asif (@aj_raja) header
asif (@aj_raja) profile picture

nobody

Azad Kashmir
Joined August 2011
Photo by asif (@aj_raja)Photo by asif (@aj_raja)Photo by asif (@aj_raja)Photo by asif (@aj_raja)Photo by asif (@aj_raja)Photo by asif (@aj_raja)Photo by asif (@aj_raja)Photo by asif (@aj_raja)Photo by asif (@aj_raja)Photo by asif (@aj_raja)
پاکستان کے نام میری پیدائش آزاد کشمیر ، بھمبر کے ایک گاؤں میں ہوئی- تمام تعلیم پاکستان کے مختلف شہروں کے بہترین سکولوں سے حاصل کی- پاکستان نے میرے آباؤ اجداد کو پہچان دی ، مجھے شناخت دی ، اور میری اولاد کو حفاظت کے ساتھ اپنی آغوش میں لپیٹ لیا- پاکستان نے مجھے اعلیٰ ادارے میں خدمات کا موقع دیا اور ایک اعلیٰ عہدے تک ترقی دی اور یہ سفر آج بھی جاری ہے- ساری زندگی ، پاکستان کے کسی شہری نے کسی مقام پے ، کسی جگہ ، کبھی بھی غیر محفوظ ہونے کا احساس نہیں دلایا- اپنی ملازمت اور عہدے کے پیش نظر بہت اعلیٰ میٹنگز میں بیٹھنے کا موقع ملا ؛ میں حلفاً یہ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان نے بحیثیت ریاست ، آزاد کشمیر کو سگی اولاد سے زیادہ پیار دیا ہے- اپنا پیٹ کاٹ کا آزاد کشمیر کا خیال رکھا ہے- میرے پاس پاکستان کی آزاد کشمیر کے لئے خدمات کی تفصیلات اتنی زیادہ ہیں کہ شاید جگہ کم پڑ جائے- اپنے بچپن میں مجاہد اول ، سردار عبدل قیوم صاحب سے ایک مرتبہ ملاقات کا موقع ملا جب وہ آزاد کشمیر کے صدر تھے- میں نے اُس دفتر سے لے کے ہر گلی ، شہر اور اپنے گاؤں کی ہر بیٹھک میں ہمیشہ ایک ہی نعرہ سنا ہے ؛ کشمیر بنے گا پاکستان- پاکستان سے ہماری وابستگی صرف زمین کی نہیں، ایمان اور احساس کی ہے۔ 1947 سے آج تک پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں آزاد کشمیر کا ساتھ دیا — چاہے زلزلہ ہو، سیلاب یا مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کی آواز اُٹھانا۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اُس ملک کے وفادار ہیں جو ہماری آزادی، ہماری شناخت اور ہمارے مستقبل کی ضمانت ہے۔ پاکستان ہماری منزل بھی ہے اور ہمارا مان بھی۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد
163
362
28
1,256
57,810
لکی مروت اور بنوں سے 50 سے 60 کے قریب معطل پولیس اہلکار مسلح ہو کر کوہاٹ سٹی روڈ کی بندش اور ٹریفک کی معطلی، بندوق کے زور پر کوہاٹ کا مرکزی روڈ بند کر رکھا ہے، پولیس کا مسلح افراد کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
2
6
34
26,107
🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨 پولیس کی وردی میں کالی بھڑیں خیبرپختونخوا پولیس پورے پاکستان کی ماڈل پولیس ہے مادر وطن کی خاطر لاتعداد شہادتیں دینے والی یہ پولیس آج بھی دہشتگردی کی جنگ میں فرنٹ لائین فورس ہے تاریک انتشار کے تیرہ سالوں نے جہاں پورے صوبے کا بیڑہ غرق کیا وہاں سیاسی بھرتیاں کر کے کچھ کالی بھیڑیں پولیس میں بھی شامل کیں یہ لوگ پولیس کی نوکری کے بجائے سیاسی-دہشتگرد-کرمنل مافیا کے کارندے بن گئے اور گولڈ مائین مافیا، بھتہ خوری، راہزنی، ریپ، چرس فروشی جیسے جرائم میں ملوث رہے سابق آئی جی اختر حیات گنڈاپور نے بنوں اور لکی مروت کے 17 ملازمین کو سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر معطل کیا لیکن ان فارغ ملازمین نے کانسٹیبل خالد خان، کانسٹیبل حضرت علی، کانسٹیبل حیدر اور کانسٹبل شاہ بختیار کی سربراہی میں بنوں اور لکی مروت امن کمیٹی کے نام پر ایک غیر قانونی گروپ بنایا ستم ظریفی کے سہیل آفریدی اپنے آئی جی اور پیشہ ور پولیس افسران کو پیچھے چھوڑ کر کانسٹیبلز کی اس بدقماش ٹولے کی سربراہی کرنے لگا اس ٹولے کو اتنا مضبوط بنایا گیا کہ یہ پیسے لے کر افسران کی پوسٹنگ ٹرانسفر کرنے لگے چند دن پہلے کوہاٹ ٹول پلازہ میں ڈکیتی ہوئی جس میں کسٹم آفیشل عبید اللہ شہید ہوئے ابتدائی تحقیقات میں چند پولیس اہلکاروں کی اس واردات میں نالائقی بھی نظر آئی اور ملی بھگت بھی آئی جی خیبر پختونخواہ جو اسوقت پولیس کو بہترین فورس بنانے کے مشن پر ہیں اور پولیس کے لئے جدید اسلحہ، گاڑیاں اور ساز و سامان لے رہے