Pinned Tweet
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماصَلَّيتَ عَلٰی اِبْراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْراھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ۞
اَللَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکتَ عَلٰی اِبراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبراھيمَ اِنَّك حَمِيدُ مَّجِيد۞
Aqsa Ali retweeted
کیا دنیا نیوز پر کوئی کیس کیا محترمہ مریم نواز یا نواز شریف نے
Aqsa Ali retweeted
میں قوم کو آج یہ خوشخبری دوں گا کہ آپ کا لیڈر آج ایک مرتبہ پھر عدالت کے سامنے سرخرو ٹھہرا۔ آج جو کارروائی ہوئی، اس سے یہ بات بالکل واضح ہو گئی کہ عمران خان صاحب اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک پورا افسانہ کھڑا کیا گیا ہے، جس کی سرے سے کوئی بنیاد ہی نہیں ہے۔
قوم کے ذہن میں چند اہم باتیں رہنی چاہئیں۔
سب سے پہلے یہ افسانہ کھڑا کیا گیا کہ برطانیہ میں ایک رقم موجود تھی جو کسی جرم کے نتیجے میں حاصل ہوئی تھی۔ برطانوی عدالتوں یا اداروں نے یہ تعین کیا تھا کہ چونکہ یہ رقم جرائم سے حاصل شدہ ہے، اس لیے اسے پاکستان کے قومی خزانے میں منتقل ہونا چاہیے۔
حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ یہ سراسر ایک جھوٹا مفروضہ ہے۔
اس کے بعد یہ کہا گیا کہ یہ رقم پاکستان کے قومی خزانے میں آنی تھی، لیکن عمران خان صاحب کی اس وقت کی حکومت نے مبینہ طور پر اس میں رعایت دے کر یہ رقم قومی خزانے میں آنے کے بجائے اس اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جہاں ملک ریاض صاحب نے بحریہ ٹاؤن کے سلسلے میں رقم جمع کرانی تھی۔
یہ بھی ایک جھوٹا بیانیہ ہے جسے حکومتی ترجمان بار بار قوم کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں۔
آج جب عدالت کے سامنے ابتدائی مرحلے میں ہی مقدمہ پڑھا گیا تو یہ پورا افسانہ پاش پاش ہو گیا۔
قوم کے ذہن میں درج ذیل حقائق رہنے چاہئیں:
یہ رقم برطانیہ میں ملک ریاض خاندان کی اپنی رقم تھی۔ کسی برطانوی عدالت نے یہ فیصلہ نہیں دیا تھا کہ یہ رقم حکومتِ پاکستان کی ملکیت ہے یا اسے پاکستان کے قومی خزانے میں جمع ہونا چاہیے۔
برطانیہ میں صرف اتنا ہوا کہ ملک ریاض اور برطانوی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا۔ یہ ایک سول معاہدہ تھا، فوجداری نوعیت کا کوئی مقدمہ نہیں تھا۔
انہیں بتایا گیا کہ چونکہ ان کا ویزا منسوخ کیا جا رہا ہے، اس لیے وہ برطانیہ چھوڑ دیں اور اپنی تمام جائیدادیں اور رقوم بھی وہاں سے منتقل کر دیں۔
اس پر ملک ریاض اور ان کے خاندان نے کہا کہ بینکوں میں موجود یہ رقم ہماری اپنی ہے، حکومتِ پاکستان کی نہیں۔ لہٰذا ہمیں اجازت دی جائے کہ یہ رقم سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیں۔
اس طرح ملک ریاض خاندان نے اپنے دستخطوں سے چیک لکھے، پے آرڈرز بنوائے اور اپنی رقم خود سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔
اس پورے عمل میں نہ کابینہ کا کوئی کردار تھا اور نہ ہی عمران خان صاحب کا۔
یہ رقم سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں آئی اور وہیں موجود رہی۔ اس رقم میں اضافہ بھی ہوا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے یہ رقم حکومتِ پاکستان کے سپرد کر دی اور یوں یہ قومی خزانے میں منتقل ہو گئی۔
لہٰذا حکومتِ پاکستان کو ایک پیسے کا بھی نقصان نہیں ہوا بلکہ اسے فائدہ پہنچا۔
