Kashif retweeted
میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے پر رہتا ہوں، کچھ دنوں قبل مجھے چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گجرانوالہ جانے کا اتفاق ہوا۔ سفر کی تھکن اور دن بھر کی مصروفیات کے بعد رات کو جب اپنے مقامی میزبانوں کے ساتھ بیٹھ کر چائے پینے کا وقت ہوا، تو ہر میزبان مجھے کسی نہ نہ کسی کوئٹہ ہوٹل پر لے گیا۔ وہیں گجرانوالہ کے ایک چائے خانے پر پشین سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم لیگی ورکر جمعہ خان سے ملاقات ہوئی، جنہوں نے بتایا کہ صرف گجرانوالہ شہر میں ان کے اپنے تین ریسٹورنٹس چل رہے ہیں۔
چائے کا شوقین ہونے کے ناطے میں نے دورانِ سفر ذرا غور کیا تو سڑک کنارے ہر کچھ فاصلے پر یہ کوئٹہ چائے خانے چمکتے نظر آئے۔ میرا ایک سادہ سا اندازہ ہے کہ صرف پنجاب میں ایسے دو سے تین ہزار کوئٹہ ریسٹورنٹس موجود ہوں گے، جہاں ہزاروں پشتون نوجوان بغیر کسی خوف یا رکاوٹ کے سکون سے کام کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ایک ہوٹل پر 20، 20 سے زائد لڑکے ملازم ہیں جن کا تعلق کوئٹہ، ژوب، پشین اور چمن جیسے علاقوں سے ہے۔
یہ زمینی منظر نامہ دیکھ کر انسان سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ جن خطوں یا قوم پرست رہنماؤں کی طرف سے پنجاب کے خلاف نفرت اور تعصب کا بیانیہ گھڑا جاتا ہے، حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ دل چاہتا ہے کہ تفرقہ انگیز باتیں کرنے والے ان سیاست دانوں محمود خان اچکزئی ہوں، خوشحال کاکڑ ، اصغر اچکزئی یا پی ٹی ایم کے رہنماوں کو پنجاب کی ان گلیوں اور بازاروں میں لے کر آؤں ۔ کاش یہ لوگ یہاں آئیں اور خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ جس پنجاب پر یہ دن رات تعصب اور عصبیت کا الزام لگاتے ہیں، اس نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے لاکھوں پختونوں کو نہ صرف روزگار اور کاروبار دیا ہے بلکہ انہیں اپنے بھائیوں کی طرح گلے سے لگایا ہوا ہے۔
کوئٹہ ہوٹل کلچر صرف چائے پینے کا نام نہیں، بلکہ یہ جنوبی، شمالی و مرکزی پنجاب کے دل میں پختون بھائیوں کے روزگار، تحفظ اور مقامی آبادی کے باہمی اعتماد کی زندہ مثال ہے۔ سیاست دان اور قوم پرست عناصر اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کے لیے فاصلے اور نفرتیں پیدا کرنے کی جتنی بھی کوشش کر لیں، لیکن روزمرہ کے معاشی رشتے، مشترکہ زندگی اور عوام کا باہمی احترام ہی اس ملک کی حقیقی طاقت اور پہچان ہے۔ – at Peshawar, Pakistan
Kashif retweeted
مظہر عباس اسٹیبلشمنٹ کے چودہ طبق روشن کرتے ہوئے
کم سے کم صحافت کا کچھ حق تو ادا کیا!
