𝓠𝓪𝓶𝓪𝓻 𝓕𝓪𝓻𝓸𝓸𝓺𝓲 retweeted
🇵🇸Gaza Winter Emergency: Flood-Hit Displaced Palestinian Families are in Urgent Need of Winter Relief Supplies.
1.98 million people in Gaza, 94% of the population, are in urgent need of shelter, UN reports. On November 7, the first winter storm flooded 70,000 tents in just 12 hours, leaving 350,000 displaced Palestinians sleeping in the open. At least five people, including children, died when a rain-soaked embankment collapsed onto their tents.
Gaza needs your urgent support. It needs 121,000 tents but has only about 2,800. Last winter, 21 children died from the cold. This is their fourth winter in tents, and the next storm is coming.
A tent, a blanket or a mattress can keep a family warm and dry through it.
🏕️ Tent: Rs 278,000
🧱 Tarpaulin: Rs 21,000
🛏️ Blanket: Rs 17,000
👕 Children’s clothing: Rs 12,500
🛌 Mattress: Rs 7,000
🔴 Donate now: alkhidmat.org/donations/appe…
#GazaWinter #GazaFloods #WinterReliefForGaza #Alkhidmat #StandWithGaza #Gaza #GazaWinterEmergency
𝓠𝓪𝓶𝓪𝓻 𝓕𝓪𝓻𝓸𝓸𝓺𝓲 retweeted
وہ لوگ جماعت اسلامی کو کبھی ’’منصورہ کی پارٹی‘‘ اور کبھی فوج کی ’’بی ٹیم‘‘ کہہ کر مذاق اڑاتے تھے، آج وہ کہاں غائب ہیں؟
جماعت اسلامی تو کل بھی عوام کے ساتھ تھی، آج بھی عوام کے ساتھ ہے اور ان شاء اللہ کل بھی عوام کے ساتھ رہے گی!
𝓠𝓪𝓶𝓪𝓻 𝓕𝓪𝓻𝓸𝓸𝓺𝓲 retweeted
دس ادویات جو کہ سائیڈ ایفیکٹ کیوجہ سے دنیابھر میں بند ہوچکی ہیں مگر
پاکستان میں کھلائی جارہی ہیں...... کیوں؟
1. نیمی سلائیڈ (Nimesulide) - پاکستان میں معروف نام: نی مس (Nims)، نائیس (Nice)، نیمی سول (Nimesul): درد اور بخار کے لیے استعمال ہونے والا یہ فارمولا امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور بیشتر یورپی ممالک میں جگر کو شدید نقصان پہنچانے اور جگر فیل ہونے کے خطرات کی وجہ سے بین ہے، مگر پاکستان میں یہ درد کش گولیوں کی شکل میں عام ملتا ہے۔
2. اینالجین یا میٹامیزول (Analgin / Metamizole) - پاکستان میں معروف نام: نوولجین (Novalgin): شدید درد اور بخار کے لیے استعمال ہونے والی یہ دوا خون کے سفید خلیات کی خطرناک کمی پیدا کرنے کی وجہ سے امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور کئی یورپی ممالک میں ممنوع ہے، لیکن پاکستان میں یہ مختلف ناموں سے دستیاب رہی ہے۔
3. پائیوگلیٹازون (Pioglitazone) - پاکستان میں معروف نام: زیپٹوس (Zeptos)، پیوگلیٹ (Pioglit)، ایکٹوس (Actos): ذیابیطس یا شوگر کے مریضوں کو دی جانے والی اس دوا پر مثانے کے کینسر اور دل کے مسائل کے خطرات کی وجہ سے فرانس اور جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک میں پابندی عائد کی گئی، جبکہ پاکستان میں یہ شوگر کے علاج میں عام استعمال ہو رہی ہے۔