ممکن ہے کہ یہ رقم سالہا سال برطانیہ میں موجود رہتی، لیکن یہ پاکستان منتقل ہوئی، فارن ایکسچینج ریزروز (Foreign Exchange Reserves) میں شامل ہوئی اور اس کے مساوی پاکستانی روپے قومی خزانے میں آئے۔
تو پھر نقصان کہاں ہوا؟
عمران خان صاحب کے کسی عمل نے نہ اس رقم کی پاکستان منتقلی کو ممکن بنایا اور نہ ہی اس رقم کو حکومتِ پاکستان یا قومی خزانے سے دور کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
بیرسٹر @salmanAraja جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف
Aqsa Ali retweeted
"یہاں کسی کا بھی سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو سکتا ہے، کبھی عدالت چھٹی پر چلی جاتی ہے تو کبھی پراسیکیوٹر، کبھی ریکارڈ نہیں آتا تو کبھی تفتیشی، شاہ محمود قریشی کیخلاف 54 معلوم مقدمات بنے، کچھ میں وہ بری ہو گئے اور باقی میں ضمانت ملی، انکے دو باقی مقدمات جو 95 سماعتوں کیساتھ ڈیڑھ سال سے چلتے ہوئے ضمانت کے تاریخ کے سب سے طویل کیس بن چکے ہیں، 70 سال سے زائد عمر ہے اور وہ بیمار بھی ہیں، کئی اسپتالوں میں انہیں دوران قید علاج کیلئے لے جانا پڑا، بے داغ ماضی کیساتھ دو بار وزیر خارجہ اور وزیراعظم کے امیدوار بنے، پھر بھی بغیر سزا کے ناحق جیل میں قید ہیں، ہم درخواست کرتے ہیں کہ اب بس کر دیں اور انہیں جیل سے باہر آنے دیں"
PTI رہنما اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر @taimur_malik
@DRTPakistan
@MeherBanoQ
@ZainHQ
youtu.be/4toDYcIh9YU
Aqsa Ali retweeted
جیل کی دیواروں میں سنائی گئی سزاؤں کا اب عدالت کے احاطوں میں دفاع کرنا ہے تو کہتے ہیں لائیو اسٹریمنگ نہیں کرنی۔ بھئی اتنے ہی مضبوط کیس ہیں تو لے کر آئیں دنیا کے سامنے۔۔ پتہ تو لگے کیا کرپشن کی خان نے؟
Aqsa Ali retweeted
تاریخ جب بھی 26 نومبر کی سرد تاریک رات کا ذکر کرے گی، اس نوجوان کے 40 روپے اور ماں کی ان سنی کالز گواہی دیں گی کہ یہاں حق مانگنے والوں کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ یہ سانحہ ناقابلِ فراموش ہے، انصاف ہمارا مطالبہ ہے!
#نومبر26_کے_شہداء_کا_حساب_دو
#نومبر26_یوم_جبر
#IslamabadMassacre
Aqsa Ali retweeted
اگر @BBhuttoZardari صاحب آپ کو یاد نہیں تو ایک بار یہ پڑھ لیں کہ یوں پاس ہوئی تھی چھبیسویں ترمیم آپکی brute majority کی تلوار سے
کل ان کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا۔ ان کی رہائش گاہ لاجز C308 کو ایجنسیوں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ آج صبح 6 بجے ان کے شوہر سید احسان شاہ، جو کہ سابق صوبائی وزیر اور سابق سینیٹر ہیں، کو لاجز سے لے جایا گیا۔ ان کے بچے جو لاجز میں موجود ہیں، وہیں محصور ہیں۔ انہیں پھر زبردستی سینیٹ جانے اور وزیر اعظم کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کرنے پر مجبور کیا گیا۔ اگر کسی کو یقین نہیں آتا تو براہ کرم لاجز C308 کے باہر جا کر خود دیکھ لیں۔
Aqsa Ali retweeted
عمران خان کی ملاقاتیں بند ہوۓ ایک سال ہو چکا ہے۔ اس ایک سال کے دوران عدالتی مداخلت کی بدولت وکیل کی چار، اور بہنوں کی دو یا تین ملاقاتیں ہو سکیں۔
Aqsa Ali retweeted
کتنی چھوٹی حرکت ہے کہ خود عوامی پیسے پر لاؤلشکر کےساتھ سڑک پر نکل جائیں اور اپوزیشن کے لوگوں کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کریں اور انھیں گھر میں محصور کر دیں۔ یہ عورت جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے ۔ ہر اعتبار سے۔
