Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir) header
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir) profile picture

Journalist covers:#Politics,#Pak,#JKGB,#Elections for @TOKCityOfLights|ex #D_Islam,@roznamadunya|Member:#KPC,#PFUJ,@ACPKHI,Trainer @CEJatIBA|Views Are Personal

Karachi Press Club (KPC) Pak
Joined July 2010
Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)
الحمدللہ
🎯 #GNMI has just wrapped up an advance level training of the Karachi-based journalists, empowering them with essential skills to combat disinformation! 💪✨ Supported by the @NEDemocracy, our journalists are now equipped to navigate the truth, fact, and veracity in today's media landscape. 🌐📝 #CombatDisinformation #MediaIntegrity #EmpoweringJournalists
5
7
24
21,440
تلاوت قرآن کریم کا منفرد انداز
1
2
198
حلقہ 16 دیامر 2 میں دوبارہ پولنگ 15 نومبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے الیکشن ٹریبونل گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں گلگت بلتستان اسمبلی #GBA16 دیامر2 کے تین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ اتوار (15 نومبر 2026ء) کو ہوگی۔ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ٹریبونل گلگت بلتستان نے انتخابی عذرداری نمبر 16/2026 بعنوان امام ملک بنام عطاء اللہ و دیگران میں 6 نومبر 2026ء کو جاری کردہ حکم نامے کے ذریعے حلقہ جی بی اے 16 دیامر-II کے تین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کی ہدایت جاری کی تھی۔ الیکشن ٹریبونل کے احکامات کی روشنی میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے مقررہ قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے مذکورہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لیے 15 نومبر 2026ء بروز اتوار کو پولنگ ڈے مقرر کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دوبارہ پولنگ پولنگ اسٹیشن گچی (مردانہ و زنانہ)، پولنگ اسٹیشن تھور کھایا (گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول وارو، زنانہ) اور پولنگ اسٹیشن بنیادی مرکز صحت تھور ساری (زنانہ) میں منعقد ہوگی۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے متعلقہ انتخابی حکام کو ہدایت کی ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے احکامات کی روشنی میں مقررہ تاریخ پر دوبارہ پولنگ کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات اور قانونی تقاضے بروقت مکمل کیے جائیں۔ @GBTourism_ @GBTourism__
2
376
مسجد النبوی شریف سے مسجد قباء کا پیدل راستہ
2
1
17
455
نو منتخب امریکی سینیٹر عبد الرحمان محمد السید کی نماز کی امامت کرنے کی پرانی ویڈیو وائرل
156
720
38
5,259
329,136
حالت احرام میں دعا کے ساتھ عظیم موت! ترکی کے شہری عبداللہ اوزکان ( Abdullah Özkan) عمرے کی ادائیگی کے لیے مقدس سرزمین روانہ ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔ وہ احرام باندھ کر ترکی کے شہر قونیہ (Konya) کے ایئرپورٹ پہنچے۔ روانگی سے قبل اللہ تعالیٰ کے حضور ہاتھ اٹھا کر دعا مانگ رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہیں انتقال کر گئے۔ احرام ہی ان کا آخری لباس بن گیا اور حرمین شریفین کی حاضری کی آرزو لیے وہ اپنے رب کے حضور حاضر ہوگئے۔ کیا ہی حسن خاتمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ ویڈیو و مواد بشکریہ: ضیاء الرحمٰن صاحب وال
