Pinned Tweet
Being human implies you are stupid, biased and racist. Being conscious requires others are safe from it.
Tahir retweeted
پنجابیوں کو شکر کرنا چائیے کہ ایسے صحافی یہاں ہیں کہ جو چھ ماہ سے ایک ہی خبر پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور روز اس میں سے نیا نقطہ ڈھونڈ لاتے ہیں اور حکمرانوں کو پریشان کیے رکھتے ہیں۔
دوسری طرف آپکو کے پی بارے کوئی ایسی خبریں سٹوریاں نہیں ملیں گی
مثال کے طور پر گنڈا پور کتنی دفعہ سرکاری مشینری لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہوا۔ ایک دو دن بعد سب بھول گئے ۔۔ درجنوں گاڑیاں جو کروڑوں کی ملکیت تھیں وفاق اور پنجاب نے پکڑ لی ۔
مگر کسی نے بحث ہی نہیں کی۔
سہیل آفریدی کی گورننس پر کوئی صحافی نہیں لکھتا
وہ سارا دن انتشار پھیلاتا رہتا ہے
کوئی ٹکے کا کام نہیں کیا
تیرہ سال سے صوبے میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں جس پر کہہ سکیں یہ کام باقی صوبوں میں نہیں ہے یا کوئی ایسی ترقی نہیں جس سے لگے یہ صوبہ آگے نکل گیا۔۔۔ ظلم اس پر صحافی کچھ نہیں لکھتے۔
مگر پنجاب میں یہ مہینوں ایک خبر کو لتاڑتے ہیں
جس سے حکمران پریشان رہتے ہیں
پنجابیوں کو شکر کرنا چائیے
CM Punjab Maryam Nawaz Sharif says all chief ministers have aircrafts. What do the provinces actually have?
Geo Fact Check's Saman Amjad finds out.
thenews.pk/print/1438784-wha…
Tahir retweeted
آج 19 ستمبر کے دن 1960 میں سندھ طاس معاہدہ ہوا۔ دنیا بھر کے تاریخی شہروں، لندن، پیرس، روم، ماسکو کی طرح دریا کنارے قائم پاکستان کے دل، لاہور کو ایک ڈکٹیٹر نے اس کے دریا سے ہی محروم کر دیا؛ 47 میں پنجاب کی تباہی کے صرف 13 سال بعد۔ جانے اب کسی صدی میں ازالہ ممکن ہو گا یا نہیں!
Tahir retweeted
Why does Twitter’s algorithm assume that if I like ONE tweet about something I would surely enjoy my entire feed immediately becoming about that?
Tahir retweeted
There isn't but people on the Internet will believe it anyway. Its the same hollow urgency we see in people who get up as soon as the plane lands, people who walk up on escalators at malls and cut through traffic. They don't reach anywhere faster. Its just stupid.
Tahir retweeted
In 1995, 8000 muslim men were killed in Srebrenica by Christians
Since 2023, Israel have killed 80000 people in Palestine
In 1984, India killed 10000 Sikh people in Punjab
So, to answer your question, yes.
پہلے لوگ کریانے کی دکان اور محلے کے سٹور سے خریداری کرتے طے شدہ خریداری ہوتی ایک آدھ بار کوئی نیا پروڈکٹ آتا تو خرید لیا جاتا
پھر یوٹیلیٹی سٹورز اور سی ایس ڈی کا زمانہ آیا ہر شاپنگ میں 5-10 فیصد غیرضروری اضافہ ہوا
پھر میٹرو، کیرفور، امتیاز آئے 25/30 فیصد غیرضروری خریداری ہونے لگی
Tahir retweeted
Good morning.
The world has gone to shit.
Survival isn’t easy.
But even in all this doom & gloom
Sit down.
Count ur blessings.
One by one.
Start with the biggest one:
ur health.
Because as long as that’s still standing, you still have a shot.
God bless you all.
