Mansoor Naimet Ullah retweeted
پہاڑوں کا اصل بادشاہ: مارخور 👑🐐
بلند و بالا چٹانوں پر خوفناک چھلانگیں اور کمال کا توازن…
جہاں انسان کا سانس رُک جائے، وہاں مارخور راج کرتا ہے🔥⛰️
Mansoor Naimet Ullah retweeted
منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان تھانہ پیپلز کالونی پولیس کی حراست میں، ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو 480 گرام چرس برآمد، مقدمات درج۔
Mansoor Naimet Ullah retweeted
بہاولپور: کرپشن اور دیگر الزامات ثابت ہونے پر 15 مزید پولیس اہلکاروں کی سروس ضبط.
8 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئیز، 2 ہیڈ کانسٹیبلز، 3 کانسٹیبلز شامل، 26 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے-
Mansoor Naimet Ullah retweeted
وقت گزر رہا ہے اور انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروانے کی آخری تاریخ قریب آ رہی ہے!
آپ کی آمدنی کتنی ہے اور آپ کے اثاثے کہاں کہاں ہیں—ایف بی آر کے پاس مکمل معلومات موجود ہیں۔ جدید ڈیٹا سسٹمز کے ذریعے آپ کی آمدنی، اثاثوں اور مالی معاملات کی معلومات مسلسل ایف بی آر تک پہنچ رہی ہیں۔
غلط معلومات، آمدنی میں تضاد یا واجب الادا ٹیکس کی نشاندہی ہونے پر ایف بی آر قانونی کارروائی کے بعد آپ کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کا اختیار رکھتا ہے۔
اپنی آمدنی اور اثاثوں کی درست تفصیلات فراہم کریں اور واجب الادا ٹیکس پوری دیانت داری سے ادا کر کے اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں۔
ٹیکس سال 2026 کے لیے اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ 30 ستمبر تک لازمی جمع کروائیں۔
فائلنگ کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ٹیکس آسان ایپ استعمال کریں۔ رہنمائی کے لیے ایف بی آر کی ہیلپ لائن یا قریبی دفتر سے رجوع کریں۔
بروقت ریٹرن فائل کریں۔ اب چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ایف بی آر سب جانتا ہے!
ویب سائٹ: fbr.gov.pk
موبائل ایپ: ٹیکس آسان (Tax Asaan)
ہیلپ لائن: 051 111 772 772
ای میل: [email protected]
#ایف_بی_آر #ٹیکس_ریٹرن #انکم_ٹیکس_ریٹرن_2026 #ٹیکس_فائلنگ #ایف_بی_آر_ریٹرن
#FBR #TaxReturn #IncomeTaxReturn2026 #TaxYear2026 #FileYourReturn #FBRReturn #TaxFiling #TaxAwareness
Mansoor Naimet Ullah retweeted
فرعونیت اپنے عروج پر ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زمین پر رکھی سبزی جو کسی کا رزق ہے بلکہ اللہ کی نعمت ہے اس پر بوٹ رکھے اکڑا کھڑا ہے
پیرا فورس کی حرکتیں ملاحظہ فرمائیں میں نے آپ تک یہ بات پہنچائی ہے اب آپ اسے ہر جگہ پہنچائیں ان کو آئینہ دکھائیں
Mansoor Naimet Ullah retweeted
ڈاکٹر سارہ قریشی۔ 1
اکیلی لڑکی۔۔۔ نیندیں اڑا دیں
*سال 2001۔ NUST۔ مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ۔