3
20
100
3,770
#سفر_ہجرت_کے44برس مختصر داستان: #عبدالجبارناصر اکتوبر 1982ء کے وسط یا آخری عشرے میں پہلی بار گاؤں سے براستہ دودگئی نالہ، تائوبٹ، پھولاوئی، کیل، شاردا، اٹھمقام اور مظفرآباد، راولپنڈی کا سفر کیا۔ اب سے 35 برس قبل 25 اکتوبر 1991ء کو پہلی بار کراچی پہنچے اور پھر سندھ کو ہی وطن تسلیم کر لیا۔ اسی دن غالباً شارجہ میں پاکستانی کرکٹر عاقب جاوید نے بھارت کے خلاف میچ میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 6 نومبر 2005ء کو اہلِ خانہ نے بھی مستقل ہجرت کی اور سندھ کو وطن ہجرت تسلیم کرلیا اور ہم سب کراچی پہنچ گئے۔ ان گزرے 44 برسوں میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ سندھ میں پایا ہی پایا۔ سندھ اور اس کے دارالحکومت کراچی میں مسجد کے خادم، مؤذن، خطیب، مدرسے اور اسکول کے معلم کے فرائض انجام دیے۔ اسی دوران تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رہا، اور آج سے 28 برس قبل نومبر 1997ء میں پہلی بار صحافت سے جُڑے، پھر 1998ء سے مکمل طور پر صحافت کو اپنا مشن بنایا، اللہ تعالیٰ اس شعبے میں ہر نعمت سے نوازا اور آج تک اسی مشن پر گامزن ہیں۔ تعلیم کے لیے شہر اور بڑے مقام تک پہنچنا میرے والدین اور تایا جان مرحوم محمد سلطان ناصر کا خواب تھا، بلکہ تایا جان مرحوم نے 1980ء میں اپنے منجھلے بیٹے، مولانا عبدالرحمان ناصر صاحب کو وصیت کی تھی کہ 1981ء میں میرے بیٹے (بندۂ ناچیز) کو اپنے ہمراہ شہر لے کر جانا ہے۔ مگر جنوری 1981ء میں تایا مرحوم کے انتقال اور خاندان میں ایک حادثے کے باعث یہ سفر ممکن نہ ہوسکا۔ بالآخر 1982ء میں مولانا عبدالرحمان ناصر صاحب نے مرحوم والد کی وصیت پوری کردی۔ سفر کے دوران دودگئی نالے میں بعض مقامات پر ان کے کاندھے پر سوار ہو کر نالے عبور کرنے کی ضرورت پیش آئی۔ ہم حضرت مولانا عبدالرحمان ناصر صاحب کے ان احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ اللہ تعالیٰ والدہ مرحومہ، یایا جان مرحوم، مرحومہ تائی جان اور دیگر تمام مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے اور قبلہ والد محترم اور حضرت مولانا عبدالرحمان ناصر سمیت تمام عزیزو اقارب اور دوست احباب کو ایمان و صحت کی سلامی کے ساتھ عمر مقبول عطاء فرمائے۔ تصاویر : بیلک اینڈ وائٹ تایاجان مرحوم ، باقی تصاویر قبلہ والد محترم، بھائی مولانا عبدالرحمان ناصر اور بندہ ناچیز کی ہیں۔
1
2
258
#گلگت_بلتستان_بلدیاتی_انتخابات2026ء رپورٹ: #عبدالجبارناصر گلگت بلتستان میں 18 برس بعد بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں گلگت، سکردو اور چلاس میونسپل کارپوریشنز کے لیے 5 دسمبر 2026ء کو پولنگ ہوگی، جس کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں میونسپل کارپوریشنز کے 21 وارڈز کی 76 نشستوں کے لیے 485 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے، جن میں سے 465 کے منظور اور 20 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوگئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق 3 اور4 نومبر کو منظور یا مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں جمع اور 5 سے 10 نومبر تک ان اپیلوں پر فیصلے ہونگے۔ امیدواروں کی نظرثانی فہرست 11 نومبر کو جاری ہوگی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 نومبر اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔ انتخابی نشانات 13 نومبر کو الاٹ اور 5 ستمبر 2026ء کو پولنگ ہوگی۔ نوٹ: چارٹ میں امیدواروں کے اعدادوشمار فارم 9 کے مطابق #میونسپل_کارپوریشن_گلگت #میونسپل_کارپوریشن_سکردو #میونسپل_کارپوریشن_چلاس #گلگت_بلتستان_بلدیاتی_انتخابات2026ء #GilgitBaltistanLG_Electronics2026 #FirstPhase #AJN_NEWS @GBTourism_ @GBTourism__ @CMGBPK @amjadhussainaza @ShabbirMir @Rohshan_Din @bilalgilani @AhmedMansorReal @ABMPildat @xadeejourno
2
1
442
#ملاقات! جمعیت علماء اسلام پاکستان(@juipakofficial ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان @MoulanaOfficial صاحب کے ساتھ غالباً #عام_انتخابات2018 کے کچھ بعد جمعیت علماء پاکستان(امام نورانی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور علامہ شاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند شاہ محمد اویس نورانی @iamowaisnoorani کی رہائش گاہ بیت الرضوان میں ملاقات کے دوران۔ تصویر ریکارڈ چیک کرتے ہوئے آج ملی۔ الحمدللہ مولانا سے احترام کا رشتہ ہے۔
1
12
2
62
3,789
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا نیا آفیشل ترانہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ مدرسوں کی کہکشاں، یہ آسماں زمین کا یہ جمگھٹانجوم کا ،نبی کے نائبین کا نگر مفسرین کا ، چمن محدثین کا نظر میں اسوہء نبی ، چلن اکابرین کا یہ خیر خواہ قوم کے ، ادارہ مخلصین کا وفاق ارضِ پاک کا ، شکوہ علم دین کا اسی کے فیضِ عام سے کروڑوں دل بدل گئے اسی کی تربیت سے لوگ سورجوں میں ڈھل گئے انہی کی تیز دھوپ میں صنم کدے پگھل گئے یہ اک چراغ کیا جلا، چراغ لاکھوں جل گئے قلم کے ساتھ کارواں چلا مصنفین کا وفاق ارضِ پاک کا ، شکوہ علمِ دین کا فیوضِ دیوبند کا نیا جہاں وفاق ہے مزاجِ قاسم و رشید کا بیاں وفاق ہے جہادِ شیخِ ہند کا بھی پاسباں وفاق ہے ہمارا دل وفاق ہے ، ہماری جاں وفاق ہے ہر اک قدم نظر میں ہے قدم محققین کا وفاق ارضِ پاک کا شکوہ علمِ دین کا یہ خوش نہاد و خندہ رُو کمال گرم جوش ہے یہ صبر زاد و سادہ خو ازل کا سرفروش ہے صعوبتیں گواہ ہیں بلا کا سخت کوش ہے دھنی قلم کتاب کا مگر کفن بدوش ہے ہے اس کے گرم خون میں نسَب مجاہدین کا وفاق ارضِ پاک کا شکوہ علم دین کا زمانے کے چلن سے یہ اگرچہ بے خبر نہیں مگر فروغِ علم میں تلاشِ مال و زر نہیں جو راہِ تاج و تخت ہے یہ اِس کی رہ گزر نہیں یہ سب مقام ہیچ ہیں رضائے رب اگر نہیں رضائے رب ہی مقصدِ عمل ہے مصلحین کا وفاق ارضِ پاک کا شکوہ علم دین کا تغیراتِ عصر پر ہے فکر بھی، نگاہ بھی ضروری تہنیت بھی ہے، ضروری انتباہ بھی فقیر ہے توکل و غنا کا بادشاہ بھی یہ دن کی درس گاہ بھی ، یہ شب کی خانقاہ بھی یہ تزکیہ ہے روح کا ، یہ عشق عاشقین کا وفاق ارضِ پاک کا شکوہ علمِ دین کا چلو! کہ دور جاچکے بہت سے قافلے چلو جو راہ سے بھٹک گئے انہیں بھی ساتھ لے چلو جہاں تلک چلے چلیں ، یہ قافلے، چلے چلو سعود ! رات کٹ چکی بڑھے چلو بڑھے چلو یہ رہ گزر ہے عزم کی یہ قافلہ یقین کا وفاق ارضِ پاک کا شکوہ علم دین کا سعود عثمانی
1
18
1
53
1,484
