
Human Rights Activist | Co-Ordinator Asia Region At World Peace Mission International | @Actions_WPM |https://teapaw.org/t.co/FjozBgtxmz |Member At @HRCPakistan
Earth
Joined May 2012
- Tweets18.8K
- Following5.6K
- Followers3.5K
- Likes90.6K
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
🚨📍ان پڑھ بابا سعید آف تلہ گنگ ایک بار پھر سزائے موت بانٹنے میں کامیاب ہوئے 👇
راولپنڈی میں چھوٹی عدالت نے گزشتہ روز محمد ابتسام المصطفی نامی نوجوان کو سزائے موت سنادی ۔ ذرا اس کا مختصر بیک گراؤنڈ ملاحظہ ہو 👇
📍ابتسام المصطفی کا کیس اگست 2018 میں راولپنڈی سائبر کرائم ونگ میں بلاسفیمی بزنس گینگ کے زیر سایہ رجسٹر ہؤا ۔
📍اس کیس میں مدعی(کمپلینٹ) تھا تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والا ایک ان پڑھ شخص بابا سعید
📍 یہ وہی بابا سعید آف تلہ گنگ ہے جو اسلام آباد میں بھی مدعی ہے اور وہاں بھی6 زندگیوں میں سزائے موت بانٹ کر 6 خاندان تباہ کرچکا ہے وہاں اس سے جب جج نے سام سنگ اور ایپل فون کے بارے میں پوچھا تھا تو اس کا جواب تھا کہ سام سنگ کا تو مجھے پتہ نہیں مگر ایپل تو سیب 🍏 ہوتا ہے۔
📍 راولپنڈی میں جس لڑکے کو سزائے موت سنائی گئی ہے اس کیس کا ٹرائل اس لڑکے نے ہر بار خود لڑا ہے یعنی خود اپنی وکالت کی ۔ اور مدعی بابا سعید سے جب پوچھا کہ بھئی تمہیں تو انگلش بھی نہیں آتی اور پڑھے لکھے بھی نہیں ہو تو تم فیس بک پر مبنی کیس میں مدعی کیسے بنے تو جواب ملا کہ اجی وہ میرا بیٹا پڑھ لیتا ہے مجھے تو پڑھنا لکھنا نہیں آتا
📍ابتسام المصطفی کی ایف آئی آر پڑھیں تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس پر دفعہ 295C لگی ہی نہیں ہے ۔
📍پہلی بار اس کو راولپنڈی میں کورٹ سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی
📍پھر جب یہ لڑکا اپنا کیس لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں لے کر گیا تھا وہاں جناب جسٹس (ر) چودھری عبد العزیز سے پالا پڑا ، جہاں انہوں نے کیس ری ٹرائل کرکے نیچے بھیج دیا کہ سزا کم ہے زیادہ سزا دے کر اوپر بھیجو
📍 دوبارہ اس لڑکے نے اپنا کیس خود ہی لڑا اور راولپنڈی کی چھوٹی عدالت سے عمر قید کی سزا ہوئی ، اب دوسری بار جب لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل پہنچی تو پھر سے محترم جج صاحب نے اس کے کیس کو ری ٹرائل کرکے نچلی عدالت کو واپس بھیج دیا کہ ابھی بھی سزا کم ہے اور سزا دو دوبارہ ٹرائل کرو