4. سیساپرائیڈ (Cisapride) - پاکستان میں معروف نام: پریپلسیڈ (Prepulsid)، سیساپرائڈ (Cisapride): معدے کی تیزابیت اور بدہضمی کے لیے استعمال ہونے والا یہ فارمولا دل کی دھڑکن میں خطرناک بے ترتیبی اور اچانک موت کے واقعات کی وجہ سے امریکہ، کینیڈا اور یورپ میں مارکیٹ سے ہٹا لیا گیا، مگر ہمارے ہاں یہ مختلف شکلوں میں موجود رہا ہے۔
5. فینائل پروپانولامین (Phenylpropanolamine) - پاکستان میں معروف نام: رینوگولڈ (Rhinogold) اور نزلہ زکام کی بعض مرکب گولیاں: نزلہ، زکام اور بند ناک کھولنے کے لیے استعمال ہونے والا یہ کیمیکل دماغ کی شریان پھٹنے اور فالج کے خطرات کی وجہ سے امریکہ اور کینیڈا میں بین ہو چکا ہے، لیکن نزلہ زکام کی کئی ادویات میں اس کا استعمال جاری رہا ہے۔
6. ڈومپیریڈون (Domperidone) - پاکستان میں معروف نام: موٹیلیم (Motilium)، پیریڈون (Peridone): متلی اور قے روکنے کے لیے دی جانے والی یہ عام دوا دل کے دورے اور دھڑکن رکنے کے خطرات کی وجہ سے امریکہ میں ایف ڈی اے کی جانب سے منظور شدہ نہیں ہے اور یورپ میں اس پر سخت پابندیاں ہیں، جبکہ پاکستان میں یہ بچوں اور بڑوں کو بلا جھجک دی جاتی ہے۔
7. فیورازولیڈون (Furazolidone) - پاکستان میں معروف نام: فیورامائیڈ (Furamide)، اینٹروکوئنول کمپاؤنڈ (Enteroquinol): اسہال اور پیٹ کے انفیکشن کے لیے استعمال ہونے والی یہ دوا کینسر پیدا کرنے والے خدشات کی وجہ سے امریکہ اور یورپی یونین میں بین ہے، مگر پاکستان میں دست اور پیچش کی ادویات میں عام ملتی ہے۔
8. نائیٹروفیورا زون (Nitrofurazone) - پاکستان میں معروف نام: فیوراسین (Furacin): زخموں اور جلنے پر لگانے والی مرہموں میں شامل یہ کیمیکل بھی کینسر کے خدشات کی وجہ سے مغربی ممالک میں انسانی استعمال کے لیے ممنوع ہے، لیکن مقامی سطح پر مرہم کی صورت میں اس کا استعمال جاری ہے۔
9. تھائیو کولچیکوسائیڈ (Thiocolchicoside) - پاکستان میں معروف نام: مسکورائیل (Muscoril)، تھائیورل (Thiorel): پٹھوں کے کھنچاؤ اور درد کے لیے دی جانے والی اس دوا پر جینیاتی خلیات کو نقصان پہنچانے اور بانجھ پن کے خطرات کی وجہ سے یورپ میں سخت پابندیاں ہیں اور امریکہ میں یہ منظور شدہ نہیں، مگر پاکستان میں پٹھوں کے درد کے لیے عام لکھی جاتی ہے۔
10. فلونارائزین (Flunarizine) - پاکستان میں معروف نام: سیبیلیم (Sibelium)، فلومیگ (Flumig): آدھے سر کے درد اور چکر آنے کے لیے استعمال ہونے والی یہ دوا شدید ڈپریشن اور رعشہ (پارکنسنز جیسی علامات) پیدا کرنے کی وجہ سے امریکہ اور کئی ترقی یافتہ ممالک میں منظور شدہ نہیں ہے، لیکن پاکستان میں سر درد کے مریضوں کو عام تجویز کی جاتی ہے۔
𝓠𝓪𝓶𝓪𝓻 𝓕𝓪𝓻𝓸𝓸𝓺𝓲 retweeted
دریاؤں کے کنارے سونے کی تلاش کے نام پر زہر پھیلانے کا سلسلہ بند کیا جائے!
گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریاؤں سے ریت اور بجری کے ذریعے سونا نکالنے والے چھوٹے پیمانے کے کان کن مبینہ طور پر سونے کو الگ کرنے کے لیے پارہ (مرکری) استعمال کر رہے ہیں۔ یہ عمل دریاؤں کے کناروں پر ہی انجام دیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں انتہائی زہریلا پارہ دریائی پانی میں شامل ہو رہا ہے۔
پارہ انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہے، اعصابی نظام اور دیگر اعضا کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس کے زہریلے اثرات آبی حیات، مچھلیوں اور پورے دریائی ماحولیاتی نظام کے لیے تباہ کن ہیں۔ آلودہ مچھلیوں اور پانی کے ذریعے یہ زہر انسانی آبادی تک بھی پہنچ سکتا ہے۔
حکومت فوری نوٹس لے، اس خطرناک عمل پر پابندی عائد کرے، اس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے اور سونا نکالنے کے لیے محفوظ اور پارے سے پاک متبادل طریقے متعارف کرائے۔
ہمارے دریا قومی اثاثہ ہیں، انہیں سونے کی تلاش کے نام پر زہر آلود کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
𝓠𝓪𝓶𝓪𝓻 𝓕𝓪𝓻𝓸𝓸𝓺𝓲 retweeted
اسکا ریسٹورنٹ دوبارہ کھلتے ہی بند ... مسلمانوں نے لندن میں پھر اسکی منجھی ٹھوک دی .
لندن کی ایک مصروف سڑک پر رات کے وقت ہرمن سنگھ کپور نے جونہی اپنا ریسٹورنٹ دوبارہ کھولا اسکے کے باہر مسلمان فلسطینی پرچم اٹھائے سینکڑوں کی تعداد میں نعرے لگاتے اکٹھے ہوگئے اور اسے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنا پڑ گیا .
یہ واقعہ لندن کے علاقے ہیمرسمتھ میں جمعہ کو پیش آیا، جہاں اسکے سنگھز ڈائننگ (Singh's Dining) نامی ریسٹورنٹ کے کھلنے کے بعد باہر احتجاج ہوا اور اسکا ویکینڈ برباد ہوگیا .
اس کی سوچ یہ تھی کہ لندن میں کھانے پینے کا کاروبار سب سے زیادہ ویک اینڈز پر چلتا ہے۔ وہ سمجھ رہا تھا کہ اگر اسی دن ریسٹورنٹ دوبارہ کھول دیا جائے تو خوب منافع کمایا جا سکتا ہے، مگر افسوس!اپنی ہی شیطانی چالوں کے ہاتھوں خوار ہو گیا۔
اس ریسٹورنٹ کے مالک ہرمن سنگھ کپور مسلمانوں کے خلاف کچھ نہ کچھ بولتا رہتا ہے ابھی اس نے جب ریسٹورنٹ کے باہر نئی عبارت کے ساتھ بزنس دوبارہ شروع کیا
" ہمیں فخر ہے کہ ہم حلال گوشت فروخت نہیں کرتے"
تو مسلمان باہر نکل آئے اور ریسٹورنٹ دوبارہ بند کرنا پڑ گیا
ہرمن سنگھ کپور کی غزہ اور مسلمانوں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پہلے ہی شدید تنازعے کا سبب بن چکی تھیں۔ اکتوبر میں ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے غزہ میں ایک اسکول کی عمارت کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ یہ عمارت اب تک کھڑی کیوں ہے؟ اسے برباد کیوں نہیں کیا ...