پہلا دن۔* ساٹھ لڑکوں کے بیچ ایک لڑکی داخل ہوتی ہے۔ نام سارہ قریشی۔ کلاس کے پیچھے بیٹھتی ہے۔ لیکچرر گھور کر دیکھتا ہے۔ لڑکے سرگوشی کرتے ہیں۔ کوئی پوچھتا ہے “بی بی آپ غلط کلاس میں آ گئی ہیں، ہوم اکنامکس والی بلڈنگ ساتھ والی ہے”۔ سارہ مسکراتی ہے اور کاپی کھول لیتی ہے۔ اسے پتہ ہے کہ وہ غلط کلاس میں نہیں، غلط صدی میں پیدا ہوئی ہے۔ مگر صدی بدلنے کے لیے کسی ایک کو تو پہلا قدم اٹھانا پڑتا ہے۔ وہ قدم سارہ نے اس دن اٹھا لیا اور پھر چار سال تک NUST کی لیب میں سب سے آخر میں لائٹ بند کر کے جانے والی وہی لڑکی تھی جسے پہلے دن کلاس کا راستہ پوچھا گیا تھا۔ گارڈ رات دس بجے ٹوکتا تھا “بی بی گھر جاؤ، یہاں لڑکیوں کا کیا کام”، سارہ جواب دیتی تھی “چاچا، جہاز کا انجن بنا رہی ہوں، صبح تک ہو جائے گا تو چلی جاؤں گی”۔ گارڈ ہنستا تھا۔ سارہ نہیں ہنستی تھی۔
کیونکہ اسے پتہ تھا کہ پاکستان کی پہلی فیمیل مکینیکل انجینئر بننے کے لیے راتیں کالے کرنی پڑتی ہیں۔ 2005 میں ڈگری ملی۔ NUST کی تاریخ میں پہلی لڑکی۔ لوگوں نے کہا “چلو شاباش، اب نوکری کرو یا شادی”۔ سارہ نے دونوں باتیں سنیں اور تیسری کر دی۔ آٹوموٹو انڈسٹری جوائن کی۔ پاکستان کے ہب میں۔ جہاں انجن تو بنتے تھے مگر چھوٹے۔ سارہ نے وہاں UAV یعنی ڈرون کا آٹو پائلٹ سسٹم ڈیزائن کیا۔ وہ سسٹم جو ڈرون کو خود بخود اڑاتا ہے، بلندی سنبھالتا ہے، ہوا کے تھپیڑے میں بیلنس رکھتا ہے۔ انڈسٹری نے کہا “یہ لڑکی تو کام کی ہے”۔ مگر سارہ کا خواب بڑا تھا۔
اسے زمین پر نہیں، آسمان میں اڑنا تھا۔ اسکالرشپ ملی۔ UK چلی گئی۔ Cranfield University۔ دنیا کی ٹاپ ایرو اسپیس یونیورسٹی۔ وہاں PhD شروع کی۔ موضوع؟ Aerospace Propulsion۔ آسان لفظوں میں: جہاز کا انجن۔ اب ذرا رکو اور سوچو۔ لاہور کی ایک لڑکی، جسے NUST میں کلاس کا راستہ بتایا گیا تھا، اب دنیا کے سب سے مشکل موضوع پر PhD کر رہی ہے۔ اور اکیلی نہیں کر رہی۔ MSc کے گورے لڑکوں کو پڑھا بھی رہی ہے۔ وہ حیران ہو کر پوچھتے ہیں “You are from Pakistan? And you are teaching us jet engines?” سارہ کہتی ہے “Yes, and I will build one too”۔ پی ایچ ڈی کے دوران اس کا واسطہ پڑا ایک ایسے مسئلے سے جس نے پوری دنیا کو پریشان کیا ہوا تھا۔ جب جہاز اڑتا ہے تو پیچھے سفید لکیر چھوڑتا ہے۔ ہم سب نے دیکھی ہے۔ اسے کنٹریل کہتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں بادل ہے۔ مگر سائنس کہتی ہے کہ یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ سے دو گنا زیادہ خطرناک ہے۔ یہ گلوبل وارمنگ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ مطلب تمہاری گاڑی سے زیادہ جہاز کا وہ سفید دھواں زمین کو گرم کر رہا ہے۔ پچاس سال سے سائنسدان حل ڈھونڈ رہے تھے۔ امریکہ، جرمنی، جاپان سب فیل۔ سارہ نے اپنے والد مسعود لطیف قریشی کے ساتھ بیٹھ کر کہا “ابو، اگر مسئلہ دھوئیں کا ہے تو دھواں ہی ختم کر دیتے ہیں”۔ باپ فزسٹ تھا، بیٹی انجینئر۔ دونوں نے لیب میں تالا لگا دیا۔ 2018 کا سال تھا۔
تین سال لگے۔ نیندیں حرام ہوئیں۔ Cranfield کے پروفیسر