جو کچھ محسن نقوی نے کہا وہ انکی ذاتی رائے نہیں تھی۔
محسن نقوی تو کاکروچ بھی اپنی مرضی کے لانا چاہتے ہیں۔
اس ملک میں نظام عوامی نمائندوں کا مسئلہ ہے ۔ ان لوگوں کا مسئلہ نہیں ہے جنکو سیاست میں حصہ لینے کی آئینی اور خود انکے کوڈ میں اجازت نہیں ہے۔
جس ملک میں وزیراعظم کو اختیار نہیں، عدالت معزول، سیاست معزول، سیاست دان معزول ہو۔ چیف جسٹس اپنی مرضی سے عدالت نہیں جا سکتا۔ میڈیا آزاد نہیں ہے،
وہاں بااختیار بلدیاتی اداروں کی بات ہو رہی ہے۔ پہلے آپ خود طے کریں کہ آپ اس ملک میں کونسا نظام چاہتے ہیں ۔
چند سال پہلے آپ ہائبرڈ سسٹم لائے اب وہ بھی آپکو اچھا نہیں لگ رہا۔ کیا ہم غیر جماعتی فارمولے کی طرف جا رہے ہیں۔
جب تک آپ آئین کی سپرمیسی کو نہیں مانیں گے۔ جس عدلیہ نے ملک کا آئین توڑا اسکو آپ نے نہ صرف لیگل پروٹیکشن دی بلکہ کہا آپ چاہیں تو آئین میں مزید ترامیم بھی کر لیں۔
79 میں بھٹو کی پھانسی کے بعد غیر جماعتی انتخابات کروائے آپ نے تو انھیں بھی پاور نہیں دی۔آپ نے سیاسی نظام کو برادریوں میں تقسیم کیا۔ پھر آپ برملا کہتے ہیں کہ یہ اتحاد آپ بنواتے ہیں ۔ مہران بینک کا اسکینڈل سب کے سامنے ہے چار بینکوں سے پیسے جمع کر کے نمائندے منتخب کروائے گئے یہ سب سیاسی جماعتیں نہیں کرتیں ۔
غیریقینی کی صورتحال ہی پاکستان کا مسئلہ ہے۔آپ ملک میں استحکام آنے ہی نہیں دیتے ۔سیاست کو گالی بنا دیا ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنا کوئی فیصلہ خود نہیں کر سکتی ۔ کسی کے لیے آپ بارہ مئی چھوڑا ہوا ہے کسی کے لئے نو مئی ۔ مقدمات سے آپ کنٹرول کر رہے ہیں۔ آپ بلوچستان اور آزاد کشمیر کے معامالات سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسی بحث چھیڑ تے ہیں ۔
Kashif retweeted
Iran’s missile strike on the Prince Sultan air base in Saudi Arabia damaged an American E-3 Sentry, an airborne warning and control aircraft that is critical in managing battlespace and tracking drones, missiles and aircraft from hundreds of miles away
on.wsj.com/4bTNFr2
Kashif retweeted
دولت کے 15 خفیہ دروازے
وہ جگہیں جہاں عام آدمی کی نظر نہیں جاتی
عام آدمی کی نفسیات ہمیشہ "بھیڑ چال" (Herd Mentality) کی تابع ہوتی ہے۔ وہ ہمیشہ انہی دروازوں پر دستک دیتا ہے جہاں پہلے ہی ہزاروں لوگ قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ بڑی دولت کبھی بھی ہجوم کے پیچھے چلنے سے نہیں ملتی۔ دولت کے حقیقی خزانے ان ویران اور نظر انداز کردہ راستوں پر پوشیدہ ہیں جنہیں عام ذہن "فضول" یا "مشکل" سمجھ کر چھوڑ دیتا ہے۔ اگر آپ مالی آزادی چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنی نظر وہاں جمانی ہوگی جہاں دنیا نہیں دیکھ رہی۔ اس تحریر میں دولت کے وہ 15 دروازے بیان کیے گئے ہیں جو بظاہر عام لگتے ہیں مگر ان کے پیچھے خزانے چھپے ہیں۔
1-مسائل کا حل (The Business of Problems)