Aqsa Ali retweeted
میرے بھائی کی عمر 74 برس ہے۔
سات دہائیوں تک پاکستان کی کسی عدالت نے انہیں مجرم قرار نہیں دیا۔ انہوں نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا، کینسر کے ایسے ہسپتال قائم کیے جہاں مالی حیثیت سے قطع نظر ہر شخص کو علاج کی سہولت میسر ہو، نوجوانوں کی تعلیم کے لیے یونیورسٹی قائم کی اور ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے قوم کی خدمت کی۔
مگر اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد اچانک ان کے خلاف سینکڑوں فوجداری مقدمات قائم کر دیے گئے۔
القادر ٹرسٹ کیس میں انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے جبراً گرفتار کیا گیا، جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا۔ ان کے مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل کی بند دیواروں کے اندر ہوئی، جہاں نہ عوام کو رسائی حاصل تھی اور نہ ہی ذرائع ابلاغ کو۔
آج وہ چودہ سال قید کی سزا تنہائی میں کاٹ رہے ہیں۔ انہیں اپنے اہلِ خانہ اور وکلا سے باقاعدہ ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کی بینائی متاثر ہو چکی ہے، بلڈ پریشر قابو میں نہیں، جبکہ ان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر بھی تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
اب ان کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ ہمارا مطالبہ نہایت سادہ ہے کہ پاکستان کے عوام کو عدالتی کارروائی براہِ راست دیکھنے کی اجازت دی جائے۔
سپریم کورٹ نے جنرل مشرف سے متعلق مقدمات کی کارروائی براہِ راست نشر کی اور ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے کا بھی عوام کے سامنے جائزہ لیا، مگر ان کی پھانسی کے کئی دہائیوں بعد۔
کیا ہمیں ایک بار پھر کسی سانحے کا انتظار کرنا ہوگا؟ کیا میرے بھائی کو بھی انصاف کی فراہمی سے پہلے اپنی جان گنوانا ہوگی؟
انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہیے، بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ شفافیت کسی فرد کو دی جانے والی رعایت نہیں، بلکہ انصاف کا بنیادی اصول اور عوام کا حق ہے۔
Aqsa Ali retweeted
"جو آپکو پسند نہیں اُسکے خلاف فائلیں نکال دینگے لیکن اگر وہ کرپٹ ہے اور آپکو پسند ہے تو اُسکی کرپشن کی کوئی بات نہیں ہو گی، عمران خان جیل میں گئے تو باکل صحتمند تھے لیکن اب اگر انکی صحت خراب ہو رہی ہے تو یہ نظام اِسکا ذمہ دار ہے، ایک صوبے کا وزیراعلی اغوا ہے لیکن ہائیکورٹ نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے، PTI حکومت گرنے سے ختم نہیں ہو سکتی، PTI صرف تب ختم ہو گی جب اپنے نظریے سے ہٹے گی، مجھ پر 25 مقدمات ہیں اور دس میں اشتہاری ہوں، میرا گھر سیل ہوا، میٹر کاٹ دیئے"
پی ٹی آئی رہنما @NaeemPanjuthaa
@DRTPakistan
Aqsa Ali retweeted
Imran Khan Needs Immediate Medical Attention!
Shift Imran Khan to Shifa International Hospital ‼️It’s a medical emergency 🚨 🆘
#ImranKhansLifeIsAtRisk
#ImranKhanWantsJustice
Aqsa Ali retweeted
Munir and his regime will not listen to reason. They kill, abduct and torture at will. It is time the world acted, before they kill my father, the rightful, democratically elected leader of Pakistan.
