میں کافی دن سے کُچھ لکھنا چاہ رہا تھا ۔
معاشرے کی وہ خواتین جو دوسروں کو اذیت دے کر خود مظلوم بن جاتی ہیں
ہمارے معاشرے کا ایک افسوس ناک پہلو یہ بھی ہے کہ کچھ خواتین اپنی زبان، رویّے اور حرکتوں سے دوسروں کو مسلسل ذہنی اذیت دیتی ہیں۔
جان بوجھ کر لوگوں کو اشتعال دلاتی ہیں، طنز کرتی ہیں، تضحیک کا نشانہ بناتی ہیں اور دوسروں کے صبر کا امتحان لیتی ہیں۔
لیکن جیسے ہی کوئی شخص ان کے رویّے پر اعتراض کرے یا انہیں جواب دے، فوراً آنسوؤں، چیخ و پکار اور مظلومیت کا لبادہ اوڑھ لیتی ہیں۔
ایسی خواتین کی سب سے بڑی مہارت یہ ہوتی ہے کہ اپنی بدتمیزی کو نظرانداز کرکے دوسرے کے ردِعمل کو جرم بنا کر پیش کرتی ہیں۔
خود سو مرتبہ کسی کی عزتِ نفس مجروح کریں تو اسے مذاق سمجھتی ہیں، لیکن کوئی ایک مرتبہ انہیں آئینہ دکھا دے تو ان کی عزت، غیرت اور جذبات سب جاگ اٹھتے ہیں۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ معاشرے کا ایک طبقہ بھی ایسے رویّوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
وہ یہ نہیں دیکھتا کہ جھگڑے کی ابتدا کس نے کی، کس نے کس کو مسلسل تنگ کیا اور کس نے حدود پار کیں؛ بس جس کی آنکھوں میں آنسو ہوں، اسے مظلوم اور جس نے جواب دیا ہو، اسے ظالم قرار دے دیا جاتا ہے۔
یاد رکھنا چاہیے کہ عورت ہونا کسی کو بدتمیزی، ذہنی اذیت، تضحیک یا دوسروں کی تذلیل کا لائسنس نہیں دیتا۔
بالکل اسی طرح مرد ہونا کسی کو عورت کی توہین یا بدسلوکی کا حق نہیں دیتا۔
مظلومیت کا ڈرامہ کرنے سے کوئی مظلوم نہیں بن جاتا اور آنسو بہانے سے کسی کے سابقہ اعمال ختم نہیں ہو جاتے۔
عزت دونوں طرف سے ہوتی ہے، برداشت دونوں کی ذمہ داری ہے اور اخلاقیات کا معیار جنس نہیں بلکہ کردار ہے۔
لوگوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کسی کے صبر کو بار بار آزمانا اور پھر اس کے ردِعمل پر خود کو مظلوم ثابت کرنا شرافت نہیں، بلکہ ایک انتہائی منفی رویہ ہے۔
ذہن میں رکھناچاہیے !!
جو شخص دوسروں کو تکلیف دے کر ان کے ردِعمل پر روتا ہے، اسے پہلے اپنے رویّے کا محاسبہ کرنا چاہیے، نہ کہ ہر بار دوسروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔
یہاں ایسے دَلے لوگ پائے جاتے ہیں جن سے اپنی خواتین سنبھالی نہیں جاتی ۔
کوئی دوسرا اُنکی خواتین کو سمجھائے تو وہ خاتون اور اُسکے نام نہاد بھائی چولے پھاڑ کے لوگوں کے سامنے پیٹنا شروع کر دیتے ۔
مَــیٌــرِی❤︎ retweeted
او جاندا اکھ دی ہر چوری نوں
او واقف دل دے ہر راز توں اے
تُو لکھ بھید چھپا بُکلاں اندر
او الخبیر تیرے ہر ساہ توں اے🥹❤️
مَــیٌــرِی❤︎ retweeted
میں مصطفیٰ ﷺ سے غمِ دل بیان کر دوں گی
میں کہہ رہی ہوں میرے دل کو نہ دُکھائے کوئی
😭🥹❣️
مَــیٌــرِی❤︎ retweeted
Replying to @SoulScript__
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَارَسُوْلَ اللہ ﷺ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَاحَبِیْبَ اللہ ﷺ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاخَاتَمُ الْاَنْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنْﷺ
مَــیٌــرِی❤︎ retweeted
ہر دُکھ تکلیف نہیں دیتا میرے دوست...!