دولت کا پہلا اور سب سے بڑا اصول یہ ہے کہ پیسہ "مسائل" کے پیٹ میں ہوتا ہے۔ عام انسان مسئلے سے بھاگتا ہے اور شکوہ کرتا ہے، جبکہ امیر ذہن مسئلے سے لپٹ جاتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ ہر مسئلہ دراصل ایک "کاروباری موقع" ہے۔ جو شخص جتنے بڑے اور جتنے زیادہ لوگوں کے مسائل حل کرتا ہے، اس کا معاوضہ اتنا ہی بڑا ہوتا ہے۔
2-غیر دلچسپ کاروبار (Boring Businesses)
ہر نوجوان ٹیک سٹارٹ اپ، فیشن یا گلیمرس بزنس کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔ لیکن خاموش اور بڑی دولت "بورنگ" کاموں میں ہے۔ کچرا اٹھانا، صفائی ستھرائی (Janitorial Services)، لانڈری، پللمبنگ یا لاجسٹکس۔ ان کاموں میں کوئی "کول فیکٹر" نہیں ہے، اس لیے یہاں مقابلہ (Competition) نہ ہونے کے برابر ہے اور منافع کا مارجن بہت زیادہ ہے۔
3-کباڑ اور فضلہ (Trash into Treasure)
جسے دنیا "فضلہ" سمجھ کر پھینک دیتی ہے، بابصیرت لوگ اسے سونا سمجھتے ہیں۔ ری سائیکلنگ کا کاروبار یا پرانی اور ٹوٹی ہوئی چیزوں کو مرمت کر کے (Restore) نئی شکل دینا دولت کا ایک بہت بڑا دروازہ ہے۔ یہاں آپ کو خام مال کوڑیوں کے بھاؤ ملتا ہے اور تیار پروڈکٹ کی قیمت آسمان پر ہوتی ہے۔
4-انسانی آرام طلبی (The Economy of Convenience)
آج کا انسان بے حد آرام پسند اور سُست ہو چکا ہے۔ دولت کا چوتھا دروازہ لوگوں کی "سُستی" میں چھپا ہے۔ کوئی بھی ایسا کام، پروڈکٹ یا ایپ جو لوگوں کو صوفے سے اٹھنے کی زحمت سے بچائے اور سہولت ان کے قدموں میں لا کر رکھ دے، وہ راتوں رات کامیاب ہو سکتا ہے۔ ہوم ڈیلیوری اور سروسز ایپس اس کی بہترین مثال ہیں۔
5-خوف اور عدم تحفظ (Market of Fear)
انسان اپنی جان، مال اور مستقبل کے حوالے سے ہمیشہ ڈر کا شکار رہتا ہے۔ جو شخص لوگوں کو "تحفظ" کا احساس بیچ سکتا ہے، وہ کبھی غریب نہیں رہ سکتا۔ انشورنس، سیکیورٹی سسٹمز، سی سی ٹی وی کیمرے اور سائبر سیکیورٹی وہ انڈسٹریز ہیں جو انسانی خوف کو تسلی میں بدل کر پیسہ کماتی ہیں۔
6-مڈل مین کا کردار (The Connector)
دولت کمانے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کے پاس اپنی پروڈکٹ یا فیکٹری ہو۔ چھٹا دروازہ "رابطہ کار" بننا ہے۔ آپ صرف خریدار اور بیچنے والے کو ملانے کا ہنر سیکھ لیں۔ ڈراپ شپنگ ہو یا پراپرٹی ڈیلنگ، مڈل مین بغیر اپنا سرمایہ پھنسائے، صرف دو پارٹیوں کو ملا کر اپنا حصہ (Commission) وصول کرتا ہے۔
7-سوتے ہوئے کمائی (Passive Income)
اگر آپ صرف تب کماتے ہیں جب آپ جاگ رہے ہوتے ہیں اور کام کر رہے ہوتے ہیں، تو آپ کبھی امیر نہیں ہو سکتے۔ ساتواں دروازہ ایسے "اثاثے" بنانا ہے جو آپ کی غیر موجودگی میں کمائیں۔ یہ ڈیجیٹل پروڈکٹس، یوٹیوب چینلز، رینٹل پراپرٹی یا خودکار آن لائن اسٹورز ہو سکتے ہیں۔ اسے "آٹومیشن" کا دروازہ بھی کہتے ہیں۔
8-نوآموز افراد کی مارکیٹ (The Beginner's Market)
اکثر لوگ سوچتے ہیں کہ انہیں "ماہرین" کو سکھانا یا بیچنا چاہیے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ماہرین کی تعداد بہت کم ہے۔ آٹھواں دروازہ "اناریوں" (Beginners) کو سکھانا ہے۔ دنیا میں سیکھنے والوں کی سب سے بڑی مارکیٹ وہ ہے جو "الف، ب" سیکھنا چاہتی ہے۔ بنیادی علم بیچنا، ایڈوانس علم بیچنے سے زیادہ منافع بخش ہے۔