📍 اب تیسری بار اس لڑکے کو راولپنڈی کی چھوٹی عدالت نے سزائے موت سنا دی ہے ،جو پہلے 10 سال تھی ، پھر عمر قید ہوئی اور اب سزائے موت سنادی گئی ، عدالت وہی چھوٹی کورٹ راولپنڈی میں ، کیس وہی ، مگر ہر بار سزا بڑھ رہی ،
ہے نا عجیب کیس اور عجیب انصاف
,📍 اوپر سے سونے پر سہاگہ یہ کہ اس کا مدعی(کمپلیننٹ) بھی ان پڑھ بابا ہے جو سوشل میڈیا استعمال ہی نہیں کرسکتا ۔
📍 اوپر سے ایک اور عجیب اتفاق کہ بابا سعید بھی تلہ گنگ کا ہے اور یہ لڑکا جسے سزا ہوئی ہے یہ بھی تلہ گنگ کا ہے ۔۔۔۔۔
اور ہے بھی امام مسجد کا بیٹا۔۔۔۔۔۔۔
نام ہے "محمد ابتسام المصطفی"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
📍سمجھنے والوں کے لئے اتنا کافی ہے ۔
🚨 سام سنگ کا تو مجھے پتہ نہیں مگر ایپل تو سیب ہوتا ہے ۔سنئیے اور سر دھنیئے ۔
6 لوگوں کی زندگی برباد کرنے اور سزائے موت دلوانے والا انپڑھ بابا سعید۔۔۔ 👇
📍 دو دن قبل سپریم کورٹ نے قیصر ایوب نامی ایک کرسچیین لڑکے کی سزائے موت برقرار رکھی ۔ کیس سوشل میڈیا کا تھا اور مدعی تھا بابا سعید آف تلہ گنگ جو کہ جاہل گنوار ہے جس کو سوشل میڈیا کی الف ، ب ، تک نہیں پتہ
📍اس سے قبل اسلام آباد سیشن کورٹ سے جج افضل مجوکاا نے بھی کچھ کیسز میں سزائے موت دی تھی ۔ ایک کیس میں مدعی تھا یہی بابا سعید ۔
📍 👈جب بات سوشل میڈیا ایپس اور موبائل فونز کی ہوئی اور مدعی بابا سعید سے جج نے سوشل میڈیا اور ایپس کا پوچھنے کے بعد سوال کیا کہ آپ سام سنگ Samsung اور ایپل Apple 🍏 📱 کے بارے میں کیا جانتے ہیں ؟؟
تو جانتے ہیں بابا سعید نے کیا جواب دیا تھا..؟؟؟
👈بابا سعید کا جواب تھا کہ سر سام سنگ کا تو مجھے پتہ نہیں مگر ایپل تو سیب 🍏 ہوتا ہے ۔
📍 اسی بابا سعید نے راولپنڈی میں ہی ایک اور کیس بنایا ہوا ہے وہ کیس اور اس بابے کے دیگر سارے کیسز بھی سوشل میڈیا شئیرنگ کے ہیں اور بابا جی کو سوشل میڈیا اور ایپس اور موبائلز کا ککھ نہیں پتہ پھر بھی بابا جی مدعی ہیں ہے اور سزائے موت کا رقص جاری ہے۔۔ ہے نا کمال کی بات ۔۔
📍اسی ان پڑھ گنوار بابا سعید نے چھ لوگوں اور ان کے خاندانوں کی زندگی برباد کی ہے اور جن میں سے 2 بری بھی ہوچکے ہیں ۔
📍ذیل میں دو سزائے موت کے فیصلوں کی ویڈیوز دی جارہی ہیں جس میں شیراز فاروقی ویڈیوز میں کمنٹری کرتے ہوئے خود بتاریا ہے کہ مدعی بابا سعید ہے اور سب کو مبارک ہو اور یہ لوگ خوشیاں منا رہے ہیں Celebrate کر رہے ہیں پھولوں کے ہار ایک دوسرے کو پہنا رہے ہیں ۔ بھلا ان زومبیز کو پھولوں سے کیا کام ؟ موت دے کر پھول بانٹنا ۔۔۔ !!!!!