بھی ساتھ مل گئے۔ اور پھر ایک دن انجن اسٹارٹ ہوا۔ انجن نے دھواں باہر نہیں پھینکا۔ اندر ہی پکڑ لیا۔ کیسے؟ اس کے اندر ایک پریشر بیسڈ کنڈنسیشن سسٹم لگا ہے۔ یہ سسٹم ایگزاسٹ کے گرم بخارات کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ بخارات پانی بن جاتے ہیں۔ وہ پانی جہاز کے ایک ٹینک میں جمع ہو جاتا ہے۔ کنٹریل؟ زیرو۔ دھواں؟ زیرو۔ گلوبل وارمنگ میں جہاز کا حصہ؟ ختم۔ اور کہانی یہاں نہیں رکی۔ سارہ نے کہا “یہ پانی ضائع کیوں کریں؟” اس نے سسٹم میں ایک اور کمال کر دیا۔ پائلٹ جب چاہے بٹن دبا کر وہ پانی بادلوں میں چھوڑ سکتا ہے۔ مطلب جہاز سے مصنوعی بارش۔ جہاں قحط ہو، وہاں پانی۔ ایک انجن، تین کام۔ ایک: گلوبل وارمنگ کم۔ دو: مصنوعی بارش۔ تین: فیول ایفیشنسی بڑھ گئی کیونکہ انجن کا درجہ حرارت کنٹرول میں رہا۔ دنیا نے جب یہ سنا تو سانس روک لی۔ امریکہ اور UK نے فوراً دو انٹرنیشنل پیٹنٹ دے دیے۔ 2018 میں ہی سارہ پاکستان واپس آئی۔ والد کے ساتھ مل کر کمپنی بنائی: Aero Engine Craft Private Limited۔ پاکستان کی تاریخ کی پہلی کمرشل جیٹ انجن R&D کمپنی۔ پرائیویٹ سیکٹر میں۔ ایک عورت کی لیڈرشپ میں۔ لیب لاہور میں لگائی۔
اور پھر وہ کر دکھایا جو آج تک کسی نے نہیں کیا تھا۔ پاکستان کا پہلا سول جیٹ انجن بنا دیا۔ جی ہاں۔ مکمل جیٹ انجن۔ زمین پر چلا کر دکھایا۔ ٹیسٹ ہوا۔ کامیاب۔ اس دن پاکستان دنیا کا چھٹا ملک بن گیا جو کمرشل جیٹ انجن بنا سکتا ہے۔ پہلے پانچ کون ہیں؟ امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس، چین۔ چھٹا نام کس نے لکھوایا؟ ایک پاکستانی بیٹی نے۔ مگر رکو۔ کہانی ابھی باقی ہے۔ اسی دوران سارہ نے ایک اور پیٹنٹ فائل کر دیا۔ کس چیز کا؟ سپرسونک کمرشل ایئرکرافٹ انجن۔ جاری
Mansoor Naimet Ullah retweeted
*"چپل سے کرسی تک" - غریب لڑکی کے کمشنر بننے کی کہانی*
*1. تھر کی جھونپڑی اور ٹوٹی چپل*
تھرپارکر، سندھ۔ ریت اڑاتی دوپہر۔ 14 سال کی *نور بانو*۔ باپ اونٹ چراتا تھا، ماں لوگوں کے گھر کام کرتی۔ جھونپڑی میں بجلی نہیں، پانی 3 کلومیٹر دور سے لانا پڑتا۔
نور کی چپل ٹوٹ گئی تھی۔ ننگے پاؤں ریت پر چل کر اسکول جاتی۔ استانی نے پوچھا: "بڑی ہو کر کیا بنو گی؟"
نور نے دھول سے اٹے ہاتھ اٹھائے: "باجی، کمشنر۔ جو حکم چلائے، لوگوں کی سنے۔"
پوری کلاس ہنس پڑی۔ استانی بھی۔ "غریبوں کے خواب بڑے نہیں ہوتے بیٹا۔"
*2. کتابیں، مٹی کا چولہا اور رات کی پڑھائی*
میٹرک میں ضلع ٹاپ کیا۔ انٹر میں پورے سندھ میں دوسری پوزیشن۔ لیکن کالج کی فیس؟ باپ نے اونٹ بیچ دیا۔ ماں نے اپنی چاندی کی چوڑیاں۔
جامعہ کراچی میں داخلہ ملا۔ ہاسٹل کی فیس نہیں تھی۔ نور نے دن میں 3 جگہ ٹیوشن پڑھائی۔ رات کو مٹی کے چولہے کی روشنی میں *CSS* کی تیاری۔ سردیوں میں ہاتھ سن ہو جاتے، گرمیوں میں پنکھا نہیں تھا۔
دوست کہتیں: "نور، CSS امیروں کا کھیل ہے۔ اکیڈمی، نوٹس، انگلش میڈیم۔ تو چھوڑ دے۔"
نور جواب دیتی: "غریبی میری مجبوری ہے، میری پہچان نہیں۔"
*3. 3 بار فیل، طعنے اور ضدی لڑکی*