Tahir retweeted
دانشمندی کی ایک پہچان، دلیل ملنے کے بعد، برا محسوس کئے بغیر اپنی رائے یا اپنے یقین کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھنا ہے۔ اس معاملے میں حساسیت جتنی کم ہو زندگی اتنی بہتر رہتی ہے۔
Tahir retweeted
اپنے پیاروں ، اپنے دوستوں اپنی عزیزوں کو حاشر خان مت بننے دیں
کسی قسم کے دنگے، فسادات کا حصہ مت بنیں
کیونکہ آپکو استعمال کرنے والے تو مزے کریں گے
اور آپ ذلیل ہو جائیں گے
استعمال ہو جائیں گے
Tahir retweeted
افغانستان میں غلغلہ برپا ہے کہ ایک سعودی کمپنی تیل و گیس کی تلاش کے لیے 200 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کرے گی۔ معاہدہ 25 سال کے لیے ہے۔ ذرا موازنہ کیجیے: صرف 2022 میں افغانستان نے تقریباً 476 ملین ڈالر کا کوئلہ برآمد کیا تھا، جس کا 99 فیصد پاکستان نے خریدا۔ اس تجارت میں مزید کئی گنا بڑھنے کی گنجائش بھی موجود تھی۔ برادروں کو کوئلے کی بجائے تشکیلیں بھیجنے کا شوق ہے۔
Tahir retweeted
شمس مہمند صاحب، بات آسان یا مشکل کی نہیں، بلکہ معاشی اور آئینی حقائق کی ہے۔ آپ نے گندم، تمباکو، بجلی اور گیس کے متعلق کچھ بنیادی نکات اٹھائے ہیں، لہٰذا ان کا جواب پیشِ خدمت ہے۔
گندم کے حوالے سے ہر صوبائی حکومت کی یہ بنیادی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیزن کے وقت اپنے سرکاری گوداموں کے لیے وقت پر باقاعدہ گندم خریدے۔ یہ سرکاری گندم سال بھر غریب عوام کو سستا آٹا دینے اور ہنگامی ذخائر کے لیے رکھی جاتی ہے۔ اگر کوئی صوبائی حکومت سیزن میں اپنا سرکاری ہدف پورا نہ کرے اور بعد میں ملبہ پنجاب پر ڈالے، تو یہ آئینی حقیقت کو تسلیم نہ کرنے کے مترادف ہے۔
اٹھارویں ترمیم کے بعد زراعت مکمل طور پر ایک صوبائی موضوع ہے۔ کسان کا کھیت میں تمباکو اگانا سو فیصد زرعی عمل ہی ہے، اور اسی بنیاد پر خیبر پختونخوا حکومت اس پر باقاعدہ ٹوبیکو ڈیولپمنٹ سیس وصول کرتی ہے۔ لیکن جب یہی تمباکو سگریٹ بنانے والی فیکٹریوں میں صنعتی پروسیسنگ کے مرحلے میں جاتا ہے، تو وفاق اس کی مینوفیکچرنگ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) نافذ کرتا ہے۔ یہ طریقہ کار بالکل ویسا ہی ہے جیسے پنجاب میں بننے والی ٹیکسٹائل، سرجیکل یا لائٹ انجینئرنگ مصنوعات کی صنعتی پروسیسنگ پر وفاقی سیلز ٹیکس اور ڈیوٹیاں لاگو ہوتی ہیں۔ اور یاد رہے کہ وفاق جو ایف ای ڈی وصول کرتا ہے، وہ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے 57.5 فیصد کی شرح سے واپس تمام صوبوں، بالخصوص خیبر پختونخوا کو منتقل کی جاتی ہے۔
آئین کا آرٹیکل 158 گیس پر اور آرٹیکل 161 (2) پن بجلی کے نیٹ ہائیڈل پرافٹ پر اس صوبے کا پہلا حق تسلیم کرتا ہے جہاں یہ پیدا ہوتی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کا یہ آئینی حق اور رائلٹی بلا تاخیر ملتی ہے، اور اس سے انکار آئین کی خلاف ورزی ہے۔ آپ نے ایک اور پوسٹ میں لکھا ہے کہ خیبر پختونخوا 5,800 میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے، بالکل صحیح ہے یہ کیپسیٹی ہے، لیکن توانائی کے نظام کو فنی اور جغرافیائی بنیادوں پر سمجھنا بھی ضروری ہے۔ پن بجلی دریاؤں کے بہاؤ کے تابع ہوتی ہے۔ گرمیوں میں پختونخوا کے ڈیم نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی دیتے ہیں، لیکن سردیوں کے 4 سے 5 مہینوں میں جب ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کا بہاؤ شدید کم ہو جاتا ہے، تو پن بجلی کی پیداوار نا ہونے کے برابر، یعنی بعض اوقات تقریباً زیرو تک گر جاتی ہے۔ ان کڑے مہینوں میں خیبر پختونخوا کو تقریباً 3,000 میگاواٹ بجلی اسی نیشنل گرڈ سے دی جاتی ہے جو پنجاب اور سندھ کے تھرمل، گیس اور شمسی پاور پلانٹس سے چلتا ہے۔ اگر سینٹرل گرڈ کا یہ سپورٹ سسٹم نہ ہو تو سردیوں میں پختونخوا کا نظامِ برق مفلوج ہو کر رہ جائے۔