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان، آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں ایک بین الاقوامی میڈیا ادارے سے وابستہ نوجوان صحافی ثوبان افتخار راجہ کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کیے جانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ اقدام آزادیِ صحافت، بنیادی انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے حوالے سے سنگین تشویش پیدا کرتا ہے۔
کسی صحافی کو شفاف قانونی جواز اور قابلِ اعتماد شواہد کے بغیر دہشت گردی سے متعلق نگرانی کی فہرست میں شامل کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ صحافت جرم نہیں، اختلافِ رائے دہشت گردی نہیں، اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کسی شہری کو مشکوک یا مجرم قرار دینے کی بنیاد نہیں بن سکتی۔
آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے اور اسلام آباد میں کام کرنے والے صحافیوں کو ایسے اقدامات کا نشانہ بنانا آزادیِ اظہار، صحافتی آزادی اور جمہوری اقدار کے لیے خطرہ ہے۔ ریاستی اختیارات قانون کے مطابق شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے استعمال ہونے چاہئیں، اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے نہیں۔
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان حکومت اور محکمہ داخلہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس فیصلے کی قانونی بنیاد اور شواہد واضح کیے جائیں، اور بتایا جائے کہ آیا ثوبان افتخار راجہ کو اپنا مؤقف پیش کرنے اور مؤثر قانونی دفاع حاصل کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کا شفاف جائزہ لیا جائے، ثوبان افتخار راجہ کے قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، اور اگر ان کے خلاف قابلِ اعتماد شواہد موجود نہیں تو ان کا نام فورتھ شیڈول سے فوری طور پر خارج کیا جائے۔
صحافت جرم نہیں—صحافیوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے۔
#ثوبان_افتخار_راجہ #صحافت_جرم_نہیں #صحافتی_آزادی #آزادی_اظہار #انسانی_حقوق #HRCPakistan
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
چندہ چاہئیے تھا تو ہمیں بتاتے ہم چندہ اکٹھا کردیتے تمہیں۔
خوامخواہ میں کیا ضرورت جھوٹ بولنے کی کہ NCCIA کے آگے کھڑا ہوں ، صاف نظر آرہا ہے کہ اپنے کمرے کے اندر ویڈیو بناکر ChromaKey استعمال کی ہے۔
پتہ نہیں لوگ اتنی ڈھٹائی اور کانفیڈینس سے جھوٹ کیسے بول لیتے ہیں
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
🚨آج ایک نوجوان صحافی دوست نے ایک انتہائ عجیب بات کی
کہنے لگا کہ NCCIA میں کوئ جاننے والا ہے؟
میں نے پوچھا کہ کیا کرنا ہے؟
کہنے لگا کہ کسی کال سینٹر پر ریڈ پر ساتھ جانا ہے۔
میں نے پوچھا، تمہارا کیا فائدہ؟
کہنے لگا کہ آپ نہیں چاہتے کہ چھاپے کی کوریج کے بعد دو قیمتی آئ فون اور ایک اچھا سا لیپ ٹاپ میرے پاس بھی آ جائے گا۔
میں نے پوچھا وہ کیسے؟
کہتا ہے متعدد لوگ جو ریڈز پر ساتھ جا رہے ہیں وہ یہی کچھ کر رہے ہیں، سینکڑوں کی تعداد میں موبائل فونز اور لیپ ٹاپس پکڑے جاتے ہیں دو چار چھ ڈیوائسز اِدھر اُدھر ہو جائیں تو کسی کو کیا پتہ لگتا ہے۔ سپورٹیو آرگیومنٹ کے طور پر کہتا ہے کہ آپ کو کچھ لوگوں کے نام بتاتا ہوں ریڈ سے پہلے اور ریڈ کے بعد کی صورتحال اور فون دیکھ لیں، خود ہی فیصلہ کر لیں۔
میں نے کہا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ کوئ واؤچر/ کاغذ/ ریسیونگ/ ڈاکومنٹ کچھ تو دیتے ہی ہوں گے۔ ڈیوائسز واپس ہوتی ہی ہوں گی۔
کہتا ہے کوئ چکر نہیں، ریڈ کے بعد فارنزک کا بہانہ بنا کر متعدد ڈیوائسز منظور نظر لوگوں میں بانٹ دی جاتی ہیں جنکے بارے کوئ پوچھنے والا نہیں۔ کیونکہ پکڑے جانے والے تو سب کرمنلز ہیں اور انکے فون مال غنیمت۔ عدالتیں پکڑے جانے والوں کو چھوڑ بھی دیں تو اسکے باوجود کیس ختم ہونے پر ہی ڈیوائسز واپس ہونی ہیں۔ اسوقت تک ویسے ہی افسران بلند و بالا ملزم کے اتنے چکر لگوا چکے ہوں گے کہ بندہ خود ہی کہے گا کہ جان چھوڑیں، ڈیوائسز رکھ لیں۔ یوں لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز سیٹل ہو جائیں گے۔
