Kashmiri Princess retweeted
داڑھ کا انفیکشن بنا منہ کا کینسر اور علاج
یہ مضمون ان لوگوں کے لیے دوبارہ لگایا ہے .جو اکثر پوچھتے ہیں کہ منہ کے کینسر میں آپ کیا استعمال کراتے ہیں ..
پڑھ لیجیے ..شاید کسی کا بھلا ہو جائے
اٹک کی ایک خاتون نے بتایا کہ تین سال سے زیادہ عرصہ ہوا..
میری داڑھ میں درد رہنے لگا..
دانتوں کے ڈاکٹر نے درد کش ادویات تجویز کیں.. کچھ میری لا پرواہی کہ درد کو سیریس نہیں لیا.. وقت گزرتا گیا..
ایک دن درد اتنا شدید ہوا کہ برداشت سے باہر تھا.. کیفیت ایسی تھی جیسے کوئی چیز ابل رہی ہو..
ڈاکٹر نے ایکسرے کرانے کا کہا.. تو انفیکشن نکلا اور پیپ کی مقدار کافی تھی..
منہ سے بدبو بھی شروع ہو گئ تھی..
اینٹی بائیوٹک شروع ہوئ.. فرق پڑا.. دوا کھاتے رہے.. لا پرواہی ساتھ ساتھ جاری رہی.
لا پرواہی میں ڈیڑھ سال گزر گیا
پتہ اس دن چلا جب منہ اور گلہ سوج گیا
اب فکر ہوئ.. مختلف ڈاکٹروں کو چیک کروایا تو کینسر نکلا..علاج شروع ہوا.. تو وزن تیزی سے گر گیا.. اب دوسری فکر ہوئ.. تیسرا مسئلہ یہ بنا چکر آنے لگے اور کمزوری زیادہ ہو گئی.. انہی مسائل میں ایک سال کچھ ماہ اور گزر گئے...
اسی مریضہ کے ایک عزیز کا کچھ سال پہلے ٹانگ ٹوٹنے کی وجہ سے آپریشن ہوا.. زخم بگڑ گیا. ٹھیک نہ ہوا تو ہم سے رابطہ ہوا.. تین ماہ میں ٹھیک ہو گیا...
انہوں نے رابطہ کر کے مریضہ سے تعاون کا کہا...
صورت حال انتہائی مشکل.. لیکن مریضہ کے ورثاء نے ذمہ داری لی.. ہم نے تعاون شروع کیا..
علاج
خمیرہ گاؤ زبان سادہ ایک چمچ دن میں چار بار عرق گلاب اور گاؤزبان میں حل کر کے..
ہلدی کا ایکسٹریکٹ 200 ملی دن میں ہر تین گھنٹے بعد...
غرارے کرنے کیلئے پانی ابال کر پانچ سو ملی لیٹر میں ہلدی کا ایکسٹریکٹ تین گرام. دھماسہ ایکسٹریکٹ تین گرام. سنکھ مرکب پلس دو گرام.. ایکسٹریکٹ سرس دو گرام حل کر کے...
اسی پانی کو چمچ چمچ دن میں چار بار پینے کو کہا...
اسی پانی کا بیس ملی لیٹر دو لیٹر پانی میں حل کر کے سارا دن یہی پانی پیاس کے وقت پینے کو کہا..
پہلے پندرہ دن میں چکر انا بند اور نیند بہتر ہو گئ. بدبو ختم ہو گئ.
زخم سے بدبو ختم ہو جائے تو یہ بہتر اشارہ ہوتا ہے کہ ٹھیک ہونے کا آغاز ہو گیا ہے.. اگرچہ پیپ ابھی تک بن رہی ہو..
پیپ خشک ہونا شروع ہو اور بدبو نہ رکے تو سمجھیں آگے بڑھنے سے نہیں رکا
اب اگلہ مرحلہ شروع ہوا
صرف تین ادویات اور شامل کیں
لبوب کبیر مکمل اجزاء پر مبنی مرکب
ایک گرام صبح و شام چالیس ملی لیٹر دودھ نیم گرم میں حل کر کے.. تاکہ قوت مدافعت بحال ہو کر شفا یابی میں معاون ہو.