اسی طرح جغرافیائی حقیقت یہ ہے کہ ورسک ڈیم کو پانی فراہم کرنے والے دریائے کابل کا منبع افغانستان کی پہاڑیاں ہیں، خیبر پختونخوا نہیں؛ اور دریائے سندھ کا منبع تبت میں ہے۔ بین الاقوامی آبی قوانین کے تحت دریا جہاں جہاں سے گزرتے ہیں، اس پورے بیسن پر آباد تمام انسانوں کا اس کے پانی پر مساوی حق ہوتا ہے۔ مزید برآں، صوبے میں بجلی کے بحران اور لوڈشیڈنگ کی ایک بڑی وجہ پیسکو کے سالانہ 190 ارب روپے سے زائد کے لائن لاسز اور بجلی چوری کا خسارہ بھی ہے، جسے پورا وفاقی نظام مل کر برداشت کرتا ہے۔
خیبر پختونخوا کے عوام کا اپنے بجلی، گیس اور آئینی حقوق کا تقاضا کرنا بالکل برحق ہے اور اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ لیکن حقوق کا مقدمہ لڑتے ہوئے ایک پورے صوبے کے کروڑوں محنت کشوں، کسانوں اور صنعت کاروں پر وسائل ہڑپ کرنے کا تازیانہ چلانا دلیل نہیں ہے
Replying to @Alikhanyzai
علی صاحب کتنی آسانی سے کہہ دیابجلی سنٹرل گرڈمیں جاتی ہے۔معدنیاتکسی کی جاگیر نہیںمگر گندم پنجاب کی پیدوار ہے وہ جب چاہے بند کردیں۔تمباکو زرعی پیداوار ہے اسکو زراعت سے نکالا تاکہ وفاق اربوں FED لے سکیں۔آئین کہتا ہے جو چیز جہاں پیدا ہوگی پہلا حق ان کا پھرکیوں پختون بجلی گیس سے محرو
Tahir retweeted
شمس مہمند صاحب، اتنی لاعلمی؟ پنجاب کو دوسروں کے وسائل پر پلنے والا صوبہ قرار دینے سے پہلے ذرا پاکستان کی معیشت کے اعدادوشمار بھی پڑھ لیا کریں۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان کو اس سال تقریباً 41 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئی ہیں، جن میں پنجاب کا حصہ تقریباً 35 ارب ڈالر ہے؟ پاکستان کی تقریباً 31 ارب ڈالر کی برآمدات میں پنجاب کا حصہ تقریباً 25 ارب ڈالر ہے، اور ٹیکسٹائل کی تقریباً 19 ارب ڈالر کی برآمدات میں بھی پنجاب کا حصہ تقریباً 17 ارب ڈالر بنتا ہے، فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری، سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ اسپورٹس و سرجیکل آلات، اور گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور شیخوپورہ کی لائٹ انجینئرنگ ملکی معیشت کے بنیادی ستون ہیں۔
اب ذرا پنجاب کی زراعت اور لائیوسٹاک کا شعبہ بھی دیکھ لیجیے۔ پنجاب صرف گندم اور گنے کی پیداوار ہی نہیں کرتا بلکہ کپاس، چاول، مکئی، آلو، پھل، سبزیوں اور مویشیوں کی پیداوار میں بھی ملک کی غذائی معیشت کا ضامن ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے زرعی اعداد و شمار دیکھ لیں، ملک میں موجود کروڑوں گائے اور بھینسوں کا بڑا حصہ پنجاب میں ہے جو دودھ اور گوشت کی صورت میں پورے ملک کو خوراک فراہم کرتا ہے۔ یہ محض دیہاتی معیشت نہیں بلکہ اربوں روپے کی ایک کامل تجارتی اور صنعتی ویلیو چین ہے۔
