Replying to @EMAM_Speaks
دنیا میں چشتی اور تھانوی نام کا کوئی نبی نہیں ہے نہ ہی ایسے نبی کا کلمہ پڑھنے والا کوئی ہے
ہاں ایک نئے فرقے کا بانی انجینئر ہے جس نے اپنے سٹوڈنٹس کو عشرہ مبشرہ کہا ہوا ہے ۔
اب عشرہ مبشرہ کسی نبی کے علاوہ بھی کسی کے ہو سکتے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آئی
بقول پلمبر چشتی اور تھانوی اپنے نام کے کلمے پڑھاتے تھے اور آج کے ان کے پیروکار ان کا دفاع کرتے ہیں اس لیے ان کا کلمہ یہی ہے ۔تو یہ عشرہ مبشرہ والے مرزے کے فالوورز کا کلمہ پھر کونسا ہے؟؟
دوسرا تھانوی اور چشتی کا کلمہ پڑھنے والے مسلمان پھر کیسے ہیں اور ان کی مسجد میں نماز اور ان کا ذبیحہ حلال کیسے ہے پھر وہ اپنے انہی عقائد کے ساتھ اگر مگر کے بغیر کیوں مسلمان ہیں؟؟؟
Shakeel Awan retweeted
منور جاوید ویلفیئر کیطرف سے فری میڈیکل ڈسپنسری کا افتتاح اور کامیاب میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اوکاڑہ نواحی گاؤں میں
گائناکالوجسٹ اور آرتھوپیڈک لیڈی ڈاکٹرز نے
150سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا تشخیص کی اور فری ادویات دی گئیں
شکر الحمد اللہ
Shakeel Awan retweeted
یہ ہیں ملتان کی وہ باہمت اور خود دار بہنیں جنہوں نے اپنے والد کی وفات کے بعد محنت کا راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے کسی پر انحصار کرنے کی بجائے اور کوئی سہارا ڈھونڈنے کی بجائے اپنے آپ کو خودمختار بنانے پر ترجیح دی۔۔۔۔
سحرش بتاتی ہیں کہ دو سال پہلے ہمارے والد صاحب کا انتقال ہو گیا۔ ابا کے جانے کے بعد ہمارے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے تھے۔ اس وقت ہمارے سامنے دو راستے تھے۔ یا تو ہم لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلائیں، یا پھر اپنی محنت سے کچھ کریں۔
لیکن ہم نے محنت کا راستہ چنا۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم بھیک نہیں مانگیں گی، ہم محنت کریں گی، حلال روزی کمائیں گی۔
اس وقت ہم نے کرائے پر ایک چھوٹی سی کارٹ لی۔ اس پر " مس کافی " کے نام سے ملتان کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں احمد سوئیٹس کے سامنے ایک چھوٹا سا کافی اور برگر شوارما کا سیٹ اپ لگایا۔ شروع میں بہت مشکل تھا۔ لوگ دیکھتے تھے، باتیں کرتے تھے، لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری۔
آہستہ آہستہ ہمارا کام بہتر ہونے لگا۔ کچھ اچھے لوگوں نے ہماری مدد کی۔ انہوں نے ہمیں یہ کیبن بنوا کر دیا۔ ہم دو سال تک بس کام کرتی رہیں۔
پھر جب ہمارا کام کچھ چلنے لگا، تو ہماری مشکلات شروع ہو گئیں۔ مختلف لوگ ہمیں تنگ کرنے لگے۔ ہمیں کہتے تھے، یہ گورنمنٹ کی جگہ ہے، آپ کو ٹیکس دینا پڑے گا۔ ہر ہفتے، ہر پندرہ دن بعد کوئی نیا آ جاتا۔
ہم نے کہا، اگر ٹیکس دینا ہے تو ہمیں پتہ تو ہو کہ کس ایک بندے کو دینا ہے؟ ہر دوسرے دن کوئی نیا آ کر پیسے مانگے گا تو ہم کیسے دیں گی؟
جب ہم نے ان کی بات نہیں مانی، تو انہوں نے ہمیں بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ کہنے لگے، آپ کا اسٹال یہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔ آپ یہاں اسٹال لگا کیسے سکتی ہیں؟
