
Journalist @geonews_urdu, Court Reporter, Member National Press Club, Ex President IHCJA, MSc. Mass Communication
Islamabad, Attock
Joined February 2013
- Tweets17.8K
- Following642
- Followers62K
- Likes14.6K
Pinned Tweet
فیض حمید کی کارستانیاں !
ابصار عالم صاحب کا انکشافات سے بھرپور لازمی سننے والا وی لاگ
Key Element in Faiz's Probe|What's Happening in Bangladesh ?| Game on fo... youtu.be/F1ysebe6RO4?si=Ed1V… via @YouTube
آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات تو ایک طرف، راہ چلتے لوگوں پر اچانک حملے سے حادثات کا خطرہ بھی ہر وقت موجود رہتا ہے۔ حادثہ بڑا بھی ہو سکتا ہے۔ انسانی جان سب سے قیمتی ہے۔آوارہ کتوں کی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقلی ضروری ہے
… This is alarming🚨🚨
اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود میں فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں اسلام آباد کے علاقے ڈی 14 میں مکان سے 800 کلوگرام گدھے اور کتوں کا گوشت برآمد کیا گیا ۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق مکان سے 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا اور 5 زندہ کتے ، 21 کچھوے، ایک گیڈر اور ایک زندہ پینگولین بھی برآمد ۔ زندہ جانور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے، مکان سیل کر دیا گیا۔برآمد شدہ 800 کلوگرام حرام گوشت موقع پر تلف کر دیا گیا۔
برآمد شدہ گوشت اور جانوروں کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ یا ضلعی حکومت کا اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔کارروائی کے وقت مکان میں کوئی شخص موجود نہیں تھا تاہم مکان سے غیر ملکی شہری کے پاسپورٹ اور ویزا ریفرنس کا ریکارڈ بھی ملا۔
آوارہ کتے کے کاٹنے سے طالب علم کی موت
آوارہ کتوں کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے طالب علم کی موت کے واقعہ کے بعد شہریوں کے تحفظ کے لیے آوارہ کتوں کو رہائشی علاقوں اور عوامی مقامات سے ہٹانے اور مخصوص پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی درخواست ای ڈی اے کو کو بھجواتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کو درخواست سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ایاز شوکت نے سجاد بلوچ ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی تشویشناک اور بے قابو افزائش رہائشیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے۔ اسلامی یونیورسٹی کے طالب علم صفیان عباسی کی آوارہ کتے کے کاٹنے سے موت واقع ہو گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے اور اس پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ سڑکیں، پارکس اور عوامی مقامات آوارہ کتوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ کتوں کے کاٹنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین کی قلت ہے۔ اسکول جانے والے بچے، بزرگ شہری اور پیدل چلنے والے افراد بالخصوص خطرے سے دوچار ہیں۔ بزرگ شہری محفوظ طریقے سے نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد میں جانے سے بھی قاصر ہیں۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے کوئی مؤثر پالیسی نافذ نہیں کی گئی۔
سجاد بلوچ ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ آوارہ کتوں کو رہائشی علاقوں اور عوامی مقامات سے ہٹانے اور مخصوص پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کی ویکسینیشن اور نس بندی کے مستقل پروگرام پر عمل درآمد کے احکامات دیے جائیں۔ سجاد بلوچ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ورلڈ آرگنائزیشن آف اینمل ہیلتھ کے ساتھ پاکستان نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ یہ تنظیم آوارہ کتوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ آوارہ کتوں کے کنٹرول کے لیے اس سے بھی مدد بھی لے سکتی ہے۔ جسٹس ایاز شوکت نے ریمارکس دیے ہم اس پر ہدایات دے دیتے ہیں تاکہ اس کا جلد سدباب ہو جائے۔
عدالت نے درخواست سی ڈی اے اور چیف کمشنر کو ریپریزنٹیشن کی صورت میں بھجواتے ہوئے فیصلہ کرنے کی ہدائت کردی
عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلوں کی لائیو سٹریمنگ کی جائے، سپریم کورٹ میں بھی کیسز کی لائیو سٹریمنگ کی پریکٹس رہی ہے، بیرسٹر سلمان صفدر
سفیان عباسی آزاد کشمیر کا رہائشی، 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور اور بی ایس انفارمیشن کا طالب علم پاگل کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
express.pk/story/2844753/isl…
اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے شہریوں پر حملے اور کاٹنے کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ ایک نوجوان کے زندگی کی بازی ہارنے کے بعد بھی انتظامیہ نجانے اس جانب توجہ دے گی یا نہیں؟ یہ کسی بڑے گھر کا بچہ ہوتا تو اب تک انتظامیہ حرکت میں آ جاتی
اسلام آباد،آوارہ کتے نے ایک نوجوان کی جان لے لی ؟
اسلام اباد، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت نے ایک ہونہار طالب علم کی جان لے لی۔
آزاد کشمیر کے علاقے دھیرکوٹ سے تعلق رکھنے والے طالب علم سفیان راشد عباسی، جنہیں یونیورسٹی کیمپس میں ایک آوارہ کتے نے کاٹا تھا، دورانِ علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔ بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی میزبانی کرنے والے اس عالمی ادارے میں آوارہ کتوں کے گھومنے کی شکایات طویل عرصے سے موجود تھیں، تاہم انتظامیہ نے نہ صرف اس سنگین مسئلے پر آنکھیں بند رکھیں بلکہ اس افسوسناک واقعے کے بعد بھی معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔
سفیان عباسی کے انتقال پر طلبہ، اساتذہ اور سول سوسائٹی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،
جبکہ چند روز قبل اسلام اباد کی یونیورسٹی میں بھی ایک سینئر صحافی کی بھانجی کو کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آ چکا ہے
جو وفاقی دارالحکومت کی جامعات میں سیکیورٹی اور انتظامی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
@IIUI_OFFICIAL @omaissatti60 @dcislamabad @ICT_Police @hecpkofficial @zafar_jaspal @ia_rajpoot @ZahidGishkori @zahidarao123 @iAmjadKhann @Masoodch06 @SdqJaan @Bureaucracy3533 @SaddiaMazhar
بری امام ہاؤس اور عدالتی کاروائی !!
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بری امام ہاوس کی ملکیتی دستاویز5 دنوں میں سی ڈےکے پاس جمع کرانے کی ہدائت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزار کیئر ٹیکر کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اس زمین کا مالک اور قابض ہے جس پر یہ عمارت قائم ہے۔ زمین کے خسرہ نمبر بھی وہی ہونے چاہئیں جو اس کی ملکیتی دستاویزات میں درج ہیں۔ سی ڈی اے دستاویزات اور اپنے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد 2دن میں فیصلہ کرے۔ پٹیشنر زمین کی ملکیت ثابت نہیں کرتا تو سی ڈی اے کارروائی کرنے کا مجاز ہوگا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ایاز شوکت نے بری امام ہاوس کو سیل کرنے کے خلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ بری امام ہاوس کے کیئر ٹیکر محمد اکمل نے عمارت کو سیل کر کے اس کے باہر محکمہ اوقاف کا بورڈ لگانے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے تین نومبر کو حکم امتناع جاری کرتے ہوئےفوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیاتھا۔
سی ڈی اے کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈوکیٹ نے بتایا کہ یہ تقریباً 330 کنال جگہ ہے، متفرق درخواست میں سارا ریکارڈ لگایا ہےنوپور شاہان کا ایعی ایکوائر کر کے مالکان کو ادائیگی کر دی گئی تھی، بری امام دربار کی جگہ الگ خسرہ نمبر پر ہے جس کا زیر سماعت مقدمہ میں بری امام ہاوس سے کوئی تعلق نہیں، یہ سی ڈی اے کی جگہ ہے جس پر قبضہ تجاوزات کے زمرے میں آتا ہے۔
جسٹس ایاز شوکت نے پٹیشنر کے وکیل کو مخاطب کر کے کہا آپ نے نہیں لکھا کہ کتنا رقبہ ہے، نہ ہی ملکیت کے حوالے سے کوئی دستاویز ساتھ لگایا۔ آپ نے اس عدالت سے اسٹے لے لیا اور آپ کو پتہ ہی نہیں کہ بری امام ہاؤس کتنے رقبے پر بنا ہوا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا ان کے پاس دستاویزات نہیں، سی ڈی اے کے پاس ہیں اسی لیے ان کو پارٹی بنایا ہے۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے 5 دنوں میں ملکیتی ثبوت سی ڈی اے کے پاس جمع کرانے کی ہدائت کی
8
1,078
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنےکی درخواست دائر geonewsurdu.tv/latest/445646…
808
بری امام ہاؤس کے خلاف کاروائی نا کرنے کا اسٹے آرڈر برقرار
اسٹے آرڈر بری امام ہاؤس کیخلاف کاروائی محض چند روز کے لیے ہی ٹال سکے گا کیونکہ عدالت نے بری امام ہاؤس کی ملکیتی دستاویزات پانچ دن میں سی ڈی اے کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے اور سی ڈی اے کو دو روز میں اونرشپ ڈاکومنٹس دیکھ کر فیصلہ کرنے کا کہا ہے تاہم ملکیتی دستاویز دستیاب ہی نہیں تھی اسی لیے عدالتی ریکارڈ پر بھی نہیں لائی جا سکی تھی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے والے وکلا کے لیے 15 نومبر کے بعد سے تاحکم ثانی گاؤن پہننا لازمی قرار
بشری بی بی کے جیل سیل سے 7 سانپ برآمد !!