پھر بوتل میں سور کے کباب والا پانی ڈال کر چھڑکاوں کرتے بول رہا تھا اس سے مسلمان دور رہتے ہے . ان تمام ویڈیوز پر شدید تنقید ہوئی اور ان کے ریسٹورنٹ کے بائیکاٹ کے مطالبات بھی سامنے آئے۔
آپکا کیا خیال ہے یہ جلد پاگل خانے ہوگا ؟ اور اسکے ساتھ ٹھیک ہو رہا ہے ؟
𝓠𝓪𝓶𝓪𝓻 𝓕𝓪𝓻𝓸𝓸𝓺𝓲 retweeted
ایک سال پہلے جب آئین میں 27 ویں ترمیم منظور کی گئی تو بلاول صاحب نے شکر الحمد اللہ کے ساتھ کہا تھا کہ آج آئین مکمل ہو گیا ایک سال کے بعد وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ترمیم جبری اکثریت سے منظور ہوئی وہ سچ بولنے میں ایک سال لیٹ ہو گئے ہیں
𝓠𝓪𝓶𝓪𝓻 𝓕𝓪𝓻𝓸𝓸𝓺𝓲 retweeted
A boy is shot in the stomach by the israelis inside Al-Quds School in the Bir 19 area and transported to Nasser Hospital in Khan Younis, in #Gaza
𝓠𝓪𝓶𝓪𝓻 𝓕𝓪𝓻𝓸𝓸𝓺𝓲 retweeted
حکومت ایک زندہ لاش بن گئی ہے۔ تدفین کا وقت آ گیا ہے
کل میں نے 15 kg کا ایل پی جی سلنڈر B 17 سیکٹر،،اسلام آباد میں 8800 روپیہ کا خریدہ ہے جو 533 فی کلو گرام بنتا ہے اور یہ حکومت کے مقرر شدہ قیمت یعنی 294 فی کلوگرام سے تقریبا دوگنا زیادہ قیمت ہے۔
یہ کس کا فرض ہے کہ قیمت پر کنٹرول رکھا جائے۔ یہ کس کا فرض ہے کہ سپلائی بحال رکھی جائے۔ ابھی تو سردیوں کی ابتداء ہے اور یہ شہریوں کی پریشانی کا ذکر ہوا۔ ان لوگوں کا کیا ہوگا جو دور دراز اور سرد علاقوں میں رہتے ہیں۔ جن کے پاس نہ بجلی ہے نہ لائن کی گیس۔
جماعت اسلامی ان مسائل کی طرف توجہ دلائی رہی، کبھی قدرتی گیس سے ایل این جی پیدا کر کے ان علاقوں تک ورچوئل پائپ لائن کے ذریعے گیس پہنچانے کا مشورہ دیا، تو کبھی ایل پی جی کی سپلائی کو بحال رکھنے سے متعلق بات کی۔ اگر یہ حکمران صرف حافظ نعیم کی پریس کانفرنسز اور تقاریر ہی سنتے رہتے اور ان کے مشوروں پر عمل کرتے تو آج ہم اس گھمبیر صورتحال میں مبتلا نہ ہوتے۔
سولر پاور کی طرف منتقلی پر قدغن لگانے کے خلاف بھی ہم مسلسل آواز اٹھاتے رہے۔ اس،ذریعے سے بھی گیس کے استعمال کا بوجھ کم کیا جا سکتا تھا۔ پاکستان میں گیس کی تلاش کے کام کو مستعد بنانے کے لیے تو حال ہی میں مذاکرات کے دوران مشورے دیے،۔مگر ان نا عاقبت اندیش حکمرانوں کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔
ان کے لیے اہم یہ ہے کہ قرضے کیسے حاصل کریں — اس کے لیے آئی ایم ایف کو کیسے راضی رکھیں— اس کے لیے انکل سام کے احکام کی کس طرح تابعداری کریں۔ ان سارے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے وہ پاکستانی عوام کے گلوں پر چھری چلاتے ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کی انہیں کوئی پروا نہیں اننکی تکالیف انہیں گراں نہیں گزرتیں۔