ہم بہت پریشان ہو گئیں۔ پھر ہم نے اللہ پر بھروسہ کر کے ایک چھوٹی سی ویڈیو بنائی۔ ہمیں نہیں پتہ تھا کہ ہماری آواز کہاں تک جائے گی۔ ہم نے بس اپنی ساری کہانی اس میں سنا دی۔ ہم نے کہا، ہمیں محنت سے کام کرنے دیا جائے۔
وہ ویڈیو اتنی شیئر ہوئی کہ کمشنر صاحب تک پہنچ گئی۔ انہوں نے فوری نوٹس لیا اور اے سی سٹی کو کہا کہ اس معاملے کو دیکھیں۔
اسی رات اے سی سٹی کی کال آئی۔ انہوں نے ہمیں صبح 10 بجے اپنے آفس بلایا۔ ہم گئیں، انہوں نے ہماری پوری کہانی سنی۔ سب سے پہلے انہوں نے ہمیں اپریشیٹ کیا۔ کہا، اس مہنگائی کے دور میں آپ لوگوں نے مانگنے کے بجائے محنت کو چنا، یہ بہت بڑی بات ہے۔
انہوں نے ہمیں یقین دلایا کہ اب سے آپ کو کوئی تنگ نہیں کرے گا۔ اگر کمیٹی سے یا کسی بھی ڈیپارٹمنٹ سے کوئی آ کر تنگ کرے تو فوراً ہمیں کال کریں۔ انہوں نے اپنا پرسنل نمبر بھی دیا۔ کہا، اس کو سزا ہم دیں گے۔
میں کمشنر صاحب کی اور اے سی سٹی کی بہت شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ہماری بات سنی، ہماری عزت کی۔
بس میری ایک چھوٹی سی درخواست ہے، کمشنر صاحب سے۔ ہمیں یہاں جگہ کا ریلیف دے دیا جائے، تاکہ ہم اپنا روزگار کما سکیں اور اپنے گھر کا چولہا چلا سکیں۔۔۔۔
Shakeel Awan retweeted
کاہنہ نو لاھور سے ایک غریب آدمی نے بیٹی کی سکول فیس جمع کروانے کے لئے اھل خیر احباب سے تعاون کی اپیل کی ھے درکار تعاون 8Kھے
Shakeel Awan retweeted
فرانسیسی نوجوان نے ایک 12 سال کی مسلم باحجاب لڑکی کو مسلمانوں سے کینہ کی وجہ سے ایک گولی مار کر نیچے گرایا پھر باقی چھ گولیاں اسکے حجاب کے کینے کی وجہ سے اسکے جسم میں خالی کردیں۔
لیکن چونکہ یہ یورپی ہیں اسلئے نہ یہ جہالت ہے اور نہ ہی عالمی میڈیا ہر نشر ہوتا ہے۔
✨️✨️👎
Shakeel Awan retweeted
(﷽) وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ (ﷺ)
سب سے پہلے شفاعت کی حضور ﷺ کو اجازت ہوگی اور وہ شفاعتِ کبریٰ ہے۔ پھر انبیاء علیہم السلام، اولیاء عظام رحمہم اللہ، شہداء، علماء و حفاظ کرام، صدیقین اور صالحین کو اجازت ملے گی۔ کچے بچے کو بھی والدین کی شفاعت کی اجازت ہوگی۔
Shakeel Awan retweeted
لاھور بیدیاں روڑ سے ایک بیوہ بزرگ خاتون جنکا کمانے والا کوئ نہیں ھے اھل خیر احباب سے بل کی ادائیگی کی اپیل کی ھے درکار تعاون 5043 ھے
Shakeel Awan retweeted
ٹوبہ ٹیک سنگھ نواحی گاؤں سے ایک غریب گھرانے کے حالات انتہائ مخدوش ھیں گھر کا سربراہ ایکسیڈنٹ کے باعث کام کرنے سے قاصر ھے راشن بھی ختم اور ادویات لینے کی بھی سکت نہیں ھے اھل خیر احباب سے راشن و ادویات کے لئے تعاون کی اپیل کی ھے
درکار تعاون 10kھے
Shakeel Awan retweeted
اوکاڑہ گاؤں 54/5-L کے نصراللہ دو سال قبل ایک المناک حادثے میں شدید جھلس گئےجس میں ان کی ایک آنکھ اور کان ضائع ہو چکے وہ تاحال چلنے پھرنے سے قاصر ھیں شدید غربت کے باعث علاج جاری رکھنا بھی ممکن نہیں اہلِ خیر احباب سے اپیل ہے کہ اس مجبور انسان کے علاج اور بحالی کے لیے تعاون فرمائیں