The persistent denial of adequate health care, family visits, and regular meetings with legal counsel to former Prime Minister Imran Khan and Bushra Bibi, his wife, during their detention is a violation of Pakistan’s international human rights obligations.
He has not been allowed to meet family since December 2025, barring two meetings with his sister in August 2026, nor has he been allowed to speak to his sons over telephone since March 2026.
He has been in solitary confinement, increasingly isolated from human contact, which has impacted his mental and physical health. He is 74 years old and has been experiencing severe blood pressure issues. His family has reported that he has been denied access to independent doctors despite orders issued by the Supreme Court of Pakistan. His wife has also been denied adequate medical care.
In denying Imran Khan and Bushra Bibi their rights, the Pakistani authorities run afoul their international law commitments.
Imran Khan's family has also been targeted. Three of his sisters were detained in September and kept under preventive detention for broad and vague concerns related to planned march to Islamabad by Khan's party Pakistan Tehreek-e-Insaf. While two of his sisters were released, Aleema Khan remains under detention in Lahore.
Pakistani authorities must immediately provide adequate health care to Imran Khan and Bushra Bibi and restore regular access to family and lawyers. Political persecution of Imran Khan’s family, particularly of his sisters for advocating for his rights, must stop. This includes the immediate release of Aleema Khan.
Aqsa Ali retweeted
محنت لگن علم اور تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں
جب آپ محنت، لگن اور اپنے بل بوتے پر زیرو سے ہیرو بنتے ہیں تو پھر آپ صدیق جان بن جاتے ہیں۔
یہ کلپ ضرور ملاحظہ کیجیے! خاتون اینکر نے بظاہر صدیق جان کو گھیرنے کے لیے کئی سوالات تیار کر رکھے تھے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کم از کم 15 سے 20 افراد نے انہیں سوالات لکھ کر دیے ہوں گے کہ یہ پوچھنا ہے، وہ کہنا ہے اور یہاں صدیق جان کو پھنسانا ہے۔
لیکن صدیق جان نے تمام سوالات کے جواب دیے اور خاتون اینکر کو لاجواب کر دیا۔
یہ دلچسپ گفتگو ضرور سنیے گا اور اپنی رائے کا اظہار بھی کیجیے گا!
Aqsa Ali retweeted
“I call for [Imran Khan’s] release. I call for his proper treatment, and I actually call for de-escalation,” says UN human rights chief @volker_turk. “We need to diffuse the political tensions that are around this case, which means that a confidence-building measure between the opposition and the government could be his immediate release.”
Aqsa Ali retweeted
یہ ایک بڑی اور نہایت خوش آئند پیش رفت ہے۔ اقوامِ متحدہ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور جیل میں ان کی حالتِ قید کو انتہائی افسوس ناک اور تشویش ناک قرار دیا ہے، حکومت عمران خان کی انسانی حقوق کی بحالی،علاج معالجہ کی سہولیات، ڈاکٹرز، وکلاء اور رشتہ داروں سے ملاقات کی بحالی کرے۔۔۔
“I call for [Imran Khan’s] release. I call for his proper treatment, and I actually call for de-escalation,” says UN human rights chief @volker_turk. “We need to diffuse the political tensions that are around this case, which means that a confidence-building measure between the opposition and the government could be his immediate release.”
Aqsa Ali retweeted
اللہ جب چاہے کسی کو سمجھ اور توفیق دے
اسٹرالوجر سامعہ شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز کی اپیل کر رہی ہیں۔ ان کا واسطہ پڑا ہے تو انہیں اندازہ ہوا ہے کہ عمران خان کے اس کام کی کیا اہمیت ہے
ہماری دعا ہے اللہ انہیں صحت عطا فرمائے
Aqsa Ali retweeted
*"میں نے کبھی بھی طبی بنیادوں پر رعایت طلب نہیں کی، اور نہ ہی بیماری کو کبھی ایک حربے کے طور پر استعمال کیا ہے۔
میں نے ہمیشہ اپنے مقدمات کا مقابلہ قانونی میرٹ اور پورے اعتماد کے ساتھ کیا ہے، اور آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔
عمران خان
16 نومبر 2026
#ImranKhanWantsJustice

