اسکی بات پر معلومات اکٹھی کیں تو معلوم ہوا کہ معاملہ اتنا سادہ نہیں بلکہ اس سے کئ گنا زیادہ گھمبیر ہے۔ راولپنڈی میں ایک ریڈ کے بعد جب معاملہ عدالتوں سے کلیئر ہو گیا تو متعلقہ افسران نے ضد کی کہ قبضہ میں لی گئ ڈیوائسز ایک سو چالیس تھیں جبکہ دراصل 210 ڈیوائسز قبضہ میں لی گئ تھیں اور کوئ رسید وغیرہ فراہم نہیں کی گئ تھی۔ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں بھی اسی نوعیت کی تفصیلات سامنے آئیں۔
سوچ رہا ہوں کہ کسی کو یہ حقیقت معلوم ہو گی ہی۔ کوئ انکوائری کی ہی گئ ہو گی۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ ایک ایماندار ترین ادارہ جسکے ڈی جی ایجنسی کو پولیس بناتے ہوئے عوام سے اتنی دعائیں لے رہے ہیں، اتنے لوگ ادارہ کی کارکردگی کی دن رات تعریفیں کر رہے ہیں، انکی ناک کے نیچے اتنی نیچ حرکتیں کیسے ہو سکتی ہیں۔
دیکھتے ہیں اس خبر کو پوسٹ کرنے پر نوٹس کتنی دیر میں آتا ہے۔ کیونکہ آجکل کا نیا ٹرینڈ تو یہی ہے کہ خبر پر ایکشن سے پہلے خبر دینے والے پر ایکشن ہو جاتا ہے۔
مسعود چوہدری
@GovtofPakistan @PakPMO @CMShehbaz @MohsinnaqviC42 @NCCIAOFFICIAL @FIA_Agency @OfficialDGISPR @MOIofficialGoP @NAofPakistan @SenatePakistan
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
ملک میں نئے صوبے بنانا ضروری ہیں لیکن یہ کام سیاسی اور عوامی حکومتوں کا ہوتا ہے،اس وقت پاکستان میں شھباز شریف کی قیادت میں ایک غیر سیاسی ڈکٹورئیل حکومت ہے جس نے عوام کی رائے کو ٹھکرا کر اور آئین کو نظر انداز کرکے غیر آئینی حکومت بنائی ہے ، یہ رجیم چاہتی ہے کہ 2029 کے انتخابات موجودہ صوبوں کے بجائے چھوٹے یونٹوں کی سطح پر کرائے جائیں تاکہ عوام کی طاقت کو مزید توڑا جائے اور ووٹوں میں عوام کی رائے کوتقسیم کیا جائے اس طرح مرکز میں صرف اتحادی حکومتیں قائم ہوں جو ہمیشہ کمزور رہینگی اور کوئی فیصلہ نہیں کرسکیں گیں اور وہ غیر سیاسی اور غیر جمہوری قوتیں جنھوں نے آج پاکستان پر قبضہ کیا ہے وہ اس ملک کے وسائل اور عوام پر اپنی گرفت اور مضبوط کرسکیں گیں ،،،،
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
Imran Khan Voices Serious Health Concerns WPM Int'l Presses for Prompt Intervention. wpmintl.org/world/imran-khan…
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا مقدمہ واپس بھیجنے کا فیصلہ صریحاً غیر قانونی ہے۔
جب عدالت اپنے فیصلے میں لکھ دے کہ حقائق و شہادت ٹرائل کورٹ کے فیصلے سے برعکس ہیں تو اسکا فائدہ فوری طور پر بے گناہ مُلزم کو بریت کی شکل میں ملنا چاہئیے نہ کہ مُقدمے کو دوبارہ ٹرائل کیلئے بھجوایا جائے
ہمارا نظام عدل دیکھیں! توہینِ رسالت اور توہینِ مذہب کے الزامات کا سامنا کرنے والا ملزم 8 سال سے جیل میں ہے، مگر مقدمہ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ کے درمیان شٹل کاک بنا ہوا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے آج چوتھی مرتبہ ملزم کی سزائے موت برقرار رکھی، جبکہ لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ اس سے قبل تین مرتبہ مقدمہ ریمانڈ بیک کرچکا ہے، FIA نے چکوال کے ایک رہائشی کے خلاف اگست 2018 میں توہینِ رسالت اور توہینِ مذہب کا مقدمہ درج کیا تھا۔ 8 سال گزرنے کے باوجود مقدمہ اپنے منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچ سکا؟
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
An attack on Iran is inevitable as Trump would never want to leave office with the legacy of a defeated president. Bear in mind that Trump will never be able to defeat Iran without the assistance of Muslim rulers whenever Iran is defeated it will be at the hands of Muslims.