امــریـــکی جوہری حملے کا خطرہ اور ہدایات! ایرانی قومی ٹیلی ویژن نے ممکنہ امریکی جوہری حــمــلـــے سے نمٹنے کے لیے شہریوں کے لیے ہنگامی انتباہی پیغام جاری کیا ہے،جس کی باز گشت عالمی میڈیا میں بھی،انتباہ میں درج ذیل ہدایات دی گئی ہیں۔ 1: جوہری دھــمــاکـــے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تیز رفتاری کی طرف ہرگز نہ دیکھیں، کسی کے پیچھے مدد، زمین پر سیدھے لٹ جائیں اور اپنے آپ کو اچھی طرح دھکیل دیں۔ 2: دھـــمـــاکــے کی ابتدائی لہر کے گزرنے کے بعد فوری طور پر قریبی عمارت کے اندر داخل ہونا، نظارہ کرنے یا تصویر کشی کے لیے باہر نہ جانے کے لیے گاڑی کے اندر جانے کی سہولت، کھڑکیوں اور بیرونی دیواروں سے دور۔ 3: نیم گرم پانی اور صابن سے غسل کریں اور بغیر کنڈیشنر کا عام شیمپو استعمال کریں، اگر غسل ممکن نہ ہو تو اپنے آپ کو پانی کھلا اور جلد یا گیلی ٹشوز سے صاف کریں۔ 4: صرف بند بوتلوں کا پانی اور پیک شدہ خوراک استعمال کرنے کے لیے کم از کم 24، آپ کے لیے گاہ کے اندر آرام کے لیے تیار رکھیں، اگر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی یا اس کے گرنے کا خدشہ فوری طور پر کسی کو محفوظ طریقے سے منتقل کیا جائے۔ 5: حــمــلــے کے 24 گھنٹے کے بعد خود سے یہ فرض نہ کریں کہ آپ کو محفوظ کر لیا جائے، باہر نکلنے کے لیے محفوظ طریقے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے سرکاری اعلانات اور معاملات سے متعلق بیانات کی پیروی کریں۔ یہ انتباہی ہدایات ایران پر امریکی صدر سے متعلق سامنے والی خبروں کے بعد ہنگام جاری گئی ہیں۔ انتباہی ہدایات ایران پر ممکنہ امریکی جوہری حملے سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کے بعد ہنگامی جاری کی گئی ہیں۔ معروف امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر کی انتظامیہ، سسسرائیــلـــی وزیراعظم کے دباؤ میں آ کر اگلے چند دنوں میں کسی ایرانی جوہری سائٹ پر حــمـــلـــہ کر سکتی ہے۔ کارلسن نے ایک روز ایکس پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ "۔۔۔ یاھو کے دباؤ پر ٹرمپوا انتظامیہ چند دنوں میں ایران پر جوہری حــمــلہ کر سکتی ہے"۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ اس حــمــلــے کا ممکنہ ہدف "جبل الفأس" ہو سکتا ہے، جس کے بارے میں سسسرائــیــلــی انٹیلی جنس کا دعویٰ ہے کہ تہران نے وہاں یورینیم کی افزودگی پروگرام دوبارہ شروع کر رکھا ہے۔
🤖 Made with AI
171
#گلگت_بلتستان_بلدیاتی_انتخابات2026ء رپورٹ: #عبدالجبارناصر گلگت بلتستان میں 18 برس بعد بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں گلگت، سکردو اور چلاس میونسپل کارپوریشنز کے لیے 5 دسمبر 2026ء کو پولنگ ہوگی، جس کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں میونسپل کارپوریشنز کے 21 وارڈز کی 76 نشستوں کے لیے 485 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے، جن میں سے 465 کے منظور اور 20 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوگئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق 3 اور4 نومبر کو منظور یا مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں جمع اور 5 سے 10 نومبر تک ان اپیلوں پر فیصلے ہونگے۔ امیدواروں کی نظرثانی فہرست 11 نومبر کو جاری ہوگی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 نومبر اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔ انتخابی نشانات 13 نومبر کو الاٹ اور 5 ستمبر 2026ء کو پولنگ ہوگی۔ نوٹ: چارٹ میں امیدواروں کے اعدادوشمار فارم 9 کے مطابق #میونسپل_کارپوریشن_گلگت #میونسپل_کارپوریشن_سکردو #میونسپل_کارپوریشن_چلاس #گلگت_بلتستان_بلدیاتی_انتخابات2026ء #GilgitBaltistanLG_Electronics2026 #FirstPhase #AJN_NEWS @GBTourism_ @GBTourism__ @CMGBPK @amjadhussainaza @ShabbirMir @Rohshan_Din @bilalgilani @AhmedMansorReal @ABMPildat @xadeejourno