جسم میں قوت پیدا ہو..
دوسرا نقرہ کوارگندل کی مدد سے تیار کیا ہوا
پہلے بھی ایک مضمون میں لکھا جا چکا ہے کہ نقرہ کینسر اور زخموں کے ٹھیک کرنے میں بہترین معاون ہے.. ایک ترتیب سے مندمل کرنے کی ترتیب بنتی ہے
تیسرا رسکپور مرکب
اس مضمون میں ایک چیز جسکا بظاہر کینسر سے تعلق نہیں عموماً گلٹیوں پر استعمال کرایا جاتا ہے. سرس کا ایکسٹریکٹ..
ہم ایسے زخموں کیلئے استعمال کرتے ہیں جو سوراخ کی صورت اندر ہی اندر آگے بڑھتے ہوں.. ایسے زخم جب ٹھیک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ان میں بعض اوقات پیپ. گوشت وغیرہ کے لوتھڑے بن کر رکاوٹ بنتے ہیں.. سرس کا ایکسٹریکٹ رکاوٹیں پیدا نہیں ہونے دیتا..
تین ماہ تو پرہیز کرایا گیا
چوتھے ماہ کہا گیا جو کھا سکتی ہے مریضہ وہ کھلائیں.. لیکن اتنا جتنا ہضم ہو جائے
اضافی طور پر روغن زیتون پندرہ ملی لیٹر روزانہ دیا گیا..
اور پانچ ماہ میں مریضہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گئیں....
ہم دعوت دیتے ہیں تمام اطباء کرام کو کہ علاج آسان کریں.. مشکل نہ کریں.. اس کیلئے ادویات کے مزاج اور مریضوں کے مزاج کی کی بجائے ادویات کے موڈ آف ایکشن پر غور کریں کئ نئ راہیں کھلیں گی.. بغض حسد سے بھرے ہوئے دل صاف ہوں گے.. نسخے قبر میں لیکر جانے جیسے جملوں کی ضرورت نہیں پڑے گی..
ایک محدود سوچ میں وسعت پیدا کرنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے راستے وا ہوں گے..
Kashmiri Princess retweeted
پاکستانی فورسز پاکستان کے زیرِ انتظام جموں کشمیر میں ایک بہت بڑی، خوفناک، انسانیت سوز اور ناقابلِ یقین بربریت کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ بین الاقوامی برادری آنکھیں کھولے اور پاکستانی فورسز کو نسل کشی (GENOCIDE) سے روکے،*
Kashmiri Princess retweeted
فالج اور پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے بننے سے بچنے کا اصول
اہم ویڈیو ہے
آپ بھی دیکھیں اور اپنے پیاروں کو بھی شئیر کریں
Kashmiri Princess retweeted
غزہ کے لیے امداد لے کر 14واں اماراتی جہاز العریش بندرگاہ پہنچ گیا! 🚢🇦🇪🇵🇸
صدرِ مملکت شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر آپریشن ’الفارس الشہم 3‘ کے تحت اماراتی جہاز ’احمد بن راشد‘ 4,300 ٹن سے زائد امداد، 4 سیوریج ٹینکرز اور 4 کچرا اٹھانے والے ٹرک لے کر مصر پہنچ گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی غزہ کو بھیجی جانے والی مجموعی اماراتی امداد 135,000 ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے سوائپ کریں! 👉🤍
#971today #UAEForGaza #ChivalrousKnight3 #UAEAid
Kashmiri Princess retweeted
⛔🚩⛔ راولاکوٹ سے متعلق ایک تشویشناک اطلاع!