ہیں نے ان غافل اہلکاروں کو معطل کیا ڈیوٹی اور ڈسپلین کا تقاضہ تو یہ تھا یہ اہلکار اپنے آپ کو قانون کے سامنے رکھتے لیکن یہ سارے ڈسپلن کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے روڈ پر احتجاج کو نکل پڑے ان کی دیکھا دیکھی چند اور مجرم پیشہ پولیس اہلکار بھی ان کی صف میں آئے آج انہوں نے کچھ وقت کے لئے ایس پی انوسٹیگیشن کو بھی یرغمال بنائے رکھا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی اسی امن کمیٹی کے چند سرخیلوں نے کرک میں ایک فرض شناس پولیس اہلکار کو تشدد کر کے قتل کیا خیبر پختونخواہ پولیس ایک بہترین پولیس ہے اس کو ان کالی بھیڑوں سے پاک کرنا وقت کی ضرورت ہے ان تمام عناصر کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے
15
21
46
994
پولیس امن کمیٹی یا بدمعاشوں کا ٹولہ‼️‼️ لکی مروت اور بنوں پولیس کمیٹی دراصل ہیں کیا۔ جب اختر حیات گنڈاپور پولیس آئی جی خیبر پختونخواہ تھے اور سجاد خان RPO بنوں تھے، تب بنوں پولیس کے کرپٹ لوگوں کے خلاف کلیننگ آپریشن شروع کیا۔ 17 اہلکار جو مختلف جرائم میں مجرم پائے گئے انہیں نوکری سے فارغ کیا گیا۔ لیکن کرمنل-دہشت گرد-سیاسی نیکسس کی ستم ظریفی دیکھیں کہ بجائے آئی جی اور RPO کو شاباش دینے کے انہیں ہی تبدیل کر دیا گیا اور معطل شدہ تمام مجرم اہلکاروں کو نا صرف بحال کیا گیا بلکہ یاسر آفریدی جیسے منجھے ہوئے کرپٹ پولیس آفیسر کو DPO بنوں بنا دیا گیا۔ اس کے بعد ان معطل شدہ ارکان نے اپنے جیسے کرپٹ پولیس اہلکاروں کی تنظیم بنائی۔ ان کا نام لکی مروت اور بنوں امن کمیٹی رکھا، سونے پر سہاگا سہیل آفریدی حکومت نے ان کو اتنے اختیارات دے دیے کہ DPO سے لے کر SHO تک ان کی مرضی سے پوسٹ ہونا شروع ہوئے۔ آج یہ ٹولہ بے لگام ہو چکا اور اس نے ریاست کے اند ریاست بنانا شروع کر دی ہے۔ان کی حرکات سے نہ صرف محکمہ پولیس کی بدنامی ہو رہی ہے بلکہ پورے ملک کی جگ ہنسائ بھی ہو رہی ہے حکومت وقت کو اب سوچنا ہو گا اور ان بے لگام ہاتھیوں کو نکیل ڈالنی ہو گی اور ان کو قانون کے زیر اثر لیکر آنا ہو گا۔ جو قانون سے روگردانی کرے اسے مثالی سزا دیکر نشان عبرت بنانا چاہئے ‼️‼️
5
108
1
141
1,387
بنوں اور لکی مروت کی دہشتگرد کمیٹیاں کوئی سال ڈیڑھ سال پہلے کچھ پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔ بزدلی کرپشن اور دہشتگردوں سے روابط پر انکی نوکریاں ختم کر دی گئیں۔ ان میں زیادہ تر کانسٹیبل لیول کے اہلکار تھے۔ ان فارغ شدہ اہلکاروں نے مظاہرے کیے جن میں پی ٹی آئی بھی شریک ہوئی۔ پھر کچھ حاضر سروس پولیس اہلکاروں کو ساتھ ملا کر بنوں اور لکی مروت میں 'امن کمیٹی' کے نام سے نجی مسلح لشکر بنا لیے۔ انہوں نے افسران بالا کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ سڑکیں بند کر کے برخاست شدہ اہلکاروں کو بحال کروایا۔ اب یہ تنخواہیں سرکار سے لے رہے ہیں، وردی اسلحہ اور گاڑی سرکار کی استعمال کر رہے ہیں لیکن اپنی الگ سرکار بنائی ہوئی ہے جو نہ حکومت کے ماتحت ہیں نہ پولیس کے۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ان کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے انکو پورا سپورٹ کیا۔ اب یہ اپنا اثر کوہاٹ اور دیگر شہروں تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہاں بھی پولیس اہلکاروں کو بغاؤت کرنے اور اپنے لشکر میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔ یہ سڑکیں بند کرنے کے ساتھ ساتھ اب اپنی مرضی سے قتل، اغوا اور بھتہ خوری بھی شروع کر چکے ہیں۔ اس تنظیم میں سولینز بھی شامل ہونے لگے ہیں۔ دہشتگرد ان پر حملے نہیں کرتے جس کا مطلب ہے کہ یہ ان کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔ کچھ دنوں میں یہ دو پولیس اہلکاروں کو گھروں سے اٹھا کر شہید کر چکے ہیں اور ایک پولیس اہلکار کے بچے کو بھی شہید کیا ہے۔ ایک ایس پی کو اغوا کرنے کے ساتھ ساتھ افسران اعلی کو اعلانیہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس کی وردیاں پہن کر دھڑلے سے نان کسٹم گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔ پختونخوا میں کل پولیس ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے جس میں ان چند سو بزدلوں نے بغاؤت کی ہوئی ہے۔ یہ مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی نا یہ کہ ایسی بغاؤت کو کوئی صوبائی حکومت سپورٹ کرے۔ اسی کو ریاست کے اندر ریاست بنانا کہتے ہیں۔ ان کے ساتھ مزید نرمی ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ان کی تنخواہیں بند کرنے اور ان کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔
2
7
1,122
پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں لکی مروت اور بنوں میں پولیس امن کمیٹیاں وجود میں آئیں، اور اب کوہاٹ میں بھی چند اہلکاروں کی جانب سے ایسی ہی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ریاست سے تنخواہ لینے والے ان اہلکاروں کا یہ طرزِ عمل ڈسپلن فورس کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے، کیونکہ ایک منظم فورس میں نظم و ضبط سے انحراف کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ کوہاٹ کے شہری انتہائی مہذب، تعلیم یافتہ اور محبِ وطن پاکستانی ہیں، اور کوہاٹ میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات نے سب کو پریشان کیا ہے۔ چند ماہ قبل پولیس لائن مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران پولیس جوانوں پر ہونے والے حملے میں درجنوں جوان شہید ہوئے، اور مردان سے تعلق رکھنے والے ایس پی اکبر شینواری بھی شہید ہوئے۔ اسی طرح کرک میں سی ٹی ڈی کے بہادر ڈی ایس پی عمران الدین شہید ہوئے جن کی میت چارسدہ لائی گئی، جبکہ گمبٹ کوہاٹ میں ڈی ایس پی اختر زمان سمیت دس پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا؛ شہید اختر زمان کا تعلق لوئر دیر سے تھا۔ ایک طرف ہم اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں اور دوسری طرف ان دہشت گردوں نے پی ٹی ایم جیسی تحریکیں کھڑی کیں، جن سے متاثر ہو کر اب پولیس کے اندر بھی متوازی کمیٹیاں بن رہی ہیں۔ یہ ریاست کے اندر ریاست ہے۔ پولیس ایک باقاعدہ، مسلح اور منظم فورس ہے جس کا آئین و قانون کے تحت ایک واضح سلسلۂ قیادت (Chain of Command) ہوتا ہے۔ اگر فورس کے کچھ جوان کسی سیاسی بیانیے یا منظور پشتین کے اثر میں آ کر اپنی کمانڈ کو چیلنج کرتے ہیں اور متوازی کمیٹیاں بناتے ہیں، تو یہ درحقیقت چین آف کمانڈ کی تباہی کے مترادف ہے۔ پولیس نہ تو کوئی سیاسی جماعت ہے جو مسلح ہو کر احتجاجی مظاہرے کرے اور نہ ہی اس کے اہلکاروں کو احکامات ماننے سے انکار کا کوئی حق حاصل ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی اور امن کا پائیدار حل کسی متوازی ڈھانچے سے نہیں بلکہ صرف اور صرف باقاعدہ آئینی ڈسپلن، تمام سیکیورٹی فورسز کے باہمی اتحاد اور ریاست کی رٹ کی مکمل بحالی سے ہی ممکن ہے۔ یہ جو رقص کر رہے ہیں، یہ لکی، بنوں اور کوہاٹ کی مشترکہ امن کمیٹی کے اراکین کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن جتنا جلدی ہوگا، ریاست، ملک اور صوبے کے حق میں ہوگا، ورنہ پھر پچھتاوا ہوگا۔
19
51
7
115
5,691
🚨🚨 امن کمیٹیوں کے پیچھے کون؟ سابق ڈی آئی جی ادریس خان کا بڑا انکشاف! امن کمیٹیوں کا منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کا برین چائلڈ تھا، جس کا آغاز بنوں سے ہوا، پھر لکی مروت اور اب کوہاٹ تک پہنچ گیا۔ کوہاٹ میں سرگرم افراد میں پی ٹی آئی، جے یو آئی، پی ٹی ایم سمیت دہشت گردوں کے ہمدرد شامل ہیں
11
14
2
22
2,750
"ہفتے دو دن کرفیو لگاتے ہیں تاکہ معدنیات چھپا کر لے جائی جاسکیں۔" فضل الرحمن اور باقی پانچ دن جب کرفیو نہیں لگا ہوتا تو سلیمانی چادر اوڑھ کر معدنیات نکالتے ہیں کیا؟ 🤔 ویسے عجیب لوگ ہیں۔ معدنیات ساری چترال اور سوات میں ہیں اور یہ کرفیو لگا رہے ہیں وزیرستان میں! 😒 #Pakarmy #PakYouthBehindCDF
16
65
1,491
This is very unfortunate. How can police - supposed to be a disciplined force - protest in the streets? Whatever, the reason, matter is a strong disciplinary action be taken. The state must establish its authority & not surrender to the blackmailing tactics - and shall be sent home...