9-رفتار اور تیزی (The Speed Premium)
دنیا سُست روی کا شکار ہے۔ سرکاری دفاتر ہوں یا پرائیویٹ کمپنیاں، ہر جگہ کام لیٹ ہوتا ہے۔ نواں دروازہ "رفتار" ہے۔ اگر آپ مارکیٹ میں موجود دیگر لوگوں کی نسبت وہی کام آدھے وقت میں کر کے دے سکتے ہیں، تو کلائنٹ آپ کو منہ مانگی قیمت دینے کو تیار ہوگا۔ آج کے دور میں رفتار ہی کرنسی ہے۔
10-توجہ کا مرکز (Attention Economy)
پرانے وقتوں میں پیسہ زمین یا سونے میں تھا، آج کے دور میں پیسہ "توجہ" (Attention) میں ہے۔ دسویں دروازے کی چابی یہ ہے کہ "پیسہ وہیں جاتا ہے جہاں آنکھیں جاتی ہیں"۔ اگر آپ سوشل میڈیا یا مواد (Content) کے ذریعے لوگوں کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں، تو آپ اس توجہ کو بڑی آسانی سے دولت میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
11-نظام کی خرابی (Inefficiencies)
اپنے اردگرد دیکھیں،
Kashif retweeted
ایک آدمی کی بیوی چالیس سال کی عمر میں انتقال کر گئی۔ جب اس کے دوستوں اور رشتہ داروں نے اسے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیا، تو اس نے جواب دیا کہ اس کی بیوی کا سب سے بڑا تحفہ یہ ہے کہ اس نے اسے ایک بیٹا دیا، اور وہ اپنی زندگی اسی بیٹے کے ساتھ گزارے گا۔
جیسے ہی بیٹا بڑا ہوا، اس نے اپنے تمام کاروبار کی ذمہ داریاں بیٹے کے سپرد کر دیں۔ وہ اکثر اپنے دفتر میں یا کسی دوست کے دفتر میں وقت گزارنے لگا۔
بیٹے کی شادی کے بعد، وہ آدمی زیادہ تنہا محسوس کرنے لگا۔ اس نے گھر کا مکمل انتظام اپنی بہو کے سپرد کر دیا۔
بیٹے کی شادی کے ایک سال بعد، وہ دوپہر کا کھانا کھا رہا تھا جب بیٹا دفتر سے آیا۔ وہ ہاتھ دھو کر کھانے کے لیے تیار ہو رہا تھا۔ بیٹے نے سنا کہ والد نے کھانے کے بعد دہی مانگی، تو بیوی نے جواب دیا کہ آج گھر میں دہی نہیں ہے۔
کھانا کھانے کے بعد، والد باہر چہل قدمی کے لیے نکل گیا۔ کچھ دیر بعد، بیٹا اپنی بیوی کے ساتھ کھانے بیٹھ گیا۔ کھانے کے برتن میں دہی موجود تھا، مگر بیٹے نے بغیر کسی ردعمل کے کھانا کھایا اور پھر دفتر چلا گیا۔
حیرت انگیز خبر
کچھ دنوں بعد، بیٹے نے اپنے والد سے کہا، "آج آپ کو عدالت جانا ہے اور آپ کی شادی ہو رہی ہے!" والد نے حیرت سے اپنے بیٹے کی طرف دیکھا اور کہا، "بیٹا! مجھے اب شادی کی ضرورت نہیں، اور میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں۔ تمہیں بھی ماں کی ضرورت نہیں، تو پھر میری دوبارہ شادی کیوں؟"
بیٹے نے جواب دیا، "بابا، میں آپ کے لیے اپنی ماں کو واپس نہیں لا رہا، نہ ہی اپنی بیوی کے لیے ایک ساس۔ میں صرف آپ کے لیے دہی کا انتظام کر رہا ہوں! کل سے میں آپ کی بہو کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہوں گا اور آپ کے دفتر میں ایک ملازم کی حیثیت سے کام کروں گا، تاکہ آپ کی بہو دہی کی قیمت جان سکے۔"
یہ کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ والدین ہمارے لیے اے ٹی ایم کارڈز نہیں بلکہ اصل میں ہمارے دلوں کی دولت ہیں۔ وہ ہماری مرضی پر نہیں بلکہ ہم ان کی خدمت اور احترام کے ذریعے اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔ دنیا کے تمام والدین کو زندہ باد! ہر گھر میں ایسے مثالی رویے اپنائے جانے چاہیے۔