1
3
300
#گلگت_بلتستان_بلدیاتی_انتخابات2026ء رپورٹ: #عبدالجبارناصر گلگت بلتستان میں 18 برس بعد بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں گلگت، سکردو اور چلاس میونسپل کارپوریشنز کے لیے 5 دسمبر 2026ء کو پولنگ ہوگی، جس کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں میونسپل کارپوریشنز کے 21 وارڈز کی 76 نشستوں کے لیے 485 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے، جن میں سے 465 کے منظور اور 20 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوگئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق 3 اور4 نومبر کو منظور یا مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں جمع اور 5 سے 10 نومبر تک ان اپیلوں پر فیصلے ہونگے۔ امیدواروں کی نظرثانی فہرست 11 نومبر کو جاری ہوگی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 نومبر اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔ انتخابی نشانات 13 نومبر کو الاٹ اور 5 ستمبر 2026ء کو پولنگ ہوگی۔ #میونسپل_کارپوریشن_گلگت #میونسپل_کارپوریشن_سکردو #میونسپل_کارپوریشن_چلاس #گلگت_بلتستان_بلدیاتی_انتخابات2026ء #GilgitBaltistanLG_Electronics2026 #FirstPhase #AJN_NEWS @GBTourism_ @GBTourism__ @CMGBPK @amjadhussainaza @ShabbirMir @Rohshan_Din
2
207
مولانا فضل الرحمان کراچی پریس کلب کے مہمان 18 مئی 2026ء
5
26
487
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر پولیس اہلکاروں کی آمد اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (#CDA) کا جاری کیا گیا نوٹس، حکومت اور جے یو آئی ایف کے درمیان سیاسی کشیدگی کو مزید بڑھاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اسلام آباد پولیس کا دعویٰ ہے کہ اہلکار مولانا فضل الرحمان کی گلی میں #غلط_فہمی کے سبب پہنچے، جبکہ سی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ شہر میں جہاں بھی بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، وہاں نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ میں وفاقی وزرا اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان شدید تنقید جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان (#JUIP) کا دعویٰ ہے یہ اقدامات مولانا فضل الرحمان کی حکومت پر تنقید کا نتیجہ ہے اور انھیں ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔ بشکریہ: #BBC_URDU
1
1
250
#میونسپل_کارپوریشن_چلاس رپورٹ: #عبدالجبارناصر گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں میونسپل کارپوریشن گلگت، میونسپل کارپوریشن سکردو اور میونسپل کارپوریشن چلاس کے لیے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ میونسپل کارپوریشن چلاس کے 4 وارڈز کی 13 نشستوں کے لیے 89 امیدوار میدان اترے ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق وارڈ نمبر1 بازار ایریا کی 3 نشستوں کے لیے 24، وارڈ نمبر 2 رونی بٹو کوٹ کی 3 نشستوں کے لیے 16، وارڈ نمبر 3 جلیل گائوں کی 