Advisor for Information (@AdvForInfo) header
Advisor for Information (@AdvForInfo) profile picture

Official X Account | Advisor for Information, Designated Districts of Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan.

Khyber Pukhtoonkhwa
Joined October 2026
Photo by Advisor for Information (@AdvForInfo)Photo by Advisor for Information (@AdvForInfo)Photo by Advisor for Information (@AdvForInfo)Photo by Advisor for Information (@AdvForInfo)Photo by Advisor for Information (@AdvForInfo)Photo by Advisor for Information (@AdvForInfo)Photo by Advisor for Information (@AdvForInfo)Photo by Advisor for Information (@AdvForInfo)Photo by Advisor for Information (@AdvForInfo)Photo by Advisor for Information (@AdvForInfo)
ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (ARDC) کا پہلا اجلاس پشاور میں منعقد ACS یحییٰ اخونزادہ نے کونسل کے کردار، ذمہ داریوں اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر اراکین کو بریفنگ دی۔ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے حکام نے اپنے اپنے شعبوں کی صورتحال، درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ ضم شدہ 12 اضلاع کی ترقی پر 90 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ جبکہ تعلیم کے شعبے میں دیرینہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں کور کمانڈر پشاور کی بھی شرکت کور کمانڈر پشاور نے بھی اراکین سے خطاب کیا. ضلعی انتظامیہ کو بااختیار بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، بریفنگ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کا عمل جو پہلے چار سے پانچ ماہ میں مکمل ہوتا تھا، اب دو سے تین ہفتوں میں مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ بریفنگ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی شمولیت کے لیے ARDC اراکین سے مشاورت کی جائے گی، جبکہ اراکین خود منصوبوں کا معائنہ اور خامیوں کی نشاندہی بھی کریں گے۔ بریفنگ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ بریفنگ اے ار ڈی سی اراکین نے اجلاس کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ اور وسائل کی منصفانہ تقسیم پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ اراکین نے علاقے میں امن و ترقی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
1
15
We fully acknowledge the concerns raised and assure the people of these areas that not a single child will be left unattended. We will coordinate with all relevant departments to ensure that vaccination and essential healthcare services reach even the most remote and previously underserved communities across the 12 designated districts. No mother should feel helpless, and no child should suffer because of geographical isolation, security challenges or years of deprivation. Every child matters, and protecting their health and future is our collective responsibility.
Lower Waziristan:On the International Day for the Elimination of Violence Against Women we must also highlight the suffering of mothers in neglected areas,In spin Qamar sanjla Dotani zone and other areas along the South Waziristan–Balochistan border, years of a collapsed healthcare system have left children vulnerable to a dangerous polio-like illness, causing serious concern among dozens of mothers After years of deprivation and delays due to security challenges, vaccination camps have finally been established through the efforts of EOC KP and DFCA-AKU, under the guidance of the National EOC in Islamabad,local residen have appreciated the efforts of the South Waziristan DHO Saib , Deputy Commissioner and ISD focal person Rahim Agha,However many high risk areas across KP and Balochistan still lack targeted vaccination campaigns These children and mothers must not be forgotten. Every child deserves protection, and every mother deserves access to healthcare @UN_Women @WHO_Polio @MehmoodJan1 @HealthKPGovt @FrontLineHRD @MediaFreedomEU @RSF_fr @WHOEMRO @WHOPakistan