یہ نہ تو کوئ شادی ہےاور نہ میوزک پارٹی۔یہ ضلع لکی مروت اور بنوں پولیس کے اہلکار ہیں۔انھوں نے مشترکہ امن کمیٹی بنائی ہے۔آج سینکڑوں پولیس اہلکار کوہاٹ پولیس سےاظہار یکجہتی کیلۓ کوہاٹ پہنچے ہیں اور دہشت گردی کےخلاف مشترکہ جنگ لڑنے کا اعلان کیا-اسکے بعد روایتی ڈانس شروع کیا-
38
9
3
73
12,807
بنوں اور لکی مروت کی دہشتگرد کمیٹیاں کوئی سال ڈیڑھ سال پہلے کچھ پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔ بزدلی کرپشن اور دہشتگردوں سے روابط پر انکی نوکریاں ختم کر دی گئیں۔ ان میں زیادہ تر کانسٹیبل لیول کے اہلکار تھے۔ ان فارغ شدہ اہلکاروں نے مظاہرے کیے جن میں پی ٹی آئی بھی شریک ہوئی۔ پھر کچھ حاضر سروس پولیس اہلکاروں کو ساتھ ملا کر بنوں اور لکی مروت میں 'امن کمیٹی' کے نام سے نجی مسلح لشکر بنا لیے۔ انہوں نے افسران بالا کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ سڑکیں بند کر کے برخاست شدہ اہلکاروں کو بحال کروایا۔ اب یہ تنخواہیں سرکار سے لے رہے ہیں، وردی اسلحہ اور گاڑی سرکار کی استعمال کر رہے ہیں لیکن اپنی الگ سرکار بنائی ہوئی ہے جو نہ حکومت کے ماتحت ہیں نہ پولیس کے۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ان کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے انکو پورا سپورٹ کیا۔ اب یہ اپنا اثر کوہاٹ اور دیگر شہروں تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہاں بھی پولیس اہلکاروں کو بغاؤت کرنے اور اپنے لشکر میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔ یہ سڑکیں بند کرنے کے ساتھ ساتھ اب اپنی مرضی سے قتل، اغوا اور بھتہ خوری بھی شروع کر چکے ہیں۔ اس تنظیم میں سولینز بھی شامل ہونے لگے ہیں۔ دہشتگرد ان پر حملے نہیں کرتے جس کا مطلب ہے کہ یہ ان کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔ کچھ دنوں میں یہ دو پولیس اہلکاروں کو گھروں سے اٹھا کر شہید کر چکے ہیں اور ایک پولیس اہلکار کے بچے کو بھی شہید کیا ہے۔ ایک ایس پی کو اغوا کرنے کے ساتھ ساتھ افسران اعلی کو اعلانیہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس کی وردیاں پہن کر دھڑلے سے نان کسٹم گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔ پختونخوا میں کل پولیس ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے جس میں ان چند سو بزدلوں نے بغاؤت کی ہوئی ہے۔ یہ مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی نا یہ کہ ایسی بغاؤت کو کوئی صوبائی حکومت سپورٹ کرے۔ اسی کو ریاست کے اندر ریاست بنانا کہتے ہیں۔ ان کے ساتھ مزید نرمی ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ان کی تنخواہیں بند کرنے اور ان کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ #Pakistan #پولیس_بدامن_کمیٹی
18
57
6
156
9,283
میں ہر پولیس والے کے بچوں کو یتیم کرونگا! ڈی ایس پی عمران نے کچھ عرصہ پہلے خوارج کو للکار کر کہا تھا کہ ہم تم سے لڑینگے۔ وہ لڑتا رہا اور پھر چند دن پہلے خوارج نے انکو گھات لگا کر ایک حملے میں شہید کر دیا۔ خوارج کی اس کاروائی کی کمانڈ شعیب عرف سیف السلام کر رہا تھا۔ جب عمران کے والد نے عمران کے جنازے پر کہا کہ میرے 8 بچے اور ہیں جو میں سارے پاکستان پر قربان کرونگا تو جواب میں اسی شعیب خارجی نے بھڑک ماری تھی کہ میں ہر پولیس والے کے بچوں کو یتیم کرونگا۔ تب سے ایجنسیاں اس کے پیچھے تھیں اور آج اسکو کرک میں ہی جہنم واصل کر دیا گیا۔ وہ مزید کسی پولیس والے کے بچے یتیم نہ کرسکا۔ جب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے خود خارجی یتیم ہوگئے ہیں۔ ان کی ہلاکتیں بڑھ گئی ہیں۔ انکی کاروائیاں کم ہوگئی ہیں اور وہ مسلسل پسپا ہورہے ہیں۔ #Pakistan #پاکستان_کی_اونچی_اڑان
1
79
1
313
9,715