سننے میں اس طرح کی اطلاع آ رہی ہے کہ راولاکوٹ میں ایک شادی ہال کے اندر ایف سی اہلکار مبینہ طور پر کشمیریوں کے خلاف استعمال کرنے کے لیے اسلحہ لوڈ کر رہے تھے کہ دورانِ لوڈنگ ایک اہلکار کی مبینہ غلطی سے اسلحہ نیچے گر گیا، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت اور 50 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اگر یہ اطلاع درست ہے تو یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ دنیا میں کوئی بھی عمل بے حساب نہیں رہتا، اللہ تعالیٰ کے ہاں ہر ظلم اور زیادتی کا حساب ضرور ہوگا۔
خدشہ ہے کہ کل ان ہلاک اور زخمی اہلکاروں کے معاملے کا الزام بھی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر لگایا جا سکتا ہے۔
نوٹ: یہ محض اطلاعات ہیں، جن کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
Kashmiri Princess retweeted
بریکنگ نیوز 🤲🍁
راولاکوٹ میں کشمیریوں کو مارنے کے لیے جو نفری منگوائی گئی انہوں نے گولی چلانے سے انکار کر دیا ذرائع کے مطابق 50 رینجر والوں کو مار دیا گیا جہنوں نے بغاوت کی عاصم فرعون کے حکم کے خلاف اب ان 50 لوگوں کے قتل کا الزام ایکشن کمیٹی پے لگا کر اپریشن کی تیاری کر رہے
Kashmiri Princess retweeted
یہ گولیوں کی ترتراہٹ مقبوضہ کشمیر میں نہیں نام نہاد آزاد کشمیر میں ہے جس کو شہ رگ بولا جاتا ہے۔۔لعنت ان منافقوں پر
Kashmiri Princess retweeted
راولاکوٹ گاؤں متیالمیرہ بس ٹرمینل کے آس پاس جو کچھ ہو رہا ہے، وہ انتہائی افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔بس ٹرمینل کے ساتھ اور آس پاس کے تمام محلوں کے گھروں کو خالی کروا دیا گیا ہے۔ اونچائی پر واقع گھروں کی چھتوں پر فورسز نے ہیوی گنز نصب کر رکھی ہیں۔ دن رات جاری فائرنگ کے باعث خاندان اپنے گھر چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ان ہتھیاروں کی رینج اتنی زیادہ ہے کہ ٹھنڈی کسی کے قریب ذبح خانے والے موڑ سے اس طرف داخل ہونے والے ہر شخص کو براہِ راست فائرنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ نہیں دیکھا جاتا کہ سامنے بچہ ہے، بوڑھا، عورت یا مرد، سب کی جان خطرے میں ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے انسانی جان کی کوئی اہمیت ہی نہیں رہی۔چند روز قبل اسی علاقے میں کمسن عائشہ بنتِ ثاقب فائرنگ میں شہید ہو گئی، جبکہ اس کی بہن زخمی ہوئی۔ معصوم بچوں سمیت کسی کی جان محفوظ نہیں رہی۔گھر چھوڑ کر جانے والے خاندانوں کے بند گھروں کے تالے توڑ کر اندر سے کمبل، رضائیاں اور دوسرا سامان نکالا جا رہا ہے۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو لوگوں نے بیرونِ ملک محنت مزدوری کرکے اپنے گھرانوں کے لیے خریدی تھیں۔ اور اب حالات یہ ہیں کے وہاں لوگوں کو اپنے گھروں سے ضروری سامان، حتیٰ کہ ادویات لینے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔متیالمیرہ بس ٹرمینل کے آس پاس کے خاندان فائرنگ، بے دخلی اور اپنے گھروں سے محرومی کے باعث شدید کرب میں ہیں۔ ایسے ہی مناظر غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران دیکھنے کو ملے، اور آج راولاکوٹ میں بھی شہریوں کو انہی حالات کا سامنا ہے۔