🇺🇸🔥🇮🇷 Trump says the US is ready to strike Iran again to stop its nuclear ambitions. JD Vance says the final decision rests with Trump . Mr. Faisal @Intl_Mediatior it's unfolding exactly as you informed us — the #USA is preparing to attack #Iran again.
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
ایک ایسا شخص جس کا نام ہی ’’محمد‘‘ سے شروع ہوتا ہے اور ’’مصطفی‘‘ پر ختم ہوتا ہے، جس کے والدین نے اول و آخر نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نسبت دی، وہ توہین کا مجرم بن گیا، کتنی بدبختی ہے۔ مگر کیا سزا واقعی میرٹ پر ہوئی؟ یہ سوال بھی اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے۔
بریکنگ
توہین رسالت، توہین اللہ پاک اور توہین قرآن کے مجرم کو لاہور ہائیکورٹ نے موت آ جانے تک پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا حکم دے دیا۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس امجد علی شاہ نے فیصلے میں لکھا کہ حضور پاک کی توہین کرنے والا کسی صورت رعایت کا مستحق نہیں ہے اس مجرم کو تب تک تختہ دار پر لٹکائے رکھا جائے جب تک اس کی آخری سانس ختم نہ ہو جائے۔۔۔
مجرم محمد ابتسام مصطفی نے فیسبک اور دیگر سوشل میڈیا فورمز پر توہین آمیز کتاب کا مواد شائع کیا تھا
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
🚨🚨
When federal Govt ministers protect blasphemy business gang and don’t make commission to probe blasphemy business gang and jailed the lawyers @ImaanZHazir and @AdvHadiali who exposed this blasphemy business gang than how can you expect justice for victims of blasphemy gang who are honey trapped/implicated in false blasphemy cases!
ہمارا نظام عدل دیکھیں! توہینِ رسالت اور توہینِ مذہب کے الزامات کا سامنا کرنے والا ملزم 8 سال سے جیل میں ہے، مگر مقدمہ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ کے درمیان شٹل کاک بنا ہوا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے آج چوتھی مرتبہ ملزم کی سزائے موت برقرار رکھی، جبکہ لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ اس سے قبل تین مرتبہ مقدمہ ریمانڈ بیک کرچکا ہے، FIA نے چکوال کے ایک رہائشی کے خلاف اگست 2018 میں توہینِ رسالت اور توہینِ مذہب کا مقدمہ درج کیا تھا۔ 8 سال گزرنے کے باوجود مقدمہ اپنے منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچ سکا؟
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
پروفیسر انوار کو رہائی مبارک
ایک بالکل جھوٹے توہین کے مقدمے میں 10سال سے زائد عرصہ موت کے کوٹھڑی میں گزارنے والے ماہر تعلیم پروفیسر انوار کو بالآخر بے گناہ قرار دے کر رہا کردیا گیا۔ پروفیسر انوار نے اس دوران جو اذیت اور مصیبت اُٹھائی ہے عدالت سمیت ریاست کے پاس اس کا کوئی ازالہ نہیں۔نہ جھوٹا الزام لگانے والے متقی پرہیزگار کو کوئی شرمندگی ہوگی نہ اس کی کوئی سرزنش کرے گا۔ کیا زندگی ہے اس سماج میں!