منقول فرام چہرہ کتاب
Kashif retweeted
افغانستان کے طالبان رجیم، افغان قوم پرست حلقے اور مغربی ممالک میں موجود افغان ڈائسپورہ آج کل قومی پرستی کے بخار میں مبتلا ہیں، ایک مسلسل رٹ لگاتا ہے کہ اٹک تک کا علاقہ افغانستان کا حصہ تھا یا یہ کہ لر و بر یو افغان ایک ہی جغرافیائی وحدت ہیں۔ مگر یہ دعویٰ تاریخ کی بدترین مسخ کاری ہے۔ اگر یہ دعویٰ درست ہوتا تو جب اس خطے پر قبضے ہوتے، جنگیں لڑی جاتیں اور حکمران بدلتے رہے، افغان ریاست سب سے آگے کھڑی ہوتی۔ مگر تاریخ صدیوں سے اس بیانیے کو جھوٹا ثابت کر رہی ہے۔اصل حقیقت یہ ہے کہ موجودہ خیبر پختونخوا کے پشتون لوگوں نے ہر جنگ اپنے خون اور غیرت سے لڑی، جبکہ کابل کے حکمران یا تو غائب رہے یا حالات کا تماشہ دیکھتے رہے۔ اگر یہ علاقہ واقعی افغانستان کا حصہ ہوتا تو کابل کی حکومت جنگ میں شریک ہوتی، لشکر بھیجتی، مزاحمت کرتی، مگر ایسا کبھی نہیں ہوا، اور یہی اس دعوے کے جھوٹ پر سب سے بڑا تاریخی گواہ ہے۔ 1823ء کی جنگِ پیر سباق نوشہرہ اس حقیقت کو واضح کرتی ہے۔ اس وقت پشاور میں درانی گورنر اعظم خان بارکزئی کی حکمرانی تھی، جنگ پیر سباق خود مہاراجہ رنجیت سنگھ نے لڑی۔ ہری سنگھ نلوہ، جنرل وینٹورا، جنرل الارڈ، بلبھدر سنگھ گورکھا اور اکالی پھولا سنگھ اس کے ساتھ تھے۔ دوسری طرف یوسفزئی پشتون سید اکبر شاہ (پیر بابا کے پوتے) کی قیادت میں کھڑے ہوئے۔ پہلے دن سکھوں کو بھاری نقصان ہوا، ان کے اعلیٰ کمانڈر اکالی پھولا سنگھ اور بلبھدر سنگھ مارے گئے، سکھ لشکر پسپا ہونے لگا، مگر اگلی صبح پشتونوں نے دیکھا کہ ان کا اپنا نام نہاد افغان حکمران اعظم خان راتوں رات طورخم کے راستے افغانستان بھاگ چکا تھا۔نتیجہ یہ نکلا کہ تنہا پشتون قبائل نے لڑتے لڑتے 20 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور یہاں سے سکھ راج کا آغاز ہو گیا۔ سوال یہ ہے کہ اگر پشاور، مردان، ملاکنڈ، ہزارہ اور کوہاٹ افغان علاقہ تھا تو کابل سے کمک کیوں نہیں آئی؟ افغان امیر نے لشکر کیوں نہیں بھیجا؟ کیا کوئی ریاست اپنے ملکی علاقے اور لوگ یوں بے یار و مددگار چھوڑتی ہیں؟ سید احمد شہید بریلوی ہزاروں میل دور ہندوستان سے صرف اس لیے آئے کہ پشتونوں کے شانہ بشانہ سکھوں کے خلاف لڑ سکیں، اور پھر بالاکوٹ میں شہید ہوئے، تو کابل کی حکومت محض چند کوس کے فاصلے پر موجود، خاموش تماشائی بنتی رہی۔ اگر لر اور بر والے ایک تھے، تو افغانستان نے ان کی مدد کیوں نہ کی؟ اسی طرح شاہ منصور، صوابی کے میدان میں 25 ہزار یوسفزئی پختون شہید ہوئے، مگر کابل کا حکمران پھر بھی بے حس رہا۔سکھوں کے بعد جب 1849 میں انگریز سامراج آیا، تب بھی افغان ریاست کی بے حسی اور لاتعلقی تاریخ کا حصہ بنی۔ انگریزوں نے پشاور مردان ، کوہاٹ ڈی ائی خان ایبٹ آباد ، اٹک میں رجمنٹ سنٹرز ، اور چھاؤنیاں قائم کیں۔ اگر اٹک تک کا علاقہ افغانستان کا تھا، تو کیا افغانستان نے انگریزوں کے ساتھ ایک ہی جنگ لڑی؟ کیا اس نے کبھی یہ خطہ چھڑانے کی کوشش کی؟ جواب ہے: نہیں۔ کبھی نہیں۔ بالکل نہیں۔انگریزوں کے خلاف اصل مزاحمت تور فقیر، حاجی صاحب ترنگزئی، سیدو بابا، عمر خان جندولی (جسے انگریز ایشیا کا نیپولین کہتے تھے) اور پشتون قبائل نے کی۔ کیا کابل نے ان کی مدد کی؟ ان کے ساتھ پرچم اٹھایا؟ ان کے لیے لشکر بھیجا؟ تاریخ چیخ چیخ کر کہتی ہے نہیں۔ دنیا جب سے بنی ہے صرف اس میں 76 سال اپ نے پشاور پر حکمرانی کی ، اور 202 سال قبل آپ یہاں سے بھاگ کر چلے گئے تھے اب کس حثیت سے کہتے ہو کہ اٹک تک کا علاقہ اپ کا ہے ؟ جغرافیہ اور تاریخ دونوں ثابت کرتے ہیں کہ یہ زمین پہلی مرتبہ کسی ریاستی شناخت، سیاسی استحکام اور آئینی تحفظ کے ساتھ پاکستان میں شامل ہوئی ہے۔اٹک تک افغانستان اور لر و بر یو افغانایک خواب نہیں، ایک سیاسی فریب ہےاور فریب کبھی تاریخ نہیں بن سکتا۔
یہ خطہ 78 سالوں سے پاکستان کا ہے اور تا قیامت رہے گا پاکستان میں بسنے والے ساڑھے چار کروڑ پختون پاکستان کے محافظ بھی ہیں اور وارث بھی۔ ہماری قومیت پاکستان ہے ہماری شناخت پاکستان ہے ،
Kashif retweeted
sora2 + veo3.1 + ai theme pages = $1.2M/month
these pages regularly clear $100k+ just from reposted content,
and the biggest ones are pulling 120M+ views per month
the format is always the same:
- a strong scroll-stopping hook
- curiosity or value in the middle
- a clean payoff + product tie-in
no personal brand.
no influencer dependency.
just consistent output into a niche that already buys.
i’ve put together a $300k/month roadmap breaking down the system step-by-step
rt + comment “theme” and i’ll send it over
(must follow for dm)
Kashif retweeted
میں نے یونیورسٹی سے ڈگری کی۔ پھر پیسے جمع کر کے ڈگری لی اور ڈگری پر کنٹرولر اور وائس چانسلر نے دستخط بھی کیئے۔اس کے بعد میں نے دوبارہ پیسے جمع کر کے ڈگری ان کو واپس بھیجی کہ اب یہ ویریفائی کر لو کہ آپ لوگوں نے مجھے جو ڈگری دی ہے وہ فیک تو نہیں ہے۔ بات یہاں پہ ختم نہیں ہوئی۔ اس کے بعد وہی ڈگری HEC کو بھیجی کہ آپ کے ساتھ جو یونیورسٹی Affiliated ہے اس نے یہ ڈگری جاری کی ہے اور ویریفائی بھی کی ہے۔ اب آپ بھی ویریفائی کر لے کہ کہیں یہ ڈگری جعلی تو نہیں۔ آگے کی بات سنئے۔ پھر HEC کے بعد میں نے وہ ڈگری MOFA کو بھیجی اور ان سے کہا کہ یہ جو HEC نے سٹیمپ لگایا ہے اس کو چیک کرے کہ کہیں یہ فیک تو نہیں ہے۔اس پورے کام میں آپ کے ہزاروں روپے الگ سے ضائع ہو جاتے ہیں، ساتھ میں وقت بھی ضائع ہوتا ہے، اور سب سے اہم بات وہ نمونے جو خود میٹرک فیل ہوتے ہیں ان کی باتیں بھی سننے کو ملتی ہے۔ یہ ایک بھیانک قسم کا مذاق ہے ہمارے ساتھ اور اس پہ کوئی بولتا بھی نہیں ہے۔
Kashif retweeted
اس ملک میں خطرناک سیلاب آیا ہوا ہے۔ کیا کسی نے اب تک کہیں
Federal Flood Commission
کا نام سنا ہے جو 1970 کی دہائی میں اسی کام کے لیے قائم ہوا تھا اور اب تک 550 ارب روپے خرچہ دکھا چکا ہے جو دو ارب ڈالرز بنتا ہے۔
فلڈ کمشن کے چیرمین یا ممبرز یا ملازمین کو کہیں سندھ، بلوچستان یا خیبرپختخوا یا پنجاب میں دیکھا گیا ہو یا فلڈ کمشن کے چیرمین اور ممبران کے نام سے آپ لوگ واقف ہوں؟
