نہیں کر سکتی۔۔
3. پرانا اور آزمودہ طریقہ (کسوٹی اور تیزاب): سونا لیتے ہوئے اسے پراپر رگڑ کر (کسوٹی کے پتھر پر گھس کر اور تیزاب لگا کر) اچھی طرح تسلی کریں۔ رینیم تیزاب اور رگڑ کے ٹیسٹ میں رنگ بدل دیتا ہے یا پکڑا جاتا ہے۔
4. شادی بیاہ والے خاندان ہوشیار رہیں۔ صرف انتہائی معتبر اور پرانے خاندانی جیولرز سے ہی خریداری کریں اور پکی رسید لیں جس پر واپسی کی گارنٹی واضح لکھی ہو۔
اپنی محنت کی کمائی کو محفوظ رکھیں اور اس اہم معلومات کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں تک ضرور پہنچائیں تاکہ کوئی بھی اس بڑے فراڈ کا شکار نہ ہو۔۔


