جب تک عمیر بنگش پاک فوج میں تھے کارگل سے لیکر معرکہ حق تک اللہ، اس مُلک، مُلک کی عوام اور نظریہ پاکستان کے لئے لڑتے رہے. پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہوئے تو پہلا محاذ کارگل تھا. پھر SSG کے لئے volunteer ہوئے اور بیس سال کشمیر سے لیکر سرکریک اور چترال سے گوادر تک خدمات سرانجام دیتے رہے. کشمیر میں دوران ڈیوٹی لائن آف کنٹرول کے پار بھی وقت گزارا. کئی مرتبہ زخمی ہوئے اور انکے ساتھی بھی شہید ہوئے. جو وقت اس نے اپنی صلاحیت، قابلیت، اور رُجحان کی وجہ سے بیانیہ کے محاذ پر لگایا اس میں بھی وہ بہترین رہا. ریٹائرمنٹ کے بعد وی لاگنگ اور پوڈکاسٹ و انٹرویوز میں بھی نمایاں رہا. کوئی اتنا کثیر باصلاحيت، قابلیت اور مختلف رجحانات والا کیسے ہوسکتا ہے؟ اللہ ہی نوازتا ہے، اور وہ ہی ایسے بندوں کو کسی کام پرلگاتا ہے. ادارہ تو بس نکھارتا ہے، اس بندے کی تقرری اور تعیناتی کرتا ہے، ایک بہترین اور خود کار نظام سے جس میں error شاید ایک فیصد سے بھی کم ہو. عادل راجہ اور حیدر مہدی کردار اٹھارہ بیس کورسز یعنی نو دس ہزار آفیسرز کے وقفے سے کوئی ایک آدھ ہی نکلتا ہے اور وہ پھر فوج سے ہی نکال دیا جاتا ہے. اگر تو عمیر بنگش امریکہ جاکر جہاں اُسکے رشتے دار و اہلخانہ سالوں سے مقیم ہیں ٹرک چلاتا ہے اور پانچ سات ہزار ڈالر کماتا ہے تو اسکا مطلب ہوا کہ "فوجی ریٹائرمنٹ کے بعد عیاشی کرتے ہیں" "یہ پراپرٹیاں اور پلازے بناتے ہیں" "یہ محنت نہیں کرتے صاحب لوگ ہوتے ہیں" والی باتیں الزام، پروپیگنڈہ، مخالفین کا بیانیہ اور بکواس ہیں. 46-48 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والا کرنل 44-42 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والا میجر mid tier منجمنٹ کی نوکری کرے گا. کسی بھی ادارے میں ایڈمن یا سیکورٹی افسرلگے گا، اگر ٹیکینل ڈگری ہے تو اس حساب سے کوئی نوکری کرے گا. لابتہ وہ اگلے 14 سے 18 سال کام ضرور کرے گا..... اگر عمیر بنگش امریکہ میں ٹرک چلاکر اپنے پاؤں جمارہا ہے، وہاں پاکستان کی اچھی نمائندگی کررہا ہے، وہاں بیٹھ کر ملک اور اسکی اساس و نظریہ کو بُرا بھلا نہیں کہہ رہا تو اللہ اسے اور اسکی نسلوں کو اتنا نوازے کہ وہ انسانوں کے لئے خیر کا باعث بنیں. فوج میں جانے والے 85 فیصد افسران مڈل اور لوئر مڈل کلاس سے ہوتے، بعد از ریٹائرمنٹ کام کاروبار اور نوکری کرتے ہیں. جس عمر میں ایک میجر کرنل اور بریگیڈیئر ریٹائر ہوتے ہیں اس عمر میں کارپوریٹ سیکٹر میں لوگ دوسری یا تیسری نوکری سوئچ کررہے ہوتے ہیں. اسلئے عمیر بنگش کو انکے سابقہ ادارے کو، انکے جاننے اور چاہنے والوں کو فخر کرنا چاہیے.
کرنل عمیر بنگش اگر امریکہ میں ٹرک چلاتے ہیں تو اسکا مطلب ہوا کہ ایک ریٹائرڈ لیفٹننٹ کرنل مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے، وہ پانچ سات ہزار ڈالرز کمانے کے لئے یہ کام کررہا ہے، اور فوجی ریٹائر ہوکر بھی کام کرتے ہیں ناکہ "مزے سے زندگی گزارتے ہیں". کرنل عمیر بنگش نے محنت کرکے کمانے کو فوقیت دی باہر بیٹھ کر یوٹیوب پر یوتھیاپا بکھیر کر ڈالر کمانے پر. عادل راجہ سمیت تمام یوتھئے یوٹیوبرز شرم کریں اور عمیر بنگش سے کچھ سیکھیں.
28
93
2
294
18,585
گورنر راج کیوں لگا‘ چھ ہفتوں میں کیا کچھ ہوا‘ اور آگے کیا ہونے کا امکان ہے۔ برطانیہ کے تھنک ٹینک دی ڈیمو کریسی فورم کے ویبینار میں بندہ ناچیز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا‘ ایک موقع پر پرویز ھود بھائے سے سوال پوچھا گیا کہ پاکستانی فوج میں بغاوت کیوں نہیں ہوتی تو ھود صاحب نے فرمایا کہ فوجی قیادت نے سب کو خرید لیا ہے۔ اس پر بندہ ناچیز نے مسکراتے ہوئے عرض کیا کہ اتنی شہادتیں پیش کرنے والے جوانوں کو کوئی کیسے خرید سکتا ہے۔ افسر سے جوان تک سب شہید ہوئے۔ شاید میزبان کے پاس وقت کی قلت تھی ورنہ میں یہ عرض کرنا چاہ رہا تھا کہ فوج میں جرنیل سے لے کر ایک عام سپاہی تک سب نے شہادت کے جام پی رکھے ہیں تو کوئی ان کی وفاداری خرید کیسے سکتا ہے۔ youtube.com/watch?v=3MKxm9Qv…
3
17
560