CSS میں 3 بار فیل ہوئی۔ پہلی بار انگلش ایسے میں۔ دوسری بار کرنٹ افیئرز میں۔ تیسری بار انٹرویو میں۔
گاؤں والے طعنے مارتے: "اوئے کمشنر کی بچی، چائے بنا۔"
رشتہ دار کہتے: "عمر نکل رہی ہے۔ شادی کر لے۔ یہ افسری وہسری تیرے بس کی نہیں۔"
ماں روتی: "بیٹا بس کر۔ لوگ کیا کہیں گے۔"
نور ماں کے پاؤں دباتی: "امّاں، لوگ تب بھی بولیں گے جب میں کمشنر بن جاؤں گی۔ کہیں گے 'دیکھو غریب کی بیٹی افسر بن گئی'۔ بس تھوڑا صبر۔"
*4. چوتھی بار اور تاریخ*
چوتھی بار میں نور نے دن رات ایک کر دیا۔ 18-18 گھنٹے پڑھائی۔ پرانے اخبار مانگ کر لاتی۔ یوٹیوب پر فری لیکچر۔ سڑک کنارے لگی اسٹریٹ لائٹ کے نیچے نوٹس بناتی۔
رزلٹ آیا۔ *نور بانو - CSS 2025 - پاکستان میں 7ویں پوزیشن۔ PAS گروپ الاٹ۔*
جس دن جوائننگ لیٹر آیا، نور نے وہی ٹوٹی چپل اٹھائی جس میں اسکول جاتی تھی۔ افسر کی میز پر شیشے کے کیس میں رکھوا دی۔ نیچے پلیٹ لگوائی: *"یہ یاد دلاتی ہے میں کہاں سے آئی ہوں۔"*
*5. کمشنر نور بانو*
آج *کمشنر نور بانو* لاڑکانہ ڈویژن کی انچارج ہیں۔ دفتر کے باہر لائن لگی ہوتی ہے۔ امیر، غریب، سب کی ایک جیسی سنتی ہے۔
پہلا حکم کیا جاری کیا؟ *"تھر کے ہر اسکول میں پنکھے اور پانی۔ کوئی بچی ننگے پاؤں نہ آئے۔"*
جب کوئی غریب لڑکی فائل لے کر آتی ہے، نور اسے کرسی پر بٹھاتی ہے۔ چائے خود بنوا کر پلاتی ہے۔
"بیٹا ڈرو مت۔ یہ کرسی تمہاری بھی ہو سکتی ہے۔ بس چپل ٹوٹے تو رکنا نہیں۔"
استانی جو ہنسی تھی، اب ریٹائر ہو چکی۔ نور نے اسے اپنے ہاتھ سے ایوارڈ دیا۔ استانی رو پڑی۔
نور نے کہا: "باجی، آپ ٹھیک کہتی تھیں۔ غریبوں کے خواب بڑے نہیں ہوتے۔۔۔ *وہ بہت بڑے ہوتے ہیں۔
Mansoor Naimet Ullah retweeted
🖤📍 مسجد الحرام کا نقشہ اور اہم مقامات کی وضاحت
🖤 اگر آپ پہلی بار حج یا عمرہ کے لیے جا رہے ہیں تو یہ گائیڈ آپ کے لیے بہت آسانی پیدا کرے گی اور آپ کو حرم میں راستہ سمجھنے میں مدد دے گی 🖤
🖤🔸 *کعبہ شریف (کعبہ)*
حرم کے عین درمیان واقع ہے، اور اس کے اردگرد اہم مقامات یہ ہیں:
🖤▫️ حجرِ اسود
🖤▫️ رکنِ یمانی
🖤▫️ مقامِ ابراہیم
🖤▫️ حجرِ اسماعیل
🖤▫️ ملتزم
🖤🔸 *کعبہ کے اردگرد اہم مقامات*
🖤▫️ بئر زمزم (زمزم کا کنواں) 💧
🖤▫️ مطاف (طواف کی جگہ)
🖤▫️ مسعی (سعی کا راستہ)
🖤🔸 *صفا اور مروہ (صفا اور مروہ)*
یہ وہ مقام ہے جہاں سعی کی جاتی ہے، صفا سے شروع ہو کر مروہ پر ختم ہوتی ہے۔
🖤🔸 *حرم کے مشہور دروازے*
🖤▫️ باب السلام
🖤▫️ باب الملك عبدالعزيز
🖤▫️ باب الصفا
🖤▫️ باب الفتح
🖤▫️ باب العمرة
🖤▫️ باب بني شيبة
🖤🔸 *اہم سہولیات*
🖤▫️ واش رومز (حرم کے اطراف)
🖤▫️ وضو کی جگہیں
🖤▫️ لفٹس اور اسکیلیٹرز
🖤▫️ بس اسٹاپس (اندرونی ٹرانسپورٹ)
🖤🔸 *اہم سمتیں 🧭*
شمال، جنوب، مشرق، مغرب نقشے میں واضح ہیں تاکہ آپ اپنی لوکیشن آسانی سے پہچان سکیں۔
🖤💡 *اہم نصیحت:*
ایک ہی دروازہ منتخب کریں داخلے اور اخراج کے لیے، تاکہ رش میں راستہ نہ بھولیں۔ نقشہ موبائل میں محفوظ رکھیں
Mansoor Naimet Ullah retweeted
جلدی میں واپس لوٹنے والے ، اسی عُجلت سے واپس آئیں گے
دباؤ کا یہ حربہ بھی ناکام ھو گا !