Shakeel Awan retweeted
یہ کہانی ہےسندھ کے تاریخی شہر روہڑی سے ایک ایسی ماں کی ہے جو اپنے بچوں کے ساتھ غریبی اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھی۔ ان کی زندگی میں اس وقت ایک قیامت صغریٰ برپا ہو گئی جب شیراز خان نامی ایک شخص نے ان کی کمسن بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔ جب اس ماں اور اس کے خاندان نے اپنی بیٹی کے اغوا کے خلاف آواز اٹھائی اور انصاف کے لیے قدم بڑھایا، تو وڈیرانہ نظام اور بااثر ملزموں نے غریبوں کی اس فریاد کو کچلنے کے لیے ظلم کی تمام حدیں پار کر دیں۔
خاتون روتی ہوئی بتاتی ہیں کہ بااثر افراد نے نہ صرف ان کی بیٹی کو اغوا کیا بلکہ جب وہ تھانے اور بااثر لوگوں کے پاس گئیں تو انہیں اور ان کے گھریلو مردوں کو بے دردی سے ڈنڈوں اور سوٹوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس وحشیانہ تشدد کی گواہی اس ماں کی پیٹھ اور جسم پر موجود وہ گہرے نیل اور زخم دے رہے ہیں جو ظالموں کے ظلم کی داستان خود بیان کر رہے ہیں۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ وہ دن بھر محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، ان کا اس دنیا میں کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔ تھانے کی پولیس نے بھی غریبوں کی مدد کرنے کے بجائے انہیں ٹرخا دیا اور بااثر ملزموں کے دباؤ کے آگے بے بس نظر آئی۔ آج جسم پر موجود نیل اور زخم ظالموں کی سفاکی کی داستان خود سنا رہے ہیں۔ پولیس اور بااثر ملزموں کے گٹھ جوڑ نے غریبوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے فوری نوٹس لینے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی اپیل ہے۔
#SindhPolice #HumanRights
Shakeel Awan retweeted
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں سے ایک 17 سال کی بچی کو ویل چیئر کی اشد ضرورت ہے جو مخیر حضرات مدد کرنا چاہتے ہیں اور فیملی سے ڈائریکٹ رابطہ کر کے مدد کر سکتے ہیں جزاک اللہ خیر – at Punjab, Pakistan
Shakeel Awan retweeted
جی ٹی روڈ کا سب سے بڑا عذاب -
واش روم !
مجھے کام کے سلسلے میں پورے پاکستان میں سفر کرنا پڑتا ہے۔ کبھی موٹروے، کبھی جی ٹی روڈ، کبھی بس، کبھی کار - جو سواری مل جائے۔
موٹروے پر پھر بھی گزارہ ہے، کچھ جگہوں کو چھوڑ کر آپ کو صاف ستھرے واش روم مل جاتے ہیں۔
*لیکن اصل اذیت ہے جی ٹی روڈ پر !
لاہور سے راولپنڈی، لاہور سے ملتان، ساہیوال، راولپنڈی سے مانسہرہ، گلگت، سکردو، دیر، چترال - آپ جس بھی روٹ پر چلے جائیں، راستے میں جو واش روم ملتے ہیں، اللہ معاف کرے، وہاں جا کر جان نکل جاتی ہے۔
نہ صفائی، نہ پانی، نہ دروازہ ٹھیک، بدبو ایسی کہ الٹی آ جائے۔ اور ستم یہ کہ یہی ہوٹل آپ سے کھانے کا 2000 کا بل لیتے ہیں، چائے کا 150 لیتے ہیں، اور کچھ جگہوں پر واش روم استعمال کرنے کے الگ 50 روپے بھی لے لیتے ہیں۔ پیسے لینے میں شرم نہیں آتی، صفائی رکھنے میں موت آتی ہے۔
میری حکومتِ پاکستان، موٹروے پولیس، فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے:
خدارا اس مسئلے پر نظرِ ثانی کریں!