قصہ پختونخوا کے پری زادوں کا! اسد قیصر سکول ٹیچر سے لندن و بنی گالا محل تک اسد قیصر "قائد اعظم پبلک سکول" کے نام سے سکول چلاتے تھے اور خود بھی اس میں ٹیچر تھے۔ پھر وہی سکول بیچ کر الیکشن لڑا۔ اس دور میں صوابی میں جس کمپیوٹر کمپوزنگ سے انکا سکول فوٹو سٹیٹ کرواتا تھا اسد قیصر آج تک اسکے چار ہزار روپے کے قرضدار ہیں۔ 2013 تک صوابی میں سکول ٹیچر ہی رہے۔ منتخب ہونے کے بعد انکی دولت میں دن رات اضافہ ہوا۔ صرف پچھلے دس سال میں اسد قیصر کے اثاثوں میں چار سو گنا اضافہ ہوا۔ بطور سپیکر قومی اسمبلی اس نے خود اپنے اثاثے 8 کروڑ روپے ڈکلئیر کیے۔ لیکن اسکا لندن کا محل، وہاں فاسٹ فوڈ کی چین اور بنی گالا میں 35 کنال کا محل ہی اربوں روپے کا ہے۔ اسکا بھائی ایف 9 پارک کا باؤلنگ کلب بھی خرید چکا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے موصوف نے اسلام آباد میں اپنے کالج کے لیے 40 کروڑ کا پلاٹ خریدا۔ کاواساکی موٹر سائیکل پر سفر کرنے والا پی ٹی آئی کا ایک ادنی سا ٹیچر آج اربوں کھربوں کا مالک ہے۔ فضل حکیم قصائی سوات کا شاہی محل خریدنے تک فضل حکیم پی ٹی آئی کا ایم پی اے بننے سے پہلے قصائی تھا اور اس کی مینگورہ میں قصائی کی دکان تھی جہاں وہ خود بیٹھتا تھا۔ لیکن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے کے بعد وہ تیزی سے دولت مند ہوتا چلا گیا اور چند سال میں ارب پتی ہوگیا۔ وہ 2013 میں ایم پی اے بنا تب کنگال قصائی تھا۔ لیکن 2018 تک اس نے کافی دولت اکھٹی کر لی جس کے بعد عمران خان نے اسکو دوبارہ ٹکٹ دیا اور جیتنے کے بعد اسکو جنگلات کا وزیر بھی بنایا۔ اس نے سوات کے اتنے جنگلات کاٹے کہ مسلسل شکایات پر آخر کار اسکو وہاں سے ہٹا کر فشریز کی وزارت دے دی گئی۔ اس کے بعد اسکو مالاکنڈ ڈیوژن کے لیے پی ٹی آئی کا صدر بھی بنا دیا گیا۔ اس سارے عرصے میں اس قصائی اپنی کمائی گئی دولت سے والی سوات کا شاہی محل خرید لیا۔ سوات سرینا ہوٹل کو بھی لیز پر لینے کی کوشش کی۔ اس نے ایک بیورج فیکٹری اور 3 ریسٹورینٹس بھی خرید لیے۔ آخری الیکشن میں اس نے خود اپنے اثاثے 5 ارب روپے ظاہر کیے ہیں۔ سوات میں لوگ فضل حکیم کو فضل حکیم امبانی کہتے ہیں۔ افتخار علی مشوانی ترکھان سے سٹیل مل کا مالک بننے تک مردان تخت بائی سے تعلق رکھنے والے افتخار علی مشوانی کی ترکھان کی دکان تھی۔ پی ٹی آئی کا ٹکٹ لے کر سیٹ جیتنے کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے اربوں روپے کا مالک بن گیا۔ یہ تین بار مسلسل پی ٹی آئی کے ایم پی اے رہے۔ انکو ضلعے کے ترقیاتی کاموں کا نگران مقرر کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے اپنے کارکنوں نے ان پر الزام لگایا کہ یہ ہر چیز میں 10٪ کا فکس کمیشن لیتے ہیں۔ سابق ترکھان افتخار علی مشوانی اس وقت مختار اسٹیل مل، رنگ روڈ پر 80 جریب زمین اور الزبتھ نرسنگ کالج کے بھی مالک بن چکے ہیں۔ امجد علی پنساری سے ارب پتی بننے تک پی ٹی آئی کے ایم پی اے امجد علی کی سوات میں پنساری کی دکان تھی۔ معمولی فیس پر جڑی بوٹیوں سے علاج بھی کرتا تھا۔ ان دنوں انکو 'حکیم' کہا جاتا تھا۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سیٹ جیتنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی ہوگیا اور اپنے نام کے ساتھ 'ڈاکٹر' لگا دیا۔ پہلے عام ایم پی اے بنا، دوسرے دور میں وزیر معدنیات بنا اور تیسرے دور میں وزیر ھاؤسنگ بنا۔ وزیر معدنیات بن کر خود کو، مراد سعید کو علیمہ خان کے بیٹوں کو اتنے لائسنس جاری کیے کہ عالمی ریکارڈ بنا دیا جس پر علیمہ خان نے خوش ہوکر اسکو وزیراعلی بنانے کی مہم بھی چلائی تھی۔ اس وقت یہ اربوں روپوں کے اثاثوں کا مالک ہے۔ موصوف نے انتخاب جیتنے کے بعد 13 سال میں 48 غیر ملکی دورے کیے جن میں سب سے زیادہ وہ آسٹریلیا، امریکہ اور برطانیہ گیا۔ کچھ عرصہ پہلے موصوف نے اپنی گرل فرینڈ کو ایک انتہائی قیمتی پلاٹ اور گاڑی گفٹ کی تھی۔ اس نے اپنے خاندان کے 31 افراد کے نام پر بڑی بڑی جائدادیں خریدی ہیں جو نیب کے مطابق اسی کی ہیں۔ امجد علی کی بیٹی ثناء علی کے نام پر ورسک میں واقع ہائی رائز فلیٹس کے ایک فلیٹ سمیت متعدد قیمتی جائیدادوں کی بھی رپورٹس ہیں۔ گل ظفر چائے کے ڈھابے سے سعودی عرب میں 6 ہوٹلوں تک باجوڑ سے تعلق رکھنے والا گل ظفر کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے تھا۔ وہ ایک چائے کے ڈھابے میں ملازم تھا۔ لیکن پی ٹی آئی کا متحرک ورکر تھا۔ اسکو ٹکٹ ملا اور جیت گیا جس کے بعد اگلے الیکشن کے لیے اس نے خود اپنی دولت 3 کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کی۔ لیکن مبصرین کے مطابق یہ جھوٹ بول رہا ہے۔ اس کی دولت اربوں روپے تک پہنچ چکی ہے کیونکہ اس نے اگلے ٹکٹ کے لیے علی امین گنڈاپور کو 7 کروڑ روپے رشوت دی تھی۔ اس کی سعودی عرب میں 6 ہوٹل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے گل ظفر کیساتھ کسی نے سعودی عرب میں 24 لاکھ ریال مطلب 18 کروڑ روپوں کا گھپلا کیا۔ اس سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ کتنی دولت کما چکا ہے۔ اس نے باجوڑ میں محل نما عالی شان گھر بنایا ہوا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر آچکی ہیں۔ عارف احمد زئی عینک ٹھیک کرنے کی دکان سے ارب پتی بننے تک پی ٹی آئی کے وزیر معدنیات کے معاؤن خصوصی عارف احمد زئی کی کسی دور میں شبقدر میں عینکیں ٹھیک کرنے کی چھوٹی سی دکان تھی۔ پھر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے بن گیا اور اسکی دولت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ اگلی بار وزیر معدنیات کا معاؤن بنا دیا گیا اور آج عارف احمد زئی ارب پتی ہے۔ ٹویٹر پر امجد خان کے نام سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والا اکاؤنٹ اسی عارف احمد زئی کے بھانجے کا ہے جو آسٹریلیا جعلی کاغذات پر گیا ہے۔ اگر مزید لکھے تو یہ مضمون بہت زیادہ لمبا ہوجائیگا۔ لیکن کل ملا کر پختونخوا میں ایسے 83 پرزاد ہیں۔ سارے کے سارے پی ٹی آئی کے ہیں۔ ان کی کرپشن کا بہت شور ہوا تو عمران خان انہی میں سے تین لوگوں کی کمیٹی بھی بنائی تھی جنہوں نے خود کو خود ہی کلین چٹ دے دی تھی۔ جب یوتھیوں سے ان کے پاس آنے والی اچانک دولت کا پوچھا جائے تو وہ کہتے ہیں یہ سارے چور ہیں لیکن انکا سردار بہت ایماندار ہے۔ ہم تو اسکو مانتے ہیں۔ 😐 لیکن سب بےایمان نہیں ہوسکتے۔ کوہاٹ کے ایک درزی ھمایون چاچا کو بھی ٹکٹ ملا تھا۔ وہ جیتا بھی لیکن دولت اکھٹی نہیں کر سکا۔ اسکو عمران خان نے دوبارہ کبھی ٹکٹ نہیں دیا۔ #AsimMunir #Pakistan
37
245
15
486
38,520
کوہاٹ پولیس کا امن و امان سے متعلق احتجاج میں شرکت کرنے والا عماد اعظم کیا وہی تو نہیں جس کا نام سونے کی غیر قانونی تلاش میں سامنے آیا تھا گورنر فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس میں ان کا نام لیا تھا جو ماضی میں جے یو آئی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ بھی لے چکے ہیں
1
19
1,802
خیبرپختونخوا کے لئے بڑی خوشخبری وفاقی وزیر محسن نقوی کی گورنر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس #PSL کی افتتاحی تقریب اور میچز پشاور میں منعقد کیے جائیں گے، محسن نقوی پشاور اور خیبر پختونخوا کے عوام کو مبارک ہو، محسن نقوی جنوری کے تیسرے ہفتے انڈر 19، اور پاکستانی ٹیم کے ٹورنمنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں، محسن نقوی نیو ائیر نائٹ پر بھی کرکٹ گراونڈ میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، محسن نقوی
1
1
164
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعیم اختر کی شمالی وزیرستان میں مقامی عمائدین کے ساتھ نشست کے موقع پر خطاب سے پہلے کی گئی یہ دعا بہت سے اشکالات کے ازالے کے لئے کافی ہے۔ "یا اللہ اگر مجھے کسی خفیہ ایجنڈے کے لئے بھیجا گیا ہے، یا بد امنی پھیلانے یا معدنیات پر قبضے کے لئے بھیجا گیا ہے تو ہماری دنیا بھی برباد کر دے اور آخرت بھی۔" یہ ایک غیر معمولی بیان ہے جو کور کمانڈر نے دیا ہے۔ اس سے پراپیگنڈے کی اس شدت کا بھی اندازہ ہوتا ہے جو افواج پاکستان کے خلاف خیبر پختونخواہ میں جاری ہے اور اس کے اثرات کا بھی کہ عوام کو دلوں سے منفی خیالات نکالنے کے لئے کور کمانڈر لیول کے عہدیدار کو اس حد تک جانا پڑا ہے۔ تاہم کور کمانڈر کی اخلاص سے بھرپور اس دعا کے بعد بھی کیا پراپیگنڈا بند کر دیا جائے گا؟ ہر گز نہیں کیونکہ پراپیگنڈے کا مقصد کبھی بھی حقائق کو اجاگر کرنا نہیں بلکہ اس کے خفیہ مقاصد ہوتے ہیں۔ تاہم کور کمانڈر کی اس دعا کے بعد خیبر پختونخواہ کا عام شہری ضرور اپنی سوچ پر نظر ثانی کرے گا۔ معدنیات نکالنے اور لے جانے کے لئے بد امنی نہیں امن چاہیئے ہوتا ہے۔ اور افواج پاکستان کی پورے نظام پر گرفت جس طرح کی ہے تو اگر وہ کہیں سے کچھ حاصل کرنا چاہیں تو انہیں اس کام کے لئے ہزاروں قربانیاں دینے کی ضرورت نہیں۔ میری نظر میں اس دعائیہ بیان سے اشکالات رفع ہو جانے چاہئیں۔۔آپ کی کیا رائے ہے؟
12
10
25
1,238