ویسے بھی ان کو یقین ہے کہ ان کا اقتدار ہر آنا اور اس پر قائم رہنا عوامی تائید کا مرہون منٹ نہیں، فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔ یوں عوام کا۔رہا سہا درد بھی ان کے دلوں سے جاتا رہا ہے۔ یہ حکومت ایک زندہ لاش یے جس کی تدفین کا وقت آ گیا ہے۔ مزید دیر کرنے سے اور تعفن پھیلنے کا اندیشہ ہے۔
ماہر توانائی امور سید فراست شاہ و رہنما جماعت اسلامی
#SyedFirasatShah
𝓠𝓪𝓶𝓪𝓻 𝓕𝓪𝓻𝓸𝓸𝓺𝓲 retweeted
یہ نوجوان بول اور سن نہیں سکتا۔۔
سال 1995 میں لاوارث حالت میں ملا تھا آج تک اپنے گھر سے جدا ہے۔ لکھ کر بھیجیں بتا نہیں سکتا۔
اسکے بچپن کی تصویر ہی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اسکے علاوہ کوئی چیز نہیں ہے۔
آپ اللہ کی رضا کے لئے اس پوسٹ کو خوب زیادہ شئیر کریں گے تو ان شاءاللہ خاندان ملنے میں دیر نہیں لگےگی۔
آپکا ایک شئیر ایک بےزبان انسان کو اسکے پیاروں سے ملانے کا سبب بن سکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
17 nov 2026
#waliullahmaroof
𝓠𝓪𝓶𝓪𝓻 𝓕𝓪𝓻𝓸𝓸𝓺𝓲 retweeted
💥 امی کو دفنائے ہوئے اسّی دن ہو چکے تھے، جب رات دو بجے اُن کے نمبر سے وائس نوٹ آیا۔
’’بیٹا… کھانا کھا لیا تھا؟‘‘💔🥹
موبائل میرے ہاتھ سے چھوٹ کر بستر پر گرا۔
میں نے کمرے کی بتی جلائی، پانی پیا، اور کانپتی انگلیوں سے دوبارہ وائس نوٹ چلایا۔
آواز امی کی نہیں تھی۔
مگر لہجہ… لہجہ بالکل وہی تھا۔ وہی ٹھہراؤ، وہی فکر، وہی ’’بیٹا‘‘ کہتے ہوئے آواز کا ذرا سا بھیگ جانا۔
اسّی دنوں سے میں ہر رات اُس نمبر پر میسج بھیجتا تھا۔
مجھے معلوم تھا کہ وہاں کوئی نہیں پڑھتا۔ امی کا موبائل تو تدفین کے اگلے دن ہی میں نے اُن کے دوپٹوں کے ساتھ ٹرنک میں رکھ دیا تھا۔ مگر عادت تھی۔ بیس سال کی عادت۔
لاہور کی نوکری کے پہلے دن سے، رات کو سونے سے پہلے امی کو میسج کرنا میرا معمول تھا۔
’’امی، کھانا کھا لیا ہے۔‘‘
’’امی، آج دفتر میں بہت کام تھا۔‘‘
’’امی، دعا کیجیے گا، کل پریزنٹیشن ہے۔‘‘
اور ہر رات جواب آتا: ’’اللہ تمہیں کامیاب کرے، میرا چاند۔‘‘
امی کے جانے کے بعد بھی میں لکھتا رہا۔
’’امی، آج آپ کے ہاتھ کی دال بہت یاد آئی۔‘‘
’’امی، آج خواب میں آئیں، مگر کچھ بولیں نہیں۔‘‘
’’امی، گھر بہت خالی ہے۔‘‘
اور آج… اسّیویں رات… جواب آ گیا تھا۔
میں نے اُسی وقت کال ملائی۔