تو یہ ساڑھے پانچ سو ارب مالیت کا یہ سرکاری “نایاب سہنرا ہاتھی” آج کل کہاں پایا جاتا ہے۔۔
کیا یہ فلڈ کمشن کے چیرمین اور ان کے افسران صرف اسلام آباد دفاتر میں بیٹھ کر بھاری تنخواہوں، بیرونی دوروں، الاونسز،مہنگی لگژری گاڑیاں اور عیاشیوں کے لیے رکھے گئے تھے؟
@CMShehbaz @MIshaqDar50 @akleghari @DrMusadikMalik @MaryamNSharif @sherryrehman @sohaileqbal1 @A_Qadir_Patel @ShaziaAttaMarri @JunaidAkbarMNA
Kashif retweeted
#NoMoreSlabLooting
*دنیا کی خوفناک ترین ڈکیتی :*
*بجلی کے حالیہ بلوں میں پروٹیکٹ کیٹیگری اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق سمجھیں۔*
*200 یونٹس کا بل : 3083 روپے*
*201 یونٹس کا بل : 8154 روپے*
*اضافی یونٹ کا بل : 5071 روپے*
*مطلب 200 یونٹ سے اوپر ایک یونٹ کا بل 5071 روپے آ سکتا ہے۔ یہ اس غریب عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے ۔ اس کا نوٹس کون لے گا ؟ مزید برآں یہ ریٹ آپ کو اگلے 6 ماہ تک مسلسل بھرنا ہوگا۔ مطلب یہ ایک یونٹ آپ کو 30,000 روپے کا پڑتا ہے۔*
*کسی اور کیلئے نہیں، اپنے حق کیلئے خود آواز اٹھائیں، بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار نا منظور، 300 یونٹس تک تمام ٹیکسز ختم کیے جائیں، بجلی فی یونٹ 10 روپے کریں، خدارا! سفید پوش طبقے کے حال پر رحم کریں۔ اگر آپ اس پوسٹ سے متفق ہیں تو سوشل میڈیا پر مہم چلائیں اور اسے پھیلاتے جائیں ۔
Kashif retweeted
برطانیہ کے امیر ترین پاکستانی پیر
انگلینڈ میں مقیم چند پاکستانی پیر صاحبان کی معلوم دولت کا تخمینہ
( آف شور دولت اور ٹرسٹ اس میں شامل نہیں )
نمبر 1۔ صوفی جنید نقشبندی Grandson صوفی عبداللہ نقشبندی ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ گھمکول شریف ، برمنگھم 132 ملین پاؤنڈ۔ پاکستانی 290 ارب تقریباً
نمبر 2۔ پیر سلطان نیاز الحسن باہو ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ سلطان باہو ، برمنگھم۔ 80 ملین پاؤنڈ ، 176 ارب روپے تقریباً
نمبر 3۔ پیر سلطان فیاض الحسن باہو ، اسسٹنٹ سجادہ نشین آستانۂ عالیہ سلطان باہو ، برمنگھم 83 ملین پاؤنڈ ، 183 ارب روپے تقریباً
نمبر 4۔ پیر نورالعارفین صدیقی ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ نیریاں شریف ، برمنگھم ، 77 ملین پاؤنڈ ، 170 ارب روپے تقریباً
نمبر 5۔ پیرزادہ امداد حسین ، مہتمم جامعہ الکرم نوٹنگھم ، 76 ملین پاؤنڈ ، 168 ارب روپے تقریباً
نمبر 6۔ پیر معروف حسین شاہ نوشاہی ، آستانۂ عالیہ نوشاہیہ بریڈفورڈ ، 68 ملین پاؤنڈ ، 150 ارب روپے تقریباً ( پیر معروف حسین صاحب برطانیہ میں وارد ہونے والے سب سے پہلے پیر ہیں ، موصوف اپریل 1961 میں برطانیہ تشریف لائے ، اور اون کی مل میں مزدوری شروع کی ، چند ماہ بعد بریڈ فورڈ میں تبلیغ الاسلام کے نام سے ایک مکان میں مسجد بنائی ، لیکن مریدین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے اگلے 18 سال ملوں میں مزدوری ہی کرتے رہے ، اس وقت بریڈفورڈ و گرد و نواح میں تیس سے زائد مکانات میں تبلیغ الاسلام کے نام سے مساجد بنا چکے ہیں ، اور ان تمام پراپرٹیز کے بلاشرکتِ غیرے مالک بھی ہیں ، لیکن ان مکانات کی مالیت 68 ملین پاؤنڈ میں شامل نہیں ، پیر صاحب اس لحاظ سے بھی بدقسمت ہیں کہ پاکستان میں کسی بڑی گدی کے سجادہ نشین نہ ہونے کی وجہ سے برطانیہ میں ان کے مریدین کی تعداد ابھی تک بیس ہزار سے کم ہے )