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعیم اختر کا ایک ویڈیو کلپ نظروں سے گزرا۔ اس بیان کو حقیقت میں اس طرح دیکھئے کہ انشاءاللہ اب ہمارے صوبے سے دہشت گردی ختم ہونے کو ہے ۔میں قطعی یہ نہیں کہہ رہا کہ ماضی کے کورکمانڈرز نے کوششیں نہیں کی ہوں گی لیکن ایسا بیان میں نے کم از کم پہلی مرتبہ سنا ہے۔کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل نعیم اختر نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ”سب کے سامنے کہتا ہوں کہ میری تنخواہ حرام ہوگی اگر مجھے ریاست نے کسی خفیہ ایجنڈے، بدامنی یا یہاں معدنیات پر قبضے کے لیے بھیجا ہے، تو یا اللہ! میں تیرے سامنے اقرار کرتا ہوں کہ اللہ ہماری دنیا بھی برباد کرے اور آخرت بھی برباد کرے۔“ کور کمانڈر پشاور کے اس بیان اور اللہ کے حضور کئے گئے اس اقرار کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ اس سے عوام کے خدشات دور ہوں گےاور عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہو گی۔
43
42
2
207
13,940
کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ شمالی وزیرستان اور اجتماعی دعا یا اللہ میں تیرے سامنے اقرار کرتا ہوں کہ اگر مجھے شمالی وزیرستان پورے خیبر پختونخوا کے کا ایک ایک انچ اتنا پیارا نہیں ہے جتنا پنجاب سندھ بلوچستان گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کا ہے یا اللہ میں تو ان سب کے سامنے کہتا ہوں کہ میری تنخواہ حرام ہوگی اگر مجھے ریاست نے کسی خفیہ ایجنڈے بھی یہاں بھیجا ہے اگر مجھے یہاں اس لیے بھیجا ہے کہ خدانخواستہ میں بدامنی کروں اور امن کے مقصد سے ہٹ جاؤں یا مجھے یہاں کسی معدنیات پہ قبضے کے لیے بھیجا ہے تو یا اللہ میں تیرے سامنے اقرار کرتا ہوں کہ اللہ ہماری دنیا بھی برباد کرے اخرت بھی برباد کرے میں دعا کرتا ہوں کہ جتنے لوگ میرے سامنے بیٹھے ہیں میں جانتا ہوں کہ یہ سب بھی امن کے خواہاں ہاں ہیں اور میرے سے زیادہ اس وطن سے پیار کرنے والے ہیں یا اللہ ان کو بھی اس پہ ثابت قدم رکھ میں ان کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اگر کسی کے دل میں کوئی ایسی چیز ہے تو یا اللہ اس کو معاف فرما آمین
453
448
117
2,069
404,928
KP Fact Check ✅ Fake News Alert ‼️ FAK and Afghan-affiliated propaganda accounts are circulating misleading claims that the Pakistan Army demolished the historic Lal Masjid in Haider Khel, Mir Ali, North Waziristan, by planting explosives. In reality, the structure was not a mosque but a local Markaz of Khwarijs, and was used by FAK for their terrorist activities. Following a jirga involving local tribal elders and the security officials, the structure was demolished with the support and consent of local elders and residents. The action was aimed at preventing further militant use of the facility and bring peace in the area. #KPFactCheck #KPK
1
3
119
ویسے میں کافی وقت سے یہ بات کرنا چاہ رہی تھی کہ خیبر پختونخوا میں بہت سکون ہے نہ کوئی احتجاج ہو رہا ہے نہ روڈ بند ہو رہے ہیں نہ جلسے ہو رہے نہ جلوس ہو رہے ہیں نہ مارچ ہو رہے ہیں مکمل سکون امن سب ٹھیک ٹھاک جا رہا ہے کسی کو یاد بھی نہیں ہے کہ یہاں پہ کوئی نااہل صوبائی حکومت بھی تھی۔ سارے ادارے اپنے وقت پہ کام کر رہے ہیں میں نے کبھی صفائی والوں کو صبح چھ بجے نہیں دیکھا تھا اب موجود ہوتے ہیں،رات والے اپنی ڈیوٹی کرتے ہیں دن والے اپنی سب سیٹ جا رہا ہے الحمدللہ، میں نے ایک اور چیز دیکھی ہے پہلے بہت زیادہ سیکیورٹی کے حوالے سے خیال رکھا جاتا تھا اب اتنی سختی نہیں رہی اس لیے عوام بھی سکون سے ہیں پشاور والوں کو پتہ ہوگا کہ آرمی سٹیڈیم کا ایک گیٹ ہمیشہ بند رہتا تھا اب وہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے حیرت ہے 😁 بس یہ خیال رکھنا چاہیے کہ اتنی ڈھیل نہیں دینی چاہیے اس عوام کو کیونکہ پھر یہ اپنے آپے سے باہر ہو جاتے ہیں چھوٹے موٹے جرائم باقی بچے ہیں بس ان کو حل کرنے کی ضرورت ہے جب ہمارے شہر صحیح معنوں میں محفوظ ہو جائیں ہر شہری کے لیے تو وہی گورنر راج کی اصل جیت ہوگی۔
8
13
78
3,263