تین گھنٹیوں کے بعد کسی نے فون اٹھایا، مگر بولا کوئی نہیں۔ صرف سانس کی آواز تھی، اور پس منظر میں کسی پرانے پنکھے کی کھڑکھڑاہٹ۔
’’ہیلو؟ آپ… آپ کون ہیں؟‘‘
دوسری طرف سے ایک بوڑھی، کمزور آواز آئی:
’’معاف کرنا بیٹا… مجھ سے رہا نہیں گیا۔‘‘
اگلی صبح میں راولپنڈی کے ایک تنگ محلے میں کھڑا تھا۔
بات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگی تھی۔ امی کا نمبر دو مہینے سے زیادہ بند رہا تو کمپنی نے اسے کسی اور کے نام کر دیا تھا۔ مجھے یاد آیا کہ پہلے دو مہینے میرے ہر میسج پر ایک ہی ٹِک آتا تھا۔ میں نے کبھی غور ہی نہیں کیا تھا کہ کب سے دو ٹِک آنے لگے تھے۔ اور وہ ’’کوئی اور‘‘ ستر برس کی ایک بیوہ تھیں، جن کا نام زبیدہ بی بی تھا۔
لوہے کا زنگ آلود دروازہ کھلا تو سامنے سفید دوپٹے میں لپٹی ایک دبلی پتلی عورت کھڑی تھیں۔ ہاتھ میں تسبیح تھی، اور آنکھوں میں وہ شرمندگی جو صرف سفید پوش لوگوں کی آنکھوں میں ہوتی ہے۔
’’آؤ بیٹا… اندر آ جاؤ۔ چائے بناتی ہوں۔‘‘
چھوٹا سا کمرا تھا۔ ایک چارپائی، ایک پرانا ٹی وی جس پر کپڑا ڈھکا ہوا تھا، اور دیوار پر ایک نوجوان کی تصویر، گریجویشن کا گاؤن پہنے، مسکراتا ہوا۔
’’میرا بیٹا ہے، عمران۔‘‘ انہوں نے چائے کی پیالی میرے آگے رکھتے ہوئے کہا۔ ’’کینیڈا میں ہوتا ہے۔ بہت بڑا انجینئر ہے ماشاءاللہ۔‘‘
’’آپ سے بات ہوتی ہے اُن کی؟‘‘
زبیدہ بی بی نے تسبیح کے دانے گرانے شروع کر دیے۔
’’ہر مہینے پیسے بھیجتا ہے۔ کبھی دیر نہیں کرتا۔‘‘
میں نے دوبارہ پوچھا، ’’بات ہوتی ہے؟‘‘
تسبیح رک گئی۔
’’عید پر ہوئی تھی۔ پچھلی عید پر۔ بہت مصروف ہوتا ہے نا… وہاں کا وقت بھی الٹا ہے۔‘‘
پھر وہ ذرا دیر کھڑکی سے باہر دیکھتی رہیں۔
’’پرانا نمبر بند ہو گیا تھا۔ ہمسائے کے لڑکے نے نئی سم لا دی۔ پہلی رات ہی تمہارا میسج آیا: امی، کھانا کھا لیا ہے۔‘‘
اُن کی آواز کانپی۔
’’میں نے سوچا، کسی کا بچہ غلطی سے لکھ رہا ہے۔ پھر دوسری رات بھی آیا۔ پھر تیسری رات۔ پھر تم نے لکھا کہ امی، آج پھر قبرستان گیا تھا، آپ کی قبر پر مٹی بیٹھ گئی ہے… تب سمجھ آئی کہ تمہاری ماں…‘‘
انہوں نے جملہ ادھورا چھوڑ دیا۔
’’بیٹا، جب سے یہ سم ملی ہے، تمہارا ہر میسج پڑھا ہے۔ ہر رات۔ عشاء کے بعد بیٹھ جاتی تھی اور انتظار کرتی تھی کہ کب تمہارا میسج آئے گا۔ تین ہفتوں سے ہر رات میں نے تمہارے لیے دعا کی۔ پھر کل رات تم نے لکھا کہ آج پورا دن کچھ نہیں کھایا… تو مجھ سے رہا نہیں گیا۔ ماں ہوں نا… کس کی ہوں، یہ بھول گئی۔‘‘
میرے حلق میں کچھ اٹک گیا۔
میں جن میسجز کو اندھیرے کنویں میں پھینکے گئے پتھر سمجھتا تھا، وہ ہر رات کسی کی ہتھیلی پر جا کر گرتے رہے تھے۔