71
Advisor for Information retweeted
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشت گرد حملوں میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔ ماضی میں دہشت گرد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اختلافات کا فائدہ اٹھاتے رہے، لیکن اب دہشت گردی کے خلاف وفاق، صوبے، فوج اور پولیس کا مؤقف یکساں ہے۔ عوام بھی ان کوششوں میں شریک ہو رہے ہیں۔ مشیر برائے اطلاعات ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ محمود جان بابر @MehmoodJan1
1
5
15
1,786
Advisor for Information retweeted
گزشتہ حکومت دہشت گردوں کو دفاتر فراہم کرنے کی عمران خان کی پالیسی پر عمل پیرا تھی۔ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں تھی اور ان سے بات چیت کی خواہاں تھی۔ پولیس کو بھی دہشت گردوں کا کھل کر مقابلہ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ محمود جان بابر، مشیر برائے اطلاعات، ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ @MehmoodJan1 @ammarmasood3
2
7
241
Advisor for Information retweeted
حکومت ختم ہونے پر احتجاج نہ ہونا بھی عوامی ردعمل ہے، جبکہ اب نئے سیٹ اپ کے بعد بھی لوگوں کا سڑکوں پر نہ نکلنا اس بات کی دلیل ہے کہ لوگ اب ہونے والے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ مشیر برائے اطلاعات ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ محمود جان بابر @MehmoodJan1 @ammarmasood3
2
2
271
Advisor for Information retweeted
لیبیا میں کشتی کے حادثے کے بارے میں بطور حکومت ہم اپنی ذمے داری کو احتیاط کے ساتھ ادا کررہے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والی تمام اطلاعات غیرمصدقہ ہیں کہ کتنے پاکستانی اس حادثے میں شہید ہوءے ہیں اور ان میں کون کون شامل ہے۔ ہم بطور حکومت نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ لیبیا کی صورتحال کے معاملے پر اپنے دفتر خارجہ اور وہاں اپنے سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہیں بلکہ ایف آءی اے سمیت تمام ادارے اس غیرمحفوظ طریقے سے ان کو بھیجنے والوں کے خلاف بھی کام کررہے ہیں۔ تسلی رکھیں کوءی کوتاہی نہیں کی جاءے گی۔
Replying to @AdvForInfo
جناب آپ کے کچھ معاملات انتہائی سسست روی کے شکار ہیں، آج تو کئی لوگوں کے غائبانہ جنازے بھی ہو گئے۔ اب تک معلومات تو یہاں شریک کیجئے، متاثرہ خاندان پریشان ہیں
2
4
1
16
3,129
Advisor for Information retweeted
خیبر پختونخوا کے خصوصی 12 اضلاع میں سرکاری محکموں کی جانچ پڑتال کے دوران بڑی تعداد میں گھوسٹ ملازمین سامنے آئے ہیں۔ سرکاری ملازمین صرف کاغذوں میں موجود تھے اور تنخواہیں وصول کر رہے تھے، اگر ماضی میں ان علاقوں کی گورننس پر توجہ دی جاتی تو دہشتگردی کو اس قدر تقویت نہ ملتی۔ مشیر برائے اطلاعات ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ محمود جان بابر @MehmoodJan1 @ammarmasood3
2
6
240
Advisor for Information retweeted
امن، ترقی اور قبائلی اضلاع کے مستقبل سے متعلق اہم مشاورت، کل پشاور میں! خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (ARDC) کا تیسرا اہم اجلاس کل پشاور میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعیم اختر، 12 اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر یحییٰ اخونزادہ، قبائلی عمائدین اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس کے اہم ایجنڈے میں شامل ہیں: ▪️ 12 نامزد اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی امور کا جائزہ۔ ▪️ 180 دنوں میں 100 اہداف کے حصول کے حکومتی منصوبے پر پیش رفت۔ ▪️ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حکومتی اقدامات پر بریفنگ۔ ▪️ انتظامی اصلاحات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت۔ ▪️ مقامی آبادی کو امن کے قیام اور ترقیاتی عمل میں مزید شریک کرنے کی تجاویز۔ اجلاس میں قبائلی اضلاع کو درپیش مسائل، ان کے حل اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے قبائلی عمائدین کی آرا بھی حاصل کی جائیں گی۔ اہم سوال یہ ہے کہ 180 دنوں کے لیے مقرر کردہ 100 اہداف میں اب تک کتنی پیش رفت ہوئی ہے اور ان اقدامات کے نتائج عام قبائلی آبادی تک کس حد تک پہنچے ہیں؟ اجلاس کی اہمیت کا اصل پیمانہ یہی ہوگا کہ مشاورت عملی اقدامات اور عوامی مسائل کے حل میں کس حد تک تبدیل ہوتی ہے۔ #KPk #KPUpdates @AdvForInfo