ان کے گھر، ان کا سامان اور ان کے معصوم بچوں کی جانیں کس کے رحم و کرم پر ہیں؟کیا اس ریاست میں عام شہریوں کے لیے اپنے ہی گھروں میں محفوظ رہنے کا حق بھی باقی نہیں رہا؟ یہ ریاست ہے یا ڈائن، جو اپنے ہی شہریوں کے گھر اجاڑ رہی ہے، بچوں سے ان کے جینے کا حق چھین رہی ہے اور ماؤں کو اپنے گھروں سے بے گھر کر رہی ہے؟
Kashmiri Princess retweeted
یہ کیسی ریاست اور کیسا نظام ہے جو اپنے ہی بچوں کو نگل جاتا ہے؟ 💔
راولاکوٹ (کھڑک) کے سپوت شہباز مشتاق شہید، نیشنل سٹرائیکر فٹبال ٹیم کے کپتان اور ایک باصلاحیت فٹبالر تھے۔ زندگی کا ایک طویل عرصہ پاکستان آرمی میں ملک کی خدمت کرتے گزارا، فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد روزگار کے سلسلے میں پردیس چلے گئے، مگر جب چھٹی پر اپنے آبائی وطن کشمیر لوٹے تو عوامی حقوق کی ایک پُرامن تحریک کے دوران رینجرز کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔
27 جولائی کی وہ دلخراش شام ہم سے نہ جانے کتنے قیمتی انسان اور کتنے انمول ہیرے چھین کر لے گئی۔ شہباز مشتاق جیسے نوجوان، جنہوں نے اپنی زندگی ملک کی خدمت میں گزاری، آخر اپنے ہی وطن میں اپنے لوگوں کے حقوق کی آواز اٹھانے کی قیمت اپنی جان دے کر کیوں چکاتے رہے؟
کیا المیہ ہے کہ جن ہاتھوں نے ملک کی خدمت کی، وہی ہاتھ اپنے وطن کی مٹی میں لہو سے رنگ گئے۔
ہم نے کیسے کیسے ہیرے کھو دیے، جن کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ 💔
اللہ تعالیٰ شہباز مشتاق شہید سمیت تحریکِ حقوق میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
#RightsMovementAJK #Kashmir
Kashmiri Princess retweeted
As winter grips Gaza, flooding and freezing conditions are worsening an already desperate humanitarian crisis.
The UN says respiratory infections are rising sharply.
Al Jazeera’s Cara Legg reports.
‘Worst still to come’ as Gaza floods worsen amid Israel restrictions
More on Aljazeera.com
Kashmiri Princess retweeted
امریکہ نے پاکستان کیوں بنایا ؟ اور برطانیہ نے ہندوستان کیوں چھوڑا ؟
شروع شروع میں برطانیہ ہندوستان کو کسی حال میں بھی چھوڑنے والا نہیں تھا، لیکن جنگ عظیم دوم World War II میں جرمنی نے برطانیہ کی کمر توڑ دی، اس وقت جرمنی نے برطانیہ کے 60 سے زائد شہروں پر بمباریاں کی جسے جرمن بمبنگ German Bombing کہتے ہیں، جہاں جہاں برطانیہ کی صنعتیں industries تھی، لندن میں، مانچسٹر میں، کوونٹری میں ، برمنگھم میں ،اسے تباہ کئے اور صفحہ ہستی سے مٹادئیے۔ یہاں سے برطانیہ کا زوال ہوا۔
اس وقت امریکہ چاہتا تھا کہ برطانیہ نے جتنے بھی ملکوں پر کالونیاں قائم کئے ہیں، ان کو ختم کردے ۔۔۔ کیونکہ جب تک برطانیہ براہ راست ان کالونیل ملکوں ( ہندوستان ، افریقہ ) میں موجود ہے، تب تک امریکہ ان ممالک کے مارکیٹ Markets پر قبضہ نہیں کرسکتا۔
امریکہ یہی تو چاہتا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک میں برطانیہ کے علاؤہ ان کے goods بھکے۔
چنانچہ 1944 میں جب IMF اور World Bank بن رہے تھے تو روزویلٹ نے برطانیہ کے وزیراعظم چارچل سے صاف کہہ دیا کہ جنگ کے بعد ہم جو نیا معاشی نظام بنا رہے ہیں اس میں Closed Empire Markets ہوگی یعنی برطانیہ کے کالونیوں میں مال بکنے والی منڈیاں ختم ہوں گی اور اس کی جگہ سرمایہ داری نظام کے اصول Free Trade Markets قائم ہوگی جہاں امریکہ سارے مارکیٹ پر قبضہ کرلے۔
جنگ عظیم دوم کے دو فاتح تھے ۔ ایک امریکہ اور دوسرا سوویت یونین ( روس )۔
دونوں برطانوی سامراج کی مخالفت کرتے تھے۔
چونکہ سویت یونین Anti imperialist تھا اور وہ کمیونزم لانا چاہتے تھے اور امریکہ تیسری دنیا کے ممالک کے مارکیٹس Markets اور وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ دونوں طاقتیں اپنی اپنی مفاد رکھتے تھے۔ یعنی
Americans for Free Trade Markets
Soviet union for anti imperial reasons
اب یہاں پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ بھئی! پھر پاکستان کیوں بنایا گیا ؟
برطانیہ نے کانگریس کی جگہ مسلم لیگ کو اس لئے منتخب choose کیا کیونکہ کانگریس Anti imperialist تھی، ان کے منشور میں صاف طور پر لکھا تھا کہ آزادی کے بعد انڈیا میں جاگیرداری ختم کی جائے گی ۔ تو یہاں پر ماشاءاللہ علی گڑھ کے وہ سارے نواب زادے، جاگیردار، چودھری، اور وڈیرے کانگریس چھوڑ گئے اور ایک الگ پارٹی مسلم لیگ بنائی۔
جناح صاحب تو 1946 میں ہی امریکہ کو کہہ رہے تھے کہ ہمیں Front line State بنالو، ہم آپ کے لئے سوویت یونین اور کمیونزم روکیں گے۔
یہاں پر امریکہ اور برطانیہ دونوں کے علم میں تھا کہ اگر برصغیر پاک و ہند میں آنے والے کمیونزم اور سویت یونین کو روکنا ہے، اور ہندوستان پر Hold رکھنا ہے پھر مسلم لیگ کی پیش کردہ پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جو یہ کام بخوبی انجام دے سکتا ہے۔
جب برطانیہ کی حکومت برخاست ہوئی اور ہندوستان کی تقسیم کا فیصلہ ہوا تو پاکستان بنتے ہی امریکہ کو احساس ہوا کہ سوویت یونین اور کمیونزم کو روکنے کے لئے یہ بہترین اور موزوں جگہ ہے۔
چنانچہ لیاقت علی خان نے 49 -1948 میں امریکہ کا دورہ کیا اور اس نے پاکستان کو امریکہ کے سامنے Front line State کے طور پر پیش کیا اور آفر کی ۔
پینٹاگون کی 1949 کی ایک خفیہ رپورٹ میں لکھا ہے پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جو سوویت یونین کے پیٹ کے بالکل نیچے ہے اور جس کی فوج لڑنا جانتی ہے۔
اس کے بعد 1954 میں امریکہ نے پاکستان کو SEATO اور CENTO میں شامل کر کے باقاعدہ Front Line State بنا دیا۔
اور پھر آپ افغان جہاد میں استعمال ہوئے ۔ جمیعت علمائے اسلام پاکستان اور جماعت اسلامی کی برکت سے آپ نے امریکہ کے لئے سوویت یونین ( روس ) کے خلاف جنگ لڑی، کمیونزم کو روکا، سویت یونین کو توڑ دیا اور ساتھ ساتھ 25 لاکھ پاکستانیوں کو قتل کروایا۔
افغانستان کو تہس نہس کردیا، لاکھوں جانیں ضائع کئیں، اپنے ہی لوگوں کا بے دریغ خون بہایا
کس کی خاطر
صرف امریکہ کی خاطر؟
بحوالہ:
America's Role in Pakistan
از وینکٹارامانی
Kashmiri Princess retweeted
والدین کے لیئے مشورہ
ان بچوں کے حوالے سے جو کھانا ٹھیک سے نہیں کھاتے🙄 نخرے کرتے ہیں😬
Kashmiri Princess retweeted
انسان کی تھوڑی سی غفلت سے پوری کمائی حرام ہوجاتی ہے،
شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا بیان
ویڈیو بشکریہ: اکابرین
Kashmiri Princess retweeted
ختم ہوا الحاق اے پاکستان کا جنون
اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون
💔🥺
Kashmiri Princess retweeted
کشمیر سے دفع ہوجاو، فوجیوں کا جرنیلوں کو پیغام
youtu.be/JhQUlz-hBIA


