190 ملین پاونڈ کیس میں سزا یافتہ بشری بی بی کو علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کی 15 نومبر کے آس پاس آنکھوں کی سرجری ہونی ہے ، سرجری کے بعد انفیکشن کی صورت میں بینائی بھی جا سکتی ہے۔ چونکہ جیل میں ان کی ہائی جین کنڈیشن خراب ہے اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اس لیے انہیں فوری اسپتال منتقل کرنے کا احکامات دیے جائیں
بشری بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے کہ بشری بی بی کی آنکھ میں موتیا کی تشخیص ہوئی، ان کو بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر 15نومبر کو ان کی آنکھ کی سرجری کی جائےگی، سرجری کے بعد آنکھ میں انفیکشن ہوا تو بینائی بھی جاسکتی ہے۔
درخواست میں کہا گہا ہے کہ بشری بی بی کو جیل میں بڑے ہال ٹائپ کے کمرے میں قید رکھا گیا ہے، بشری بی بی کے سیل سے سات چھوٹے سانپ نکلے جنہیں جیل عملے نے مارا، کمرے میں ہائی جین کی صورتحال بے انتہا خراب ہے، وہاں چوہے ، کاکروچ اور کیڑے پھرتے رہتے ہیں،جیل میں صفائی کی ناقص صورتحال آنکھوں کے آپریشن کے بعد انفیکشن کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو دیکھنے میں مشکلات اور آنکھ میں تکلیف کا سامنا ہے۔ آنکھوں میں تکلیف میں شکایت کے سات سے آٹھ دن بعد جیل میں ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشری بی بی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایات کے ساتھ ضروری نگہداشت و علاج کے لیے انہیں کسی مستند اسپیشلائزڈ اسپتال منتقلی کے احکامات دیے جائیں۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رک گئے !!
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول پر حکم امتناع جاری کر دیا گیا۔
عدالت نے بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 نومبر تک جواب طلب کر لیا ۔ وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور الیکشنز ایکٹ کے تحت نئی حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری ضروری ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے شہری امجد علی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی آرڈر کے مطابق درخواست گزار کے وکیل عادل عزیز قاضی نے دلائل دیے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2026 غیر مؤثر ہونے پر اصل لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو اچانک بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا اور اسی روز انتخابی شیڈول بھی جاری کردیا۔
وکیل کے مطابق آرڈیننس کے نفاذ سے تین ٹاؤن کارپوریشنز بنائی گئیں،یونین کونسلوں کی تعداد 125 سے بڑھ کر 130 ہو گئی تھی جو لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی بحالی کے بعد دوباہ 125 ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کے آرڈر میں 125 یونین کونسلز، ان کے 9، 9 وارڈز یا ایم سی آئی کی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ موجود نہیں۔ترمیم شدہ قانون کے تحت کی گئی حلقہ بندیوں کو بحال ہونے والے اصل لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت انتخابات کی بنیاد نہیں بنایا جاسکتا۔
عدالتی آرڈر میں کہا گیا ہے وکیل نے دلائل دیے کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور الیکشنز ایکٹ کے تحت نئی حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری ضروری ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے انتخابی شیڈول معطل کر دیا۔
بریکنگ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا










