
Daily Metro Watch News (ISB) Breaking News | Crime | Public Issues Independent Journalism 2nd Acount @ICW_0fficial
اسلام آباد, پاکستان
Joined February 2016
- Tweets35.9K
- Following2K
- Followers1.6K
- Likes41.8K
راولپنڈی میں 92 نیوز کی اینکر پرسن ربیعہ حسن فائرنگ سے قتل،
@RwpPolice
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 retweeted
تھانہ کرپا کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، جاپان روڈ پر بڑی واردات،ذرائع
ذرائع کے مطابق مسلح ڈکیت گروہ اسلحہ کی نوک پر دکاندار سے تقریباً چار لاکھ روپے نقدی اور بلاک فیکٹری کے مزدوروں سے موبائل فون چھین کر فرار، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس
اسلام آباد
سید ظاہر حسین کاظمی
تھانہ کرپا کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کی اطلاعات نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جاپان روڈ پر قائم روڈ ٹیکس چونگی یا پولیس چوکی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بڑی واردات کرتے ہوئے ایک دکاندار سے تقریباً چار لاکھ روپے نقدی جبکہ قریب واقع بلاک فیکٹری کے مزدوروں سے موبائل فون چھین لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئےذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی جانب سے ایک شخص پر سیدھا فائر بھی کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مقامی پولیس کی طرف سے ہونے والی ڈکیتی کی وردات کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا شہریوں کا آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سے مطالبہ ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ڈکیتی کی وارداتوں کی مکمل تحقیقات، سی سی ٹی وی فوٹیج اور فرانزک شواہد کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور جاپان روڈ سمیت تھانہ کرپا کی حدود میں پولیس گشت اور سکیورٹی مؤثر بنائی جائے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں یاد رہے کچھ روز قبل بھی ڈکیتی کی وردات سرزد ہوچکی ہے
Islamabad Police Ministry of Interior - Puntland
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 retweeted
Federal Minister for Information and Broadcasting, @TararAttaullah, highly appreciated Raees Digital for its positive journalism, professional efforts, and effective role in highlighting public issues.
He also expressed his willingness to extend cooperation and support to Raees Digital in the future.
@MoIB_Official @OfficialDGISPR @GovtofPakistan
#RaeesDigital #AttaullahTarar #PositiveJournalism #Pakistan
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 retweeted
Replying to @fkkundi
امیر اور غریب کے لیے الگ قانون جتنی محبت اور احتیاط سے کنڈی صاحب کے فارم کا بورڈ اُتارا جا رہا ہے کاش وہی محبت غریبوں کی کُل کمائی کو توڑتے وقت بھی دیکھائی جاتی۔پاکستان میں طاقتور اور کمزور کے لیے قانون میں کتنا فرق ہے خود دیکھ لیں
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 retweeted
مسٹر پتلو کی مہندی کے فنکشن میں جاں بحق ہونیوالی عقیل کی درد بھری کہانی
عقیل ایک دیہاڑی دار مزدور تھا جبکہ اسکے تین بچے بھی ہیں، عقیل کی شادی تسمعیہ نامی لڑکی سے جس کی عمر اس وقت تیس سال ہے اور وہ بیوہ ہوچکی ہے
جس دن یہ سانحہ پیش آیا اس دن عقیل صبح گھر سے نکلا ،اپنے بچوں کو سکول چھوڑا اور پھر جانے لگا تو بیوی نے کہا کہ آج مت جاؤ ،آج میرا دل گھبرا رہا ہے مگر عقیل نے صرف یہ جملہ کہا کہ “سردیاں آرہی ہیں، اور بچوں کے کپڑے بھی لینے ہیں، جانے دو شاید کوئی بچوں کے کپڑوں کا ہی بندوبست ہوجائے”یہ الفاظ سن کر عقیل کی اہلیہ خاموش ہوگئی اور عقیل کو جانے دیا، عقیل تو گھر سے چلا گیا مگر ادھر گھر میں موجود اسکی بیوی کا دل نہیں لگ رہا تھا وہ بار بار اپنے شوہر کو کال ملا رہی تھی مگر آگے سے کوئی جواب نہیں دے رہا تھا پھر اچانک کسی نے کال اُٹھائی اور ایک اجنبی آواز عقیل کی بیوی کے کانوں میں پڑی کہ “ آپ کا شوہر مسٹر پتلو کی مہندی میں اکٹھا ہونیوالے ہجوم کے نیچے آگیا ہے اور کچلا گیا ہے” یہ خبر عقیل کی بیوی کے لیے کسی قیامت سے کم نہ تھی وہ گھر سے باہر نکلی ساری بات اپنے سسر کو بتائی اور دونوں نے گاڑی کرائے پر لی اور ڈسکہ روانہ ہوگئے، وہاں پہنچے تو عقیل کو سول اسپتال منتقل کیا جاچکا تھا مگر اسکا انتقال ہوچکا تھا، کاغذی کارروائی کے بعد ڈی باڈی ورثا کے حوالے کر دی گئی، مر بعد میں یاد آیا کہ پوسٹمارٹم تو کرایا ہی نہیں گیا، پھر عقیل کا انتظامیہ نے پوسٹمارٹم بھی کرا دیا مگر رپورٹ ابھی تک نہ پبلک کی گئی اور نہ ہی اہلخانہ کو دی گئی ہے! جس دن عقیل اس دنیا سے رخصت ہوا اس وقت عقیل کی بیوی کے پاس محض دوہزار روپے کیش تھا، اس سے اندازہ لگا لیں کہ کفن دفن کا انتظام اس فیملی نے کیسے کیا ہوگا؟عقیل کی اہلیہ جو اب عقیل کی بیوہ بن چکی ہے اس نے بتایا کہ جب سے یہ سانحہ ہوا ہے ابھی تک نہ سیاستدان، نہ پولیس، نہ کوئی فلاحی ادارہ کسی نے ابھی تک انکے گھر آکر ان سے پوچھا تک نہیں۔
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 retweeted
اسلام آباد پولیس کی 11 لیڈی کانسٹیبلز کی خدمات ایف آئی اے سے واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد پولیس سے ایف آئی اے میں ٹرانسفر ہونے والی 11 لیڈی کانسٹیبلز کی خدمات واپس اسلام آباد پولیس کو منتقل کر دی گئیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
@ICT_Police
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 retweeted
ترنول، سنگجانی اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، شہریوں کی صحت داؤ پر
غیر معیاری ادویات، مبینہ طور پر غلط انجیکشن اور بغیر رجسٹریشن کلینکس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام آباد (عبدالرزاق) وفاقی دارالحکومت کے علاقوں ترنول، سنگجانی اور گردونواح میں مبینہ طور پر عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس کی بھرمار نے شہریوں کی صحت کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں ایسے افراد کے کلینکس قائم ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں جو مبینہ طور پر مستند طبی اسناد اور متعلقہ اداروں کی رجسٹریشن کے بغیر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔
شہریوں کے مطابق بعض کلینکس میں غیر معیاری ادویات کی فراہمی، مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگانے اور بغیر مناسب طبی تشخیص مریضوں کو ادویات تجویز کرنے کی شکایات ہیں۔ ایسے افراد کے ہاتھوں علاج کروانے والے شہریوں کی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر کلینکس میں مستند ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے، جبکہ طبی سہولیات فراہم کرنے والے افراد کی اسناد اور رجسٹریشن بھی واضح نہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں، غیر رجسٹرڈ کلینکس اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور متعلقہ ریگولیٹری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ترنول، سنگجانی اور گردونواح میں قائم تمام نجی کلینکس کا معائنہ کیا جائے، مستند طبی اسناد اور رجسٹریشن کی جانچ پڑتال کی جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے غیر مستند افراد کے خلاف خاموشی اختیار کرنا کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے۔ متعلقہ حکام فوری نوٹس لے کر شہریوں کو محفوظ اور مستند طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 retweeted
🚨 اسلام آباد پولیس میں مبینہ بھتہ خوری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا سنگین معاملہ
اطلاعات اور موصولہ شکایات کے مطابق کراچی کمپنی تھانے کا پولیس ملازم محمد ساجد اور سی ٹی ڈی کا ملازم احمد سمیت مبینہ طور پر مزید 4 سے 5 اہلکار فلیٹ چیکنگ اور قانونی کارروائی کی آڑ میں شہریوں کو ہراساں، دھمکانے، گاڑیوں میں بٹھانے اور مبینہ طور پر بھاری رقوم وصول کرنے کے الزامات کی زد میں ہیں۔
دستیاب ویڈیو میں بھی مبینہ واقعے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جن کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔
مزید برآں، حالیہ ریکارڈ شدہ فون کال میں مبینہ طور پر 60 سے 70 ہزار روپے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔ متعلقہ حکام اس کال کی فرانزک جانچ کروا کر حقائق عوام کے سامنے لائیں۔l
ذرائع کے مطابق ان اہلکاروں کے خلاف ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کو تحریری شکایات بھی دی جا چکی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان شکایات پر اب تک کیا کارروائی ہوئی
آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز فوری نوٹس لیں! محمد ساجد، احمد اور مبینہ طور پر ملوث دیگر اہلکاروں کے کردار کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ شکایات، ویڈیو اور آڈیو شواہد کا جائزہ لے کر الزامات ثابت ہونے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے
وردی عوام کی حفاظت کے لیے ہے، شہریوں کو خوفزدہ کرنے اور مبینہ بھتہ خوری کا ذریعہ بنانے کے لیے نہیں
@ICT_Police @DigOperations @dcislamabad
#IslamabadPolice #KarachiCompanyPolice #CTD #IGIslamabad #DIGOperations
@ICT_Police
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 retweeted
*اسلام آباد: تھانہ سنگجانی کی حدود میں ٹول پلازہ کے مبینہ غنڈوں کا صحافیوں پر حملہ، موبائل فون چھین لیے، صحافی عبدالرزاق زخمی*
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 retweeted
اسلام آباد:یہ غنڈہ کون ہےجوصحافی کاگریبان پکڑ رہاہے؟
اسکی بدمعاشی وفاقی پولیس اچھی طرح نکالےکیایہ کریمنل ہیں جواپنےجرم چھپانےکےلئےصحافیوں پرحملہ آورہورہےہیں @ICT_Police
مولانا فضل الرحمان کا خطاب’’آپ تو ہمارا احتساب کرنےلگے ہیں نا، کچن اور جنریٹر کا، اور جب واشنگٹن سے احتساب شروع ہوگا تو یہ اسلام آباد کے وزیراعظم ہاؤس اور راولپنڈی تک بھی پہنچےگا
جس پر کارکن نے پشتو میں دلچسپ جملہ کہا کہ، ’'بیا یې تې خلاص نه کړې‘‘ (یعنی اب کی بار چھڑانا نہیں)۔
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 retweeted
پاکستان میں صحافت خطرے میں۔۔۔۔
صحافیوں پر حملے جاری۔۔۔۔۔
اسلام آباد: تھانہ سنگجانی کی حدود میں ٹول پلازہ کے مبینہ غنڈوں کا صحافیوں پر حملہ، موبائل فون چھین لیے، صحافی عبدالرزاق زخمی
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 retweeted
وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورے کی کوریج کے لیے جانے والے صحافیوں کو مبینہ طور پر سنگجانی ٹول پلازہ کے عملے کی جانب سے تشدد صحافی عبدالرزاق زخمی ہوگئے۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات، @ICT_Police
ترنول: ادھر ٹرمپ ہار گیا، وہ خالصتاً کاروباری آدمی تھا، جہاں دنیا کے معدنی ذخائر دیکھتا وہاں پہنچ جاتا، چاہے جنگ کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو، وینزویلا میں معدنی ذخائر تھے، وہاں کے صدر کو گرفتار کرکے لے گئے۔
مولانا فضل الرحمن
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 retweeted
اسلام آبادسنگجانی ٹول پلازہ پر صحافیوں پر مبینہ حملہ تشدد اور موبائل فون چھیننے کا واقعہ صحافی عبدالرزاق زخمی پاور بینک نقدی بھی مبینہ طور پر چھین لی گئی وزیر داخلہ محسن نقوی آئی جی اسلام آباد فوری نوٹس لیں
@MohsinnaqviC42 @ICT_Police @dcislamabad @l @PressInformationDepartment
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 retweeted
🚨 اسلام آباد پولیس کے بعض اہلکاروں پر فلیٹ چیکنگ اور قانونی کارروائی کی آڑ میں شہریوں کو ہراساں کرنے اور مبینہ بھتہ خوری کے الزامات! ڈی آئی جی آپریشنز کو تحریری شکایات بھی موصول، مگر کارروائی کہاں تک پہنچی
@ICT_Police @DigOperations @dcislamabad
#PoliceAccountability #Islamabad
ترنول: جو لوگ اونٹ چرایا کرتے تھے، وہ آج لاکھوں ایکڑ زمین کے مالک ہیں، پہلے ان کا حساب کرو نا۔
مولانا فضل الرحمان کا طلباء کنونشن سے خطاب۔
@juipakofficial
اسلام آباد ترنول: آپ کو جیلوں سے نکالنے والے یہ لوگ ہیں، جناب زرداری صاحب آپ کو دبئی سے واپس لانے والے یہ لوگ ہیں، جناب نواز شریف صاحب آپ کو لندن سے واپس آنے والے یہ لوگ ہیں، آج آپ انہی کے راستے روکتے ہیں، شرم آنی چاہیے آپ کو...!!
ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری
@AslamGhauriJUI