1. جتنے بھی ہائی وے پر ہوٹل ہیں، ان کے لیے صاف واش روم لازمی قرار دیا جائے۔
2. باقاعدہ چیکنگ ہو، جرمانہ ہو۔
3. خواتین اور بچوں کے لیے الگ اور صاف واش روم کا انتظام ہو۔
یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، صرف تھوڑی سی انسانیت اور ذمہ داری کی ضرورت ہے۔ مسافر آپ کے مہمان ہیں، انہیں عزت دیں۔
اگر آپ بھی اس اذیت سے گزرے ہیں تو اس پوسٹ کو شیئر کریں، شاید کسی صاحبِ اختیار تک بات پہنچ جائے۔
#GT_Road #Pakistan #TravelIssues #CleanPakistan
Shakeel Awan retweeted
لاھور سے ایک بیوہ خاتون بیٹی کاساتھ ھے دو ماہ سے بجلی کا بل اد نہیں کر سکیں آج آخری تاریخ بھی گذر گئ ھے میٹر کٹنے کے خدشے کے باعث اھل خیر احباب سے بل ادا کرنے کی اپیل کی ھے
درکار تعاون 12921 ھے
Shakeel Awan retweeted
صرف غیرت مند ہی اس تحریر کو پڑھیں
اس میں نا مردوں کے لیے کچھ بھی نہیں
شادی کی تاریخ طے ہونے کے بعد لڑکے کی ماں نے چائے کا کپ رکھتے ہوئے کہا، ’’ہمیں تو کچھ نہیں چاہیے، بس بچوں کے کمرے کا سامان اچھا ہونا چاہیے۔ رشتے دار آتے ہیں، باتیں بناتے ہیں۔‘‘ لڑکی کا باپ مسکرایا، ’’جی، کوشش کروں گا۔‘‘ اُس رات بیٹی پانی دینے آئی تو باپ کے سامنے گھر کے کاغذات اور ایک پرانی کاپی کھلی پڑی تھی۔ کاپی میں فریج، فرنیچر اور دوسرے سامان کی قیمتیں لکھی تھیں۔ اُس نے پوچھا، ’’ابو، یہ گھر کے کاغذ کیوں نکالے ہیں؟
‘‘ باپ نے جلدی سے کاپی بند کردی، ’’کچھ نہیں بیٹا، تم شادی کی تیاری کرو۔‘‘ اگلی صبح وہ دفتر جانے لگا تو بیٹی دروازے پر آکر کھڑی ہوگئی، ’’ابو، پہلے میرے ساتھ ایک جگہ چلیں گے؟‘‘ باپ اُسے بازار لے جانے کے لیے تیار ہوگیا، مگر اُس نے لڑکے والوں کا پتا بتایا۔ وہاں پہنچ کر اُس نے اپنے منگیتر کے سامنے وہی کاپی رکھ دی، ’’اس میں میری شادی کا سامان لکھا ہے۔ ذرا بتائیے، اس میں سے کون سی چیز کم ہوئی تو آپ کے گھر میں میری عزت کم ہوجائے گی؟‘‘ لڑکا بے آرام ہوکر بولا، ’’تم بات کو بڑھا رہی ہو، امّی نے بس عام سی بات کی تھی۔‘‘ لڑکی نے باپ کے کانپتے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ دیا، ’’آپ کے لیے عام سی بات تھی، میرے ابو کل سے اپنا گھر بیچنے کا حساب لگا رہے ہیں۔‘‘ کمرے میں خاموشی چھا گئی۔ اُس نے انگلی سے انگوٹھی اتاری اور میز پر رکھ دی، ’’میں ایسا گھر نہیں بسا سکتی جس کے لیے میرے ماں باپ کو بے گھر ہونا پڑے۔‘‘ واپسی پر باپ کی آنکھیں نم تھیں، ’’لوگ پوچھیں گے تو کیا کہیں گے، بیٹا؟‘‘ اُس نے باپ کا بازو تھام لیا، ’’یہی کہیے گا، میری بیٹی کو سامان کے ساتھ نہیں، عزت کے ساتھ رخصت ہونا تھا۔
‘‘ کچھ مطالبے زبان پر ’’ہمیں کچھ نہیں چاہیے‘‘ بن کر آتے ہیں، مگر کسی باپ کی پوری عمر کی کمائی لے جاتے ہیں۔ جہیز کو رسم کہہ دینے سے اُس کا بوجھ ہلکا نہیں ہوجاتا؛ رشتہ قبول کیجیے، کسی کی استطاعت کا امتحان نہیں۔
Shakeel Awan retweeted
جھوٹے ملعون نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے الہام ہوا ہے کہ وہ 80 سال زندہ رہے گا!