2
1
9
1,295
Advisor for Information retweeted
دہشتگردوں کے پاس اب تین راستے ہیں۔ وہ ہتھیار ڈال کر اپنے ساتھیوں سمیت واپس آئیں، ضمانتیں فراہم کریں اور قانون کے مطابق سزا بھگتنے کے بعد معمول کی شہری زندگی اختیار کریں، پاکستان میں رہ کر سیکیورٹی فورسز کا مقابلہ کریں، یا پھر افغانستان یا دنیا کے کسی دوسرے ملک چلے جائیں۔ مشیر برائے اطلاعات ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ محمود جان بابر @MehmoodJan1 @ammarmasood3
2
5
310
گورنر راج کے بعد جنوبی وزیرستان میں پی ٹی ائی کے 13 سالہ دور میں غیرفعال رہنے والاطبی مرکز بحال//GNN News
2
112
یہ سب ہمارے اپنے بچے ہیں! ہماری پوری انتظامیہ اس معاملے پر کل سے کام کررہی ہے اور تمام ضروری اور ممکنہ جگہوں سے رابطے ہوچکے ہیں۔ بس کچھ احتیاطیں کی جارہی ہیں جس میں میڈیا پر خبروں سے بھی احتیاط شامل ہے تاکہ جب سب کچھ سو فیصد کنفرم ہوجائے تب ہی کوئی واضح ایکشن لیا جائے۔
اگر یہ بچے پنجاب سے تعلق رکھتے ہوتے تو اب تک میڈیا والوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا ہوتا۔ مگر یہ تو Children of a Lesser God ہیں۔ خیر ہے۔ 😢 @MeFaheem @taahir_khan @MehmoodJan1 @fkkundi @SamarHBilour @saarbab
1
2
3
1,893
انتہائی افسوسناک! لیکن اب کوئی مفت کی تنخواہ نہیں لے سکے گا۔
صرف 12 اضلاع میں 202 سرکاری ہسپتال غیر فعال 1623 طبی عملہ طویل عرصہ سے غیرحاضر 46 فیصد ڈاکٹروں اور 38 فیصد نرسسز کی اسامیاں خالی۔۔۔
5
176
*🚨‼️ سوشل میڈیا کے لیے چار ریڈ لائنز، خلاف ورزی پر پلیٹ فارمز کی بندش اور قانونی کارروائی کا اعلان 📌 سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے آج ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے لیے چار ریڈ لائنز واضح کیں: دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر، تشدد پر اکسانا اور بچوں کا جنسی استحصال۔ ان معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 📌 محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز آج بھی دہشت گرد تنظیموں کو اسپیس دے رہے ہیں۔ انہوں نے فتنہ الہندوستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے خود اس تنظیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے، لیکن اس کے باوجود امریکی سوشل میڈیا کمپنیاں فتنہ الہندوستان کے مختلف پیجز کو آپریٹ کرنے کی اجازت دے رہی ہیں۔ 📌 جب امریکی خود فتنہ الہندوستان کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں اور پاکستان بھی اسے دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے تو حکومت پاکستان کی درخواستوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ 📌 محسن نقوی نے فیک نیوز کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مختلف کیٹیگریز بنائی گئی ہیں اور پہلے مرحلے میں مداخلت کرکے متعلقہ افراد سے رابطہ کیا جائے گا اور انہیں غلطی سے آگاہ کیا جائے گا۔ 📌 دوسرے مرحلے میں نوٹس جاری کیا جائے گا، جبکہ تیسرے مرحلے میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ 📌 اگر ان تمام اقدامات کے باوجود بھی خلاف ورزیاں جاری رہیں اور سوشل میڈیا پیجز یا پلیٹ فارمز تعاون نہ کریں تو آخری حل کے طور پر پاکستان میں ان پلیٹ فارمز کے آپریشنز ہی بند کر دیے جائیں گے۔ youtu.be/slICvt1f0uU?si=-3QJ…
3
308
خیبرپختونخوا کے لئے بڑی خوشخبری وفاقی وزیر محسن نقوی کی گورنر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس #PSL کی افتتاحی تقریب اور میچز پشاور میں منعقد کیے جائیں گے، محسن نقوی پشاور اور خیبر پختونخوا کے عوام کو مبارک ہو، محسن نقوی جنوری کے تیسرے ہفتے انڈر 19، اور پاکستانی ٹیم کے ٹورنمنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں، محسن نقوی نیو ائیر نائٹ پر بھی کرکٹ گراونڈ میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، محسن نقوی
1
1
164
تعلیم کی بہتری کے لئے ایسے بنیادی اصلاحات درد دل کے بغیر ممکن نہیں۔ یقینا اس کا فائدہ ہماری آنے والی نسلوں تک ہوگا!