دنیاوی زندگی سے محبت کرنیوالے شھادت کے خواھشمندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے-۔۔۔۔۔۔
ساری دنیا استعمار کو مسترد کر رھی ھے ...!
یہ درس کربلا کا ھے کہ خوف بس خدا کا ھے ۔۔۔۔
Mansoor Naimet Ullah retweeted
🇺🇸🇮🇷🇮🇱 Trump’s Iran Threat Sparks Fear of Catastrophe.
The recent threat issued by Donald Trump toward Iran has pushed global tensions to a dangerous new level. This was not just another political statement—it signaled a shift that could have serious consequences for international security, diplomacy, and the stability of the Middle East.
In his remarks, Trump warned Iran of severe consequences if it failed to comply with U.S. demands, reportedly suggesting that critical infrastructure such as power plants and key facilities could be targeted. The most controversial part of his statement was his claim that “an entire civilization could die tonight,” a line that quickly drew global attention. Critics argue that such rhetoric crosses a line, raising ethical and legal concerns about the targeting of civilian infrastructure during conflict.
The reaction was swift and intense. International observers, legal experts, and political leaders condemned the statement as reckless and potentially dangerous. Within the United States, several lawmakers criticized the tone and implications of Trump’s words, calling them irresponsible and escalatory. Many argued that such language from a leader—especially one with significant influence—can increase the risk of miscalculation and conflict.
Iran, on its part, responded firmly, rejecting the threat and warning that any military action would be met with a strong and immediate retaliation. This exchange has further deepened the already strained relationship between the two nations, raising fears of direct confrontation.
Beyond politics, the impact of this escalation is already being felt globally. Tensions around key strategic routes like the Strait of Hormuz have sparked concerns about oil supply disruptions, leading to volatility in global markets. A potential conflict in this region could draw in multiple countries, turning a bilateral standoff into a broader regional crisis.
In conclusion, Trump’s threat highlights how powerful words can be in shaping global events. Statements like these do not exist in isolation—they influence decisions, provoke reactions, and can ultimately alter the course of international relations. At a time when diplomacy is crucial, such rhetoric risks pushing the world closer to instability rather than peace.
Mansoor Naimet Ullah retweeted
The President of the United States is threatening to commit war crimes and wipe out a "whole civilization" — all because he started a disastrous war of his own making and had no plan and no strategy for how to end it.
This is abhorrent, and the American people do not support this.
Trump's recklessness is needlessly putting our brave service members in harm's way, destroying America's global standing, and making life even more unaffordable for the American people.
We must all stand against this and oppose funding this illegal war of choice.
Mansoor Naimet Ullah retweeted
ڈیجیٹل دنیا کا نیا بادشاہ👑
عباس عراقچی سوشل میڈیا پر دنیا کے سب سے پسندیدہ وزیر خارجہ بن گئے ہیں❤️🔥
Mansoor Naimet Ullah retweeted
🔴 Alhamdulillah, Iran has become the first country in the world to shoot down a U.S. F-35 fighter aircraft... View more
Mansoor Naimet Ullah retweeted
علی لاریجانی کے بعد اقتدار سنبھالنے کے لیے اگلا نام مبینہ طور پر سعید جلیلی، جنہیں “زندہ شہید” کہا جاتا ہے، سامنے آ رہا ہے۔
سخت گیر مؤقف رکھنے والے
آیت اللہ خامنہ ای کے وفادار
ایران-عراق جنگ میں اپنی ٹانگ کا ایک حصہ کھو دیا، اسی وجہ سے “زندہ شہید” کہلاتے ہیں
2009 میں مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات میں شامل قرار دیے گئے
ایران کے جوہری پروگرام کے چیف مذاکرات کار رہ چکے ہیں
سیاسیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتے ہیں
امام صادق یونیورسٹی میں “پیغمبر کی سفارتکاری” پڑھاتے رہے ہیں
تصنیفات: “پیغمبر اسلام کی خارجہ پالیسی”، “قرآن میں اسلامی سیاسی فکر کا نمونہ”


