آج برانڈرتھ روڈ سے گزرتے ہوئے اس عمارت پر نظر پڑی تو ساری کہانی ذہن میں تازہ ہوگئی۔
یہ وہ جگہ تھی جہاں قاد یانی حسین شاہ کا گھر تھا اور جہاں 1908ء میں مرزا ق ملعو ن ہلاک ہوا تھا
روایات کے مطابق، اسے ہیضے کی شکایت ہوئی اور چند ہی گھنٹوں میں اس کی حالت انتہائی خراب ہوگئی۔ بیان کیا جاتا ہے کہ اس کی حالت اس قدر بگڑ گئی تھی کہ جسم اور لباس گندگی سے لت پت ہوگئے تھے۔
پھر اس کی میت کو خچر پر لاد کر برانڈرتھ روڈ سے لاہور ریلوے اسٹیشن لے جایا گیا۔ روایت ہے کہ مسلم ریلوے ملازمین نے اسے مسافر ٹرین میں لے جانے کی اجازت نہ دی، چنانچہ بعد میں مال گاڑی کے ذریعے بٹالہ(انڈیا ) پہنچایا گیا۔
وہاں سے میت کو کندھوں پر اٹھا کر قاد یان لے جایا گیا، جہاں اگلے روز اگلے روز جھنم واصل کر دیا گیا ۔
آج اسی عمارت کو دیکھ کر تاریخ کے یہ واقعات پھر ذہن میں تازہ ہوگئے۔
یہ بلڈنگ 1965 میں بنائی گئی تھی
اس بلڈنگ کی فرسٹ فلور پہ کمرہ یادگار مل عون بنایا گیا
جہاں ٹٹی اور گندگی کی ساری تصویریں اویزاں تھیں جو 1974 قانون پاس کر کے سب کچھ صاف کر دیا گیا الحمدللہ ❤️
اج یہاں مسلمان کاروبار کر رہے ہیں اور سارے ٹٹی خانہ کو صاف کر کے گودام بنا دے گئے
کروڑوں لعنتیں اس ملعون پر کزاب کے سارے الہامی جھوٹے دعوے دھرے دھرے رہ گئے
اس ملعو ن نے جنہیں گمراہ کیا ہے اللہ پاک انہیں ہدایت دے
إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يَشَاءُ ۚ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ
ترجمہ: بے شک آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں دے سکتے، بلکہ اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے، اور وہ ہدایت پانے والوں کو خوب جانتا ہے۔
Shakeel Awan retweeted
Replying to @Saminakhan4000
اللہ تعالیٰ ھم سب کو. استاد. جیسا بنادے جو بھلائی کے کام چپ چپاتے کریں 🤲
Shakeel Awan retweeted
Replying to @Saminakhan4000
سلامت رہیں ایسے ہاتھ جو دوسروں کو دینے کے لیے اٹھتے ہیں۔ ❤️🤲
اللہ تعالیٰ دینے والوں کے رزق میں برکت عطا فرمائے،
Shakeel Awan retweeted
Replying to @Saminakhan4000
ہمارے کچھ دوستوں کا گروپ ہے ۔ اور ہم مل کر اپنے ریسورسز اور کنٹیکٹس سے ہر ماہ 20 مستحق بچوں بچیوں کی فیس ڈائریکٹ سکول میں ہی جمع کر دیتے ہیں تا کہ نہ والدین نہ ہی بچوں کی عزت نفس مجروح ہو۔ دیگر لوگ بھی ایسا کرکے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔



