4 نشستوں کے لیے 34 اور وارڈ نمبر 4 فاروق آباد کی 3 نشستوں کے لیے 15 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ دریں اثناء چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کے گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں گلگت، اسکردو اور چلاس میونسپل کارپوریشنز کے جاری شیڈول کے مطابق 31 اکتوبر کو امیدرواں کی ابتدائی فہرست جاری، جبکہ 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 3 اور4 نومبر کو منظور یا مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں جمع اور 5 سے 10 نومبر تک ان اپیلوں پر فیصلے ہونگے۔ امیدواروں کی نظرثانی فہرست 11 نومبر کو جاری ہوگی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 نومبر اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔ انتخابی نشانات 13 نومبر کو الاٹ اور 5 ستمبر 2026ء کو پولنگ ہوگی۔ #میونسپل_کارپوریشن_چلاس #گلگت_بلتستان_بلدیاتی_انتخابات2026ء #GilgitBaltistanLG_Electronics2026 #FirstPhase @GBTourism_ @GBTourism__ @CMGBPK @amjadhussainaza @ShabbirMir @Rohshan_Din
1
2
216
یہ مبینہ میڈیا اور منہ چھپائے جو بھی شخص ہے جمعیت علماء اسلام پاکستان ان کے خلاف بہتان اور نسلی منافرت کا مقدمہ کرے، تاکہ قانونی ایکشن کے ذریعے بہتان بازوں کو سزا دی جاسکے۔ باقی جس کے ایماء پر بھی یہ مہم شروع کی گئی ہے، انکو بھی شرم و حیا سے کام لینا چاہیے۔
1
1
1
6
822
مولانا فضل الرحمان کی اکوڑہ خٹک آمد! نوشہرہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان @juipakofficial کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن @MoulanaOfficial کی اکوڑہ خٹک آمد،جہاں انہوں نے شیخ الحدیث مولانا عبد الحق رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند اور مولانا سمیع الحق رحمۃ اللہ علیہ کے بھائی پروفیسر ڈاکٹر محمود الحق مرحوم کی وفات پر شیخ الحدیث مولانا انوار الحق اور خانوادۂ حقانیہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں اپنے اساتذہ حضرت دیر باباجی اور حضرت مغفوراللہ باباجی کی زیارت و ملاقات کے لئے بھی حاضری کی۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش اور دیگر صوبائی و ضلعی قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ @ziaurrehman76 معلومات و ویڈیو بشکریہ: سینئر صحافی شیراز احمد شیرازی @Sherazi_Silmian
3
7
270
#مولانا_کے_خلاف_حکومتی_انتقام! اسلام آباد کیپیٹل اتھارٹی نے مولانا فضل الرحمن @MoulanaOfficial کے گھر میں نوٹس لگایا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گھر کے باہر گارڈ کا کیبن اور جنریٹر روم کیوں بنایا اور گھر کے اندر ایک اضافی کچن کیوں تعمیر کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی @MohsinnaqviC42 ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف @KhawajaMAsif ، طلال چوہدری اور حامی مبینہ اینکروں اور اینکرنیوں، کالے و سفید، لال و پیلے چینلوں نے مولانا فضل الرحمان پر انتہائی سنگین الزامات لگائے اور عمل درآمد کا وقت آیا تو "گارڈ روم، جنریٹر روم اور گھر کے اندر اضافی کچن" کا نوٹس۔ سیاسی انتقام میں اس حد تک نہیں جانا چاہیے۔ اور اس حد تک جانا واقعی کوئی شرم ہوتی ہے ، کوئی حیا ہوتی ہے۔ ویسے معاملہ یہاں تک پہنچا ہے تو پھر صلح ہی کرنی چاہیے۔ @ziaurrehman76 @juipakofficial
3
4
343