Shahid Rasool Qamar (@srqamar) header
Shahid Rasool Qamar (@srqamar) profile picture

خاک ہوں فقط ! محمدﷺ کی نسبت میرا کُل اثاثہ ہے

Lahore,Pakistan
Joined November 2013
Photo by Shahid Rasool Qamar (@srqamar)Photo by Shahid Rasool Qamar (@srqamar)Photo by Shahid Rasool Qamar (@srqamar)Photo by Shahid Rasool Qamar (@srqamar)Photo by Shahid Rasool Qamar (@srqamar)Photo by Shahid Rasool Qamar (@srqamar)Photo by Shahid Rasool Qamar (@srqamar)
القرآن : ترجمہ : " اب دنیا میں وہ بہترین گروہ تم ہو جسے انسانوں کی ہدایت و اصلاح کے لیے میدان میں لایا گیا ہے ۔ تم نیکی کا حکم دیتے ہو ، بدی سے روکتے ہو اور اللّٰه پر ایمان رکھتے ہو " ۔ ( آ لِ عمران : 110)
17
70
2
260
یہ فورم اب پہلے جیسا نہیں رہا ۔۔۔ اختلاف کرنا تو کجا ۔۔۔ بات کرنا بھی محال ہے نوجوان کیا ، اب تو بڑے بڑے نام نہاد دانشور بھی ایسی ایسی زبان استعمال کرتے ہیں کہ شرم آتی ہے۔ جب اصلاح کرنے والے ہی بگاڑ پیدا کرنے لگیں تو خرابی ہی خرابی ہوتی ہے۔
1
179
تیرے باہجوں سجنا ۔۔۔۔۔۔
2
281
جس معاشرے میں سوال جرم بن جائے ۔۔۔ اختلاف دشمنی بن جائے ۔۔۔۔ قلم پر زنجیر اور زبانوں پر قفل لگا دئیے جائیں۔۔۔۔ وہاں نہ جمہوری اقدار پنپ سکتی ہیں اور نہ معاشرہ ترقی کرے گا ۔
1
1
265
بہت افسوسناک صورتحال کا شکار ہیں۔ جب سے ٹویٹر جوائن کیا نوجوانوں کو سمجھاتے رہے کہ اختلاف کو دشمنی نہ بنائیں اور مکالمہ تہذیب سے کیا جائے۔ لکھنے والوں کو لکھنے دو اور بولنے والوں کی زباں بندی نہ کریں ورنہ معاشرہ گونگا ہو جائے گا ۔ وہی ہو رہا ہے۔۔۔۔۔ آج بدقسمتی سے جواد احمد سے ایک سوال کیا اور اس کی زبان دیکھ کر اسے بلاک کرنا پڑا حالانکہ میں کبھی کسی کو بلاک نہیں کرتا ۔ آپ اچھا کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں ۔۔۔ دل برداشتہ نہ ہوں ۔۔۔ آپ کا قد ان سب سے بہت بلند ہے۔ سلامت رہیں
ان نوجوان کا زرا تعارف پڑھیں اور میرے کمنٹ کا جواب پڑھیں اور وہ بھی بڑے بڑے نام پڑھیں جو اس PhD سکالر کو فالو کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو @BBhuttoZardari حسین حقانی نفیسہ شاہ ، ثناء اللہ بلوچ تک اس نوجوان سکالر کو فالو کرتے ہیں اور اس کے علم سے استفادہ کرتے ہیں ۔ lol میری سب باتیں غلط ہوسکتی ہیں۔ میرے ارگومنٹ کو مسترد کیا جاسکتا ہے۔ کوئی بھی مجھ سے اپنی الگ رائے رکھ سکتا ہے لیکن اس نوجوان پی ایچ ڈی سکالر کا جواب دینے کا انداز ملاحظہ فرمائیں۔ کچھ عرصے کے بعد یہ نوجوان اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھ کر سیکورٹی اور militancy پر اتھارٹی سمجھ کر لیکچر دیا کرے گا اور شاید کسی پاکستانی یونیورسٹی یا عالمی ادارے میں اچھی پوزیشن مل جائے کہ انہیں سیکورٹی اور militancy پر عبور ہے۔ وہاں کسی کالج ، یونیورسٹی یا عالمی فورم پر کوئی طالب علم، صحافی یا عام بندہ سوال یا بحث کرے گا یا اپنا موقف دے گا تو یہ نوجوان پی ایچ ڈی سکالر وہاں بھی یہیں سے گفتگو شروع کرے گا کہ آپ کا پٹہ کھول دیا گیا ہے کیونکہ آپ نے ایسی بات کر دی ہے جو اس کی سوچ یا اپروچ کے برعکس ہے؟ اگر اس سیکورٹی اور militancy پر ریسرچ کرنے والے خودساختہ پی ایچ ڈی سکالر کا دوسرے کا موقف کے برعکس اپنا موقف اور لاجک دینے کا یہ انداز ہے تو آپ اندازہ کریں اس ملک کے کالجز، یونیورسٹیز کیسا brain پیدا کررہی ہیں جس کا ہم رونا روتے ہیں کہ brain drain ہورہا ہے؟ کیا یہ مستقبل کا سکالر سیکورٹی اور militancy کا ایکسپرٹ بھی برین ڈرین میں شمار ہوگا یا برین ڈیڈ سمجھا جائے گا؟ @ShahNafisa @husainhaqqani @Senator_Baloch
1
1
257
پاکستان کی داخلی سیاست میں ہلچل ہو اور بات اتنی ہی سادہ ہو ۔۔۔۔ کبھی ہوا نہیں۔۔۔۔
1
2
303
نہ تو یہ سوالات نئے ہیں اور نہ یہ کہ مسلمان محققین اور مفکرین نے ان کے جواب نہیں دئیے ۔ مگر یہ پلیٹ فارم اس بحث کے لئے مناسب نہیں کیونکہ ضروری نہیں کہ سوال کا جواب بھی اسی اختصار سے دیا جا سکے۔ مضحکہ خیز بات صرف یہ ہے کہ تمام ملحدین اور مذہب بیزار سوال صرف اسلام پر ہی اٹھاتے ہیں کیونکہ دوسرے مذاھب کے پیروکاروں سے مختلف فوائد حاصل کرنا ہوتے ہیں۔ آپ سوال اٹھائیے مگر مناسب فورم پر ، جہاں تفصیل سے جواب دیا جا سکے
مسلمان رسول پاک کی جن صفات کو ان کی سب سے بڑی خوبیاں بیان کرتے ہیں، وہ آج مہذب سماج کی کم از کم توقعات ہیں۔ صادق یعنی سچا اور امین یعنی امانت دار ہونا صرف قائدین نہیں، عام لوگوں کے لیے بھی لازم ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی شخص اپنے ٹیکس گوشوارے میں جھوٹ بولے یا مالی معاملات میں دھوکا دہی کرے تو اس کے سنگین قانونی اور مالی نتائج ہوسکتے ہیں۔ مسلمانوں کے نزدیک رسول اللہ کی سب سے اہم حیثیت ان کا نبی ہونا ہے۔ جو لوگ مابعد الطبیعات پر یقین نہیں کرتے، اور دنیا میں ایسے لوگ اربوں کی تعداد میں ہیں، ان کے لیے یہ بات کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ غیر مذہبی نقطۂ نظر سے مذہبی شخصیت کے دعوائے نبوت کی صداقت تاریخی تحقیق سے ثابت یا رد نہیں کی جاسکتی۔ مذہبی عقیدے سے قطع نظر، رسول اللہ کا غیر معمولی تاریخی کردار یہ تھا کہ انھوں نے عرب کے پہلے سے موجود قبائلی نظام کے اندر ایک نئی سیاسی برادری قائم کی، اس کے لیے نئے قانونی و اخلاقی اصول متعارف کرائے اور انھیں نئے مذہبی فریم ورک میں ڈھالا۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اسلام پر تنقید بھی انھیں قوانین کی وجہ سے کی جاتی ہے۔ اگر یہ تسلیم کرلیا جائے کہ اسلامی قانون کے بہت سے سماجی اور قانونی احکام ایک خاص تاریخی دور اور معاشرتی ماحول سے متعلق تھے تو شاید اس تنقید کی شدت کم ہوجائے۔ لیکن جب یہ دعویٰ کیا جائے کہ ساتویں صدی کے یہ احکام اپنی اصل صورت میں پوری دنیا اور قیامت تک کے لیے ہیں تو پھر کئی سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ مثلاََ غلام اور لونڈیوں کا جواز نہیں دیا جاسکتا۔ مثلاََ اجتماعی سزاوں کا جواز نہیں دیا جاسکتا۔ مثلاََ ذمی اور جزیے کا جواز نہیں دیا جاسکتا۔ مثلاََ صنفی عدم مساوات کا جواز نہیں دیا جاسکتا، اسلامی فکر میں اصلاح اور شدت پسند تعبیرات کا مقابلہ دو الگ مسائل نہیں۔ جدید مسلم معاشروں میں مذہبی قانون کو تاریخی تناظر میں سمجھنے کی گنجائش جتنی بڑھے گی، ان تعبیرات کے لیے جگہ اتنی ہی کم ہوسکتی ہے جو ساتویں صدی کے قانونی اور سماجی تصورات کو اکیسویں صدی پر نافذ کرنا چاہتی ہیں۔
1
1
284
جواد احمد صاحب ! آپ کے گانے کبھی نہیں سنے کیونکہ مجھے موسیقی کا بہت شوق نہیں ہے ۔۔۔۔ میں آپ سے متعارف ہونا چاہتا ہوں ۔۔۔ اس لئے موسیقی کے علاوہ اپنا تعارف کرائیں ۔ شکریہ @jawadahmadone
2
288
جواد احمد اور اقرار الحسن دونوں نے نئی جماعتوں کی بنیاد رکھی ہے ، اچھی بات ہے ، سیاست میں موروثیت اسی طرح ہی ختم ہو گی۔دونوں کا سیاسی کردار تو وقت ہی ثابت کرے گا مگر مجھے لگتا ہے کہ اقرار الحسن جلدی سیکھ رہے ہیں جبکہ جواد صاحب ابھی عوام کی جہالت کے فتووں سے باہر نہیں نکل پا رہے۔ درست یا غلط ۔۔۔ ہر کسی کو اپنی سیاسی رائے رکھنے اور اپنا لیڈر چننے کی آزادی ہی کسی بھی نظام کی بنیاد ہے ورنہ زبردستی تو ڈکٹیٹر شپ ہی ہوا کرتی ہے۔امید کرتا ہوں کہ جواد بھائی اپنے جذبات پر قابو پا کر عوام میں مقام بنائیں گے۔ ورنہ لوگوں کی بھی تو زبانیں ہیں۔ @iqrarulhassan @jawadahmadone
2
629
کچھ لوگ مسلسل عام عوام کو پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے خلاف عدم احتجاج پر بھیڑ بکریاں پکار رہے ہیں ۔۔۔ حالانکہ ۔۔۔ ہم نے کسی شیر یا چیتے کو باہر احتجاج کرتے نہیں دیکھا ۔۔۔ !! عوام کی اکثریت تو بیچاری ہمیشہ سے ہی روزی روٹی کی فکر میں ہی رہی ہے اور پھر اس جدید دورِ جمہوریت میں تمام جتن بھی تو اکارت ہوئے ہیں ۔ ایسے میں لیڈرز کی ہی تلاش ہے اور وہ صرف طعنوں تک لیڈری کر رہے ہیں۔
1
4
408