#BlasphemyBusinessGang
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
تحقیقاتی کمیشن سے بچنے کے لئے بلاسفیمی بزنس گروپ آئے روز نت نئے ہتھکنڈے ، پروپیگنڈے استعمال کرتا ہے اور عدالتوں پر پریشر ڈالنے کے لئے مذہبی جذبات کو اشتعال دینے کی کوشش میں لگا رہتا ہے ۔
سینکڑوں قرآن چونکہ مدرسے میں ملاؤں نے خراب کئے ہیں اس لیے وہاں یہ چپ ہیں اور آنکھیں بند کر لی ہیں ۔
کیوں کہ پیٹی بھائی ہیں اپنے فرقے کے ہیں گھر کا معاملہ ہے اب اپنے گھر پر انہوں نے توہین تھوڑی لگانی ہے توہین تو دوسروں کے لئے بنی ہے کمزوروں کے لئے ، اقلیتوں کے لیے۔۔۔۔
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
مدارس میں قرآن پاک کی بے حرمتی دیکھی گئی، طاہر اشرفی کہتے ہیں کیا کر سکتے ہیں اب 27 نومبر کو یومِ عزتِ قرآن کے نام پر ڈرامے کیوں جھوٹے توہینِ مذہب کے مقدمات میں بے گناہوں کو پھنسا کر قرآن کی عزت کا بہانہ مت بناؤ قرآن 1400 سال سے مسلمانوں کے دلوں میں محفوظ ہے۔ باز آ جاؤ مذہبی غنڈو
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
سوچنے کی بات ہے یہی لوگ تحقیقاتی کمیشن میں کیوں نہیں آتے ؟
اپنے جاہل فالورز کو اشتعال دلانے کے لیے شعلہ بیان تقریریں تو کرلیتے ہیں مگر تحقیقات سے ڈرتے ہیں ۔ کسی بھی ذی شعور انسان کے سمجھنے کے لئے کافی ہے کہ جو گروہ تحقیقات ہونے سے خوف کھاتا ہوں تو وہاں لازمی دال کالی ہوتی ہے ۔
یہ کہتے ہیں کہ ہم نے جو کہہ دیا بس آنکھیں بند کرکے اسی کو مانا جائے اور لوگوں کی گردنیں اتار دی جائیں۔
ایسے تو نہیں ہوگا اور نہ مہذب انسانی معاشروں میں اس کی گنجائش ہے ۔
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
🚨🚨📍 قرآن کی آیتوں کو بگاڑ کر اس پر ہنس رہےہیں اور دعویٰ قرآن کی حرمت کا ؟؟؟
یہاں کسی زومبی کی غیرت نہیں جاتے گی ۔۔۔؟؟؟
ان کے لئے ہر چیز کانٹینٹ ہے بس ویوز اور ڈالر آنے چاہئیں اور توہین کا لائسنس صرف ان کے پاس ہے کہ یہ دوسروں پر تو لگا سکتے ہیں خود چاہے قرآن کی آیات کا مزاق اڑا کر ٹھٹھے اڑاتے رہئیں کوئی پوچھنے والا نہیں عام عوام نے الزام تو لگانا نہیں ہوتا ۔
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
🔥 بلاسفیمی بزنس گینگ کے درندے معصوم بچوں اور ماؤں کو جھوٹے کیسسز میں پھنسانے والے جانور ہیں ۔ اللّٰہ تعالیٰ تباہ و برباد کرے اس بلاسفیمی بزنس گینگ کے درندوں کو جن میں قیصر راجہ، عبدالوارث گل، راؤ عبدالرخیم اور حسن معاویہ جسے بہت سے خنزیر مولوی شامل ہیں۔
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
For the first time since the Yalta Conference of February 11, 1945, a historic trilateral summit began today, November 19, 2026, in Shenzhen. The summit is being hosted by Chinese President Xi Jinping, with Russian President Vladimir Putin and U.S. President Donald Trump in attendance this meeting is set to have significant global repercussions. #APEC
Hasan Raza🇷🇺🇵🇰🇨🇳 retweeted
Zelenskyy is deeply concerned about the meeting taking place in Shenzhen he fears that the three major powers might reach a decision there and impose it upon Ukraine. Consequently American envoys Jared Kushner and Steve Witkoff are set to meet with Ukrainian and European officials in Berlin.



