بعض دُکھ نئے دروازے بھی کھولتے ہیں اور بعض جدائیاں دل کو توڑنے کے لیے نہیں بلکہ اس کے اندر نئی وُسعت پیدا کرنے کے لیے آتی ہیں ایسے ہی کچھ محرومیاں بھی ہمیں خالی نہیں کرتیں لاڈلے...!بلکہ ہمارے اندر اصل ضرورت کو واضح کرتی ہیں❣️
مَــیٌــرِی❤︎ retweeted
ﺷِﻔَﺎﺀٌ ﻟِﻠﻘُﻠُﻮﺏِ ﻟَﻬَﺎ ﺿِﻴَﺎﺀٌ ـ ﻭَﻧُﻮﺭٌ ﻣُﺴْﺘَﻤَﺪٌ ﻣِﻦْ ﻣُﺤَﻤَّﺪ°
آپ صلی الله علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے نور ، روشنی اور دِلوں کو شفا حاصل ہوتی ہے•
درود شریف نور ہے
درود شریف ایسا نور ہے جس سے دل میں بھی نور پیدا ہوتا ہے ، آنکھوں میں بھی نور پیدا ہوتا ہے اور چہرے پہ بھی نور پیدا ہوتا ہے۔
حُسنِ محبوبﷺ نے عالم کو سجا رکھا ہے
رشتہ مخلوق کا خالقﷻ سے ملا رکھا ہے
اور یہ چاند تارے جبھی نور نظر کو دیتے ہیں
میرے محبوبﷺ کی نعلین کا سرمہ جو لگا رکھا ہے
فِدَاكَ اَبِی وَاُمِّی وَرُوحِی وَقَلبِی
یَاسَیِّدِی یَارَسُول اللّٰهُ
صَلَّی اللہُ عَلَیہِ واٰلہ وسلم ،،،
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ،
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
مَــیٌــرِی❤︎ retweeted
آپ "صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم" کی چمک ،
دمک ، جھلک ، لہک ، مہک ، پر کروڑوں درود ۔
مَــیٌــرِی❤︎ retweeted
درود خود سے نہیں پڑھا جاتا پڑھوایا جاتا ہے!
یہ بھی ایک عطا ہے، ایک بلانا ہے، ایک انتخاب ہے۔♥️
جب ربِّ کریم کسی مومن کے دل میں اپنے محبوبﷺ کی سچی محبت کی حرارت دیکھتا ہے، جب وہ دل عشقِ رسولﷺ میں نرم اور روشن ہو جاتا ہے، تو پھر اللہ خود اسے اپنے حبیبﷺ پر درود بھیجنے کی توفیق عطا فرماتا ہے۔
درود صرف الفاظ نہیں، یہ نسبت ہے، یہ دل کا جھکاؤ ہے، یہ روح کا تعلق ہے اُس ذاتِ اقدس ﷺ سے جس کے صدقے ہمیں ایمان ملا۔
یہ واقعی بہت گہری بات ہے کہ درود پڑھنا بھی ہماری طاقت نہیں، بلکہ اللہ کی عطا ہے۔
وہ چاہے تو زبانوں کو خاموش رکھ دے، اور وہ چاہے تو دلوں کو درود کی خوشبو سے معطر کر دے۔
اے اللہ کریم!🤲
ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو درود و سلام کا سچا عاشق بنا دے، نسبتِ مصطفیٰﷺ کو ہماری سانسوں میں رچا بسا دے، یہی ہماری پہچان ہو، یہی ہماری وراثت ہو، یہی وہ چراغ ہو جو نسل در نسل جلتا رہے، اور قیامت تک ہمیں اسی نور میں تھامے رکھ۔۔۔ ایسا نور جو ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت کے سائے تک پہنچا دے۔ (آمین ثم آمین)
اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَاصَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ♡
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔♡

