نواز شریف آصف زرداری شہباز شریف عمران خان اور انہی جیسے کئی بزرگ سیاستدان، مجھے ان سے نفرت نہیں ہے کیونکہ ان میں سے ہر کسی نے اپنا مقام خود بنایا ہے ، طریقہ کار اور ان کے سیاسی کردار پر اختلاف ہو سکتا ہے اور ہے بھی۔ مگر ان کی اولادوں کو پسند کرنا ذرا مشکل لگتا ہے کیونکہ ان کی واحد شناخت والدین ہیں ، کوئی محنت نہیں ہے ۔ جھے اقرار الحسن یا ان جیسے نئے لوگ بھی برے نہیں لگتے کیونکہ وہ بھی نیا آغاز کر رہے ہیں، موروثیت کے دئیے ہوئے نہیں ہیں۔ البتہ ابھی دیکھیں گے کہ کیسے اخلاقی اور سیاسی کردار کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ آخر پاکستان کو آگے بڑھنا ہے اور پہلوں میں سے کسی نے آبِ حیات نہیں پی رکھا۔
1
1
390
عام آدمی تو شاید کسی کا مسئلہ ہی نہیں ہے۔ اب نئے چہروں کی نئے اور خالص جذبے کے ساتھ ضرورت ہے مگر نئے چہرے مایوس کر رہے ہیں ، بیانیہ بنانے میں ابھی تک کم از کم میرے لئے ناکام ہیں۔ محض مخصوص تنقید تک محدود ہیں۔ بہرحال میں ناامید نہیں ہوں۔ آپ پر بھی نظر ہے اور آپ کے رویے میں پہلے سے کچھ بہتری ضرور ہے جو خوش آئیند ہے۔
سوال صرف یہ ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اس سارے شور شرابے میں عام آدمی اور اُس کے مسائل کہاں ہیں؟ اپنی اپنی اناؤں کے بُتوں میں قید اور خواہشِ اقتدار میں پاگل سیاسی راہنماؤں کی زندگی میں غریب آدمی کی کیا جگہ ہے؟
182
چلو ۔۔۔ ! کہ اس تاریک دشت میں صدیاں بیت گئیں چلو اک ایسے نگر جہاں ۔۔۔ دن نہیں ڈھلتا (شاہد)
1
2
241
آپ کو یہ کیوں لگتا ہے کہ جو آزاد پی ٹی آئی ہے وہ خان کی آزادی کی متمنی بھی ہے ؟
مہمان وزیراعلٰی کی عزت اور اکرام پنجاب حکومت پر فرض ہے لیکن صبح سے سہیل آفریدی صاحب کی جتنی ویڈیوز سامنے آئی ہیں اُن میں وہ سوشل میڈیا کی توجہ کے لیے بے قرار ایک غیر سنجیدہ کھلنڈرے نوجوان کا تاثر دے رہے ہیں جو کسی صورت اُن کے اور خان صاحب کی رہائی کے لیے نیک شگون نہیں۔
301
ہمارے سیاستدانوں کو ، ہماری ریاست کو اور اس سے جڑے تمام چھوٹوں بڑوں کو ۔۔۔۔۔ یہ بات کیوں سمجھ نہیں آ رہی کہ لوگ تنگ آ چکے ہیں ، تنگ آ چکے ہیں۔۔۔ ان کے جھوٹ سے، فریب سے ، جھوٹے وعدوں سے، بکتے انصاف سے ، دوہرے معیار سے، پراسرار رویے سے، او۔۔۔۔ جناب انقلاب ایسے ہی بنا کرتے ہیں۔
2
3
261
خودی اور تکبر کے درمیان باریک سی لکیر ہے ، خودی انسان کو عظمت کی بلندیوں جبکہ تکبر پستی کی گہرائیوں تک پہنچا دیتا ہے۔ دونوں میں تمیز رکھنا بہت ضروری ہے۔
3
323
انسان ساری زندگی دوسروں کو سمجھنے اور دوسروں کے عیب تلاش کرنے میں گزار دیتا ہے مگر خود آگاہی کی سعی نہیں کرتا اور نہ ہی اپنے عیب دور کر کے ویسا بنتا ہے جیسا وہ دوسروں کو دیکھنا چاہتا ہے۔
3
304
زندگی ! تجھ سا منافق بھی کوئی کیا ہو گا تیرا شہکار ہوں اور تیرا ہی مارا ہوا ہوں
1
4
387