اور جس ماں کو اپنا بیٹا ’’بہت مصروف‘‘ ہونے کی وجہ سے ایک میسج نہیں کرتا تھا، وہ ایک اجنبی بیٹے کے میسجز کو اپنے بیٹے کے خط سمجھ کر پڑھتی رہی تھی۔
میں اٹھا اور اُن کے قدموں کے پاس بیٹھ گیا۔
’’اماں جی، ایک بات کہوں؟‘‘
’’کہو بیٹا۔‘‘
’’میں آج رات بھی میسج کروں گا۔ آپ جواب دیں گی؟‘‘
انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا۔
اُن کا ہاتھ امی کے ہاتھ جیسا نہیں تھا۔ امی کے ہاتھ نرم تھے، اِن کے کھردرے۔ امی کی انگلیوں سے پیاز اور الائچی کی خوشبو آتی تھی، اِن کی انگلیوں سے تسبیح کی لکڑی کی۔
مگر سر پر رکھا ہاتھ… دنیا کی ہر ماں کا ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔
’’ضرور دوں گی، میرا چاند۔‘‘
میں چونک گیا۔
امی بھی مجھے یہی کہتی تھیں۔
اُس رات میں نے میسج کیا:
’’اماں جی، کھانا کھا لیا ہے۔‘‘
دو منٹ بعد جواب آیا:
’’اللہ تمہیں ہمیشہ سلامت رکھے۔‘‘
𝓠𝓪𝓶𝓪𝓻 𝓕𝓪𝓻𝓸𝓸𝓺𝓲 retweeted
پھر ایک اور میسج آیا۔ اس بار ٹائپ کیا ہوا، غلطیوں سے بھرا، جیسے کسی نے بہت دیر لگا کر ایک ایک حرف ڈھونڈ کر لکھا ہو:
’’بیٹا میرے عمران کو بھی کہنا کبھی اماں کو میسج کر لیا کرے۔‘‘
میں دیر تک اُس جملے کو دیکھتا رہا۔
پھر میں نے موبائل میں وہ تصویر کھولی جو صبح میں نے دیوار پر لگی عمران کی تصویر سے چپکے سے کھینچ لی تھی، اور فیس بک پر ’’عمران، ٹورنٹو، انجینئر‘‘ ڈھونڈنے بیٹھ گیا۔
رات کے تین بجے مجھے وہ مل گیا۔
میں نے اُسے صرف ایک لائن لکھی:
’’بھائی، آپ کی امی ہر رات عشاء کے بعد آپ کے میسج کا انتظار کرتی ہیں۔ میری امی بھی کرتی تھیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ آپ کے پاس ابھی وقت ہے۔‘‘
اگلے ہفتے زبیدہ بی بی کا وائس نوٹ آیا۔ وہ ہنس رہی تھیں، اور ہنستے ہنستے رو رہی تھیں۔
’’سعد بیٹا! عمران کا فون آیا تھا… پورا ایک گھنٹہ بات کی… کہتا ہے دسمبر میں آئے گا۔‘‘
میں نے وائس نوٹ تین بار سنا۔
پھر ٹرنک کھولا، امی کا دوپٹہ نکالا، اور بہت دنوں بعد سکون سے سو گیا۔
کہتے ہیں ماں چلی جائے تو دعا کرنے والا کوئی نہیں رہتا۔
مگر اُس رات مجھے معلوم ہوا…
اللہ کبھی کبھی دعا کرنے والوں کو واپس نہیں بلاتا،
بس اُن کا نمبر بدل دیتا ہے۔
اور آپ؟
آج رات اپنی ماں کو میسج کیجیے گا۔
اس سے پہلے کہ وہ نمبر کسی اور کا ہو جائے۔ 💔
افسانہ: نیا نمبر
©️ انتخابِ سخن
Vicious Cycle
Check out streamhighlights's video! #TikTok tiktok.com/@99streamhighligh…
16

