نمبر 7۔ پیر سید عبدالقادر جیلانی سابق خطیب ٹنچ بھاٹہ راولپنڈی ، مہتمم دارالعلوم قادریہ جیلانیہ لندن ، 62 ملین پاؤنڈ ، پاکستانی 139 ارب روپے تقریباً
نمبر 8۔ پیر منور حسین جماعتی سجادہ نشین آستانۂ عالیہ امیرِ ملت پیر جماعت علی شاہ برمنگھم ، 60 ملین پاؤنڈ ، پاکستانی 134 ارب روپے تقریباً
نمبر 9۔ پیر حبیب الرحمن محبوب ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ ڈھانگری شریف ، بریڈفورڈ ، 32 ملین پاؤنڈ ، پاکستانی 71 ارب روپے تقریباً
نمبر 10۔ پیرعرفان مشہدی ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ بکھی شریف بریڈفورڈ ، پیر عرفان شاہ صاحب ان پیروں میں سب سے غریب ترین پیر ہیں کیونکہ ان کی دولت 2 ملین پاؤنڈ یعنی پاکستانی صرف 44 کروڑ روپے ہے۔
تلک عشرة کاملة
مندرجہ بالا تمام دس پیر صاحبان کا تعلق پاکستان و آزاد کشمیر سے ہے۔ جو برٹش نیشنیلٹی ہولڈر اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔
یہ اعداد و شمار برطانوی ذرائع سے حاصل کردہ ہیں انکے علاوہ بہت سے پیر صاحبان جنہوں نے اپنی دولت ٹرسٹ ( این جی اوز ) کے پردے میں چھپائی ہوئی ہے۔ وہ اس لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔
نیز پاکستان میں مقیم جو پیر صاحبان سالانہ یہاں سے اربوں روپے کے نذرانے بٹورنے کے لیئے تشریف لاتے ہیں وہ بھی اس لسٹ میں شامل نہیں۔
مندرجہ بالا دس پیر صاحبان کی اجتماعی دولت سے کئی گنا زیادہ دولت کے مالک “ پیر ہاشم الگیلانی البغدادی “ ہیں ، جو آستانۂ عالیہ شیخ عبدالقادر جیلانی رح بغداد کے گدی نشین ہیں ، یہ پیر صاحب بھی برٹش نیشنلیٹی ہولڈر اور مقیمِ برطانیہ ہیں۔ جیسے پاکستانی نژاد برطانوی پیر کبھی کبھی پاکستان دورہ پہ تشریف لے جاتے ہیں ، اسی طرح یہ بھی کبھی کبھی بغداد کے دورہ پہ تشریف لے جاتے ہیں۔
یہ ساری دولت اس غریب ملک کے غریب عوام کی طرف سے اپنے دکھوں اور مصیبتوں کو کم کرنے کی نیت سے بطور چڑھاوا چڑھائی جاتی ہے جس سے اس عوام کی مشکلات کم ہوتی ہیں یا نہیں. یہ اللہ تعالٰی کی ذات بہتر جانتی ہے لیکن ان پیروں کی نسلیں خاصی پھل پھول رہی ہیں.
اس سلسلے میں سابقہ پیر آف گولڑہ شریف کی تقاریر بہترین پند و نصائح سے بھرپور ہیں. ویسے بھی جن کے ماں باپ زندہ ہوں اُنہیں کسی اور سے دعا کروانے کی ضرورت ہی نہیں ہونی چاہیئے.
اوّل و اوّل تو نیب یا کسی اور ملکی ادارے کی اوقات ہی نہیں کہ وہ ان پیروں کے ذرائع آمدن پوچھ سکے یا یہ کہ یہ دولت ملک سے باہر کیسے گئی؟
اور
اگر ایسا ارادہ کبھی بن بھی جائے تو یہی عوام (مُریدین) اپنے پیر کی دولت بچانے کے لیئے سر دھڑ کی بازی لگا دے گی اور اسے جنّت میں بطور شہید جانے کا آسان نسخہ ہاتھ آ جائے گا.
1/2






