بہترین اقدام اور فیصلہ ۔ کیونکہ سکول اور کالجز تو دور کی بات یونیورسٹیوں کے اسٹوڈنٹس بھی مطالعے سے خطرناک حد تک دور چلے گئے ہیں ۔ جنرل نالج کی حالت دگردوں ہیں ۔ اب تو اسٹوڈنٹس سمیت عام لوگ لکھنا بھی بھول گئے ہیں ۔
1
80
Advisor for Information retweeted
ویلڈن @MehmoodJan1 ایمرجنسی متاثرہ 12 نامزد اضلاع میں ایک ہزار 916 غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بنوں میں348اساتذہ غیر حاضر غیر حاضر اساتذہ میں ایک ہزار 42 خواتین اور 874 مرد شامل @AdvForInfo
2
2
37
The applicant has been contacted by the ADS officials. Grievance will be addressed in accordance with the rules.
ڈیرہ اسماعیل خان: میں ڈی آئی خان کی ایک طالبہ ہوں۔ میٹرک میں میرے 1161 نمبر تھے۔ میں نے اپنے تمام پیپرز کے شو آف پیپر کے لیے اپلائی کیا تھا۔ اس کے لیے میں نے 17 ہزار 500 روپے فیس دی تھی۔ مجھے اپنے پیپر پر، اپنی محنت پر یقین تھا۔ 15 نومبر 2026، اتوار کے دن میں اپنے والدین کے ساتھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈی آئی خان گئی۔ میں صبح 10 بجے پہنچی۔ وہاں اعلان ہوا کہ موبائل فون سختی سے منع ہیں، حالانکہ لیٹر میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ میں نے والدہ کو بلا کر موبائل واپس کر دیا۔ لسٹ میں میرا نام پہلے تھا، لیکن مجھے اندر نہیں چھوڑا جا رہا تھا۔ بار بار یہی کہا جا رہا تھا کہ کنٹرولر صاحب نے منع کیا ہے۔ جب میں اور مما کنٹرولر صاحب کے آفس کی طرف گئے تو گارڈ نے مجھے دھکا دیا، میں پیچھے گر گئی۔ مما نے مجھے پکڑا تو گارڈ نے ان کو بھی دھکا دیا، کندھوں سے پکڑا۔ پھر پیچھے سے مما کا دوپٹہ کھینچ لیا۔ مما کے سر سے دوپٹہ گر گیا۔ ایک مرد کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی عورت کو ٹچ کرے، اس کا دوپٹہ کھینچے۔ میں ان کے بچوں کی عمر کی ہوں۔ وہ زبانی بھی کہہ سکتے تھے۔ میں نے بابا کو کال کی۔ گارڈ نے گرل لاک کر دیا۔ بابا نے پوچھا تو مما نے کہا بس جائیں، ہم تماشہ نہیں چاہتے، ہم اپنا حق مانگنے آئے تھے۔ شو آف پیپر ہمارا بنیادی حق ہے، ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں۔ اس کے بعد کنٹرولر صاحب نے دروازہ زور سے مارا جو مما کو لگا۔ باہر نکل کر نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ میری تربیت اجازت نہیں دیتی کہ میں وہ الفاظ دہراؤں۔ بعد میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے والد زاہد کنڈی نے گارڈ کو مارا ہے۔ میں کہتی ہوں کنٹرولر صاحب اور گارڈ، آپ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ میرے والد کی انگلی بھی آپ کو لگی ہو۔ مما نے ان کے خلاف ایف آئی آر دی۔ اس کے بعد میرا شو آف پیپر ہوا۔ فزکس میں، کیمسٹری میں میرے نمبر بڑھے۔ مطالعہ قرآن اور اسلامیات کا پیپر موجود ہی نہیں تھا۔ میں کنٹرولر صاحب کے پاس گئی تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا، تم میڈیا پر گئی تھی نا، اب انجام دیکھ لو گی۔ میں نے کہا میڈیا پر جانا میرا حق تھا۔ پھر ان کے ہاتھ میں ایک فائل تھی، اس میں میرا پیپر تھا۔ باقی سب طالبات کے پیپر مفتی محمود سکول سے مل رہے تھے، میرے پیپر ان کی فائل سے نکل رہے تھے۔ میں نے پوچھا میرے تمام پیپر آپ کے پاس کیوں ہیں؟ تو وہ چپ ہو گئے۔ ان دونوں پیپرز میں بھی میرے نمبر بڑھتے تھے، لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں تھے۔ میں نے انڈرٹیکنگ پر سائن کیا۔ پھر بائیولوجی کا پیپر بھی غائب تھا۔ کنٹرولر صاحب نے کہا، تم منع نہیں ہوئی، اب اپنا بائیو کا پیپر بھی ڈھونڈ کر دکھاؤ۔ پھر فائل سے میرا پیپر نکلا۔ میں نے دوران امتحان دو کنٹینیویشن شیٹس استعمال کی تھیں۔ ایک شیٹ موجود تھی، ایک پورے لانگ والی اور ایک ہاف پارٹ والی شیٹ غائب تھی۔ میں نے کہا میری شیٹ کہاں گئی؟ تو انہوں نے کہا ہم نے چھیڑ چھاڑ نہیں کی۔ میں نے کہا یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ اردو اور انگلش میں بھی میرے نمبر بڑھے۔ جب میں نے دوبارہ بائیولوجی کے لیے کہا تو انہوں نے مارکنگ والوں سے کہا، اس کے شارٹ سوالات میں نمبر کاٹ دیں۔ میں نے کہا ہم نمبر کم کروانے کے لیے 17 ہزار 500 نہیں دیتے۔ قانون یہ ہے کہ شو آف پیپر میں نمبر بڑھتے ہیں تو ملتے ہیں، ورنہ ویسے ہی رہتے ہیں، کم نہیں ہوتے۔ کنٹرولر صاحب کہتے ہیں نہ میں گورنر کو مانتا ہوں، نہ کورٹ کو مانتا ہوں۔ میں صرف اتنا کہتی ہوں، ایک طالبہ اپنے حق کے لیے آتی ہے، اپنی محنت کا پھل مانگتی ہے۔ اگر آپ سے سیٹ نہیں سنبھلتی تو خدارا سیٹ چھوڑ دیں، طالبات کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلیں۔۔۔ @CMComplaintCell @CMITPunjab @MaryamNSharif @GovtofPunjabPK #DeraIsmailKhan_kpk #DeraIsmailKhan #DIKhan #Dikhanboard #ImtiazWrites
1
4
200
Advisor for Information retweeted
فیکٹ چیک ✅ فیک نیوز الرٹ‼️ فتنۃ الخوارج اور افغانستان سے منسلک پروپیگنڈا اکاؤنٹس کی جانب سے گمراہ کن دعوے پھیلائے جا رہے ہیں کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی، حیدر خیل میں تاریخی لال مسجد کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے مسمار کیا۔ حقیقت میں مذکورہ عمارت مسجد نہیں بلکہ خوارج کا ایک مقامی مرکز تھا، جسے خوارج اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ مقامی قبائلی عمائدین اور سیکیورٹی حکام کے درمیان جرگے کے بعد مقامی عمائدین اور آبادی کی حمایت اور رضامندی سے اس مرکز کو مسمار کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد اس مقام کے مزید دہشت گردانہ استعمال کو روکنا اور علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا تھا۔ #KPFactCheck #KPK
38
32
7
36
4,884