آپ نے لکھا کہ پنجاب کی انڈسٹری پڑوسی صوبوں کے وسائل پر چلتی ہے۔ جناب پاکستان میں بجلی کا نظام قومی گرڈ کے ذریعے چلتا ہے۔ خیبرپختونخوا میں پن بجلی پیدا ہوتی ہے تو وہ قومی گرڈ میں آتی ہے، پنجاب میں پیدا ہونے والی بجلی بھی اسی قومی نظام کا حصہ بنتی ہے۔ پنجاب کا عام شہری اور صنعت کار اس بجلی اور گیس کا باقاعدہ بل اور ٹیکس ادا کر کے اسے خریدتا ہے۔ بجلی یا گیس کسی صوبے کی ذاتی ملکیت یا جاگیر نہیں ہوتی کہ جہاں پیدا ہوئی وہی اس کا اکیلا مالک بن جائے۔
جہاں تک پانی، گیس، بجلی، رائلٹی اور این ایف سی ایوارڈ کا تعلق ہے، آئین کے تحت خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے حقوق مسلمہ ہیں اور کسی کو ان کے آئینی حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔ لیکن اپنے حقوق کی بات کرنے کی آڑ میں پنجاب کے کروڑوں محنت کشوں، کسانوں اور تاجروں کو وسائل ہڑپ کرنے والا قرار دے دینا سراسر یک طرفہ اور تعصب پر مبنی بیانیہ ہے۔
پاکستان کسی ایک صوبے کے وسائل سے نہیں چلتا۔ خیبرپختونخوا کی بجلی، بلوچستان کے قدرتی وسائل و معدنیات، سندھ کی بندرگاہیں، تیل و گیس، اور پنجاب کی زراعت و انڈسٹری مل کر اس وفاق کو چلاتے ہیں۔ اس لیے صوبائیت کی عینک اتار کر بات کریں۔
شمس مہمند صاحب! پنجاب کے خلاف نعرہ لگانا آسان ہے، لیکن معاشی حقائق اور اعدادوشمار کا جواب دینا اتنا آسان نہیں۔ شمس مہمند صاحب! آپ تو کئی کتابوں کے مصنف ہیں، آپ تو صاحبِ علم ہیں۔ – at Peshawar, Pakistan
Replying to @Alikhanyzai
دنیا جانتی ہے کہ پنجاب میں امن/ترقی پختونخوا، بلوچستان کے وسائل ہڑپ کرنے اور عوام کا استحصال کرنے کی مرہون منت ہےایک لینڈ لاک صوبہ جسکی کل پیداوار زرعی اجناس تک محدود اور زراعت کیلئے پانی بھی پختونخوا کے دریاوں سے بہتا ہے۔جس کی انڈسٹری پڑوسی صوبوں کی بجلی گیس معدنیات پر چلتی ہے
Tahir retweeted
پہلی بات تو یہ دعویٰ ہے ہی جھوٹ
زیغم صاحب کا مقصد صرف اور صرف جلتی آگ پر تیل ڈالنا تھا وہ کر دیا
اعداد و شمار کا کوئی سرکاری ماخذ نہیں دیا گیا۔ تصویر پر صرف “based on figures provided” لکھا
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں فی کس صوبائی خرچ تقریباً 31,000 روپے ہے اور پنجاب کے باقی اضلاع میں تقریباً 7,000 روپے فرق تقریباً چار گنا ہے، انتیس گنا نہیں
لاہور اور لودھراں کا سیدھا موازنہ منطقی نہیں
مگر مقصد objective journalism نہیں
شُرلی جرنلزم ہے تو بس ٹویٹ دیا
لاہور صوبائی دارالحکومت، میٹروپولس اور اقتصادی مرکز ہے
یہاں سیکریٹریٹ، بڑے ہسپتال، یونیورسٹیاں، میٹرو، فضلہ اور پانی کے نظام سب موجود ہیں
لودھراں دیہی ضلع ہے جس کی آبادی 2023 مردم شماری کے مطابق تقریباً 19 لاکھ ہے
لاہور ضلع کی تقریباً 1.3 کروڑ۔ بڑے شہر کی فی کس لاگت قدرتی طور پر زیادہ ہوتی ہ
اور دنیا بھر میں دارالحکومتوں پر خرچ باقی علاقوں سے زیادہ ہوتا ہے
چاہے برطانیہ ہو ، یورپ ہو یا امریکہ
اس کے علاوہ لاہورصوبے کی آمدنی میں غیر متناسب حصہ ڈالتا ہے
جہاں tax collection ذیادہ ہو گی وہاں spending ذیادہ ہو گی
29 گنا والا گرافک غیر مستند اعداد، غلط پیمانہ اور دارالحکومت بمقابلہ دیہی ضلع کے موازنے پر کھڑا ہے، اس لیے اسے کل انصاف یا کل امتیازی سلوک کی دلیل نہیں بنایا جا سکتا
Tahir retweeted
Kandhkot or Ghotki to Karachi is a 7.8 Hour drive, Multan to Lahore is a 4 hour drive...so you want a Separate province for a 4 hour drive but not for a 8 Hour drive. 😂 – at Karachi, Pakistan





















